فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)ڈجکوٹ کے علاقہ میں کھیتوں سے نوجوان کی نعش برآمد ہو گئی۔ مقتول گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 243ر۔ب کے رہائشی شبیر احمد کا پندرہ سالہ نہم جماعت کا طالب علم بیٹا فیضان گزشتہ روز گھر سے اپنے کزن کو کھانا دینے کےلئے گیا اور لاپتہ ہو گیا۔ اہل خانہ رات بھر مذکورہ نوجوان کو ڈھونڈتے رہے مگر نہ مل سکا۔ مذکورہ نوجوان کو نامعلوم فراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ علی الصبح کھیتوں میں نعش دیکھ کر اہل گاﺅں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی۔ مقتول کی شناخت فیضان ولد شبیر کے نام سے ہو گئی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے سپر دکر دی اور نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔