تازہ تر ین

گریم سمتھ نے بھارتی کپتان کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا

جوہانسبرگ(بی این پی) معروف سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہی سوال اٹھا دیا۔غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گریم اسمتھ نے سوال کیا ہے کہ کیا واقعی کوہلی طویل مدت کی کپتانی کیلیے بہتر انتخاب ہیں؟ اسمتھ نے کہاکہ ویرات کوہلی کو اس برس ملک سے باہر ٹیم کی قیادت کرنی ہے جہاں پر ان کو مسلسل جدوجہد کا ہی سامنا رہے گا، میں نہیں سمجھتا کہ وطن واپسی پر ان کی پوزیشن کیا ہوگی۔

سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ کوہلی کو بدستور کوچنگ اسٹاف میں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو انھیں بہتر سے بہتر کھیل پر اکساتا اور چیلنج کرتا رہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain