تازہ تر ین

یوسف نے شعیب ملک کو ڈرپوک بلے باز قرار دے دیا

لاہور(یواین پی) محمد یوسف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک کیخلاف نیا محاذ کھول دیا ،یوسف کے مطابق شعیب ملک ڈرپوک بلے باز ہیں،انہیں اب گھر بھیج دینا چاہئے ،گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا شعیب ملک کو نیوزی لینڈ بھیجنے کافیصلہ غلط تھا ۔

کیونکہ وہ صرف یواے ای ،ایشیا اور ویسٹ انڈیز کی پچوں پر ہی بیٹنگ کر سکتے ہیں۔یوسف نے اس بات کو تسلیم کیا کہ دنیا میں ایسا کوئی بلے باز نہیں جو گیند سے نہ ڈرتا ہو،البتہ شعیب ملک جس انداز میں کیوی با و¿لرز سے ڈر کر کھیلے وہ ناقابل برداشت ہے ،انہوں نے کہا شعیب ملک پچ سے اتر رہے تھے جو افسوس ناک تھا ،انہوں نے کہا ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ شعیب ملک جب بھی نیوزی لینڈ گئے انہیں ایسے ہی مسائل کاسامنا کرنا پڑا، اب سلیکشن کمیٹی کو سوچنا چاہئے کہ شعیب ملک کی کرکٹ ختم ہوگئی ہے اور ان سے جان چھڑا لینی چاہئے کیونکہ انہیں 2019 ورلڈ کپ تک ٹیم کیساتھ رکھنے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔یاد رہے کہ شعیب ملک نے کیویز کیخلاف چار ون ڈے میچوں میں محض 49رنز بنا ئے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain