تازہ تر ین

مجرم کو وہیں لٹکایا جائے جہاں اس نے زینب کو قتل کیا

لاہور/ قصور (این این آئی) معصوم زینب کی والدہ نے مجرم عمران علی کو سزائے موت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے بھی وہیں لٹکایا جائے جہاں اس نے زینب کو قتل کیا ،مجرم کو سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد عوام نے بھی ایک مرتبہ پھر سر عام پھانسی کا مطالبہ کر دیا ۔قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کی والدہ نے کہا کہ سفاک ملزم کو ملنے والی سزا سے مطمئن ہیں لیکن ہمارا وہی مطالبہ ہے اسے سر عام پھانسی دی جائے اور اسے وہیں پر لٹکایا جائے جہاں اس نے زینب کو قتل کیا ۔ملزم کو بھی ایسا درد اور تکلیف دی جائے جو اس نے میری معصوم ننھی سی بچی کو دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد عوام نے بھی ایک مرتبہ مجرم عمرا ن کو کسی چوراہے میں سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسرے لوگ بھی عبرت حاصل کریں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain