All posts by Daily Khabrain

اسلام آباد: معذور شخص کو فٹ پاتھ پار کرانے کیلئے ٹریفک کانسٹیبل نے ہاتھوں میں اٹھالیا

اسلام آبا: ) اسلام آباد پولیس شہریوں کی خدمت کے لئے سر گرم، دھرنے کے دوران ٹریفک پولیس کانسٹیبل نے معذور شخص کو ہاتھوں میں اٹھا کر فٹ پاتھ پار کرا کے لوگوں کے دل جیت لیے۔اسلام آباد میں جاری دھرنے کے دوران معذور شخص کی فٹ پاتھ پار کرانے کے لیے ٹریفک کانسٹیبل عامر بیگ نے ہاتھوں میں اٹھالیا۔ آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے معذور شخص کی مدد پر ٹریفک کانسٹیبل عامر بیگ کے عمل کو سراہا۔ آئی جی نے عامر بیگ نامی کانسٹیبل کے لئے دس ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ٹریفک کانسٹیبل عامربیگ نے معذور شخص کی مدد کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ پولیس کا نام بھی روشن کیا، ٹریفک کانسٹیبل نے انسانی ہمدردی کی ایسی مثال قائم ہے جو پولیس کی عزت میں اضافے کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسقبل میں بھی اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان اس مثال کو قائم رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے پاکستان آنے کیلئے بھارتی حکومت کو کلیئرنس درخواست دیدی

نئی دہلی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے پاکستان جانے کیلئے بھارتی حکومت کلیئرنس درخواست دید نجی ٹی وی کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کیلئے پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی ہے، سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھونے پاکستان جانے کیلئے بھارتی حکومت کوکلیئرنس درخواست دیدی ،حکومت سے کلیئرنس اور اجازت ملی تو سدھو افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گےواضح رہے کہ سینٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور راہداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی اور پاکستان آنے کی حامی بھری تھی ،وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سدھو کرتار پورراہداری کی افتتاحی تقریب میں آئیں گے ۔

رابی پیرزادہ کا نازیبا ویڈیوز کیخلاف ایف آئی اے سے رابطہ

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیوز کے خلاف ایف آئی کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرلیا۔گزشتہ روز رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے باعث رابی پیرزادہ دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطلبہسوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ویڈیوز لیک ہونے کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بہت سے لوگ ان کی حمایت میں آگے آئے ۔ رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونےو الی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ ان کی ویڈیوز کس نے لیک کیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ نریندرمودی پر خودکش حملہ کرنے کی خواہشمندرابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون میں کچھ خرابی آنے کے باعث اسے ٹھیک کرنے کے لیے دیا تھا اور کسی نے ان کے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز اورتصاویر چرا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ رابی نے ایف اے سے ان کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی بھی درخواست کی ہے۔

کیا شور بلڈ پریشر میں اضافے کی وجہ بن سکتا ہے؟

بیجنگ: آج کی تیزرفتار دنیا میں بلڈ پریشر کا ’خاموش قاتل‘ مرض تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ اب ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شورشرابا بلڈ پریشر میں بڑھا سکتا ہے۔پوری دنیا میں 60 کروڑ لوگ ایسی جگہ پر کام کرتے ہیں جہاں شور اور آواز کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ایسی جگہوں میں ایئرپورٹ کےرن وے اور ترقی پذیر ممالک کے کئی کارخانے بھی شامل ہیں۔ صرف امریکا میں ہی شور والی جگہوں پر کام کرنے والے افراد میں وقت کے ساتھ ساتھ سماعت میں کمی اور بہرے پن کے لاتعداد کیس سامنے آئے ہیں۔اب ماہرین نے چینی شہر چینگ ڈو میں اوسطاً 40 سال کی عمر کے ایسے 21 ہزار سے زائد افراد کا مطالعہ کیا ہے جو مجبوراً بہت شور والی جگہوں پر کام کررہے تھے۔ یہ تحقیقات پبلک لائبریری آف سائنس کے جریدے پی ایل او ایس ون میں شائع ہوئی ہیں۔لیکن یاد رہے کہ یہ مطالعہ بہت طویل عرصے تک جاری رہا اور اس دوران تمام کارکنوں میں سماعت کے ٹیسٹ اور بلڈ پریشر ٹیسٹ ساتھ ساتھ کئے گئے۔ سب سے پہلے معلوم ہوا کہ جس مزدور نے شور والی جگہہ پر جتنے سال گزارے تھے اس کی سماعت اسی قدر متاثر ہوئی۔ لیکن ساتھ میں یہ بھی معلوم ہوا کہ کم درجے اور بلند درجے کی ثقلِ سماعت والے افراد میں بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ 34 فیصد سے 281 فیصد زیادہ تھا۔اس طرح پہلے مرحلے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شور والے ماحول میں اگر زیادہ وقت گزارا جائے تو بلڈ پریشر بڑھ جانے کا امکان بھی زیادہ ہوجاتا ہے خواہ وہ خاتون ہو یا مرد یہ کیفیت دونوں میں ہی ظاہر ہوتی ہے۔تاہم ناقدین نے اس مطالعے میں بعض خامیوں کی نشاندہی بھی کی ہے مثلاً ہزاروں شرکا میں کولیسٹرول ، بی ایم آئی اور سگریٹ نوشی کا ڈپریشن وغیرہ کو شامل نہیں کیا گیا۔ اسی لیے اس مطالعے کو بہتر بنانے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت بھی ہے۔

“میرے پاس تم ہو” اسکرپٹ کی بھارتی دعوے دار کو ہمایوں سعید کا جواب

 کراچی: بھارتی رائٹر شگفتہ رفیق کی جانب سے پاکستانی مقبول ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی چرانے کے دعوے پر ہمایوں سعید نے انہیں  جواب دیا ہے۔

ان دنوں ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اپنی بہترین کہانی اور کرداروں کی بہترین اداکاری کی وجہ سے شوبز نگری میں موضوعِ بحث ہے۔ ڈرامہ کی مقبولیت نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی تہلکہ مچا رکھا ہے یہاں تک کہ بھارتی رائٹر کی جانب سے اس ڈرامے کی کہانی کو اپنا بتانے کا جھوٹا دعویٰ بھی سامنے آگیا ہے۔

مشہور بھارتی فلم ’عاشقی ٹو‘ کی مصنف شگفتہ رفیق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ‘ کی کہانی ہمایوں سعید کو کچھ سال قبل سنائی تھی جس کے بعد اداکار نے اسے اپنی کہانی بنا کر ڈرامہ بنا دیا۔

بھارتی مصنف کی جانب سے کیے جانے والے جھوٹے دعوے پر ہمایوں سعید نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ شگفتہ رفیق میری بہت اچھی دوست ہیں لیکن اُن کا جو دعویٰ ہے اس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں، کیوں کہ حقیقت تو یہ ہے کہ خلیل صاحب کا لکھا ہوا یہ اسکرپٹ اداکار و پروڈیوسر حسن سومرو سے خریدا تھا کیوں کہ وہ پروڈکشن چھوڑ کر بیرون ملک جا رہے تھے۔

راولپنڈی میں نومولود بچی کو فروخت کرنے والی خاتون ہیلتھ ورکر گرفتار

راولپنڈی پولیس نے 2 دن کی نومولود بچی کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان میں لیڈی ہیلتھ ورکر نورین کو اقصی نامی خاتون نے بچی دی تھی جسے نورین فروخت کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ شہری عمیر نے پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے کارروائی کی اور بچی برآمد کرلی۔پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکر نورین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ن) کا جے یو آئی (ف) کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا وہ مولانا فضل الرحمٰن کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں کہ وہ صرف عوامی جلسے میں شرکت کریں گے اور کسی دھرنے کی حمایت نہیں کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو دھرنے میں شرکت سے متعلق کوئی ہدایات بھی جاری نہیں کیں۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ڈان کو بتایا تھا کہ ‘ہم صرف ایک دن کے لیے آئے ہیں’۔

خلیل الرحمٰن قمر کے متنازع بیان پر پاکستانی ستاروں کی تنقید

پاکستان کے نامور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے ‘صدقے تمہارے’ اور ‘پیارے افضل’ جیسے کامیاب ڈراموں کی کہانیاں تحریر کی ہیں اور ان کی جانب سے لکھا ہوا ڈراما ‘میرے پاس تم ہو’ اس وقت شائقین کے درمیان بے حد مقبول ہورہا ہے۔اس ڈرامے کے حوالے سے ہی حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک انٹرویو دیا تھا، جس میں انہوں نے فیمنسٹ اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے کئی متنازع بیانات دیے تھے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔مزید پڑھیں: ‘خواتین برابری کی بات کرتی ہیں تو مرد کا گینگ ریپ بھی کرلیں’خلیل الرحمٰن قمر کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ‘میں ہر عورت کو عورت نہیں کہتا، میری نظر میں عورت کے پاس ایک خوبصورتی ہے اور وہ اس کی وفا اور حیا ہے، اگر وہ نہیں تو میرے لیے وہ عورت ہی نہیں’۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ‘اگر خواتین برابری کی بات کرتی ہیں تو وہ بھی مل کر مردوں کا گینگ ریپ کرلیں’۔جس کے بعد پاکستان کے نامور ستارے سوشل میڈیا پر خلیل الرحمٰن قمر کے متنازع بیانات کے خلاف بات کرتے نظر آئے۔اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ ‘مرد کے پاس انکار کرنے کی قابلیت نہیں ہوتی؟ شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئر چلانے پر اگر میری بیوی مجھے چھوڑ کر جائے تو میں ہی گلا کروں’۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال غیر مستحکم ہے، جرمن چانسلر

نئی دہلی: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام غیر مستحکم حالات میں رہ رہے ہیں ور ان میں لازمی بہتری لائی جانی چاہیے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے نئی دہلی کے دورے کے دوران اپنے ہمراہ موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نریندر مودی سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سابق ریاست سے متعلق بھارت کی پوزیشن سے آگاہ تھیں اب وہ متنازع علاقے میں امن بحال کرنے سے متعلق بھارتی وزیراعظم کے عزائم جاننا چاہتی ہیں۔انجیلا مرکل نے کہا کہ ‘وہاں موجود افراد کے لیے حالات اس وقت مستحکم نہیں ہیں اور ان میں بہتری لانی چاہیے’۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ وادی میں نئی دہلی کے فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ارت نے 31 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کی ریاست کو باضابطہ طور پر دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔

نواز شریف کے پلیٹ لٹس بہتر ،انجکشن تھراپی روک دی گئی ،سفر کے قابل

لاہور(صباح نیوز) ڈاکٹرز نے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بہتر ہونے کے باعث مزید ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحتبہتری کی طرف گامزن ہے۔ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بہتر ہونے کے باعث نوازشریف کی بلیڈنگ کے خطرات قدرے کم ہو گئے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کواسٹیرائیڈز اورشوگر کیلئے انسولین دے رہے ہیں،مگر سابق وزیراعظم کو دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں۔دوسری جانب نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد وہ سفر کے قابل ہوگئے،ان کی آئی وی آئی جی کے انجکشن کی تھراپی بھی روک دی گئی ہے۔ تاہم سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ابھی ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا۔ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا طبی معائنہ کر رہا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے پی آئی سی میں آپریشن تھیٹر تیار ہے جبکہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق کراچی کے ڈاکٹر طاہر شمسی سے بھی رابطہ ہے۔