All posts by Daily Khabrain

زبردستی بوسہ دینے کی ویڈیو شیئر کرنے پر بھارتی شو تنقید کی زد میں

 

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا شمار بولی وڈ کی بہترین گلوکاراو¿ں میں کیا جاتا ہے جو کئی کامیاب گانوں پر پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بڑے شوز کی جج بھی بنتی آرہی ہیں۔ایسا ہی ایک شو انڈین آئڈل ہے، جہاں نئے گلوکاروں کے لیے مقابلہ رکھا جاتا، یہ میوزیکل شو بھارت میں بےحد مقبول ہے اور ہر شہر سے ابھرتے ہوئے گلوکار اس مقابلے میں حصہ لیتے۔تاہم کئی دنوں سے اس شو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے۔بھارتی چینل سونی ٹی وی نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اس شو کا ایک ٹیزر ریلیز کیا، جس میں مقابلے میں حصہ لینے والے گلوکاروں کو پرفارم کرتے دکھایا گیا۔البتہ اس ٹیزر کے آخر میں ایک گلوکار نے شو کی جج نیہا ککڑ کو زبردستی بوسہ دے کر ان کے گلے لگ گیا، جس کے بعد نیہا شرمندہ ہوگئیں جبکہ شو میں موجود باقی تمام ججز گلوکار ویشال دھدلانی، انو ملک اور ادتیہ نرائن اس موقع پر حیران رہ گئے۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ انڈین آئڈل 11 شو کے دوران ایک گلوکار نے اسٹیج پر نیہا ککڑ کو تحفہ دے کر شادی کی پیشکش کردی۔نیہا ککڑ نے گلوکار کا تحفہ قبول کرتے ہوئے آگے بڑھ کر اسے گلے لگانا چاہا، جس کے بعد گلوکار نے نیہا سے اجازت لیے بغیر ان کے گال پر زبردستی بوسہ دےدیا۔

نواز شریف کی طبیعت میں بہتری ، پلیٹ لیٹس لگنے کے بعد سیلز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

 

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنے لگی، مسلم لیگ ن کے قائد کو پلیٹ لیٹس لگنے کے بعد سیلز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں، تین میگا کٹ لگانے کے بعد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی تھی، انکی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے، جسم سے کسی بھی قسم کی بلیڈنگ نہیں ہوئی۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت گزشتہ روز خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں سروسز ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا تھا، جہاں ایسی خبریں آئیں تھی کہ ان کے خون میں سفید خلیے خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں، تاہم اب ان کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے، مسلم لیگ کے قائد کو دوسری میگا کٹ لگاد ی گئی ہے۔سروسز ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک میگاکٹ لگانے سے 8 سے 10 ہزار پلیٹ لیٹس کا اضافہ ہوتا ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

کشمیر میں کرفیو کا80وا ں رو ز ،بھارتی فورسز کی پلوامہ میں سفاکیت کی انتہا، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی سرچ آپریشن کی آڑ میں دہشت گردی جاری ہے، پلواما میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں میں بھارتی فوج کے خلاف شدید غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری تسلط 80 ویں روز میں داخل ہوگیا، کشمیری 5 اگست سے اپنے گھروں میں قید ہیں، کھانے پینے اور ادویات کی شدید قلت ہوچکی ہے۔بھارتی فوج رات گئے لوگوں کے گھروں میں دھاوا بول دیتی ہے، ہزاروں نوجوانوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی میں ہر 10 فٹ کے فاصلے پر بھارتی فوجی تعینات ہے۔

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

 

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) رمک میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر ایک گھر پر چھاپا مارا۔پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ حوالدار نور علی شاہ شہید اور سپاہی جہانگیر زخمی ہوگئے۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے کیپٹن (ر) صفدر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) عدالت نے پولیس کی جانب سے کیپٹن (ر) صفدر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی جبکہ انہیں جوڈیشل ریمانڈ دیدیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کینیڈا کے عام انتخابات میں جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کامیاب

 

ٹو ر نٹو (ویب ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی جماعت اتحادی حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی لیکن انہیں ایک چھوٹی بائیں بازو کی جماعت کی حمایت کی ضرورت ہو گی۔کینیڈاکے پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق وزیراعظم ٹروڈوکی لبرل جماعت اتحادیوں کے ساتھ مل کر نئی حکومت کی تشکیل کی پوزیشن میں آگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں عام انتخابات کے لیے پیر کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک حکمراں جماعت لبرل پارٹی سب سے زیادہ 146 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق علیحدگی پسند جماعت بلاک کیوبیکوز 33 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کو 12، نیو ڈیمو کریٹک پارٹی چار اور گرین پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 کے ایوان میں 170 نشستیں درکار ہیں۔حکومت بنانے اور نئی قانون سازی کے لیے جسٹن ٹروڈو کو بائیں بازو کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر انحصار کرنا ہو گا۔

دھرنے میں بیٹھنا پڑتا ہے اورمولانا فضل الرحمان بیٹھ نہیں سکتے، انور مقصود کا طنز

 

کراچی: (ویب ڈیسک)نامور پاکستانی شاعر، اسکرپٹ رائٹر،میزبان اور مزاح کار انور مقصود نے مولانا فضل الرحمان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے میں ایک جگہ بیٹھنا پڑتا ہے اور مولانا صاحب ایک جگہ بیٹھ نہیں سکتے۔کراچی میں سینئر سٹیزن پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران انور مقصود نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے کہا کہ دھرنے میں ایک جگہ بیٹھنا پڑتا ہے اور مولانا صاحب دھرنے میں ایک جگہ بیٹھ نہیں سکتے۔سینئر سٹیزن کیئر سینٹر کے حوالے سے انور مقصود کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آتا سندھ میں کوئی ادارہ اتنی جلدی اتنی ترقی کرسکتا ہے، اس ادارے کی اچھی بات ہے اس کو حکومت سے پانی اور بجلی نہیں چاہئیے، کراچی میں اس سینٹر کی بہت ضرورت تھی۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے ہوتے ہوئے 31 اکتوبرکو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

آزادی مارچ: جے یو آئی (ف) نے کارکنان کو اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارٹی کارکنان اور شرکا کو آزادی مارچ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں۔ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کا سفر کم سے کم چار سے پانچ دنوں پر محیط ہو گا لہٰذا کارکنان کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں۔ترجمان کے مطابق کارکنان ایک بستر، کمبل اور دو جوڑے کپڑے، خشک میوہ جات، چنے اور پانی ساتھ لے کر آئیں۔ترجمان نے بتایا کہ شرکا کو ہدایت دی گئی ہے کہ خود بھی پر امن رہیں اور کارکنان کو بھی پر امن رہنے کی تلقین کریں، عوام الناس کے املاک کو کسی بھی صورت میں نقصان نہیں پہنچانا۔

وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام پر 1 لاکھ 78 ہزار سائبر حملے ،سب نا کا م بنا دئیے گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے خلاف سائبر مافیا متحرک، ویب سائٹ پر مختلف ممالک سے سائبر حملوں کی کوششیں کی گئیں، ویب سائٹ پر ہونے والے تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔این ٹی سی حکام کے مطابق بھارتی ہیکرز کی جانب سے بھی سائبر حملوں کی کوششیں کی گئیں، بھارت کی جانب سے پروگرام کے خلاف 1 لاکھ 78 ہزار سائبر حملے کیے گئے، حملوں کے نتیجے میں ویب سائٹ کو ہیک اور بلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ تین دنوں میں 66 لاکھ افرد نے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ وزٹ کی، کامیاب جوان پروگرام پر اب تک 12 ملین سائبر حملے کئے گئے ہیں، ویب سائٹ تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔این ٹی سی حکام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو آگاہ کر دیا۔ عثمان ڈار نے این ٹی سی میں قائم سکیورٹی کا ہنگامی دورہ کیا جہاں حکام نے سائبر اٹیکس اور بر وقت دفاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے کہا کہ ویب سائٹ پر 2400 ہٹس پر سیکنڈ کی تیاری کر چکے ہیں، نظام مکمل فول پروف بنایا ہے ہیکنگ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

جنت نظیر وادی میں کرفیو کا 79واں روز ،بی جے پی رہنما کے بیٹے کا خاتون پر بیٹی سمیت شدید تشدد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما چودھری چگار سنگھ کے بیٹے نوین چودھری نے مقبوضہ رہاست جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں خاتون کو بیٹی سمیت شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔رپورٹ کے مطابق نوین چودھری نے خاتون اور ان کی بیٹی کو دکان سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور لوہے کی راڈ سے تشدد کیا جس سے دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔دوسری جانب حریت اور مزاحمتی قیادت کی جانب سے کشمیر کی گلیوں میں پوسٹرز آویزاں کردیے گئے ہیں جن پر تحریر ہے کہ کشمیری کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ ان کے سامنے جنت نظیر وادی کو پامال کیا جائے۔آج جنت نظیر وادی میں کرفیو کا 79واں روز ہے، غم اور صدمے سے نڈھال کشمیری عوام کی زندگیوں میں سکون ناپید ہو چکا ہے اور طویل پابندیوں کے باعث کاروباری مراکز کو تالے لگ چکے ہیں۔عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی انتہا یہی نہیں ہے بلکہ مودی سرکار کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے ایک بانڈ پر دستخط بھی کرا رہی ہے، بانڈ کے تحت رہائی پانے والے قیدی آرٹیکل تین سو ستر سمیت کشمیر کے حالیہ حالات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں ?گے۔