All posts by Daily Khabrain

بھارتی سفارتکاروں کو ایل او سی پر جانے کی جرات نہیں ہوئی، ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا: میجر جنرل آصف غفور کا ٹو یٹ

 

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کو ایل او سی پر جانے کی جرات نہیں ہوئی، بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا، غیر ملکی سفارتکار، میڈیا گروپ ایل او سی پر سچ سامنے ائیں گے۔ادھر پاکستان میں متعین سفارتکاروں کی ٹیم ایل او سی پہنچ گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا، بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔

بھارت کی جنوبی افریقہ کو ایک اننگز 202 رنز کے بڑے مارجن سے شکست، ٹیسٹ سیریز تین صفر سے جیت لی

نئی دہلی(ویب ڈیسک): بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور 202 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔یہ بھارت کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں سب سے بڑی فتح ہے۔ آخری مرتبہ پروٹیز کو دو یا دو سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں اننگز سے شکست کا سامنا 1935 میں آسٹریلیا کے خلاف کرنا پڑا تھا۔تین میچز پر مشتمل سیریز میں بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما نے 529 رنز بنائے جس پر انہیں مین ا?ف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین تیسرا ٹیسٹ میں رانچی میں کھیلا گیا جس میں ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

جے یو آئی کا آزادی مارچ: اپوزیشن آج پھر سر جوڑے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): جمیعت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق سوچ بچار کیلئےحزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس(اے پی سی) آج ہوگی جس میں اہم رہنما شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی کانفرنس میں آزادی مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔جمیت علمائے اسلام کی رہبر کمیٹی نے حکومت کی مذاکراتی ٹیم کیساتھ بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا غفور حیدری کہہ چکے ہیں کہ مارچ ہر صورت میں ہو کر رہے گا اور ہمارے جیالے ہر صورت آئیں گے۔

سعودی حکومت کا خواتین پر محرم مرد کے ساتھ حج کرنے کی شرط ختم کرنے پر غور

 

ریاض: (ویب ڈیسک)عرب نیوز کے مطابق سعودی حکومت ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کر رہی ہے، خواتین کو فی الحال مرد محرم کے ساتھ عمرہ و حج کرنے کی اجازت ہے۔اس کے علاوہ 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو گروپ کی صورت میں محرم کے بغیر بھی عمرہ و جج کرنے کی اجازت ہے۔گروپ کی صورت میں عمرہ و حج پر جانے والی خواتین کی لازمی ہے کہ وہ اپنے کی محرم کی طرف سے این او سی جمع کرائیں۔

دبئی میں واک آف فیم کا حصہ بننے پر عاطف اسلم خوشی سے سرشار

 

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کو دبئی میں ”واک آف فیم“ کا حصہ بن گئے جس پر گلوکار خوشی سے سرشار ہو گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز سے دنیا بھر میں جادو جگاتے ہیں اور ہر کوئی ان کا نیا البم اور گانا سننے کے لیے بے تاب رہتا ہے، چند روز قبل انہوں نے ایک حمد پڑھی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ہر کوئی انہیں داد دے رہا تھا۔تاہم اب خبر دبئی سے آئی ہے، گلوکار عاطف اسلم غیر معمولی کام کی بدولت واک آف فیم کا حصہ بن گئے جہاں انہیں انکا اپنا سٹار بھی دیا گیا۔ گلوکار حال ہی میں وہاں ایک تقریب کا حصہ بنے، جہاں تمام شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے اپنی اپنی فیلڈز میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔دبئی سٹار انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں عاطف اسلم کو پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں سے ایک ٹھہرایا گیا۔اداکار کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ عاطف اسلم نے خود بھی اپنے سٹار کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

کراچی میں پلاسٹک سے بنے انڈوں کی فروخت کا ڈراپ سین

کراچی:(ویب ڈیسک) ڈیفنس کے اسٹور پر نقلی انڈوں کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، انڈے نقلی نہیں بلکہ نامناسب درجہ حرارت میں ڈھائی ماہ تک رکھنے کے بعد اپنی غذائیت اور اصل شکل کھو بیٹھے تھے۔ دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی شکایت سامنے آنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ ایک دکان پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹور کے مالک کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی تھی تاہم اب اس معاملے کا ڈراپ سین سامنے آیا ہے کہ انڈے پلاسٹک کے نہیں تھے بلکہ ڈھائی ماہ تک پرانے تھے۔اطلاعات کے مطابق منافع خور سپلائرز نے دو ماہ قبل 2000 سے 2200 روپے فی پیٹی خریدے گئے انڈے 3400 روپے فی پیٹی کے نرخ پر فروخت کرنے کے لیے نئے انڈوں کے ساتھ ملا کر دکانوں کو سپلائی کیے تھے تاہم انہیں یہ منافع خوری مہنگی پڑگئی اور ہول سیلر، سپلائر اور دکاندار کو بھی تھانہ کچہری کا سامنا کرنا پڑگیا۔ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن سندھ زون کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر منور حسین نے انکشاف کیا کہ انویسٹر اس موقع پر انڈے خرید کر اسٹاک کرلیتے ہیں جو موسم سرما کی آمد پر اچھے منافع پر فروخت کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ڈیفنس میں اسٹور پر نقلی انڈوں کی فروخت کا معاملہ بھی منافع خوری کا نتیجہ ہے جس میں انڈوں کو اسٹاک رکھنے کے لیے مطلوبہ درجہ حرارت اور ماحول کا خیال نہیں رکھا گیا جس کے نتیجے میں انڈوں کی غذائیت اور اندرونی ہیت میں بھی تبدیلی آگئی۔

احتساب عدالت نے زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی ہے۔جج محمد بشیر نے جعلی اکاونٹ کیس کی سماعت کی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔آصف زرداری کی جیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی ان کے موکل کو جیل میں ذاتی مشقتی فراہم کیا جائے۔وکیل صفائی نے عدالت کوبتایا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود زردرای کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جیل حکام سے آج پوچھا جائے کیوں عمل نہیں کیا جا رہا۔

خیبر پختونخوا کے مالی امور میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

 

پشاور: (ویب ڈیسک) صوبائی محکموں میں 53 ارب 43 کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے صوبائی محکموں کی آڈٹ رپورٹ جاری کر دی۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2016-17ء نے خیبر پختوںخوا میں کمزور مالی انتظام کی قلعی کھول دی ہے۔ مختلف محکموں میں 53 ارب 43 کروڑ کی بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں۔ مختلف محکموں میں 8 ارب روپے کی خورد برد کی گئی جبکہ 14 کیسز میں 56 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔محکمہ زراعت میں 2 ارب 57 کروڑ، مواصلات میں 84 کروڑ روپے، انتظامیہ 35 کروڑ سے زائد جبکہ محکمہ تعلیم میں 8 ارب 53 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں اور خورد برد کی گئی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف صوبائی محکموں نے 4 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے لیکن رسیدیں ہی نہیں دیں۔ سرکاری اشیا کی خریداری کی گئی لیکن استعمال نہ کی جا سکی۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کہتے ہیں رپورٹ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین محکموں کے افسران سے وصولی کے احکامات بھی جاری کریں گے۔

نواز شریف کی طبیعت کی ناسازی پر لیگی کارکنوں کا ہسپتال کے باہر احتجاج

 

لاہور: (ویب ڈیسک) نواز شریف کی طبیعت کی نازسازی پر لیگی کارکنوں نے سروسز ہسپتال کے باہر احتجاج کیا، ملتان روڈ پر نیب دفتر کے باہر اور جیل روڈ پر بھی مظاہرہ کیا۔ادھر نواز شریف کی طبیعت سے متعلق مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خون میں سفید خلیوں کی تعداد میں نمایاں کمی انتہائی خطرناک علامت ہے، اسے نظرانداز کرنا جان لیوا بھی ہوسکتا ہے، کیسی ظالم اور بے حس حکومت ہے جو سیاسی مخالفین کو علاج، خوراک اور دوا سے محروم کرتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ذاتی معالج نے سرکاری رپورٹس دیکھ کر خبردار کیا ہے کہ نوازشریف کی جان کو سخت خطرہ ہے، سرکاری طبی رپورٹس میں ان طبی خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو جو جو اس کھیل کا حصہ ہے سب کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

بھارتی آرمی چیف کے دعوے کے حقائق جاننے کیلئے غیرملکی سفرا لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

 

اسلا م ا ٓبا د (ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو جھوٹ ثابت کرنے اور حقائق سے آگہی کے لیے غیرملکی سفرا، ہائی کمشنر کو آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروانے کے لیے وادی نیلم پہنچا دیا۔تاہم پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور گورو اہووالیا ان سفرا کے ساتھ ایل او سی پر نہیں گئے۔ایل او سی کا دورہ کرنے والے غیرملکی سفرا کے ہمراہ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود ہیں۔اس دورے کے دوران سفرا و ہائی کمشنرز کو بریفنگ بھی دی جائے گی اور ان علاقوں کا بھی دورہ کروایا جائے گا جنہیں بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں نقصان پہنچا۔قبل ازیں اس دورے سے کچھ گھنٹوں قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کچھ ٹوئٹس بھی کی تھی، جس میں انہوں نے اس معاملے پر بات کی تھی۔