لاہور (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے 90 شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاں پی ڈی ایم ایک دن پہلے ہی قاسم باغ سٹیڈیم ملتان کو خالی کر کے چلی گئی تھی۔ انکا مقصد جلسہ کرنے کا نہیں بلکہ ریلی نکالنے کا تھا۔ 500 افراد نے سٹیڈیم کے تالے توڑے کراس پر قبضہ کیا اور جب انہیں معلوم ہوا کہ اسٹیڈیم بھرنا ان کے بس کی بات نہیں تو اپنا سامان اٹھا کر گھنٹہ چوک چلے گئے۔ اپوزیشن جس کو ٹھاٹھیں مارتا سمندر کہہ رہی ہے…
Author: Daily Khabrain
لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی اپنوں پر غیر قانونی نوازشات، محکمہ سکول ایجوکیشن کو کماﺅ پوت بنالیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن میں سینکڑوں غیر قانونی تعیناتیوں کا انکشاف محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ وزیر تعلیم کی جانب سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو محکمہ کے ملازمین کی تعیناتیوں میں اکھاڑ پچھاڑ نہ کرنے کا حکم، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے حکم کو مانتے ہوئے ایس اینڈ جی اے ڈی کے احکامات کو نظر انداز کردیا ہے۔ جس کے مطابق محکمہ…
وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر کا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق کہنا ہے کہ اسحاق ڈار بے نقاب ہو چکے ہیں، اسحاق ڈار نے کہا نیب کی حراست میں درجنوں لوگ ہلاک ہوئے، نیب کو اسحاق ڈار کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر نے شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، اس دوران شہزاد اکبر نے اسحاق ڈار کے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں اسحاق ڈار کے انٹرویو کے چرچے ہیں، بی بی سی پر…
امریکہ کے جنگی بیڑے بھی جاپان کی سمندری حدود میں پہنچ چکے‘ بمبار طیاروں کی اڑان امریکہ نے مڈنل ایسٹ کی طرف بڑھنا شروع کردیا جوابی طور پر روس نے فوج کوہائی الرٹ کردیا امریکی جنگی بیڑہ سمندری حدود میں روس سے صرف 2 کلو میٹر دور دیکھا گیا: روسی فوج ایران اور اسرائیل میں نوک جھونک‘ امریکہ اسرائیل کا ساتھ دے گا‘ مزید کشیدگی کا خدشہ بڑھتی کشیدگی سے ٹمٹنے کیلئے باقی ممالک کیا رخ اختیار کریں گے: دفاعی ماہرین
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بزرگ سیاستدان میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے۔ ان کے صاحبزادے نے والد کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے. سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو چند دن قبل دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں…
قومی ائیرلائن کے چھ جہازوں کی لیز ختم ہونے پر پی آئی اے نے متبادل انتظات شروع کر دیے۔ لیز پر حاصل کئے گئے چھ ائیر بس 320 طیاروں کی واپسی 2021سے شروع ہو جائے گی۔ قومی ائیر لائن نے بیڑے میں 8 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ای او پی آئی اے نے نیرو باڈی کے8 نئے جہاز ڈرائی لیز پر لینے کی اجازت دی ہے۔ یہ طیارے 6 سالہ ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔ پی آئی اے نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پیشکشیں طلب کرتے ہوئے ٹینڈر کے لئے اشتہار جاری…
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ترجمان وزارت قانون نے تصدیق کردی ہے جبکہ فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کورونا کی ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں، کراچی میں اپنے گھر سے کام جاری رکھوں گا۔ وزیر قانون نے اپنی صحت کے لیے دعاﺅں کی درخواست بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 75 ہلاکتیں ہوئیں جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں…
مڈل ایسٹ آئی (ایم ایم آئی) ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کی جانب سے حملے کی صورت میں متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام خلیجی ریاست کے حکمران محمد بن زاید النہیان کو براہ راست دیا گیا ہے۔ جریدے کے مطابق ایران نے پیغام میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے امارات کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا تو جواب میں ایران دبئی پر حملہ کردے گا اور ہم محسن فخری زادہ کا قاتل بھی تصور کریں گے۔…
چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کو بیس فروری سے شروع کرنے کےلیے پوری منصوبہ بندی ہے۔ پاکستان سے متعلق انھوں نے کہا کہ یہاں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،فی الحال کوووڈ کا ہے۔انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کرونا کیسز نہیں ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں سمیت سب کو ایک نظر سے دیکھا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ اور کھلاڑیوں میں کرونا کی صورتحال پرچیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے سماء سے گفتگو میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے…
اسلام آباد: وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل سیز فائر خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ عالمی برادری کو جاننا چاہیے کہ خطے میں دو ایٹمی قوتوں کے مابین محاذ آرائی عالمی امن کیلئے خطرات کا باعث ہوگی۔ تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2020ء مباحثہ میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ فن لینڈ کے وزیر خارجہ جناب پیکا ہاوسٹو اور ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو بھی مباحثے میں شریک تھے۔ مباحثے کا عنوان بین الاقوامی آرڈر بعد از…