Author: Daily Khabrain

کوئٹہ: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد کے قریب چمن سے اسپن بولدک تک ٹریک بچھاتے ہوئے پاکستان کو ریلوے کے ذریعے افغانستان سے منسلک کرنے کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔  رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ اعلان جمعرات کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان چمن سے اسپن بولدک تک 11 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھائے گا اور اس سلسلے میں ایک سروے مکمل کرلیا گیا ہے اور اس منصوبے کے پی سی ون کی تیاری جاری ہے۔ اس موقع پر قومی…

Read More

فرانسیسی حکام نے اسلامی انتہا پسندی سے ممکنہ روابط کی بنیاد پر درجنوں مساجد اور عبادت کے لیے مختص ہالز کا معائنہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیرِ داخلہ جیرالڈ ڈارمانین نے اس کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر مساجد ’علیحدگی پسندی‘ کی حوصلہ افزائی کرتی پائی گئیں تو انھیں بند کر دیا جائے گا۔ ایسا انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ایک قانون متعارف کرائے جانے کے ایک ہفتہ بعد کیا جا رہا ہے۔ یہ اکتور میں ہون والے حملوں کے ردِ عمل میں کیا گیا ہے جن کا الزام اسلامی انتہا پسندوں کو دیا…

Read More

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ارشد ملک کورونا کے علاج کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل تھے تاہم وہ آج کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 8260 افراد جاں بحق جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ جج ارشد ملک کی وجہ شہرت جج ارشد ملک نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں7سال قید اور جرمانے کی سزا…

Read More

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 10 نکاتی ایجنڈہ پیش کردیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں  کہا کہ وبا کے خاتمے تک کم آمدن اور غریب ممالک کے قرض معطل کیے جائیں، پسماندہ ملکوں کے قرضے معاف کیے جائیں اور  ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے۔ وزیراعظم کاکہنا تھاکہ 500 ارب ڈالر کا خصوصی فنڈ مختص کیا جائے، کم ترقی پذیر ملکوں کے لیے رعایتی قرضوں کی سہولت دی جائے اور کم شرح پر قلیل مدتی قرضے فراہم کیے جائیں جب…

Read More

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم رواں سیزن میں آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بگ بیش میں میلبورن رینگیڈ کے لیے کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود بائیں ہاتھ کے اسپنر عماد وسیم میلبورن کے لیے کھیلے جانے والے پہلے تین میچوں میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ امکان ہے کہ عماد وسیم کینبرا میں میلبورن رینگیڈ کے چوتھے میچ میں سڈنی تھنڈر کے خلاف دستیاب ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے عماد وسیم کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب میلبورن رینگیڈ نے بھی عماد وسیم…

Read More

اداکارہ منال خان سے بڑھتی قربتوں پر تنقید کی زد میں آنے والے اداکار احسن محسن نے لوگوں کو دوسروں کے بجائے اپنی فکر کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے اداکارہ منال خان اور احسن محسن  کے درمیان بڑھتی قربتوں کے چرچے ہیں۔ یہی نہیں منال خان کے قریبی دوست احسن محسن کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر پر صارفین کی جانب سے اداکار جوڑی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے جس کے کئی روز بعد اداکار احسن محسن نے رد عمل دیا ہے۔

Read More

لاہور:دورہ انگلینڈ اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ کیے جانے پر دلبرداشتہ ہو کرٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں موقع نہ ملنے پر ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان سے امریکہ منتقل  ہونے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ سان فرانسسکو میں پہنچا ہوں،پر امید ہوں امریکہ میں مستقبل بنانے میں کامیاب ہوں گا،میرے لیے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، کرکٹ ہی میرے لیے سب کچھ ہے ، گھر کا چولہا بھی جلانا ہے،پاکستان میں مجھے اپنا کوئی مستقبل نظر نہیں…

Read More

گزشتہ ماہ اکتوبر میں کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول (سی آئی آئی ایف ایف) میں پیش کی جانے والی پاکستانی مختصر فلم ‘بینچ’ کی اداکارہ روبیا چوہدری نے طلاق لینے کی تصدیق کردی۔ اداکارہ روبیا چوہدری نے تین دن قبل انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کے کچھ ہی سال بعد شوہر موسیقار میکال حسن سے طلاق لی۔ روبیا چوہدری اور میکال حسن نے اگست 2016 میں خاموشی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ شادی سے قبل دونوں نے اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا تھا کہ وہ شادی…

Read More

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی ایڈوینچر کا پہلے کی طرح جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کر دیئے۔انٹرویو میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال، سی پیک، ففتھ جنریشن وار فیئر سے متعلق سوالات پر بھی میجر جنرل بابر افتخار نے تفصیلی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر…

Read More

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کے ملک میں تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر جمعہ 4 دسمبر کو ملک بھر میں یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایوان صدر میں تمام مکاتب فکر کے علما سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ 17اپریل کو روزانہ کورونا کے 500 مریض روزانہ بن رہے تھے اور جون کے مہینے میں یہ بڑھ گیا اور 12 جون تک 6ہزار 400 تک پہنچ گیا لیکن پھر یہ لوگوں تک پہنچتے پہنچتے یہاں تک رک گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں وبا کا دوسرا حملہ ہے،…

Read More