All posts by Daily Khabrain

پاک فضائیہ کی چین میں دھوم

اسلام آباد(آئی این پی) چین کے کورلا ائیر بیس پر پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ (PLAAF) کی مشترکہ ہوائی مشق شاہین۔VI ، بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ پاک فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔ اس مشق میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی اورZDK طیاروں کے علاوہ پیپلزلبریشن آرمی ائےرفورس کےJ-8, J-11, JH-7 اور KJ-200 AWACSطیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمےان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمےان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں با قاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک اسطرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے ۔فضائی مشق ”شاہین۔VI“ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین ۔V مشقو ں میں چینی فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔

کراچی میں پھر خوف کے بادل،متحدہ بانی بارے وال چاکنگ میں اہم اعلان

کراچی (آن لائن)کراچی میں خوف کے سیاہ بادل پھر منڈلانے لگے ۔بانی متحدہ اور سربراہ متحدہ لندن کے حق میں ایک بار پھر شہر کے مختلف علاقوں میں چاکنگ کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب کراچی کے کئی علاقوںمیں الطاف حسین کے حق میں چاکنگ کی گئی ہے ،ٹاسک اے پی ایم ایس ولندن کے کارکنوںکودیاگیا،بانی ایم کیوایم کے حق میں چاکنگ نیوکراچی ،نارتھ کراچی ،گلشن اقبال ،لانڈھی کورنگی سمیت کئی علاقوںمیں کی گئی ،چاکنگ میں ایم کیوایم بانی کوسالگرہ کی مبارکبادپیش کی گئی ،ذرائع کے مطابق مذکورہ چاکنگ میں اے پی ایم ایس او ایم کیوایم لندن کے کارکنان ملوث ہیںاورکراچی یونیورسٹی ،سرسیدیونیورسٹی کے کارکنان کی جانب سے ایم کیوایم قائد کی سالگرہ کے حوالے سے تیاریاںکی جارہی ہیں۔

نواز شریف بارے معروف پامسٹ کی اہم پیشنگوئیاں

لاہور (پ ر) بین الاقوامی شہرت یافتہ دنیا کے سب سے مشہور آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے تازہ ترین پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کا برج جدی ستارہ زحل ہے۔ جو کہ دسمبر 2017ءتک انتہائی مشکلات تک کا شکار رہے گا۔ تھوڑے ٹائم کیلئے 3 ماہ 10 دن کے لئے یہ جیل جائے گا اور اس کے بعد قدرتی طور پر اس کا ستارہ گردش سے نکل جائے گا اور اس کی نااہلی ختم ہو جائے گی اور پروفیسر فضل کریم خان نے ایف۔آئی بی نیٹ ورک کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ءن لیگ کا نام اگر تبدیل ہو گیا تو بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔ پی پی پی اور پی ٹی آئی دونوں پارٹیاں الگ الگ الیکشن لڑیں گی جو دونوں پارٹیاں ہار جائیں گی۔ بیگم کلثوم الیکشن جیت جائیں گی۔ حلقہ 120 سے بڑی لیڈ لے کر جیتیں گی۔ حمزہ شہباز، چودھری نثار اور بیگم کلثوم اکٹھے ہو جائیں گے۔ خواجہ آصف، سعد رفیق اور طلال چودھری دانیال عزیز کو 1 سال 6 ماہ قید کاٹیں گے۔ اس کے بعد دوبارہ رہا ہو کر اپنے اپنے حلقے میں اہم مقام حاصل کریں گے۔ ایف آئی بی نیٹ ورک کے رپورٹر سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید اگر اپنی پارٹی فعال بنائیں تو وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ دوسری پارٹیاں چھوڑ دیں۔ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو اچانک بڑا سیاسی عہدہ ملے گا 2019ءسے پہلے واضح رہے پروفیسر فضل کریم خان کی اس سے پہلے سینکڑوں پیشن گوئیاں درست ہوئیں۔

پاک فو ج کے سپہ سالار بارے وہ باتیں جو ہر کسی کو معلو م نہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت پاکستان کے مقبول ترین فرد سمجھے جاتے ہیں، ان کے حالات زندگی سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 11نومبر کو 1960کو پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1978میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 24اکتوبر1980کو 16بلوچ رجمنٹ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں شمولیت اختیار کی۔آپ کا قد چھ فٹ ایک انچ ہے اور آرمی جرنیلوں میں دراز قد سمجھے جاتے ہیں۔آرمی چیف کے عہدے تک پہنچتے آپ کی عمر 57برس تھی۔ آپ کا ذاتی گھر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں واقع ہے۔اس وقت آپ کی پاک فوج میں تنخواہ ایک لاکھ 40ہزار علاوہ دیگر مراعات ہے۔آپ کینیڈین کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کینیڈا سے گریجویٹ ہیںجبکہ پوسٹ گریجویشن آپ نے نیول سکول این مونیٹوری کیلفورنیا امریکہ سے کی، آپ کے دو بیٹے ہیں۔

نیا اپوزیشن لیڈر،اہم انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اپوزیشن لیڈر بنانے کے لئے رابطہ کیا گیا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھٹو کی طرح کوئی کرپٹ نہیں کہہ سکتا۔ اسحاق ڈار کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ہزار 242 ملین اپنے اکاونٹس میں منتقل کیے۔ نواز شریف کو اس جگہ پہنچانے والی مریم نواز ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ اکیلے ہی حدیبیہ کیس لائے ہیں، حدیبیہ پیپر مل کیس میں دونوں شریف برادران اور بچے شامل ہیں۔ سیاسی صورتحال پر پیش گوئی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آیندہ چار مہینے بہت اہم ہیں، سڑکوں کی سیاست ختم اور آئین وقانون کی سیاست دیکھ رہا ہوں۔

WORLD LYMPHOMA DAY

ڈاکٹرنوشین عمران
ہر سال 15 ستمبر کو ”لمفوما“ سے آگاہی کے لئے ”ورلڈ لمفوما ڈے“ منایا جاتا ہے۔ لمفوما کینسر کی ہی ایک قسم ہے جس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔ لمف سیلز یا خلیے جسم میں مدافعاتی نظام کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور جس میں داخل ہونے والے جراثیم اور غیر ضروری مادوں کو ختم کرتے ہیں۔ لمف کے خلیے چھوٹے چھوٹے ”لمف نوڈز“ (گلٹی) کی صورت میں پورے جسم میں موجود ہوتے ہیں۔ جیسا کہ گلا یا ٹانسلز خراب ہونے پر نہ صرف گلا اندر سے سرخ ہو جاتا ہے بلکہ کان کے نیچے یا گردن پر چھوٹی گلٹیاں ابھر آتی ہیں اور یہ تب تک رہتی ہیں جب تک گلا ٹھیک نہیں ہو جاتا۔ ناک، کان اور گلا خراب ہونے پر ”لمف نوڈز“ متحرک ہو جاتی ہیں۔ ان میں موجود خون کے سفید ذرات تیزی سے کام کرتے اور بڑھتے ہیں اسی لیے وقتی طور پر ان کا سائز بھی بڑا ہو جاتا ہے۔ ایسے ہی کئی لمف نوڈز پورے جسم میں مدافعت کا کام کرتے ہیں۔
چونکہ لمف نوڈز کے اندر خون کے سفید ذرات لمفو سائٹ ہی کام سرانجام دیتے ہیں اس لئے لمف کے اندر ہونے والے کینسر کو خون کے کینسر کی ہی ایک قسم سمجھا جاتا ہے۔ اگر یہ لمفوسائٹ خلیے اپنی تعداد سے بہت زیادہ بڑھ جائیں تو یہ ٹیومر بنا دیتے ہیں۔ اگر ان کی تعداد بے تحاشہ بڑھ جائے، ان کی اصل شکل بگڑ جائے اور یہ اپنا قدرتی مدافعاتی کام نہ کر سکیں تو یہ کینسر کی صورت اختیار کر جاتے ہیں اور فائدے کی بجائے جسم کے لئے خطرے کا باعث بن جاتے ہیں۔
لمفوما کینسر دو طرح کا ہوتا ہے۔ ہاجکنز اور نان ہاجکنز لمفوما۔ دونوں طرح کے کینسر میں جسم کے کسی حصے کا لمف نوڈ گلٹی کی طرح بڑا اور نمایاں ہو جاتا ہے۔ بائیوپسی پر کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔ دونوں اقسام میں نمایاں فرق ”آر ایس سیلز“ کی موجودگی ہے۔ ہاجکنز لمفوما کی شرح بیس سے چالیس سال کی عمر کے دوران زیادہ جبکہ نان ہاجکنز لمفوما کی شرح پچپن سال کے بعد زیادہ ہے۔ نان ہاجکنز لمفوما تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ دنیا بھر سے اکٹھے ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق تمام کینسر میں اس کا ساتواں نمبر ہے۔ بائیوپسی کے اعتبار سے ہاجکنز لمفوما کی 61 اور نان ہاجکنز لمفوما کی 6اقسام ہیں۔
دونوں کی ابتدائی علامات تقریباً ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ مریض کو جسم کے کسی ایک یا زیادہ حصوں پر ابھری گلٹی محسوس ہوتی ہے۔ دبانے پر اس میں درد نہیں ہوتا۔ وزن کم ہونے لگتا ہے۔ ہلکا بخار رہتا ہے۔ رات کو پسینہ زیادہ آتا ہے، بھوک میں کمی ہوتی ہے، تھکن اور سستی رہتی ہے، جسم پر خارش رہتی ہے، سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے۔ کینسر کی تشخیص ہونے پر اس کی مخصوص ٹائپ اور پھر اس کی سٹیج اور گریڈنگ کا تعین کیا جاتا ہے۔ مریض کے علاج بشمول سرجری کیموتھراپی اور ریڈی ایشن کا انحصار لمفوما کینسر کی ٹائپ، سٹیج اور گریڈنگ پر ہے۔ مکمل علاج عموماً کیموتھراپی سے شروع کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد ریڈی ایشن، امینو تھراپی، سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ، ٹارگٹ ڈرگز، اینٹی باڈی تھراپی، سٹیرائڈ کو بھی علاج کا حصہ بنایا جا سکتا ہے جس کا انحصار کینسر گریڈ اور مریض کی صحت پر ہے عام طور پر گلٹیوں میں ہونے والے لمفوما کے لئے سرجری ضروری نہیں البتہ جسم کے اندر بڑے اعضا میں لمفوما ہونے پر سرجری کرنا پڑتی ہے۔ البتہ مکمل تشخیص اور مریض کی حالت کے بعد ہی ڈاکٹر حتمی علاج کے طریقے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
دوسرے کینسر کی طرح لمفوما کی بھی کوئی حتمی وجہ نہیں بتائی جا سکتی لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ کمزوری مدافعاتی نظام، مدافعاتی نظام کا کوئی اور مرض یا خرابی، ریڈی ایشن کی زیادتی، EBY وائرس سے ہونے والی انفیکشن، بیکٹیریا کی بعض انفیکشنز جو بہت لمبا عرصہ جسم میں رہیں، موٹاپا یا بہت زیادہ وزن، خوراک میں گوشت یا چکنائی کا بہت زیادہ استعمال اور بعض اوقات وراثتی یا جنیاتی اثرات، کیڑے مار ادویات سپرے وغیرہ بھی اس کی وجہ بن سکتے ہیں۔
٭٭٭

دنیا کی مشہور ترین ڈبلیو ڈبلیو ای میں پاکستانی خاتون ریسلر کی ویڈیو وائرل،دیکھنے والے دنگ رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ریسلنگ انٹرٹینمینٹ انڈسٹری میں ڈبلیو ڈبلیو ای سرفہرست اور بڑا نام سمجھا جاتا ہے۔ پہلوانی کے شوقین افراد کا خواب ہوتا ہے کہ وہ کسی طرح ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلوانوں کے سکواڈ کا حصہ بن کر نہ صرف دنیا بھر میں شہرت حاصل کریں بلکہاپنی طاقت کی دھاک بھی بٹھائیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں تاحال ایک مرد پاکستانی ریسلر بادشاہ خان منظر عام پر ا?چکے ہیں۔ پاکستان جیسے ملک کی خواتین کا سپورٹ کی جانب آنا کسی معجزے سے کم نہیں سمجھا جاتا اور وہ بھی ریسلنگ جیسے پہلوانوں کے کھیل میں مگر یہ معجزہ اب ہو چکا ہے اور ایک پاکستانی خاتون نے پرو ریسلنگ میچ میں اپنے مد مقابل پہاڑ جیسی خاتون ریسلر کو ایسا پٹخا کہ ہال میں موجود شائقین بے اختیار تالیاں پیٹنے اور سیٹیاں بجانے پر مجبور ہو گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس یہ پاکستانی خاتون اپنے مدمقابل پہاڑ جیسی خاتون کے مقابلے میں اتری تو اس پہاڑ جیسی پہلوان نے اسے پہلے ہی وار میں پٹخ دیا جس کے بعد پاکستانی خاتون کے جسم میں تو جیسے بجلیاں بھر گئیں۔ شلوار قمیض میں ملبوس ہونے کے باوجود اس پہاڑ جیسی مدمقابل پہلوان کو گولڈ برگ کے انداز میں اپنے کوپنز پر اٹھا اٹھا کر رنگ میں ایسی پٹخنیاں دیں کہ وہاں موجود دیگر ریسلر حالت خراب ہونے پر پاکستانی خاتون پہلوان کی مدمقابل پہاڑجیسی پہلوان کی مدد کیلئے پہنچ گئے اور مقابلے کو درمیان میں ہی روک دیا گیا۔