All posts by Daily Khabrain

سدھارتھ کیلئے عالیہ اور جیکولین میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ممبئی(شوبز ڈیسک )نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن عالیہ بھٹ اور خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے درمیان اس وقت زبردست جنگ جاری ہے اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سدھارتھ ملہوترا ہیں۔فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنے کیرئیر اور رشتے کی ابتدا کرنے والے نامور بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کا رشتہ اختتام کو پہنچ چکا ہے، ایک دوسرے سے محبت کے دعویدار یہ دونوں اداکار اب ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے، بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ دونوں کو ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں لیکن اگر کوئی اور ان سے بات بھی کرنے کی کوشش کرے تو دونوں سےبرداشت نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ سدھارتھ سے راہیں جدا کرنے کے باوجود عالیہ کو سدھارتھ اور جیکولین فرنینڈس کے درمیان بڑھتی نزدیکیاں برداشت نہیں جب ہی تو انہوں نے خوب جم کر جیکولین کی خبر لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی وجہ سے دونوں اداکاراو¿ں کے درمیان لڑائی اتنی شدت اختیار کرگئی ہے کہ جیکولین نے عالیہ سے تمام تعلقات ختم کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر بھی ان فالو کردیا ہے۔
، بات اتنی بگڑ چکی ہے کہ یہ لڑائی مزید شدت اختیار کرسکتی ہے ، تاہم سدھارتھ خاموشی سے اس لڑائی کے مزے لے رہے ہیں ان کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں ا?یا ہے۔واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ کی رومینٹک جوڑی قرار دیاجاتا تھا تاہم دونوں کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہونا شروع ہوئے جب سدھارتھ اور جیکولین فلم اے جینٹلمین کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب ا?گئے اور عالیہ کو یہ نزدیکیاں برداشت نہ ہوئیں جب کہ سدھارتھ ملہوترا نے بھی ایک انٹرویو کے دوران سنگل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ کے ساتھ سارےتعلقات ختم ہونے پر مہر ثبت کردی۔

وینا کی اسد خٹک سے علیحدگی ، دوسری شادی کی افوائیں

لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ وینا ملک کی دسمبر میں اسد خٹک سے علیحدگی اور دوسری شادی کی افوائیں گردش کر نے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے چند سال پہلے اسد خٹک سے شادی کی تھی جن سے ان کے 2بچے بھی ہیں لیکن وینا ملک اور اسد خٹک نے اب اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے امکان ہے کہ وینا ملک بہت جلد اپنے شوہر اسد خٹک سے علیحدگی اختیار کرکے دوسری شادی کرلیں گی اس حوالے سے شو بز حلقوں میں مسلسل افوائیں گردش کر رہی ہیں ۔

جیمزبانڈ کی نئی آنے والی فلم کی کہانی چوری ہو گئی

نیویارک (شوبز ڈیسک)جیمز بانڈ سیرز کی نئی آنے والی فلمجیمز25کی کہانی چوری ہو گئی ،جس کے مطابق ایجنٹ خفیہ سروسز کو چھوڑ کر ایک نارمل زندگی گزارنا شروع کر دیتا ہے۔جیمز بانڈ سیریز کی ہر فلم ہی اپنی مثال آپ ہے ،لیکن نئی آنے والی فلم کی کہانی لیک ہونے کی وجہ سے اس کی ساکھ متاثرہو نے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔لیک ہوئی کہانی کے مطابق ایجنٹ خاتون کی محبت میں گرفتار ہو کر ایک نارمل زندگی گزارنے کی کو شش کرتا ہے لیکن اس کے دشمن اس کی بیوی کو قتل کر دیتے ہیں جس کا بدلہ لینے کے لیئے وہ سیکرٹ سروس کو دوبارہ جوائن کر لیتا ہے ۔مشن میں اس کوکروٹیا کا سفر کرنا پڑتا ہے جہاں اس کا مقابلہ فلم کے ولن سے ہو گا۔جیمز بانڈ سیریز کی یہ فلم اس سلسلے کی 25ویں کہانی ہے تاہم اس کانام ابھی فائنل نہیں کیا گیا۔فلم 8نومبر 2019کوریلیز ہو گی۔فلم کی کاسٹ میں ابھی تک صرف ڈئینل گریگ کا نام ہی فائنل کیا جاسکا ہے،جبکہ اس کی کہانی آئین فلیمنگ لکھ رہے ہیں۔اس سلسے کی آخری فلم سپیکٹر تھی جو 2015میں ریلیز ہو ئی تھی۔

اجے دیوگن کی فلم بادشاہو آج پاکستان میں ریلیز ہوگی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم بادشاہو آج پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔بھارتی ذرائع کے مطابق فلم بادشاہو بھارتی سینماﺅں میں یکم ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی جہاں اس نے اب تک 60.54کروڑ کا بزنس کیا اور اب یہ فلم پاکستان میں کل نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔فلم کو یکم ستمبر کو ہی ریلیز کیا جانا تھا لیکن پاکستانی دو فلمیں پنجاب نہیں جاﺅں گی اور نامعلوم افراد2 کی وجہ سے بادشاہو کی ریلیز کی تاریخ آگے کر دی گئی۔پاکستان کی دونوں فلمیں اچھا بزنس کر رہی ہیں۔

ہمایوں سعید کے والد انتقال کرگئے

کراچی( وےب ڈ یسک) پاکستانی اداکار و ہدایت کار ہمایوں سعید کے والد انتقال کرگئے۔ معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کار ہمایوں سعید کے والد محمد سعید کراچی میں انتقال کرگئے،محمد سعید کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے محمد سعید کی عمر 80 سال تھی جب کہ ان کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار و ہدایت کار ہمایوں سعید کے والد انتقال کرگئے۔

آزادی کپ کی ٹی 20کے لوگو کی نقب کشائی

لاہور(آئی این پی) پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ٹی 20 سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ اسپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ایونٹ کیلئے بھرپور ساتھ دیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں، ٹاپ 4 ریجنز کی ٹیموں کیلئے بھی سپانسرز تلاش کر رہے ہیں، ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہت بڑا قدم ہے، تنقید برائے تنقید نہ کی جائے، کچھ بھی کہنے یا لکھنے سے پہلے قومی مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے میچز کے انعقاد کیلئے بہت مشکلات تھیں، سکیورٹی ٹیم کو مطمئن کرنا بڑا چیلنج تھا، بین الاقوامی پلیئرز کی بہت سی ڈیمانڈز ہیں، کرکٹرز اور بورڈز کے مسائل رہے، ورلڈ الیون کیلئے مختصر وقت میں متوازن ٹیم بنانا تھی جس میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے صف اول کے پلیئرز شامل ہوں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کوشش کر رہے ہیں، تاہم فی الحال عالمی پلیئرز وہاں کھیلنے کیلئے تیار نہیں، انٹرنیشنل سکیورٹی ٹیموں کو کراچی کادورہ کروائیں گے اور انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد کراچی میں بھی میچز کروائیں گے، پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آزادی کپ کے میچز پاکستان کیلئے نہایت اہم ہیں۔ یہ پہلا قدم ہے، اس کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی آئیں گی۔چیئرمین پی سی بی کا آزادی کپ کے انتظامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے انتظامات کے لیے بہت کم وقت تھا۔ کچھ لوگ ٹکٹس کی فروخت پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہم صرف ایونٹ کو ممکن بنا رہے ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی۔ لوگوں کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات ہو گی، مگر صبر کریں۔

ورلڈ الیون کی آمد ، قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

لاہور(آئی این پی)ورلڈ الیون ٹیم کی لاہور آمد سے قبل قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں جاری ، کمشنر لاہور عبداللہ سنبلکا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو سٹیڈیم پہنچانے کیلئے شٹل سروس چلائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی آمد اور کرکٹ میچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ قذافی سٹیڈیم میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ انتظامی امور کے حوالے سے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر سید نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ پولیس حکام نے بھی روٹ پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کمشنر لاہورعبداللہ سنبل نے قذافی سٹیڈیم کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے روز میٹرو بس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک بند رہے گی ، شام 4بجے سے11بجے تک ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹروبس چلتی رہے گی ۔کمشنر لاہورعبداللہ سنبل نے بتایا کہ سکول اور مارکیٹ بند کرانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ، میچ کی پریکٹس کے دوران میٹرو کے تین سٹیشنز بند رہیں گے ۔ کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، شائقین کے لیے شٹل بس سروس بھی شروع کی جائے گی ۔

سعید اجمل 5سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان ایکشن

لاہور (آن لائن)سعید اجمل 5سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان ایکشن ہوں گے ۔ 39سالہ سعید اجمل رواں سال قائد اعظم ٹرافی میں فیصل آباد ریجن کی نمائندگی کریں گے،انہوں نے آخری مرتبہ اکتوبر 2012میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے واپڈا کیخلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا۔ سعید اجمل اب تک 142فرسٹ کلاس میچز میں26.75کی اوسط سے 562شکار کرچکے ہیں ۔

پاکستان سے سیریز،لنکانے شیڈول کی منظوری دیدی

لاہور(آئی این پی) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چند روز بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے جارہا ہے ۔ سات ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ جس کے بعد پاکستان نے سری لنکا کی یواے ای میں میزبانی کرنی ہے ۔ سری لنکن بورڈ کے صدر نے ایک ٹی ٹوئنٹی لاہورمیں کھیلنے کا اعلان کیا تھا جس کی تاریخ منظرعام پرآگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور29 اکتوبر کو پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کرے گا۔ سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے جس کا باضابطہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔ لاہور کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ الیون کے کامیاب دورے اور سکیورٹی سے مشروط ہے۔پاک سری لنکا سیریز کا آغاز2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ28 ستمبر سے2 اکتوبر تک شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو6 سے10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز13 اکتوبر سے ہوگا۔ دوسرا ون ڈے16 اکتوبر کو ابوظبہی، تیسرا18 اکتوبر کو ابوظبی، چوتھا20 اکتوبر کو شارجہ اور پانچواں ون ڈے23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی26 اور 27 اکتوبرکو دبئی میں ہونگے جس کے بعد آخری ٹی ٹوئنٹی29 اکتوبر کو لاہور میں کرایا جائے گا۔ جس کیلئے سری لنکن ٹیم لاہور آئے گی۔

ورلڈ الیون سے سیریز, گرین شرٹس نے مشقوں کا آغاز کردیا

لاہور(نیوزایجنسیاں) ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا۔پلیئرز نے کیمپ کے پہلے روز فزیکل ٹریننگ کے سیشنز میں شرکت کی۔ کیمپ میں 13 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، بابر اعظم، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، محمد نواز، عثمان شنواری، عمر امین، عامر یامین اور سہیل خان شامل ہیں۔محمد عامر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ کیمپ میں شریک نہیں ہو سکے اور ان کی ورلڈ الیون کے خلاف 1،2 میچز بھی نہ کھیل پائیں۔ فاسٹ بولر رومان رئیس کی گزشتہ روز شادی ہوئی اور آج ولیمہ ہے جس کی وجہ سے پیسر ہفتے کو کیمپ جوائن کریں گے۔ لیگ سپنر شاداب خان کریبیئن لیگ سے فراغت کے بعد جمعے کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان ٹی 20 آزادی کپ میں تین میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ 12، دوسرا 13 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔لیگ اسپنر شاداب خان کیریبیئن پریمیئر لیگ سے فراغت کے بعد آج کیمپ جوائن کریں گے،اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ چکے ہیں، لاہور کے پلیئرز این سی اے کے بجائے اپنے گھروں سے ہی کیمپ میں شرکت کیلیے آنے کو ترجیح دیں گے، اظہر علی، بابر اعظم اوراحمد شہزاد پہلے ہی اکیڈمی میں پریکٹس کیلیے آتے رہے ہیں۔ عید سے قبل چھٹیوں پر جانے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور واپس پہنچ چکے، معاون اسٹاف بھی این سی اے میں ڈیرے ڈال چکا ہے۔