All posts by Daily Khabrain

”بابا جی چھوڑ دو ان بچوں کو۔۔ “ آرمی چیف کا ایک اور انداز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف گزشتہ روز اپنی مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچے تو اس موقع پر یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طالب علموں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ جی سی یونیورسٹی پہنچ کر آرمی چیف جب اپنی گاڑی سے اتر کر یونیورسٹی کی عمارت کی طر ف روانہ ہوئے تو وہاں موجود طالب علموں نے فرط جذبات میں آکر بے ساختہ ان کے نام کے نعرے لگانے شروع کر دیئے اور تالیوں کی گونج کے ساتھ جنرل راحیل شریف کا والہانہ استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف کی پروقار شخصیت سے متاثر ہو کر کچھ طالب علم ان کو قریب سے دیکھنے کے لیے آگے آر ہے تھے جنہیں آرمی چیف کے سکیورٹی سٹاف اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے روکا جارہا تھا۔ اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کچھ بچوں کو پکڑ کر پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوری طور پر ایک اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ارے ،بابا جی چھوڑ دو ان بچوں کو ۔آرمی چیف کے منہ سے یہ الفاظ سن کر وہاں موجود طالب علموں میں جوش اور بھی بڑھ گیا اور انہوں نے با آواز بلند آرمی چیف کے نعرے لگائے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نجی دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ آرمی چیف کے لاہور پہنچنے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مذہبی منافرت پھیلانے پر یہودیوں کی ٹرمپ کیخلاف عالمی مہم شروع

واشنگٹن (این این آئی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر کے یہودیوں نے بھی انہیں مسلمانوں، دیگر اقلیتوں، انسانی حقوق اور خصوصاً یہودی اقلیت اور ن کے حقوق و تاریخ کے لئے خطرہ قرار دے کر ان کے خلاف عالمی مہم شروع کر دی۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکا کے 250 یہودی پروفیسروں کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا کہاں کھڑا ہے ، اور انسانی حقوق کو لاحق خطرات کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی تاریخ مقامی امریکیوں ، افریقی امریکیوں اور دیگر نسلی و مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی مثالوں سے بھری پڑی ہے، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران نسلی ، جنسی اور مذہبی منافرت پھیلائی گئی ہے اور پناہ گزینوں پر متعدد حملے کیے گئے ۔یہودی پروفیسروں کا کہناتھا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امتیازی سلوک کا نشانہ بننے والی اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہودی اقلیت کے لئے بھی خطرہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور مواد کی مذمت نہیں کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا کر کے یہودیوں کے خلاف نفرت میں اضافہ کیا ہے۔ آخر میں تمام امریکیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امتیازی سلوک کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور مسلمانوں، خواتین ،لاطینی طبقات ، افریقی امریکیوں ، معذوروں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جاری کیے جانے والے بیانات کے خلاف آواز اٹھائیں۔ دریں اثناءامریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے سب سے شدید ناقدین میں شمار کیے جانے والے مٹ رومنی سے ملاقات کی ۔ مٹ رومنی کو سیکریٹری خارجہ بنانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 80 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بارے میں دونوں شخصیات میں سے کسی نے بھی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم مٹ رومنی نے کہا کہ یہ ملاقات ’کافی سود مند‘ رہی۔خیال رہے کہ انتخابی مہم کے دوران مٹ رومنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’فراڈ‘ کہا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2012 میں مٹ رومنی کی صدراتی انتخاب میں ناکامی کو ’بد ترین‘ کہا تھا۔نیو جرسی میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے بعد مٹ رومنی سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کابینہ میں کوئی پوزیشن قبول کریں گے یا وہ اب بھی اپنے میزبان کو ’جھوٹا فنکار‘ سمجھتے ہیں؟ تو انھوں نے ان سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔مٹ رومنی نے صرف اتنا کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ’دنیا کے ان تمام محاذوں پر جو امریکی مفاد میں ہیں کے حوالے سے کافی سود مند رہی،یاد رہے کہ مارچ میں مٹ رومنی نے کہا تھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کا نہ حوصلہ ہے اور نہ ہی فہم ہے۔‘ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ڈرانے، خواتین مخالف اور بددیانتی کے الزامات لگائے تھے۔ جبکہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے دائر کیس کو ختم کرنے کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نوجوانوں کو دھوکا دیکر حاصل کی گئی رقم کو واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس یونیورسٹی کے خلاف مقدمہ ٹرمپ یونیورسٹی کے فعال سابقہ طالب علموں کی جانب سےدائر کیا گیا تھا جن کا دعویٰ تھا کہ ان سے ریئل اسٹیٹ کے گ±ر سکھانے کے لیے ہزاروں ڈالرز لیے گئے تھے، لیکن سیمینارز منعقد نہیں کرائے گئے،نیویارک کے اٹارنی جنرل کے مطابق اب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کیس کو ختم کرنے کے عوض ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ یہ رقم یونیورسٹی کے چھ ہزار متاثر طلبا میں تقسیم ہوگی۔اٹارنی جنرل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس کے ساتھ ہی تعلیمی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید دس لاکھ ڈالر حکومت کو ادا کریں گے۔

امر یکی جمہو ریت پر سو الات …. اوباما پھر سے میدان میں اتر آ ئے

لیما(ویب ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد سے امریکا میں جمہوریت پر سوالات اٹھ رہے ہیں جس سے جمہوریت مایوس کن ہوسکتی ہے، تاہم ترقی کا تعلق جمہوریت کے ساتھ ہے ، دنیا کو چاہئے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خدمت کا موقع دے ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک تقریب سے خطاب میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد سے امریکا میں جمہوریت پر سوالات اٹھ رہے ہیں ، تاہم ایک بات واضح ہے کہ ترقی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری حکومتیں ، جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو یا ایک آزاد عدلیہ نہ ہو ان کا انجام سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ہوتا، ایسی حکومتوں کی معیشت بھی ناکام ہوتی ہے۔

پاکستان دنیا کے نقشے پر….

لاہور( ویب ڈیسک)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر الحاج رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے ،باہر کی قوتوں نے اپنے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرکے ترقی کے ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوششوں میںلگے ہوئے ہیں اورہمارے اپنے لوگ دشمنوں کے ان مزموم عزائم کو پورا کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں،ترکی اور چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان دنیا کے نقشہ پرجدید اور ترقی یافتہ ملک بن کر سا منے آیا ہے،پاکستان کی معیشت نے مختصر عرصہ میں ترقی اور تیزی کا گراف عبور کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دیگر شرکاءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا سفر اپنی منزل پر رواں دواں رہے گا۔ عوام نے ان کی انتشار پسند سیاست کو خیر باد کہ دیا ہے۔اب وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا کر خود کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ اپنے غیر ملکی آقاﺅں کے مشن کی تکمیل کے لئے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیداکرنا چاہتے ہیں۔ عوام جانتی ہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت جس بلندی کو چھو رہی ہے و ہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا رہا ہے۔اور یہ بات دنیا بھر میں پاکستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہیں اسی لئے ان تمام سیاستدانوں کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی بجائے چین اور ترکی کے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

پانامہ لیکس…. عمران خان کے بعد پانامہ لیکس پرفائنل راﺅنڈ کون کھیلے گا….؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت ملک میں احتساب کی ابتداءہے ماضی میں صرف مخالفین کا احتساب ہوتا تھا ، جن شہزادوں نے پانامہ میں اپنے نام کا اعتراف کیا ہے احتساب کا آغاز بھی انہی سے ہونا چاہئے۔مودی اور نواز شریف نے لاہور میں اپنی پگڑیاں بدلیں دونوں پگڑیاں بدل دوست ہیں ۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پیپلزپارٹی ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت خطرے میں پڑجائے ۔ عمران خان اکیلے انقلاب لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ۔ پانامہ لیکس پر تمام اپوزیشن پارٹیاں متفق تھیں ہمارے چیئرمین نے بھی سڑکوں پر آنے کی بات کی تھی لیکن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پہلے ہی تحریک شروع کر دی ۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔عمران خان کے بعد پانامہ لیکس پر پیپلزپارٹی فائنل راﺅنڈ کھیلے گی سب کو پتہ چل جائے گا کہ سیاسی وار کیا ہوتا ہے ۔میں عمران خان کی شخصیت کا معترف ہوں وہ کرکٹ کے ہیرو ہیں سیاست کے ہیرو نہیں ۔ پانامہ لیکس حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے اگر اس کی شفاف تحقیق نہ ہوئی تو حکومت کی ہٹ دھرمی تمام جماعتوں کو اکٹھا دھرنے دینے کا جواز بنے گی ۔مسلم لیگ نون کے تکبر کو شکست ہو رہی ہے ۔ وفاقی حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں ۔ اپوزیشن سڑکوں پر آئی تو حکمرانوں کے لئے حالات اچھے نہیں ہوں گے ۔اب حکومت کے پاس وقت ہے وہ ہوش کے ناخن لیں ۔ہم کہتے ہیں کہ احتساب کا آغاز پانامہ پیپرز سے شروع کیا جائے ۔۔ بلاول کے چار مطالبات نہ مانے گئے تو لانگ مارچ ہو گا ۔ حکومت پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں بلکہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے وزیر اعظم کی تقریروں سے واضح ہے کہ حکومت گن گن کر پورے کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرنے کے بجائے اپنے بچاﺅ کی تدبیریں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بعض وفاقی وزراءکا رویہ خود حکومت کے لئے سود مند نہیں ۔ مودی اور نواز شریف نے لاہور میں اپنی پگڑیاں بدلیں دونوں پگڑیاں بدل دوست ہیں ۔پرویز رشید کی قربانی سے شاید حکومت کی آزمائش ختم نہ ہو ۔ حکومت توازن برقرار نہیں رکھ پا رہی اور اس سارے صورت حال میں نواز شریف کے نادان مشیروں کا ہاتھ ہے ۔مسلم لیگ نون کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسے کوئی مظلوم نہیں بننے دے گا جو کیا ہے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور عمران خان کی طرف سے استعفے کے مقابلے میں نواز شریف حیران اور پریشان نہ ہوں وہ خود بھی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے استعفیٰ مانگ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ۔ نون لیگ کی پالیسیاں سندھ میں نواز لیگ کا نام بھی غائب کر دیں گی ۔نیب اگر پیپلزپارٹی کے خلاف کام کرے تو جائز ہے ا ور آپ کے خلاف کام کرے تو غلط ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جوان تھے تو نوجوان ان کے ساتھ تھے اب پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ جوان ہے اس لئے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں پنجاب کی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ۔ پیپلزپارٹی جلد پورے پنجاب میں ثابت کرے گی کہ پنجاب ہمارے ساتھ ہے یا نہیں ۔ بلاول بھٹو پنجاب میں ڈائرے جمائیں گے پنجاب کے تمام شہروں میں جلسے کریں گے ۔ عوام سے ملیں گے اور عوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں گے اور آئندہ انتخابات میں ملک گیر سطح پر کامیابی حاصل ہو گی اور پیپلزپارٹی ملک بھر میں بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے گورنر سندھ کی تعیناتی پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت سے مشاورت نہیں کی گئی ۔ سابق گورنر سندھ اتنے عرصے تک خاموش تھے وہ جو کچھ بھی برملا بولے ان کی تحقیقاتی ہونی چاہئے اور اس کے نتائج کو عوام کے سامنے لانا چاہئے ۔

جا ن لیوا بخار ایک با ر پھر عروج پر

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورمیں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کا سلسلہ رک نہ سکا،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 141 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں رواں سال 860 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں،رواں سال کنٹونمنٹ ایریا میں سب سے زیادہ شہری مرض کاشکارہوئے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ میں 262 افراد میں اس ڈینگی کی تشخیص ہوئی،اقبال ٹاﺅن میں 107 اورسمن آباد ٹاﺅن میں 113افرادمرض میں مبتلا ہوئے ،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔مشیر صحت سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی،گلبرگ ٹاﺅن اور سمن آباد ٹاﺅن سے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔سلمان رفیق نے بتایا کہ بعض علاقوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کے ساتھ عوام اور گھروں میں سرویلنس کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

بھا رت کے بڑے مسلے کا حل ….گوگل نے اپنے میپ میں متعارف کرا دیا

نیویارک(ویب ڈیسک)گوگل نے بھارت میں شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا،گوگل نے اپنے میپ میں ٹوائلٹ ٹول کو متعارف کرا دیا،اب بھارتی شہری ریسٹورنٹس ، شاپنگ سنٹرز ، ہسپتالوں اور سٹیشنز پر گوگل کے ذریعے رفع حاجت کے دوران ٹائلٹ تلاش کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارت ایسا ملک ہے جہاں کے 70 فیصد گھرانوں کو ٹوائلٹ تک رسائی حاصل نہیں جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کھلے عام رفع حاجت کا رجحان موجود ہے۔ گوگل اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آگے آیا ہے اور اس نے بھارتی وزارت شہری ترقی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس کے لیے گوگل میپس میں ٹوائلٹ تلاش کرنے والے ٹول کو متعارف کرایا گیا ہے جو لوگوں کو صاف عوامی ٹوائلٹس تک رسائی میں مدد دے گا۔یہ ٹول سب سے پہلے دہلی میٹرو پولیٹن ایریا کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ گوگل پر کسی قریبی ریسٹورنٹس یا بینک کو تلاش کرنے کی طرح کام کرتا ہے۔بس صارفین کو ٹوائلٹ یا اس کے لیے استعمال ہونے والے دیگر لفظ ٹائپ کرنا ہوں گے جس سے وہ قریبی ٹوائلٹ کو نقشے پر دیکھ سکیں گے ۔ گوگل کے نتائج میں شاپنگ مالز، ہسپتالوں اور گیس اسٹیشنز سمیت دیگر ٹوائلٹس کو شامل کیا جائے گا۔اس سلسلے میں بھارتی وزارت اور گوگل صارفین کے کرآڈ سورس ڈیٹا پر انحصار کریں گے کہ وہ پبلک ٹوائلٹ صاف ہے یا نہیں۔اس منصوبے پر کام رواں ماہ کے آخر تک دہلی میں شروع ہوجائے گا جبکہ دیگر شہروں کے حوالے سے ابھی کسی وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔