تازہ تر ین

بھا رت کے بڑے مسلے کا حل ….گوگل نے اپنے میپ میں متعارف کرا دیا

نیویارک(ویب ڈیسک)گوگل نے بھارت میں شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا،گوگل نے اپنے میپ میں ٹوائلٹ ٹول کو متعارف کرا دیا،اب بھارتی شہری ریسٹورنٹس ، شاپنگ سنٹرز ، ہسپتالوں اور سٹیشنز پر گوگل کے ذریعے رفع حاجت کے دوران ٹائلٹ تلاش کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارت ایسا ملک ہے جہاں کے 70 فیصد گھرانوں کو ٹوائلٹ تک رسائی حاصل نہیں جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کھلے عام رفع حاجت کا رجحان موجود ہے۔ گوگل اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آگے آیا ہے اور اس نے بھارتی وزارت شہری ترقی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس کے لیے گوگل میپس میں ٹوائلٹ تلاش کرنے والے ٹول کو متعارف کرایا گیا ہے جو لوگوں کو صاف عوامی ٹوائلٹس تک رسائی میں مدد دے گا۔یہ ٹول سب سے پہلے دہلی میٹرو پولیٹن ایریا کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ گوگل پر کسی قریبی ریسٹورنٹس یا بینک کو تلاش کرنے کی طرح کام کرتا ہے۔بس صارفین کو ٹوائلٹ یا اس کے لیے استعمال ہونے والے دیگر لفظ ٹائپ کرنا ہوں گے جس سے وہ قریبی ٹوائلٹ کو نقشے پر دیکھ سکیں گے ۔ گوگل کے نتائج میں شاپنگ مالز، ہسپتالوں اور گیس اسٹیشنز سمیت دیگر ٹوائلٹس کو شامل کیا جائے گا۔اس سلسلے میں بھارتی وزارت اور گوگل صارفین کے کرآڈ سورس ڈیٹا پر انحصار کریں گے کہ وہ پبلک ٹوائلٹ صاف ہے یا نہیں۔اس منصوبے پر کام رواں ماہ کے آخر تک دہلی میں شروع ہوجائے گا جبکہ دیگر شہروں کے حوالے سے ابھی کسی وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain