All posts by Daily Khabrain

ماڈل قتل …. ملزم بیرون ملک فرار ….

لاہور(خصوصی رپورٹ) گلبرگ کے علاقہ میں وحشیا نہ تشدد کرکے نوجوان کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان معروف اداکارہ دیدار کا خاوند حمزہ بھٹی اور جمعیت علما پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر کا بیٹا محمود زوار مبینہ طور پر ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں جبکہ اداکارہ دیدار نے ا پنے خاوند کو بچانے کے لئے مدعی پارٹی سے صلح کرنے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے حمزہ بھٹی کے بڑے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ محمود زوار کی گرفتاری کے لئے ابھی کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کے روز حمزہ بھٹی اور قاری زوار بہادر کا بیٹا محمود زوار گاڑی جو حمزہ بھٹی کی تھی اس پر کلمہ چوک آئے تو ان کی ایک دوسری گاڑی پر سوار نوجوان سے تکرار ہوئی جس پر دونوں نے گاڑیاں ایک دوسرے کے پیچھے لگا دیں۔ اس دوران چوک فردوس مارکیٹ کے پاس آ کر حمزہ بھٹی اور محمود زوار نے گاڑی روکی اور دوسری گاڑی میں سوار نوجوانوں کو اتار کر اس کی پٹائی شروع کر دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی معلوم ہے کہ حمزہ بھٹی نے مقتول حسن کو گردن سے پکڑ کر اس کا سر بار بار اپنی کار کی بونٹ پر مارا جس سے اس کے سر میں خون رسنا شروع ہو گیا۔جس کے بعد حسن کی موت واقع ہو گئی، بعدازاں حمزہ بھٹی اور محمود زوار فرار ہو گئے تاہم مقتول حسن کے دوستوں نے گاڑی کا نمبر دیکھ لیا لیکن ایک نمبر مس ہو گیا جس پر پولیس نے جو نمبرز یاد تھے ان نمبرز کی تمام مرسٹڈیز دیکھ لیں تو مطلوبہ مرسٹڈیز سلمان نامی شخص کی نکلی جس پر معلوم ہوا کہ اب یہ گاڑی حمزہ بھٹی کے استعمال میں ہے تاہم پولیس نے گاڑی کی نشاندہی کے بعد ملزمان کو ضمنی میں نامزد کرنے میں تاخیر کر دی جس پر جیسے ہی ایف آئی آر میں حمزہ بھٹی نامزد ہوا وہ فوری ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔بعد ازاں جیسے ہی محمود زوار کو نامزد کیا گیا تو وہ بھی ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

ن …. پی پی میں پھر جھپیاں ….

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پی پی پی کی قیادت کوبتا دیا ہے کہ حکومت بلاول کے چار مطالبات پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ مسلم لیگ ن نے پانامہ لیکس بل کے علاوہ دیگر مطالبات منظور کرانے کا اظہار بھی کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس پر پی پی پی احتجاج سے دور رہے۔مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے پی پی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ بلاول کے چار مطالبات پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ حکومت نے تین مطالبات منظور کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کر دی ہے، تاہم چوتھا مطالبہ جو پانامہ لیکس بل کی منظوری کے بارے میں ہے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ پانامہ لیکس کا معاملہ ویسے بھی عدالت میں ہے اسے چھیڑا نہیں جا سکتا۔ بلاول نے حکومت کو الٹی میٹم دے رکھا ہے کہ اگر اس کے چاروں مطالبات منظور نہ کیے گئے تو 27 دسمبر سے دمادم مست قلندر، پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ جائے گی۔ ن لیگی وزراءکا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کے ضمن میں حکومت پر بڑا دباﺅ ہے۔ اور وزیراعظم نے رفقاءسے مشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی مذاکرات میں الجھا لیا جائے تاکہ وہ سٹریٹ ایجی ٹیشن کا حصہ نہ بن سکے۔ سینئر ن لیگیوں کا کہنا ہے کہ اگر پی پی سڑکوں پر آ گئی تو حکومت کیلئے مشکل صورتحال پیدا ہو جائے گی کیونکہ دوسری اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی کسی نہ کسی طرح ایجی ٹیشن میں شامل ہیں۔ ایسی صورت میں حالات حکومت کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ بلاول کی طرف سے گو نواز گو تحریک شروع کرنے کی دھمکی نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ میں ابتدائی نوعیت کا رابطہ ہو چکا ہے اور رسمی مذاکرات کیلئے جلد ہی راہ ہموار ہوگی۔ پی پی کی طرف سے مثبت جواب کے نتیجے میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دوروز قبل کہا تھا کہ پی پی کے بعض مطالبات منظور کرلیے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ نے کرائس چرچ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرا دیا

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 105 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن دوسری اننگز میں 61 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ محمد عامر اور اظہر علی دوسری اننگز میں ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کو دو میچوں کی سیریز1-0 سے برتری حاصل کرلی۔

سردی میں اضافہ …. میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔بلوچستان میں زیارت،قلعہ سیف اللہ ،ژوب اور کوئٹہ میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ،پنجاب کے میدانی علاقوںمیں سرد ہواوں کی وجہ سے موسم یکثر بدل گیا ہے ،سندھ میں بھی اکثرمقامات پر موسم میں خنکی پائی جاتی ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت کی وجہ سے لکڑ ی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوںمیں موسم خشک رہے گا۔

” منجھے“ اور” دل کے صاف “ سیاستدان ہی ملک کا نقشہ بدل سکتے ہیں

لاہور، اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزےر اعظم نواز شرےف کی اپنے بےٹے حسےن نوازاور خواجہ احمد حسان کے ہمراہ جہا نگےر بدر کی گھر آمد‘ جہا نگےر بدر کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزےت اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ لاہور کے علاقہ علی ٹاﺅن مےں جہا نگےر بدر کی رہائش گاہ آمد پر انکے صاحبزادوں علی بد اور ذوالفقار بد ر نے وزےر اعظم کا استقبال کےا جسکے بعد وزےر اعظم اور حسےن نوازشر ےف نے جہا نگےر بدر کے انتقال پر اظہار تعزےت اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مےڈےا سے گفتگو مےں وزےر اعظم نوازشر ےف نے کہا کہ جہا نگےر بدر کےساتھ مےرا بہت اچھا تعلقات رہا ہے وہ بہت اچھے سےاستدان اور انسان تھے جہا نگےر بد ر وہ سےاست دان ہےں جو مخالفےن کے بارے مےں عزت کےساتھ بات کرتے رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ مےرا جہا نگےر بدر کےساتھ جو اےک اچھا تعلق رہا ہے وہ ابں انکے بےٹوں کے ساتھ بھی مےں انکے بےٹوں کی شادےوں مےں بھی شر ےک ہو چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جہا نگےر بدر دل کے صاف اور صاف بات کر نےوالے انسان تھے مجھے بھی اےسے لوگ بہت اچھے لگتے ہےں۔ انہونے کہا کہ جہانگےر بدر پاکستان کی اےک منجھے ہوئے سےاستدان تھے اور اےسے منجھے اور دل کے صاف سےاستدان ملک کا نقشہ بد ل سکتے ہےں۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ ہماری قومی اور آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کے بہتر مفادات کا تحفظ کریں، بچوں کو بامقصد اور سود مند شہری بنانے کیلئے بچوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا عزم ہے، حکومت ایک آزاد اور خود مختار قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کا قیام عمل میں لانے جا رہی ہے، حکومت نے بچوں سے زیادتی کی روک تھام کیلئے فوجداری قانون (دوسرا ترمیمی بل 2016ئ) کا نفاذ کیا ہے۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہر سال بچوں کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ ہماری آنے والی نسلوں کے حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال پر عالمی برادری کے ساتھ ملکر عملدرآمد کیا جاسکے۔ یہ یو این کنونشن بچوں کے حقوق کے بنیادی اصول فراہم کرتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بچوں کی بقائ، ترقی، تحفظ کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہماری قومی اور آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کے بہتر مفادات کا تحفظ کریں۔ بچے کسی بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور یہ مستقبل کی اہم سرمایہ کاری ہیں، اس ضمن میں ہم حقوق اطفال کے تحفظ اور انہیں معاشرے کا ایک سود مند اور بامقصد شہری بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں بچوں کی شادی کی روک تھام کے قانون 1929ءمیں ترامیم متعارف کر دی گئی ہیں جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان کی منظوری دی ہے جس میں چائلڈ پروٹیکشن، تفریق، لیبر تعلیم اور دیگر بہتری کیلئے اقدامات تجویز کئے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں حقوق اطفال کے تحفظ کا قومی کمیشن قائم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بچوں کی صورتحال میں بہتری کیلئے کئی چلینج درپیش ہیں تاہم ہماری حکومت ان چلینجوں سے نمٹنے کیلئے مسلسل اصلاحات متعارف کرا رہی ہے ۔ انہوں نے سول سوسائٹی، این جی اوز، مخیر حضرات، عالمی ترقیاتی شراکت داروں، میڈیا اور کارپوریٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو چائلڈ فرینڈلی ملک بنانے کیلئے آگے آئیں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وزارت انسانی حقوق بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے ملک میں مختلف فریقین کے ساتھ ملکر کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی کیلئے قانونی، انتظامی اور سماجی شعبہ میں درکار اصلاحات کیلئے مخلصانہ کوششیں کریں، انہوں نے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بچوں کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ اہم مشن جاری رہے گا۔

شادی کا لڈو خوشی خوشی کھائیں…. ہضم ہو جائیگا …. ماہر نجوم نے مشورہ دیدیا

مانچسٹر(آئی این پی) عمران خان تیسری شادی کا لڈو کھانے کے لیے بظاہر تیار دکھائی دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مانچسٹر میں عمران خان اپنے دوست کی بہن کی شادی میں نوبیاہتا جوڑے کو مشورہ دیتے ہوئے شرما گئے لیکن اپنی تیسری شادی کے لکی ہونے کی دعا کرتے ہوئے بالکل نہیں شرمائے۔ عمران خان نے دوست کی بہن کی شادی میں اپنی شادی کا تذکرہ کیا۔ان کا کیا کہنا تھا کہ شادی کے معاملے میں میرا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں۔ عمران خان نے امید ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ تیسری مرتبہ شادی کا بندھن خوش قسمت ثابت ہو۔معروف آسٹرولوجسٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ شادی کیلئے عمران خان کی قسمت ساتھ دے رہی ہے ،شادی کا لڈو خوشی خوشی کھائیں اس بار ہضم ہو جانے کے امکانات روشن ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اچھی خبر سنا دی اور کہا ہے کہ اب اچھے وقت کی شادی ہے اور اس کے نتائج بھی اچھے ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی میں قسمت ساتھ دے رہی ہے اور اب اچھے وقت کی شادی ہے جو نتائج بھی اچھے دے گی۔ انہوں کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ سب کچھ طے ہو چکا ہو گا اور اب عمران خان یہ لڈو خوشی خوشی کھائیں کیونکہ یہ لڈو ہضم بھی ہو گا۔واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی کے بعد معروف آسٹرولوجسٹ نے پیشنگوئی کی تھی کہ ان کی شادی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی جو سچ ثابت ہوئی اس طرح عمران خان اور ریحام خان صرف ایک سال ایک ساتھ رہنے کے بعد الگ ہوگئے۔

پاک فوج نے ” بھارتی ڈرون“ قبضہ میں لے لیا ….

سماہنی‘ چڑھوئی‘ بھمبر‘ چکوٹھی‘راولپنڈی (نمائندگا خبریں‘ بیورورپورٹ) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف سیکٹرز پر ہندوستانی فوج نے ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 بچیوں اور ایک لڑکے سمیت 4 جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔کوٹلی ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد عارف نے بتایا کہ ہندوستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا آغاز صبح 9 بجکر 45 منٹ پر ہوا، جس کے نتیجے میں کیری سیکٹر کی تحصیل چارہوئی میں ہلاکتیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فورسز کی جانب سے بھاری شیلنگ کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ‘ایک شیل سبزکوٹ گاو¿ں کے ایک گھر میں آکر گرا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان، اس کی بہن اور کزن جاں بحق ہوگئی،جن کی شناخت 18 سالہ شہزاد، 10 سالہ فائزہ اور 5 سالہ اریبہ کے نام سے ہوئی’۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہزاد کا 24 سالہ بھائی محمود اور 12 سالہ بہن شانزہ اور اریبہ کی بڑی بہن شدید زخمی ہوئیں، جنہیں منگلہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم ہسپتال میں دوران علاج شانزہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ بھمبر ڈسٹرکٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ سماہنی اور برنالہ گاو¿ں میں بھی ہندوستانی فورسز کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔ سماہنی گاو¿ں کے پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہاں رات 3 بجے سے بھارتی شیلنگ جاری ہے، جس کے نتیجے میں تعظیم بی بی نامی ایک خاتون زخمی ہوئیں، جنہیں میرپور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔دوسری جانب پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باو¿نڈری پر ہندوستانی افواج کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں حالیہ کچھ عرصے سے ایک معمول بن چکی ہیں۔گذشتہ روز بھارتی بحریہ کی جانب سے بھی پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی، تاہم پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری علاقے میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگا کر انھیں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں 18 ستمبر کو ہونے والے اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے، جب کشمیر میں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کا الزام نئی دہلی کی جانب سے پاکستان پر عائد کیا گیا تھا، جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کردیا تھا۔ کنٹرول لائن پر فاک فوج نے پاکستانی حدود میں گھسنے والا بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا‘ پاک فوجنے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔ لائن آف کنٹرول کیری سیکٹر پر بھارتی فورسز کی شدید گولہ باری کے نتیجے میں دوبچوں سمیت شہید ہونیوالے تین اور چار زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔گولہ چوہدری محمد شفیع آف برجیال کے گھر پر گرا۔ واقعہ کے بعد اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چڑہوئی پہنچ گئے۔ شہداءمیں اریبہ دختر صغیرعمر 5سال ،فائزہ دختر محمدرفیع عمر 10سال ، اور شہزاد ولد رفیع عمر 18سال شہید جبکہ محمود ولد رفیع ، اقراءدختر محمد صغیر اور شانزہ دختر محمد رفیع عمر 11سال شدید زخمی ہوئے ہیں ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپریشن تھیٹر نہ ہونے کی وجہ سے صرف ابتدائی طبی امداد دے کر شدید زخمیوں کوکوٹلی میرپور ریفر کر دیا گیا ۔ علاقہ میںکہرام مچ گیا ۔ ہر آنکھ آشک بار ہوگئی ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔ دفترخارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بحری حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا جبکہ ایل او سی پر گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والی دو معصوم بچیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائےگا۔ بھارتی کواڈ کاپٹر رکھ چکری سیکٹر پر کنٹرول لائن کو عبور کرتے ہوئے 60میٹر پاکستانی حدود کے اندر گھس آیا جس کے بعد آگاہی پوسٹ کے اہلکاروں نے ڈرون کو مار گرایا جبکہ ڈرون کا ملبہ قبضہ لے لیا گیااور ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کام شروع کر دیاگیاہے۔واضح رہے کہ کواڈ کوپٹر ڈرون کی شکل کا ہی طیارہ ہوتاہے جو کہ سرحد پار فوجی نقل و حرکت کا جائزہ لینے اور جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔ اس سے قبل بھی بھارتی آبدوز نے پاکستان کی بحری حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاک بحریہ نے اپنے گھیرے میں چار روز تک رکھا اور پھر وارننگ دے کر رہا کر دیا گیا۔

” نیا آرمی چیف“ کون ہو گا؟ …. جنرل راحیل نے سفارش کر دی

لاہور (سیاسی رپورٹر) جیساکہ روزنامہ خبریں کی بیشتر اشاعتوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے جانے کے بعد کون نیا آرمی چیف ہو گا پر بحث جاری ہے۔ گزشتہ 4روز کے واقعات میں صورتحال کو مزید واضح کر دیا ہے۔ یہ تقریبات تو کم وبیش یقینی ہو گئی ہے کہ جنرل راحیل بہرحال 29 نومبر سے پہلے گھر چلے جائیں گے اور ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ تاہم ان کی جگہ کون نیا آرمی چیف بنے گا اس بارے میں کہا جارہا تھا کہ سنیارٹی میں پہلے نمبر پر آنے والے جنرل زبیر محمود حیات چیئرمین جوائنٹ کمیٹنی بنیں گے کیونکہ پاک فوج میں ایک ایک لیفٹیننٹ جنرل اور ایک میجر جنرل دو سگے بھائیوں کی موجودگی میں شاید انہیں روایت کے مطابق آرمی چیف مقرر نہ کیا جا سکے۔ ان کے بعد آنے والے سنیارٹی کے حساب سے نمبر 2 ملتان کے کور کمانڈر جنرل اشفاق ندیم کے متعلق ان کی انتہائی سخت گیری اور ڈسپلن کی سو فیصد پابندی کے باعث نمبر 3 پر آنے والے جنرل جاوید اقبال رمدے اور چوتھے نمبر پر آنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہارٹ فیورٹ سمجھا جا رہا تھا لیکن جنرل راحیل شریف نے جاتے جاتے جس انداز سے بڑے پیمانے پر خیرپور ٹامیوالی نزد بہاولپور میں فل فوجی مشقیں کروائیں اور وزیر اعظم نواز شریف کو بطور خان ان میں مدعو کیا۔ اس سے لگتا ہے کہ جنرل راحیل شریف انہیں موزوں اور متبادل امیدوار کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں۔ فوجی ریٹائرڈ سینئر لوگوں کا کہنا ہے کہ جنرل اشفاق ندیم جنہیں خبریں کے گزشتہ تبصرہ وار جائزوں میں اپنے سخت گیری کے باوجود چھپے رستم کے طور پر کسی بھی وقت نیا آرمی چیف بنائے جانے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں اب ان کا نام زیادہ واضح طو پر سامنے آنے لگا ہے۔ اگرچہ سول حکومت میں شامل بعض لوگ مُصر ہیں بھارت کی طرف سے کسی بڑی جنگ کا کوئی خطرہ موجود نہیں لیکن بھارتی لیڈروں کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیزی اور کنٹرول لائن پر مسلسل جارحیت اور وقتاً فوقتاً سامنے آنے والے حملوں کے نتیجے میں پاک فوج کے لیے ایسے آرمی چیف بہتر ثابت ہوسکتے ہیں جس کا امیج انتہائی پروفیشنل سخت گیر اور مخصوص فوجی ڈسپلن پر مکمل عملدرآمد کرانے والے کا ہو لہٰذا جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل جاوید اقبال رمدے کی نسبت یہ خیال تقویت پکڑتا جارہا ہے کہ جنرل راحیل کے پسندیدہ جنرل اشفاق ندیم ہی وزیراعظم کی فائنل سلیکشن ہوگی جنہیں سامنے لانے کیلئے جنرل راحیل شریف نے آخری فوجی مشقوں کا اہتمام کیا اور ان میں وزیراعظم کو دعوت دی۔ یوں بھی گزشتہ چند مہینوں میں جنرل راحیل شریف نے یکے بعد دیگرے ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے جس سے یہ تاثر زائل ہو وزیراعظم نوازشریف اور فوجی قیادت ایک پیج پر نہیں ہے انہیں قریب لانے میں وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے علاوہ چودھری نثار علی کی کاوشوں کا بھی بڑا دخل ہے۔ یاد رہے کہ دونوں سیاستدانوں نے مسلسل آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں جاری رکھیں۔ بالخصوص نیوز لیک کے مسئلے پر جنرل راحیل شریف ہارڈ لائنر سمجھے جاتے تھے۔ پہلے پانچ دن اور پھر 14دن میں ملزموں کے نام سامنے لانے پر غور کررہے تھے ایسی کیفیت میں ریٹائرمنٹ لیکر گھر جارہے ہیں کہ یہ معاملہ جس کمیٹی کے سپرد ہے وہ ان کے جانے کی تاریخ سے 15دن بعد اپنی رپورٹ فراہم کرے گی۔ لگتا ہے نہ صرف فوجی قیادت سے قبل جنرل راحیل شریف وزیراعظم نوازشریف سے اپنے تعلقات بہترین سطح پر لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں بلکہ اگر بعض ہماری ٹی وی چینلز کی خبریں صحیح ثابت ہوئیں کہ جنرل راحیل شریف جنہوں نے آخری وقت تک خاموش رہنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ سول حکومت شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماضی کی روایات کو توڑتے ہوئے وزیر اعظم ہاﺅس میں رخصت ہونے والے جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی کھانے کا اہتمام کر رہی ہے اور گمان غالب ہے کہ 27۔28 نومبر ایسی کسی الوداعی دعوت کا انتظام کیا جائے اور دہشت گردی کے خلاف کامیاب مہم چلانے والے پاکستان کے بہترین جرنیل کو جو عوام میں بھی مقبول ہے اور دنیا بھر میں انہیں پہلے نمبر پر تسلیم کیا جاتا ہے وہ بڑے اعزاز سے رخصت کرنے کی نئی روایت عمل میں آ سکتی ہے حالانکہ فوجی روایات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے آخری ایک ماہ کے اندر رسمی الوداعی ملاقاتیں نہیں کیں اور اب تک بعض لوگوں کے خیال میں آخری دن بھی ڈرامائی طور پر مدت ملازمت میں یکطرفہ طور پر توسیع کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔

پاکستان کر کٹ ٹیم کیو ی بولرز کے سامنے ڈھیر

نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک)کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراو¿نڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے 133 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 200 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی جس سے میزبان ٹیم کو گرین کیپس پر 67 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی جب کہ قومی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر قومی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لئے ہیں، قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ پر مجموعی سبقت 62 رنز ہو گئی ہے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا لیکن سمیع اسلم 7 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کا شکار بن گئے جب کہ بابر اعظم 29 رنز بنا کر نیل ویگنر کا شکار بنے۔ تجربہ کار بلے باز یونس خان بھی صرف ایک رن بنا کر نیل ویگنر کا شکار بنے۔ کپتان مصباح الحق 13 رنز پر غیر ذمہ دارانہ شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آو¿ٹ ہوئے جب کہ اظہر علی کو 31 اور سرفراز احمد کو 2 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کلین بولڈ کیا، محمد عامر بھی ٹرینٹ بولڈ کا شکار بنے۔ تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سہیل خان 22 اور اسد شفیق 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 104 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ شروع کی تو مجموعی اسکور میں صرف ایک رنز کے اضافے کے بعد ہینری نیکولس 30 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بن گئے جس کے بعد 109 کے مجموعی اسکور پر جیت راول بھی 55 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں گرینڈ ہوم 29، ٹیم ساو¿تھی 22، نیل ویگنر 21 اور بی جے واٹلنگ نے 18 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 4 جب کہ محمد عامر اور سہیل خان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے مصباح الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین کیپس کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہرعلی نے اننگز کا ا?غاز کیا تو 31 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 15 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم نے 19 اور اسد شفیق نے 16 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے 4 بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ سہیل خان نے 9، بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 7، 7، یاسر شاہ نے 4، محمد عامر نے 3، یونس خان نے 2 اور راحت علی صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن گرینڈ ہوم نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ٹم ساو¿تھی اور ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں انفرادی طور پر 2، 2 وکٹیں آئیں۔

عوام کیلئے ایک اور خوشخبری

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مہنگی بجلی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت چوبیس نومبر کو کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ ماہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے تیل کی لاگت کی مد میں صارفین سے 22 ارب روپے اضافی وصول کیے۔ اکتوبر میں 8 ارب 49کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی جس کی لاگت 40 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔بجلی سستی پیدا ہونے کے باعث قیمتوں میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کر لی جس پر 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔