All posts by Daily Khabrain

بھارت کی بھاریہتھیاروں سے فائرنگ ….4معصوم بچے شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کردی،ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر کی،بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، شہید بچوں میں 4 سالہ ریبہ، 7 سالہ فائزہ اور 8سالہ شازیہ شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور اس میں معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ نے پاکستانی بحری حدود میں بھارتی آبدوز اور آج لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ نے اس حوالے سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو آج کسی وقت طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا جائے گا۔کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار بچے شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی جانب سے مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

سونا:8سو روپے کمی کے بعد 50ہزار 400 فی تولہ ہوگیا

کراچی ( ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے کمی سے 50 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر نے عالمی مارکیٹ میں سونے کے سودوں میں فروخت کے باعث 21 ڈالر کمی سے 1209 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ اس کمی کا اثرر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ، جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 50 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونا 685 روپے کم ہوکر 43 ہزار 200 روپے پر آگیاہے۔

لاہور سے افسوسناک خبر ….اندھا دھند فائرنگ ….متعدد افراد ہلاک

لاہور کے علاقے سمن آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد موت کی بازی ہار گئے اور چاروں زخمی افراد ہلاک ہو گئے ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں ،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی شروع کر دی ۔لاہور کے علاقے سمن آباد میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کوئی دشمنی کا نتیجہ ہے یا پھر ٹارگٹ کلنگ ،فی الحال ایسا کہنا مشکل ہے ۔پولیس نے علاقے کو سیل کر کے تلاشی شروع کر دی ہے ۔

ر یحام خان نے عمر ان خان کی ہیٹر ک کے بارے میں کیاکہا؟

لاہور (ویب ڈیسک)عمران خان اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ ان کا اور خان صاحب کاٹریک بالکل الگ تھا۔ میں اپنا ٹریک تبدیل نہیںکر سکتی تھی۔ کیا بتا سکتی ہوں کہ عمران خان کی تیسری شا دی کامیاب ہو گی یا نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے بتا سکتی ہوں کے عمران خان کہ تیسری شادی کامیاب ہو گی یا نہیں۔ البتہ یہ ضرور بتاسکتی ہوں کہ میرا اور خان صاحب کا ٹریک بالکل الگ تھا۔ اس لئے ہمارے راستے الگ ہو گئے ۔ میں اپنا ٹریک تبدیل نہیں کر سکتی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کے خان صاحب کو صیح ٹر یک والی شریک حیات مل جائے۔

پانامہ کا ہنگا مہ ….تحریک انصاف تلاشی لیتے لیتے خود متلاشی ہو گئی

کراچی:( ویب ڈیسک)پاناما لیکس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کی جانب سے مزید وکالت سے معذرت کے بعد اعتزاز احسن نے بھی لال جھنڈی دکھادی ہے۔تفصیلات کے مطابق پانا مالیکس کیس میں پی ٹی آئی کو نئے وکیل کی تلاش ہے جس کے لئے پی ٹی آئی قیادت نے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کی خدمات حاصل کرنے کی کوششیں جاری کررکھی ہیں تاہم ابھی تک اعتزاز احسن نے کسی بھی پیشکش کو قبول نہیں کیا۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن پاناما لیکس کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل نہیں بنیں گے اور وہ اس کیس میں خود کو صرف مشوروں تک ہی محدود رکھیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پانامالیکس کیس میں اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی کی جانب سے مجبور بھی کیا گیا توانہیں کسی بھی بڑے فیصلے سے قبل چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اجازت لینا ہوگی

چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم کی کارکردگی سے مایوس، اہم تبد یلی کا امکان۔

کراچی( ویب ڈیسک ) چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مایوس دکھائی دیے۔کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید تھی، کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم نہیں کیا۔تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز میں کم بیک کرے گی، نیوزی لینڈ کی وکٹیں مختلف ہیں، ٹیم کو تھوڑا وقت دینا چاہیئے، اتنی جلدی تبدیلی کی بات نہیں کرنی چاہیے، گزشتہ چند ماہ سے یہی ٹیم اچھی پرفارمنس دے رہی ہے۔انضمام الحق نے خبردار کیا کہ ’جو کھلاڑی مسلسل ناکام ہورہے ہیں انہیں تبدیل کیا جائے گا، ضرورت پڑی تو حفیظ کو شامل کرسکتے ہیں‘۔ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے انضمام الحق نے کہا کہ ’ابھی ٹیم میں تبدیلی کے بارے میں بات نہیں کروں گا‘۔انہوں نے ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر کھلاڑی بھی انسان ہیں،اگر 6 سال سے وہ شارجہ یا ابوظہبی کی وکٹوں پر کھیلتے رہیں گے تو انہیں مشکل ضرور پیش آئی گی، یہاں کی وکٹیں بالکل مختلف ہیں لہٰذا سینئر ہو یا جونیئر انہیں تھوڑا وقت دینا چاہیے۔ آل راو¿نڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے انضمام الحق نے کہا کہ سب کی کارکردگی کو دیکھا جارہا ہے، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو حفیظ کو شامل کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد حفیط بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کامیاب ہوجائے گا تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ کامیاب نہیں بھی ہوا اور ٹاپ آرڈر میں سینئر بیٹسمین کی ضرورت ہوئی تو انہیں شامل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے جبکہ اسے نیوزی لینڈ پر محض 62 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

خنجراب( ویب ڈیسک )پاکستان نے بلند ترین مقام خنجراب پاس پر اے ٹی ایم کا افتتاح کرکے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق خنجراب پاس پر اے ٹی ایم سطح سمندر سے 15ہزار 400فٹ کی بلندی پر ہے جبکہ بھارت نے اس سے قبل 12ہزار فٹ کی بلندی پر اے ٹیم ایم نصب کی تھی لیکن پاکستان نے بھارت کا یہ ریکارڈ توڑ دیاہے ،اے ٹی ایم کا افتتاح صدرنیشنل بینک اقبال اشرف اورلیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال نے کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا ایک اور اہم قدم توانائی ، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں معاہدے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف جمعہ 25 نومبر سے دو روزہ سرکاری دورے پرترکمانستان جائیں گے ۔وزیر اعظم دورے میں ترکمانستان کے صدر اور دیگر اعلی عہدوں سے ملاقاتوں کے علاوہ توانائی ، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں معاہدے کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدر کی دعوت پر جمعہ 25 نومبر سے دور روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ ترکمانستان جائیں گے وزیر اعظم کے دو روزہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی ، تجارت اور تعلیم کے مختلف شعبوں میں معاہدے کئے جائیں گے وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدر اور دیگر اعلی عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ دورے کے دوران تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی تفصیلی بات چیت ہو گی تاپی منصوبے ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اور بھارت میں شامل ہے ۔پاکستان نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ترکمانستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا معاہدہ بھی کر رکھا ہے جس پر جلد ہی عملدرآمد کئے جانے کا امکان ہے ۔

حالیہ کنٹرول لائن کشیدگی میں بھارت کے کتنے فوجی مارے گئے ؟

گلگت(ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کہاہے کہ حالیہ کشیدگی میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی پربھارت کے 40فوجی ہلاک ہوئے،بھارت نے اپنے انٹیلی جنس ادارے میں پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے ، دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، ۔لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے گلگت میں پارلیمانی شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سیز فائرکی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے ،کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 20جوان شہید ہوئے جبکہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 40سے زائد فوجی ہلاک ہو ئے ہیں ۔اس موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان بھی موجود تھے ۔انہو ںنے کہا کہ اگر بھارتی فوج دن کے دوران بلااشتعال فائرنگ کر تی ہے تو ہم شام سے پہلے اس کا بدلہ لے لیتے ہیں اور اگر بھارتی فوج رات میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ہم صبح ہونے سے پہلے اس کا جواب دیتے ہیں ۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے خنجراب پاس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 15ہزار 400فٹ بلندی پر بنائی جانے والی دنیا کی سب سے اونچی اے ٹیم کا افتتاح بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے انٹیلی جنس ادارے میں پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کیاہے لیکن ہم دشمن کے ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

سونا8سو روپے کمی کے بعد 50ہزار 400 فی تولہ ہوگیا

کراچی ( ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے کمی سے 50 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر نے عالمی مارکیٹ میں سونے کے سودوں میں فروخت کے باعث 21 ڈالر کمی سے 1209 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ اس کمی کا اثرر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ، جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 50 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونا 685 روپے کم ہوکر 43 ہزار 200 روپے پر آگیاہے۔