All posts by Daily Khabrain

بلاول بھٹی انگلش کاﺅنٹی ہیم ہیتھ سے منسلک

لندن(یو این پی) پاکستانی آل راو¿نڈر بلاول بھٹی ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کے ہیم ہیتھ کلب کی سیزن دوہزار سترہ میں نمائندگی کریں گے۔ وہ دوہزار تیرہ اور دوہزار پندرہ میں بھی مذکورہ کلب کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے مختصر سیزن میں 42 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بال ٹمپرنگ،پروٹیز کپتان ڈوپلیسی پر فرد جرم عائد

دبئی (آئی این پی)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ یا گیند کی شکل خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈوپلیسی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابط اخلاق کی لیول ٹو کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور انھیں ایک مصنوعی ذریعے سے گیند کی شکل کی تبدیلی کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق ڈوپلیسی نے اس الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور اب اس معاملے کی سماعت آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کریں گے۔ضابط اخلاق کی لیول ٹو کی خلاف ورزی کی سزا 50 سے 100 فیصد تک میچ فیس کی بطور جرمانہ ادائیگی ہے جس کے علاوہ کھلاڑی کو معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈوپلیسی ماضی میں بھی بال ٹیمپرنگ کرنے پر نصف میچ فیس بطور جرمانہ ادا کر چکے ہیں۔ یہ واقعہ سنہ 2013 میں پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پیش آیا تھا۔اس وقت انھیں گیند کو اپنے پاجامے کی جیب کی زپ سے رگڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور امپائرز نے موقع پر جنوبی افریقہ کو پانچ رنز کی پنلٹی دیتے ہوئے گیند تبدیل کر دی تھی۔تاہم اس موقع پر ڈوپلیسی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی۔

جوروٹ نے کالنگ ووڈ اور روبن سمتھ کا ریکارڈ پاش پاش کردیا

ویشاکھا پٹنم(اے پی پی) سٹار انگلش بلے باز جوروٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بلے بازوں پال کالنگ ووڈ اور روبن سمتھ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، روٹ اس کے ساتھ ہی پانچ روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے والے 30ویں انگلش بلے باز بن گئے ہیں۔

کسی باﺅلنگ ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا

کراچی (نیوز ایجنسیاں) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میں کسی باﺅلنگ ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا ہوں،آف سپنر کی ہر ورائٹی میرے نئے باﺅلنگ ایکشن میں ہوگی۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی باﺅلنگ ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا ہوں،ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے،آف سپنر کی ہر ورائٹی میرے نئے باﺅلنگ ایکشن میں ہوگی،میری بیٹنگ کے ریکارڈز موجود ہیں،پی سی بی پینل نے میری فٹنس دو ماہ قبل کلیئر کردی تھی، بورڈکے ہاتھ میں ہے وہ جب چاہے مجھے کھلائے۔ میرے باﺅلنگ ایکشن کی ناکامی بارے خبریں غلط ہیں،برائے مہربانی ٹھیک خبریں چلائی جائیں۔

محمد عامر نے 6سال بعد ٹیسٹ میں اپنی پہلی نو بال کروادی

کرائسٹ چرچ( آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باو¿لر محمد عامر نے 6سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نو بال کردی۔ محمد عامر 2010ء کے دورہ انگلینڈ کے دوران سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہوکر نو بال کروانے کے جرم میں 5سال کیلئے کرکٹ سے باہر کردیئے گئے تھے۔ اور گزشتہ سال ستمبر میں ہی ان کی واپسی ممکن ہوسکی ہے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد محمد عامر کافی محتاط نظر آرہے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے گیارہوں اورز میں تین نو بالز کروا ڈالیں ۔

پاک چین مشتر کہ بحری مشقیں …. بھارت کی نیندیں حرام

کراچی (صباح نیوز) پا کستان اور چینی بحری حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے دو طرفہ آپریشنل اور دفاعی سطح میں مزید اضافہ کیا جائے گا، جب کہ چینی بحری حکام نے میری ٹائم سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کموڈور فوعاد نے خیر سگالی کے دورے پر کراچی بندرگاہ آئے چینی جہاز سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک چینی اہم بحری مشقیں ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہیں۔ ہاربر فیز اس وقت جاری ہے، جس میں باہمی ملاقاتیں، دونوں ممالک کے جہازوں پر دوروں کے تبادلے ، آپریشنل سرگرمیوں اور دوسرے امور پر بات چیت شامل ہیں۔مشقوں کا سی فیز بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ کے میری ٹائم اور بحری آپریشنز، اسپیشل فورسزکے جوائنٹ بورڈنگ آپریشنز ، ائیر ڈیفنس مشقوں، رابطے کی مشقوں اور بحری جہازوں کی جنگی چالوں پر مشتمل ہوگا جو کہ کھلے سمندر میں منعقد کی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے درمیان یہ مشقیں 21نومبر تک جاری رہیں گی اور یقینی طور پر ان بحری مشقوں کا انعقاد گوادر پورٹ پر سرگرمیوں اور کمرشل بحری جہازوں کی آمدو رفت کو تحفظ دینے کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

قمر زمان کائرہ صدر بن گئے …. بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا صدر ندیم افضل چن کو جنرل سیکریٹری وسطی پنجاب مقرر کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق لاہور میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی تنظیم سازی کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کیا گیا جبکہ مصطفٰی نواز کھوکھر کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیاہے مزکزی کوارڈینیشن کمیٹی نے ناموں کی توثیق کر دی ہے اور بلاول بھٹو کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر ان عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا بالاخر وسطی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کا چیلنج قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کو تفویض کیا گیا ہے،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزماں کائرہ کا کہنا تھا کہ وہ اس اعتماد پر پارٹی لیڈران کے بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی روایت ہے۔ باقی جماعتیں وقت کے ساتھ ساتھ آئیں اور ختم ہوگئیں لیکن پیپلز پارٹی قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے روایتی رنگ میں واپس آرہی ہے۔ مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔ کسی اور جماعت نے اتنے مشاورتی عمل نہیں کیے جتنے پیپلز پارٹی نے کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بقیہ عہدوں کے لیے بھی مشاورت جاری ہے جن کا بہت جلد اعلان کردیا جائے گا۔

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پاک فوج کا منہ توڑ جواب ….بھارتی گنیں خاموش

بھمبر(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بھمبر سیکٹر میں ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں صبح ساڑھے 9 بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی گنوں کو خاموش کرانے کے لئے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

ایٹمی ہتھیاروں میں پہل کرنےکا بھارتی اعلان ہیجانی کیفیت کا ثبوت ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان نے کہاہے کہ ایٹمی ہتھیاروں میں پہل کرنے کا بھارتی اعلان ہیجانی کیفیت کا ثبوت ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر قدیر خان کا کہناتھا کہ بھارت گیدر بھپکیوں سے پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتا ،ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیاں دیناذمہ دارانہ طرز عمل نہیں ،بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،ایٹمی ہتھیاروں میں پہل کرنے کا بھارتی اعلان ہیجانی کیفیت کا ثبوت ہے۔

بجلی کے بلوں میں عوام سے 22 ارب اضافی وصول کرنے کا انکشاف

لاہور (آئی این پی) رواں سال اکتوبرکے بجلی کے بلوں میں عوام سے22ارب روپے اضافی وصول کیے جانےکا انکشاف جبکہ سنٹرل پاور پرچیزئنگ کمپنی نے بجلی 2روپے 80پیسے سستی کر کے قوم کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا حتمی فیصلہ24نو مبر کو کیا جائےگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنٹرل پاور پر چیزئنگ کمپنی نے نیپرا کو بجلی قیمت میں فی یونٹ 2روپے80پیسے سستی کر نے کےلئے باقاعدہ درخواست دیدی ہے کیونکہ اکتوبر میں صارفین سے اکتوبر میں بجلی کے بلوں میں22ارب روپے اضافی وصول کیے گئے تاہم اس حوالے سے نیپرا سنٹرل پاور پر چیزئنگ کمپنی کی جانب سے دی جانےوالی درخواست کے مطابق بجلی سستی کر نے یا نہ کر نےکا حتمی فیصلہ کرےگا ۔