All posts by Daily Khabrain

رونالڈو کی کینسر کا شکار ساتھی ایڈوفریرا کو تائیدو نیک تمنائیں

لزبن (آن لائن) پرتگال کے فٹبال کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ساتھی کھلاڑی ایڈو فریرا سے اظہار یگانگت کیا ہے جن کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ کینسر کا شکار ہیں۔ پرتگال نیشنل فٹبال ٹیم کی ویب سائیٹ پر ایک پیغام جاری کیا گیا۔ جس میں رونالڈو نے فریرا سے اہار یگانگت کیا ہے۔ فریرا بووسٹا کیلئے کھیلتے ہیں اور وہ پرتگال لیگ میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ رونالڈو نے 19 سالہ فریرا کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں اور کہا کہ انہیں اس عارضہ سے مقابلہ کرنے زبردست طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ٹیسٹ رینکنگ:یاسر1درجہ ترقی پاکر5ویں پرآگئے

دبئی (آئی این پی) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نمبر ون بلے باز اور بھارت کے روی چندرن ایشون نمبر ون باﺅلر ہیں۔پاکستان کے یونس خاں بیٹنگ رینکنگ میں بدستور چوتھے اور کپتان مصباح الحق 12ویں اور اظہر علی13ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ باﺅلنگ رینکنگ میں پاکستان یاسر شاہ ایک درجے ترقی پاکر 5ویں نمبر پر آگئے ہیں،آل راﺅنڈر کی رینکنگ میں بھارت کے ایشون پہلے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے ،جوئے روٹ دوسرے ،کین ولیمسن تیسرے ،یونس خان چوتھے ،ہاشم آملہ 5ویں ،اے بی ڈویلیئرزچھٹے ، کپتان مصباح الحق 12ویں، اظہر علی13ویں اور اسد شفیق 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔باﺅلنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے ،رنگنا ہیراتھ 2درجے ترقی پاکردوسرے ،ڈیل سٹین تیسرے ،جمیز اینڈرسن چوتھے ،یاسر شاہ ایک درجے ترقی پاکر 5ویں ،وہاب ریاض 25ویں ،راحت علی32ویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راﺅنڈر کی رینکنگ میں بھارت کے ایشون پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے،بن سٹوکس تیسرے ،معین علی چوتھے اور جدیجہ5ویں نمبر پر موجود ہیں۔

زلزلے کے باوجود کرائسٹ چرچ ٹیسٹ 17 نومبر سے ہو گا

کرائسٹ چرچ(نیوزایجنسیاں)نیوزی لینڈ میں شدید نوعیت کے زلزلے کے بعد انجینئرز نے کرائسٹ چرچ کو محفوظ قرار دے دیا ہے جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق 17 نومبر سے کھیلا جائے گا۔وسطی نیوزی لینڈ 7.8 شدت کے زلزلے کے سبب کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے اور سڑکوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ابھی تک سینکڑوں آفٹعر شاکس آ چکے ہیں۔ زلزلے کے مرکز سے قریب ہونے کے سبب کرائسٹ چرچ میں سب سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں 2011 میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 185 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے پیر کو کرائسٹ چرچ میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ شیڈو¿ل کے مطابق ہو گا۔نیوزی لینڈکرکٹ بورڈکے سربراہ ڈیوڈوائٹ کاکہنا تھا کہ زلرلے اورسونامی کے باعث پاک کیویز سیریزمتاثرنہیں ہوگی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پیر کو کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہیں، پاکستانی ٹیم زلزلے کے وقت نیلسن میں موجود تھی اور وہاں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئے تھے۔ ہم ہوٹل کی ساتویں منزل ہر موجود تھے اور تمام کھلاڑی بھاگتے ہوئے سیڑھیوں سے اترے اور اکثر کھلاڑی گزشتہ رات ٹیم کے کمرے میں سوئے کیونکہ خوف کی وجہ سے وہ اپنے کمروں میں جانے کیلئے تیار نہیں تھے۔کرائسٹ چرچ میں رہنے والے کیوی باو¿لر میٹ ہنری نے بتایا کہ اتوار کی رات آنے والے زلزلے کے ابتدائی جھٹکوں سے وہ اٹھ گئے تھے اور کافی خوفزدہ تھے۔ زلزلے سے شمالی کنٹر بری اور اس کے اطرف میں واقع سیاحتی علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور میٹ پنری نے امید ظاہر کی کہ ٹیسٹ میچ کھلاڑیوں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہو گا اور اس ہفتے ٹیسٹ میچ کا انعقاد بہت خوش آئند ہے۔اس موقع پر فاسٹ باو¿لر نے تصدیق کی کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے کی وجہ سے خوفزدہ ہیں اور کرائسٹ چرچ میں وہ بھی نچلی منزلوں پر رہنے کو ترجیح دیں گے۔

جیکی چن کو آسکر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لاس اینجلس(شوبزڈیسک) اداکار جیکی چن کو آسکر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔امریکی شہر لاس اینجلس میں گورنرز ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ایکشن ہیرو جیکی چن کو آسکر لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔جیکی چن جیسے ہی سٹیج پر پہنچے فضا تالیوں سے گونج اٹھی۔ایوارڈ ملنے پر جیکی چن نے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو محظوظ کرنے کیلئے متعدد ہڈیاں تڑوائی ہیں ایوارڈ حاصل کرکے برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا۔

انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ کی تقریب ‘ عائشہ عمر نے سماباندھ دیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کوانٹرنیشنل بیوٹی برانڈ کی برانڈ ایمبسڈر مقررکردیا گیاہے اور اس موقع پر کراچی میں ہونےوالی تقریب میں بین الاقوامی فنکاروں کی ڈانس پرفارمنس اور عائشہ عمر کی میزبانی اور گلوکارہ سارہ حیدر کی پرفارمنس نے محفل گرما دی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کمپنی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اسکن کئیر برانڈ پاکستان میں متعارف کروادیا ہے۔ پاکستان میں بیوٹی پروڈکٹ کی برانڈ ایمبسیڈر سپر ماڈل نادیہ حسین کو مقرر کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے گذشتہ دنوں کراچی کے ایک ہوٹل میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری، بیوٹیشن، ڈرمولوجسٹ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف بیوٹیشن مسرت مصباح کا کہنا تھاکہ خواتین کا سجنا سنورنا ایک قدرتی امر ہے موجودہ دور میں خواتین میں سجنے سنوارنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور اب انکی اولین ترجیح معیاری پراڈکٹ ہوتی ہیں۔ جس سے ان کی جلد بھی محفوظ رہے اور خوبصورتی میں نکھار بھی آئے ۔ خواتین کے حوالے سے پاکستان میں بین الاقوامی پراڈکٹ کا لانچ ہونا خوش آئند اقدام ہے ۔ سپر ماڈل نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پراڈکٹ کا برانڈ ایمبسیڈر بننے پر فخر ہے ۔پاکستان میں اب خواتین کا معیار زندگی تبدیل ہوا ہے میک اپ کے لئے انکی ترجیح معیاری میک اپ ہے ۔

سعید جعفری کی پہلی برسی کل منائی جائے گی

ممبئی(شوبزڈیسک) اداکار سعید جعفری کی پہلی برسی کل منائی جائے گی۔ سعید جعفری گزشتہ سال 86سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے ”حنا، معصوم ، گاندھی اور جدائی“ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سعید جعفری نے بالی وڈ فلموں کے علاوہ ہالی وڈ میں بھی ادکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔سعید جعفری کا شمار ورسٹائل ایکٹرز میں کیا جاتا تھا،، انہوں نے سنجیدہ کے ساتھ مزاحیہ فلموں میں بھی فنکارانہ صلاحیتوں سے دھاک بٹھائی‘ سعید جعفری کو ان کی خدمات کے صلے میں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

پانامہ لیکس سماعت, شریف خاندان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاناما لیکس سے متعلق دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرادئیے ہیں۔پیر کو عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے اثاثوں سے متعلق دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرادیئے ہیں، جمع کرائے دستاویزات اور شواہد 686 صفحات پر مشتمل ہیں جنہیں 5 بند ڈبوں میں جمع کرایا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں شریف خاندان کے بینک اکاو¿نٹس اور قرضہ جات کی تفصیلات سمیت اہم شواہد شامل ہیں۔دستاویزات میں کہا گیا کہ نوازشریف جب پہلی مرتبہ پنجاب کے وزیر خزانہ بنے تو ان کی صرف ایک فیکٹری تھی تاہم وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ان کے پنجاب میں انڈسٹریل یونٹس تیزی سے بڑھے اور صوبائی وزیر خزانہ ہوتے ہوئے نوازشریف کی فیکٹریوں کی تعداد 20 ہوگئی۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوگی جس کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے حامد خان کو اپنا وکیل مقرر کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی طرف سے آف شور کمپنیوں ، نیلسن اور نیسکول سے وابستہ جائیدادوں سے متعلق کچھ دستاویزات جمع کی جائیں گی ، دستاویزات 1992ءسے دسمبر2005ءتک نیلسن اور نیسکول سے وابستہ جائیداد کے ملکیتی حقوق اور ٹرانزیکشن کے بارے میں ہیں جس سے ثابت کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ نیلسن اور نیسکول سے وابستہ جائیدادیںجنوری2006ء سے پہلے بھی کسی نہ کسی صورت میں شریف فیملی کی ملکیت میں تھیں ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اپنے اس دعوے کےحق میں شریف خاندان کے افراد کے انٹرویوز بطور ثبوت پیش کرے گی جس میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ مذکورہ جائیدادیں 2006ءسے پہلے بھی ان کی ملکیت میں تھیں۔تحریک انصاف پارک لین لندن سے فلیٹس نمبر 17-16 اور 17 اے کے بارے میں کچھ دستاویزی ثبوت جمع کرے گی جس سے مجوزہ کمیشن کو 2006ءسے پہلے ان جائیدادوں کے مالکان کا تعین کرنے میں مدد ملے گی ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے پانامہ کے مقدمے کے تمام فریقین کو اپنے دعوے کے حق میں تمام دستیاب دستاویزات اور ثبوت ریکارڈ پر لانے کا حکم دے رکھا ہے اور آبزرویشن دی کہ جمع کئے گئے ثبوتوں کی بنیاد پر انکوائری کمیشن بناے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔وزیراعظم کے صاحبزادہ حسین نواز شریف نے آف شور کمپنیوں ، نیلسن اور نیسکول اور اس سے وابستہ جائیدادوں کی ملکیت کا اعتراف کیا ہے لیکن کہا ہے کہ یہ جائیدادیں2006ءمیں خریدی گئیں اور جنوری2006ءسے پہلے یہ کمپنیاں ان کی ملکیت نہیں تھیں ، اپنے جواب میں حسین نواز کا کہنا ہے کہ دبئی میں شریف خاندان کی سٹیل مل بیچ کر یہ کمپنیاں خریدی گئی تھیں جبکہ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ کمپنیاں مذکورہ تاریخ سے پہلے بھی شریف خاندان کی ملکیت میں تھیں۔ پانامالیکس کے بعد آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے جہاں تحریک انصاف نے اپنے موقف کے حق میں686 صفحات پر مشتمل مزید شواہد جمع کرادیئے ہیں ، یہ شواہد پاناما یا آف شور سے متعلق نہیں بلکہ ان 686صفحات میں سے 286صفحات ایک صحافی اسدکھرل کی کتابرائیونڈ سازش سے لیے گئے ہیں جبکہ باقی شریف خاندان کے خلاف مختلف عدالتوں سے ختم ہونیوالے ایسے مقدمات کی فوٹوکاپیاں ہیں جو قرض معافی سے متعلق تھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ کتاب کے انہی صفحات کی بنیاد پر اسد کھرل نے فریق بننے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو اپنے موقف کے حق میں دستاویزی شواہد جمع کرانے کے لیے 15نومبرتک کی مہلت دی تھی اورسماعت سے ایک روز قبل تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کرادیا لیکن اس میں کوئی ایسا ثبوت نہیں جو ان کو مقدمے میں مدد دے سکے ۔ پاناماکیس میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق پرویزمشرف اور فوج کے خلاف نوازشریف نے سازش کی جس کا علم نذیرناجی ، حسین نوازاور ضیاالدین کو تھا ، نوازشریف کے 12اکتوبر کے اقدامات کو امریکی پشت پناہی حاصل تھی اور فوج کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کی سازش تھی۔اکتوبر میں ہی نوازشریف نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے سارے افسران برطرف کردیئے تھے جوان کیخلاف تحقیقات کررہے تھے ، برطانیہ میں مقیم ایک خاندان کے نام اکانٹ کھلوائے گئے اور 10سالوں میں نوازشریف نے 800ملین ڈالر کمالیے اوراتنی دولت قانونی طریقے سے کمائی نہیں جاسکتی، اس سے قبل چیف جسٹس اور صدر مملکت کو بھی اپنی مرضی سے تعینات کیاگیا،نوازشریف کی طرف سے خودروزگارسکیم بھی حقیقت میں ایک رشوت تھی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف تاخیری حربے اختیار کر رہے ہیں لیکن امید ہے کہ عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی اور جو بھی فیصلہ آئے گا، 20 کروڑ عوام اسے قبول کریں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے دستاویزات 600 صفحات پر مشتمل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی پرانی صلاحیت ہے کہ وہ تاخیری حربوںکو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں اور وہ اب بھی ایسا ہی کر رہے ہیں لیکن مجھے پوری امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بحران سے گزر رہا ہے اور لوگوں کی امیدیں عدالت سے وابستہ ہیں۔ سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی، 20 کروڑ عوام اسے قبول کریں گے۔

تنقید برائے تنقید نے معاشرے کو تباہ کر دیا

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ حسد اور تنقید برائے تنقید نے معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ نے کئی فنکاروں کے مستقبل تاریک کر دئیے ہیں۔ میں نے بچپن سے ہی خود کو دوسرے سے سیکھنے کی طرف متوجہ کردیا تھا اور آج تک سیکھتی آرہی ہوں۔ کبھی کسی کو اپنے سے کم تر نہیں سمجھا ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے۔ شوبز کی دنیا کسی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے اس میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اب مار دھاڑ کی فلموں کیلئے انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں ہے ، ایسی فلمیں اور ڈرامے بننے چاہییں جو شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرسکیں۔

ایک ڈرامے کا 30لاکھ

لاہور(اشفا ق حسین)اداکارہ سجل علی نے ایک ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کا معاوضہ 30لاکھ روپے وصول کیا ہے جس کے بعد ان کا شمار بھی ٹی وی کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں ہونے لگا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سجل علی نے چندروز پہلے 26اقساط پر مبنی ڈرامہ سیریل میں کام کا معاہدہ کیا ہے جس کی ریکارڈنگ عنقریب لاہورمیں شروع ہوگی اور اس میں لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے بہت سے نامورفنکار بھی کام کررہے ہیں۔بالی وڈ سے واپسی کے بعد پاکستان میں یہ ان کی پہلی سیریل ہے کہ کیونکہ بھارتی فلم”مام“میں کاسٹ ہونے کے بعد انہوں نے بہت سے ڈراموں میں کام سے انکار کردیا ہے ۔ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ سجل علی نے اس سیریل کے علاوہ حال ہی میں ایک اور پروڈیوسرسے دولاکھ روپے فی قسط کا مطالبہ کیا تاہم اس سیریل میں کام کا معاہدہ فائنل نہیں ہوسکا۔اس بارے میں سجل علی کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

براڈ پٹ کے پاس انجلینا کی انتہائی اہم یکاررڈنگ کا انکشاف

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)اداکارہ انجلینا جولی نے براڈ پٹ پر اپنے 15 سالہ بیٹے میڈاکس پر مبینہ تشدد کے بعد طلاق کے لیے 20 ستمبر 2016 ءکو طلاق کےلئے درخواست دی تھی جبکہ انجلینا جولی نے بچوں کی کفالت کےلئے بھی عدالت میں درخواست دے رکھی ہے۔انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ بچوں کی کفالت صرف ان کے حوالے کی جائے جبکہ براڈ پٹ بچوں کی کفالت مشترکہ طور پر چاہتے ہیں۔ طلاق اور بچوں کی کفالت کے معاملے میں اب مزید ایک نیا موڑ آگیا ہے، جس سے انجلینا جولی کی بچوں کی اکیلے کفالت کرنے والی خواہش مکمل ہوتی نہیں دکھائی دے رہی۔براڈ پٹ کے پاس انجلینا جولی کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جسے وہ انجلینا جولی کیخلاف استعمال کر سکتے ہیں۔براڈ پٹ، انجلینا جولی کے خلاف اس وقت آڈیو ریکارڈنگ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب انجلینا عدالت میں بچوں کی اکیلے کفیل ہونے کا مقدمہ لڑیں ۔