All posts by Daily Khabrain

نیوز گیٹ سکینڈل پر دکانداری کرنے والے باز آجائیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری غیر سنجیدہ بچہ ہے جسے سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ بلاول غیر سنجیدہ بچہ ہے اسے سیاست کی الف ب نہیں آتی، وہ اپنے والد کی عمر کے لوگوں کو الٹے القابات سے نواز رہا ہے۔ بلاول بھٹو کو سندھی کیا اردو بھی نہیں آتی ، ایک ایسا بچہ جو اس ملک کی زبان تک نہیں جانتا اور تقریریں بھی رومن اردو میں لکھ کر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں ایک 27 سال کا لاعلم بچہ پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت کی کیسے قیادت کررہا ہے، انہیں کچھ لوگوں کا پتہ ہے جو بلاول زرداری کے منہ میں بات ڈالتے ہیں، جلد ہی پیپلز پارٹی سے متعلق ایک تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔پرویز خٹک کے قافلے پر شیلنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے اور مظاہرے کے لئے آنے والوں کو اسلام آباد کے راستے کھلے ملیں گے لیکن تشدد، انتشار اور لاک ڈاو¿ن کے لئے جو بھی آئے گا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، وہ انتشار اور تشدد کی سیاست پھیلانے والوں کے لئے ڈکٹیٹر ہیں، اگر وہ حقیقت میں آمر ہوتے تو پرویز خٹک اور ان کی جماعت کو اسلام آباد آنےکی اجازت نہ دیتے۔ افغان مونا لیزا کی گرفتاری پر چوہدری نثار نے کہا کہ شربت گلہ کی جاسوسی سے متعلق خبریں غلط ہیں، اس کے پاس جعلی شناختی کارڈ تھا لیکن وہ جاسوس نہیں تھی، وہ لاچار خاتون تھی اور ہم اس کے پاکستان میں قیام میں توسیع کے لیے تیار تھے۔چوہدری نثارعلی نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے میں وہ بھی شامل تھے، عشرت العباد کی اننگز لمبی تھی لیکن اسےایک نہ ایک دن ختم ہونا تھی۔ عشرت العباد کو ہٹانے کے لئے گزشتہ کچھ مہینوں سے سوچ و بچار کیا جارہا تھا، وزیراعظم نے چند ہفتوں پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا لیکن اچھے وقت کا انتظار کیا جارہاتھا۔ یوم اقبال پر تعطیل کے سلسلے میں پیدا ہونے والے ابہام پر چویدری نثار علی خان نے کہا کہ سوشل میڈیا میں جھوٹ اور فریب کا طوفان ہے، پاکستان میں چھٹیوں کی بہتات ہے اور ہمیں کام کی ضرورت ہے، چھٹی دے کر گھر میں بیٹھ کر اقبال ڈے نہیں منایا جاتا، یہ دن اسکولوں میں علامہ اقبال کی فکر پر سیمینار اور پروگرام منعقد کرکے منایا جانا چاہیے، چھٹی کے حوالے سے ایف آئی اے کو جھوٹے نوٹی فکیشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا کو چند کرپٹ لوگوں نے بدنام کیا ہوا ہے، ہمیں پاکستان کی نیشنل ڈیٹابیس اتھارٹی میں کرپٹ اور دو نمبر لوگوں کی ضرورت نہیں،نادرا میں کرپٹ لوگوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا جب کہ آئندہ 6 سے 7 ماہ میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔

ٹرمپ کی صدارت …. ایشیا کانیا نقشہ …. تہلکہ خیز انکشافات

بیجنگ (خصوصی رپورٹ) چینی سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت خطے سے امریکی قیادت کا خاتمہ کر دے گی، ایشیا کا نیا نقشہ سامنے آئے گا۔ جس لمحے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فتح کے بعد تقریر کر رہے تھے، چینی ٹی وی چینلز ایک خلائی مشین کی خصوصی فٹیج دکھا رہے تھے۔ چینی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ابھرتی ہوئی سپر پاور کے لیے اسے امریکہ کو زیر کرنا ہوگا۔ افغانستان اور عراق میں جنگوں سے چینی اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے کہ امریکہ عالمی جغرافیائی سیاست میں قیادت کر سکتا ہے سنہ 2008 کے اقتصادی بحرانی سے چین کے اس اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے کہ امریکہ پر عالمی اقتصادیات کی قیادت کے لیے بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔ اب ایک انتہائی تلخ اور سکینڈلز سے بھری صدارتی دوڑ نے چین نے اس اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے کہ امریکی اپنے معاملات خود چلا سکتے ہیں۔ علاقائی ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی تنہائی یا تجارتی تحفظات یا بیجنگ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بڑی سودا بازی تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین کو خطرے سے دوچار کر دے گی، اور ایشیا سے امریکی قیادت کو ختم کر دی گی۔ چین کے سیاسی ماہرین اب یہ امید کریں گے کہ امریکی صدارت خطے سے امریکی طاقت کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کرے گی اور ایشیا کا نیا نقشہ سامنے آئے گا۔ وہ کسی حد تک درست بھی ہوسکتے ہیں۔

بے روزگار افراد کیلئے فیس بُک کا اہم اقدم

نیویارک (خصوصی رپورٹ) کیا آپ ملازمت کی تلاش میں ہیں؟ اگر ہاں تو بہت جلد فیس بک اس حوالے سے بھی آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔فیس بک نے لنکڈان کی وجہ شہرت رکھنے والے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے نیا جاب فیچر متعارف کرا دیا ہے ۔اس فیچر کی مدد سے فیس بک پیجز کو چلانے والے جاب پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی سی ویز بھی موصول کرسکیں گے ۔فیس بک ترجمان کے مطابق متعدد چھوٹے کاروباری ادارے اپنے فیس بک پیجز پر ملازمتوں کے حوالے سے پوسٹس کرتے ہیں، لہذا اسے مدنظر رکھ کر یہ فیچر متعارف کرایا گیا۔لنکڈان نامی سوشل نیٹ ورک کو بیشتر آمدنی ان کاروباری اداروں یا افراد سے حاصل ہوتی ہے جو مختلف ملازمتوں کے لیے لوگوں کو ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔فیس بک کو توقع ہے کہ اس جاب فیچر کی بدولت وہ اپنے فیس بک پیجز پر زیادہ ٹریفک لانے میں کامیاب ہوسکے گی جبکہ اسی طرح پیجز سے بھی آمدنی حاصل کرسکے گی۔

امریکی پہلے 9/11پر روئے اور 11/9 سیخ پا

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں تاریخ سازکامیابی پر جہاں دنیابھرکے میڈیاپرہلچل مچی ہے وہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربھی ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ٹوئٹرصارفین ریپبلکن امیدوارکی کامیابی پرمختلف اندیشوں کا اظہار کر کے بھڑاس نکالتے رہے ۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ امریکی ایک بار 9/11 پر روئے تھے اب 11/9پر چیخ رہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں کہاگیاکہ یونائیٹڈسٹیٹس آف امریکہ اب(ٹرمپ کی کامیابی کے بعد)یونائیٹڈہیٹس آف امریکہ میں تبدیل ہوگیا۔میکسیکوکے گرددیوارکھڑی کرنے کے ٹرمپ کے صدارتی مہم کے نعرے اور کئی رہنماﺅں کے ٹرمپ کی کامیابی کے بعدکینیڈامنتقل ہونے کے اعلان کے تناظرمیں ایک شخص نے لکھا کہ کینیڈا سرحد پر دیوار بنالے ۔ ٹرمپ کے سکینڈلزسے پریشان ایک صارف نے کچھ یوں کہا کہ ٹرمپ جیت گئے ،خداامریکی خواتین کومحفوظ رکھے ۔ ایک صارف نے ٹرمپ کی کامیابی پرامریکہ کو1776تا 2016قبرکاایک کتبہ قراردیدیا۔کئی افرادنے ڈیموکریٹس سے ہمدردی کابھی اظہارکیا۔

ٹرمپ کا پاکستان بارے ایسا بیان کہ بھارت کی نیندیں حرام

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے نظر آئے،اس ویڈیو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے محبت ہے (آئی لو پاکستان )۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے محبت ہے ۔یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو کب ریکارڈ ہوئی، تاہم اس ویڈیو کو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، ان کے مدمقابل اس الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ ہیلری کلنٹن کھڑی ہوئیں تھیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے ہیلری کو شکست دی۔ٹرمپ امریکا کے صدر کی حیثیت سے 20 جنوری 2017 کو حلف اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اکثر و بیشتر پاکستان پر تنقید کرتے نظر آتے رہے تھے۔وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں، انہوں نے دھمکی تھی کہ اگر وہ امریکا کے صدر بن گئے تو وہ مسلمانوں کے امریکا آنے پر پابندی لگادیں گے، اس کے علاوہ وہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کی بھی تجویز دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا میں کئی مقامات پر ان کی جیت کے خلاف احتجاج کیے گئے، تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب امریکا میں کسی صدر کے منتخب ہونے پر عوام نے احتجاجی مظاہرے کیے ہوں۔

میٹرک کے پرچے میں بیہودہ سوال

لاہور (نیٹ نیوز)علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں ایک انتہائی ایسا بے ہودہ سوال پوچھ لیاگیاجس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پاکستانی آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی کے میٹرک کے انگلش کے پرچے میں ’بڑی بہن کی شخصیت ‘پر مضمون تحریر کرنے کا 15نمبر کا سوال دیدیا گیا ،پر چے میں سوال کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے اور پاکستانی یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔پرچے میں پوچھے گئے سوال کے ساتھ اس یہ بھی درج کیا گیا کہ ان مندرجہ ذیل پہلووں کو بھی تفصیلی طور پر بیان کیا جائے ،جس میں عمر،جسامت ،قد ،خوبصورتی اور رویہ شامل ہے۔ میٹرک کا امتحان دینے والے بچوں کا کہناہے کہ پرچے میں اس قسم کا سوال دیکھ کر وہ انتہائی حیران پریشان رہ گئے۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک طالبعلم کا کہناتھا کہ پہلے وہ سمجھا کہ یہ ایک غلطی ہو سکتی ہے جب اس نے اس سوال کے بارے میں نگران سے پوچھنے کی کوشش تو اس نے کچھ بھی بتانے سے انکار کرتے ہوئے پرچے کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ اس بے ہودہ سوال پر یونیورسٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔پاکستانی شہریوں کی جانب سے کہا جارہاہے کہ یہ مضمون انتہائی غیر اخلاقی اور معاشرے کی اقدار کیخلاف ہے اور یہ سوال دینے والے استاد کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔.دوسری جانب علامہ اقبال نیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نعیم قریشی نے اس معاملے پر تحقیقات سے قبل کسی قسم کی گفتگو سے انکار کر دیاہے۔

سبزی استعمال کرنیوالوں کیلئے انتہائی دلچسپ تحقیق

اکثر یہ دلیل پیش کی جاتی ہے کہ گوشت کھانا جانوروں پر ظلم ہے اور اس کا استعمال ترک کرنے سے معاشرے کو مزید پائیدار بنایا جا سکتا ہے، لیکن کیا ایسا کرنا صحت کے لیے بھی ٹھیک ہے یا اس سے صحت کے مزید مسائل جنم لیتے ہیں؟گوشت کو مکمل طور پر ترک کر دینے اور صرف سبزیاں کھانے کا رجحان یورپ بھر میں مقبول ہوتا جا رہا ہے اور ایک نیا طرز زندگی ابھر رہا ہے۔ نہ صرف نوجوان بلکہ پورے کے پورے خاندان صرف سبزی خوربن رہے ہیں۔سبزی خوروں کے دلائل یہ ہیں کہ جانوروں کو ہلاک کرنا اخلاقی طور پر جائز نہیں جبکہ بہتر صحت اور ماحول کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں میں کمی لانے کے لیے بھی ایسا کرنا نہایت ضروری ہے۔ اس تناظر میں اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم (ایف اے او)کے اعداد و شمار پر بھی حیران نہیں ہونا چاہیے۔ اس بین الاقوامی تنظیم کے مطابق جانوروں سے متعلقہ زراعت کا شعبہ دنیا بھر میں پندرہ فیصد ضرر رساں گیسوں کے اخراج کا ذمہ دار ہے۔ اس ادارے کے مطابق2050 تک دنیا کی آبادی بڑھ کر قریبا نو اعشاریہ چھ ارب تک پہنچ جائے گی اور عالمی سطح پر گوشت کی طلب میں بھی قریبا 70 فیصد تک اضافہ ہو جائے گا۔دوسری جانب ہر کوئی سبزی خوری کے بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ گوشت ترک کر کے صرف سبزیاں کھانے کے مضر اثرات بھی ہوتے ہیں اور ان سے براہ راست انسانی صحت متاثر ہوتی ہے۔ ایک اطالوی رکن کانگریس ایلویرا ساوینو نے اس حوالے سے دوبارہ بحث کا آغاز کیا ہے۔ اٹلی میں ویگن (صرف سبزی خور) بچوں میں غذائیت کی کمی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں ، جن کے بعد اب اس حوالے سے قانون سازی کی بات کی جا رہی ہے۔اس خاتون سیاستدان کا کہنا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو صرف سبزیاں کھانے پر مجبور کرتے ہیں، انہیں چار سال تک قید کی سزا دینے کا قانون متعارف کروایا جانا چاہیے۔ دوسری جانب متعدد تنظیمیں صرف سبزی خوری کے حق میں مہم چلا رہی ہیں اور ان کا حکومت سے بھی مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے ان کی مدد کی جائے۔ ایلویرا ساوینو کا دلائل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ گوشت نہ کھانے یا پھر اینیمل پروٹین کی کمی سے نہ صرف آئرن بلکہ وٹامن بی بارہ کی بھی کمی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے اعصابی مسائل کے ساتھ ساتھ خون کی کمی بھی واقع ہو جاتی ہے۔ غذائیت سے متعلق جرمن سوسائٹی (ڈی جی ای) نے بھی اس حوالے سے خبردار کر رکھا ہے۔ اس سوسائٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو صرف سبزیاں کھلانا ٹھیک نہیں کیونکہ اس طرح ان کی جسمانی نشوونما کو نقصان پہنچتا ہے۔سبزی خور نہ بنیے، نامی ایک کتاب کے شریک مصنف جارج کیکل کا ڈی ڈبلیو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صرف سبزی خوری سے انسانوں کا جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خوراک پر انحصار مزید بڑھ جائے گا اور مسلسل ٹیسٹ کروانے پڑیں گے کہ سبزی خوروں میں کس وٹامن کی کمی رہ گئی ہے۔دوسری جانب سبزی خور بننے کے حق میں مہم چلانے والی تنظیمیں بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ گوشت نہ کھانے سے وٹامن B12 کی کمی ہو جاتی ہے، جس سے اعصابی مسائل پیدا ہوتے ہیں اور خون کی کمی ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر وہ شیرخوار بچے بھی متاثر ہوتے ہیں، جن کی مائیں صرف سبزیاں کھاتی ہیں، تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان مسائل سے نمٹنا کوئی مشکل کام نہیں ہے جبکہ بچوں اور حاملہ خواتین میں وٹامن B12 کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کے متنازعہ اعلانات …. ” مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی “

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران اعلان کیا کہ مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی، داعش کے خلا ف بھرپور جنگ کی جائے گی جبکہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کی جائے گی اور میکسیکن باشندوں کو ملک بدرکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اگر صدر منتخب ہوگیاتوپہلے سو دن میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ بیس لاکھ غیر ملکیوں کو ملک سے بیدخل کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔اوباما کے ہر صوابدیدی اقدام کی تنسیخ ہوگی۔ وائٹ ہاوس کے حکام پر کسی لابی کا حصہ بننے پر پابندی ہوگی۔کانگریس کے ارکان پر متعدد بار منتخب ہونے پر قدغن لگائی جائے گی۔ چین کو کرنسی کی ہیرا پھیری کرنے والا ملک قرار دیا جائیگا۔امیگریشن کے حوالے سے ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی بات کی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ لندن کے پہلے پاکستانی نژاد مسلمان میئر صادق خان کو اس پاپندی سے استثنی حاصل ہو گا۔ ٹرمپ نے کہا ایسے ممالک جہاں دہشت گردی جڑیں پکڑ چکی ہے وہاں سے امریکہ آنے والوں پر فوری پابندی عائد کر دینی چاہیے ۔امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار تعمیر کی جانی چاہیے اور اس دیوار کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات میکسیکو سے وصول کیے جانے چاہئیں۔امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ دس لاکھ میکسیکن باشندوں کو ان کے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں سمیت فوری طور پر ملک سے نکال دینا چاہیے اور اس کا آغاز ان لوگوں سے کیا جانا چاہیے جو جرائم میں ملوث ہیں۔پاکستان کے جوہری ہتھیار مسئلہ ہیں،ان کا بہتر حل میرے پاس ہے ۔اوباما کا ہیلتھ کیئر بل بھی ختم ہوگا۔

نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کے فورا ً بعد وفاقی حکومت کیلئے بڑی پریشانی

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید الزماں صدیقی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی سے قبل وفاقی حکومت ان کی صحت سے متعلق لاعلم رہی اور انہیں گورنر سندھ تعینات کردیا تاہم ان کی حالیہ فوٹیجز کے منظر عام اور اپوزیشن ارکان کے بیانات سامنے آنے کے بعد حکومتی حلقے پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی حلقوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ کیا نئے گورنر اس خراب صحت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکیں گے؟ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے تعیناتی تک بھی وفاقی حکومت کو سعید الزماں کی صحت کے متعلق معلومات حاصل نہ ہوسکیں تھیں ورنہ وفاقی حکومت انہیں گورنر سندھ تعینات نہ کرتی۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کو نامزد کیے جانے کے بعد ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، سعید الزماں صدیقی کو آج اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھانا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی۔

ذیا بیطس کا زبردست علاج ….

لندن (خصوصی رپورٹ)برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا افراد کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ سٹی یونیورسٹی آف لندن کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ کاجو میں پائے جانے والے ایکٹو کمپانڈز ذیابیطس کو بڑھنے سے روکنے اور اس میں موجود پوٹاشیم جسم میں موجود شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔