گجرات (حسام الدےن کرامت) جلالپورجٹاں مےں ماورائے قانون پنچائےت، زےادتی کے ملزم کی بےٹی سے زےادتی کے حکم کے نتےجہ مےں حاملہ ہونےوالی خاتون کی سسرال مےںآگ لگا کر خود کشی، سوئی ہوئی پولےس مےں کھلبلی۔ تفصےلات کے مطابق تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی گاﺅں ڈھلو غربی میں پنچائتی فیصلے میں شادی شدہ خاتون ماریہ لیاقت کے ساتھ زیادتی کرنے پر محمد بوٹا کے خلاف حدود آرڈینس کے تحت مقدمہ درج ہوا، اےف آئی آرکے مطابق ماریہ لیاقت کے باپ لےاقت نے ملزم محمد بوٹا کی بےٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی جسکے خلاف مقدمہ درج ہوا اور وہ جیل گیا بعدازاں گاﺅں میںراضی نامہ کےلئے پنچائیت بیٹھی کہ اب محمد بوٹا اُس وقت کے ملزم لیاقت کی لڑکی ماریہ کے ساتھ زیادتی کرے تو معاملہ صاف ہوسکتا ہے جس پر ماریہ لیاقت کے ساتھ محمدبوٹانے زیادتی کی اور وہ حاملہ ہوگئی،بعد ازاں18اکتوبرکو مارےہ لےاقت زوجہ جاوےد اقبال سکنہ ہزاری برنالہ نے خود کو آگ لگالی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی جسے انتہائی تشوےشناک حالت مےں مےوہسپتال لاہور منتقل کےا گےا، جہاں مارےہ لےاقت کا بےان قلمبند کےا گےا کہ اس کا خاوند بےرون ملک تھا اوروہ اےک سال سے اپنے مےکے رہ رہی تھی اسی دوران اسکے والد لےاقت علی نے 5,6 سالہ لڑکی سے زےادتی کی کوشش کی جسکے نتےجہ مےں اسکا والد گرفتار ہو گےا اور جےل سزا کاٹ رہاتھا۔راضی نامہ کے سلسلہ مےں پنچائےت نے فےصلہ کےا کہ متاثرہ لڑکی کا والدمحمدبوٹاملزم کی بےٹی کے ساتھ زناءکرےگا ،زناءکے نتےجہ مےں مارےہ لےاقت حاملہ ہو گئی۔جس نے18اکتوبر کی سہ پہر اپنے سسرال مےں غےرت اور شرم کے باعث کے اسکے خاوند کو وقوعہ بارے پتہ چل گےا ہے اپنے آپ کو آگ لگا کر اقدام خود کشی کےا۔ تحقیقات کے بعد ایس ایچ او صدر جلالپورجٹاں جمیل قیصر کی رپورٹ پرگزشتہ روز ملزم محمد بوٹا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نائب محررنعمان کے مطابق متاثرہ مارےہ گذشتہ روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاہورمےں دم توڑگئی۔ جبکہ فی الوقت کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل مےں نہےںآئی۔