لاہور (کرائم رپورٹر) مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ ماڈل روڈ کلب چوک پر ینگ ڈاکٹرز کا چوتھے روز بھی احتجاج جاری‘ شہری خوار‘ مریض پریشان۔ تفصیل کے مطابق میوہسپتال میں مریض کے لواحقین کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر محکمہ ہیلتھ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکٹرز کو معطل کردیا تھا‘ جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کو دھمکی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے میوہسپتال کی ایمرجنسی کو بند کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر کو بھی تالے لگا دیئے جس کے نتیجہ میں گزشتہ روز ڈیڑھ سالہ بچی سمیت ایک بزرگ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا‘ جس پر حکومت پنجاب نے احتجاجی ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیئے۔ آج صبح چوتھے روز بھی ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے ساتھیوں کی بحالی کے لئے دھرنا جاری رہا‘ جس کے باعث سکول کالج جانے والے طلبا و طالبات راستہ بند ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار رہے جبکہ ہسپتال میں آنے والے مریض ڈاکٹرز اور نرسوں کی عدم موجودگی کے باعث پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور رہے۔
ڈاکٹرز ہڑتال, حکومت نے اہم اعلان جاری کردیا

