All posts by Daily Khabrain

عینی خالد نے بیٹی کی پیدائش کے بعد دوبارہ شوبز میں قدم رکھ دیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ عینی خالد نے شوبز کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔عینی خالد بیٹی کی پیدائش کے باعث دس ماہ سے یوکے میں مقیم تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کی ہوئی تھیں۔ بیٹی کی پیدائش کے دوماہ بعد وہ اب پاکستان واپس آئی ہیں اور پاکستان پہنچتے ہی انہوںنے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہے۔ عینی ان دنوں ایک ایجوکیشنل گروپ کے ساتھ مختلف شہروں میں شوکرنے میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے ملتان کے ایک کالج میں شوکیا جہاں ان کے ہمراہ عارف لوہار اور دیگر سنگربھی موجود تھے۔

”گدھے اور ہاتھی “ میں زوردار مقابلہ, کِس کا پلڑا بھاری؟

واشنگٹن، نیویارک (سپیشل رپورٹر سے) امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم ختم ہونے کے بعد ریاست ہمپشائر میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا، ڈکش ول گاو¿ں میں آٹھ الیکٹرول ووٹوں میں سے سات کاسٹ ہوئے، ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے چار جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ووٹ حاصل کئے۔ اس سے پہلے انتخابی مہم کے آخری روز ے امیدوار آخری روز ووٹوں کو اپنی اپنی جانب مائل کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف رہے۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں۔ لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر اس مرتبہ ریکارڈ ٹرن آو¿ٹ متوقع ہے۔ 4 کروڑ 60 لاکھ ووٹرز پہلے ہی مختلف ذرائع سے اپنا رائے حق دہی استعمال کر چکے ہیں، جو مجموعی ووٹرز کا 40 فیصد بنتا ہے۔ جن ریاستوں میں سخت مقابلہ متوقع تھا، دونوں امیدواروں نے اپنی مہم کا آخری دن ان ریاستوں میں گزارا۔ اس وجہ سے نارتھ کیرولینا، فلوریڈا، اوہیو اور دوسری سوئنگ ریاستوں میں معمول سے زیادہ گہما گہمی نظر آئی۔ 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے جو امیدوار 270 یا اس سے زائد ووٹ حاصل کرے گا 20 جنوری کو وائٹ ہاو¿س کی چابیاں اس امیدوار کو تھما دی جائیں گی۔ذرائع ابلاغ نے مختلف اداروں کی جائزہ رپورٹیں جاری کی ہیں جن میں ڈیموکریٹ ہلیری کلنٹن کی کامیابی کے واضح امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ امریکی روایات کے مطابق انتخاب والے دن جب تک ووٹنگ کا وقت ختم نہ ہو جائے، ایگزٹ پولز اور جائزہ رپورٹیں جاری نہیں کی جاتیں، لیکن ایک رات پہلے اخبارات عوامی رحجان کو ظاہر کر سکتے ہیں۔ صدارتی انتخاب کی ابتدائی پولنگ کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائینٹس کی برتری حاصل ہے۔انتخابی مہم کے ختم تک ہونے ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو انتخابی پولز میں برتری حاصل ہے۔ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مہم کے آخری دن ا±ن ریاستوں کا دورہ کیا جہاں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔دونوں صدارتی امیدواروں نے مشی گن، شمالی کیرولائنا اور پینسلوینیا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔کلنٹن نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ ایک ’پرامید، سب کو ساتھ لے کر چلنے والے اور بڑے دل والے امریکہ‘ کی پشت پناہی کریں، جب کہ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو بتایا کہ ان کے پاس ’بدعنوان نظام کو ہرانے کا بہت زبردست موقع ہے۔‘صدارتی انتخاب میں ابتدائی پولنگ کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ پولنگ سے ایک دن قبل بھی بڑی تعداد میں عوام نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ہسپانوی شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔ توقع ہے کہ ان کی اکثریت ہلیری کلنٹن کو ووٹ دے گی۔ریاست اوہائیو، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور فلوریڈا میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔امریکہ میں تمام ریاستوں میں الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی مجموعی تعداد 539 ہے۔ امریکہ کا صدر بننے کے لیے ضروری ہے کہ کامیاب امیدوار 270 ووٹ حاصل کرے۔

نمرہ ” بلائنڈ لو“ کی ناکامی سے دلبرداشتہ ،پروڈیوسرز کو نو لفٹ

لاہور(کلچرل رپورٹر) پہلی فلم کے تجربے نے اداکارہ نمرہ خان کو دلبرداشتہ کردیا ہے جس کے بعد انہوں نے کئی پروڈیوسرز کو بائے بائے کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی وی کی معروف اداکارہ اور ماڈل نمرہ خان کی پہلی فلم”بلائنڈلو“ سال رواں میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ہمراہ عمران بخاری ،یاسر شاہ ،عامرقریشی اور متیرا سمیت دیگر فنکاروں نے کام تھا لیکن یہ فلم توقع کے مطابق کامیابی حاصل نہ کرسکی حالانکہ اس پر ڈائریکٹراور پروڈیوسرنے بہت محنت کی تھی ۔فلم کے رزلٹ پر نمرہ خان سمیت دیگر کاسٹ بھی پریشان تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے نمرہ خان نئی فلموں بارے بہت محتاط ہوگئی ہیں اورا سی وجہ سے وہ کئی لوگوں کو انکار کرچکی ہیں ۔اس بارے میں نمرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنی توجہ ٹی وی پر ہی مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

فہد مصطفی نے پش اپس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(شوبز ڈیسک) کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے بعد معروف نوجوان اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے ہی پروگرام جیتو پاکستان میں پ±ش اپس لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق جیتو پاکستان گزشتہ روز کے پروگرام میں فہد مصطفی کی فٹنس کے حوالے سے ا±ن کے مداحوں کو ا±س وقت علم ہوا جب انہوں نے اب تک کے سب سے زیادہ پش اپس لگائے۔جیتو پاکستان کے پروگرام میں مہمان بننے والی اداکارہ حریم فاروقی نے ہوسٹ فہد مصطفی کو چیلنج دیا کہ اگر کھیل میں حصہ لینے والی فیملی کی گاڑی نہیں نکلی تو وہ ا±ن کی بات مانیں گے۔اداکارہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو 50 پش اپس لگانے کا چیلنج دیا گیا جسے سنتے ہی نوجوان اداکار نے دلچسپی رکھنے والے حاضرین کو اسٹیج پر بلایا اور ا±ن کے ساتھ پش اپس لگائے۔

ٹیسٹ نہ کھیلنے کی دھمکی پربھارتی بورڈکو فنڈزجاری

نیو دہلی(نیوزایجنسیاں)لودھا پینل کی جانب سے عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی واپس لے لی ہے۔انڈین کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل دھمکی دی تھی کہ اگر عدلیہ نے مالی معاملات کی ادائیگی پر پابندی کے فیصلے کو واپس نہ لیا تو وہ انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔گزشتہ ماہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کیا تھا کہ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرنے والی ریاستوں کو فنڈز جاری کرنے سے قبل بورڈ کو اس کے انتظامی معاملات کی تفتیش کرنے والے خصوصی پینل سے منظوری لینی ہو گی۔لودھا کمیٹی کی چند اہم سفارشات پر عملدرآمد سے انکار کے بعد کمیٹی نے ایسوسی ایٹ ریاستوں کو دو خصوصی رقوم کی ادائیگی سے روک دیا تھا۔

تاہم کمیٹی نے کہا کہ میچز کے انعقاد سمیت دیگر امور کی انجام دہی کیلئے رقم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔تاہم راجکوٹ میں بدھ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے قبل اعلیٰ عدلیہ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ہدنوستانی کرکٹ بورڈ نتے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس حکم نامے کا مطلب یہ ہے کہ میچ کے اخراجات کا احاطہ کرنا ناممکن ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک بورڈ کو رقم فراہم نہیں کی جاتی۔، اس وقت تک ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا انعقاد نہیں ہو سکتا۔کئی گھنٹوں تک درخواست کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے سابقہ حکمنامے کو رد کرتے ہوئے بی سی سی آئی کو راج کوٹ میں ٹیسٹ میچ کے انعقاد کیلئے 58 لاکھ روہے تک فوری رسائی دے دی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اگلے چار ٹیسٹ میچوں کے اخراجات کیلئے بھی رقم استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے لیکن ساتھ ساتھ اکاو¿نٹس میں اندراج کرتے رہیں کیونکہ پینل اس کی جانچ پڑتال کرتا رہے گا۔ہندوستان کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے جسٹس آر ایم لودھا کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کرتے ہوئے بی سی سی آئی میں اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کی جانب سے چلائے جانے والے دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کے نظام میں شفافیت کی کمی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور بورڈ کے معاملات پر نظر رکھنے کیلئے لودھا کمیٹی کے نام سے بنائے تین رکنی پینل کی جانب سے دی گئی اکثر سفارشات کو جولائی میں سپریم کورٹ نے منظور کر لیا تھا لیکن بی سی سی آئی نے اکثر سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔تاہم ہندوستان کی سپریم کورٹ نے احکامات پر عمل نہ کرنے پر بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ یہ ان کا اپنا قانون ہے، ہم اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانا جانتے ہیں، بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ وہ مالک ہے، بہتر ہے کہ بی سی سی آئی خود سدھر جائے یا ہم سدھاریں گے’۔منگل کو دائر کی گئی درخواست کو چیلنج کرتے ہوئے لودھا پینل نے کہا کہ بی سی سی آئی ہماری سفارشات پر عمل نہ کر کے توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ہندوستان کے سابق چیف جسٹس راجیندر مال لودھا کی زیر سربراہی قائم تین رکنی پینل نے انڈین بورڈ میں بڑے آفیشلز کی عمر اور مدت ملازمت کی حد مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں لگاتار دو مرتبہ ایک ہی عہدے پر منتخب کرنے کی پابندی عائد کرنے کی سفارشات کی تھیں۔گزشتہ ماہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی کچھ ایسے ہی صورتحال پیدا ہوئیتھی جس سے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز پر خدشات کے بادل منڈلانے لگے تھے لیکن سیریز شیڈول کے مطابق اختتام پذیر ہوئی۔انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول ہے جس کے بعد نئے سال میں محدود اوورز کے میچز بھی کھیلئے جائیں گے۔دونوں ٹیمیں بدھ سے شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے راج کوٹ میں موجود ہیں اور منگل کو دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

خوشخبری …. بھارت نہ کھیلا تو پاکستان کو بڑی کامیابی ملے گی

لاہور(سپورٹس ر پو ر ٹر ) پی سی بی گورننگ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی بورڈ کے چیئرمین سے دو ٹوک بات کی،بھارت اگر شریک نہیں ہوتا ہے تو پاکستان کو 2پوائنٹس مل جائیں گے۔میڈیاکے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی بورڈ کے چیئرمین کے انوراگ ٹھاکرے سے دو ٹوک بات کی،میری بات سن کر وہ خاموش ہوگئے،بھارت اگر شریک نہیں ہوتا ہے تو پاکستان کو 2پوائنٹس مل جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے حاصل ہونے والا منافع پی سی بی کی ملکیت ہو گا،2 ارکان پی سی بی سے باہر کے ہوں گے،ووٹنگ رائٹ پی سی بی ارکان کو حاصل ہو گا،پی ایس ایل کمپنی میں7ممبرز شامل ہوں گے،پی ایس ایل میں پی سی بی کے 3ارکان ہوں گے،دنیا کے بڑے بورڈز کی لیگز پرائیوٹ سیکٹرز میں ہی کام کر رہی ہیں۔

کوہلی اور انوشکا کی لوسٹوری ….

راجکوٹ(آئی این پی) بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ٹیلنٹڈ کپتان ویرات کوہلی کی اداکارہ انوشکا شرما سے دوستی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ کوہلی نے اپنی اٹھائیسویں سالگرہ انوشکا کے ہمرا خاصے اہتمام کے ساتھ راجکوٹ میں منائی۔ راجکوٹ میں بھارتی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ (آج)نو نومبر کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی ، شاید اسی لیے کوہلی سالگرہ گھر والوں سے دور منانے پرتو مجبور ہوئے ہی لیکن ان کی گرل فرینڈ کو ایسی کوئی مجبوری نہیں تھی اس لیے وہ کوہلی کی خوشیوں میں شریک ہونے راجکوٹ پہنچ گئیں۔ کوہلی کی ساکگرہ کیلئے خاصا اہتمام کیا گیا۔ ہوٹل کے کمرے میں ہر طرف غبارے بکھرے نظر آئے جبکہ کیک کی میز پر بھی گلاب کی پتیاں رکھی گئی تھیں۔ خصوصی طور پرتیارکردہ برتھ ڈے کیک بھی کوہلی کا دل خوش کرنے کیلئے کافی تھا۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی کیپٹن کو ان کی سالگرہ پرمبارکباد دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ویرات کوہلی کے لیے نیک خواہشات کی کمی نہیں تھی مگر سب سے دلچسپ ٹویٹ وریندر سہواگ نے کیا۔سہواگ نے لکھا کہ ہاضمے کی گولی، گجرات میں گھاگھرا چولی اور بیٹنگ میں ویرات کوہلی پورے انڈیا کو پسند ہے۔ٹویٹ کو ویرات کوہلی نے بھی خاصا انجوائے کیا اور ہنسے ہوئے کہا شکریہ پا جی۔

مصباح نے عامر اور وہاب سے امیدیں وابستہ کر لیں

آکلینڈ(آئی این پی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ ٹیسٹ میں ناکامی کو بھلا کر دوبارہ ابھرنے کی کوشش کریں گے ، ویسٹ انڈیز کیخلاف ناکامی کے بعد معیار حرکت ضرور کھو بیٹھے مگر نئے سرے سے بانس بیک کریں گے جس کی پاکستانی کھلاڑیوں میں اہلیت بھی ہے ، نیوزی لینڈ کے فاسٹ ٹریکس قومی بیٹسمینوں کیلئے سخت چیلنج ہو سکتے ہیں البتہ پاکستانی سکواڈ بھی کافی متوازن ہے ۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ 17نومبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سے قبل ان کی تیاریاں مکمل ہو جائیں گی اور انہیں پوری امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ ٹیسٹ میں ناکامی کو فراموش کر کے پاکستانی کھلاڑی باﺅنس بیک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ اگرچہ کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیاب ترین سیریز کا خاتمہ شکست پر ہوا لیکن مصباح الحق کو توقع ہے کہ ان کے ساتھی کھلاڑی پلٹ کر وار کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں ایک سخت سیریز کا چیلنج درپیش ہے لیکن وہ اس بات کو پہلے ہی ثابت کر چکے ہیں کہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی جگہ شکست دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ ٹیسٹ کی ناکامی کے سبب ان کی ٹیم معیار حرکت کھو بیٹھی کیونکہ یہ ناکامی کسی صدمے سے کم نہیں تھی لیکن توقع ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بانس بیک کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بھی کپتان کو حوصلہ دیتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ پاکستانی ٹیم دورے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ ٹریکس کسی حد تک ایک سخت امتحان بھی ثابت ہو سکتے ہیں لیکن پاکستانی سکواڈ بھی کافی حد تک متوازن ہے جو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں بہترین انداز سے سامنے آنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فاسٹ باﺅلنگ اٹیک پر نگاہ ڈالی جائے تو وہ بھی کسی سے کم نہیں کیونکہ وہاب ریاض اور محمد عامر بھی نیوزی لینڈ کی تیز وکٹوں کا فائدہ اٹھا کر کیوی بیٹسمینوں کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں ۔

psl ۔۔۔ پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

لاہور(آئی ا ین پی) دوسری پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں ہو نے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، جس کا گزشتہ ماہ پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اعلان کرچکے ہیںتاہم اس حوالے سے غیرملکی کھلاڑیوں کے راضی ہونے کے بارے میں خدشات موجودہیں۔باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے معاہدوں پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی اکثریت فائنل کھیلنے کے لئے لاہور آنے کو تیارہے ۔پی ایس ایل فائنل سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کر ادی ۔کہاجارہاہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے لاہور آنے والے کھلاڑیوں کو اضافی معاوضہ دیا جائے گا ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کافائنل کھیلنے کیلئے برینڈن میکولم،ڈیرن براوو،کیمرون ڈیلپورٹ ،ڈیرن سمی ،این مورگن،کرس جا ر ڈ ن ، ایلکس ہیلز،سنگاکارا،جے و ر د ھنے ، آندرے رسل،سیموئیل بدری لاہور میں کھیلنے پر راضی ہیں ۔پروگرام کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی 4اور 5 مارچ کی درمیانی شب لاہور پہنچیں گے جہاں وہ نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں قیام کریں گے ۔پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کر ائی گئی ہے ۔