Author: Daily Khabrain
امریکی عوام خاتون کو بطور صدر دیکھنے کو تیار نہیں تھے….تجزیہ :امتنان شاہد
نیویارک (خصوصی رپورٹ )اگر یہ کہا جائے کہ ہیلری کلنٹن ماڈرن امریکہ کی تاریخ میں سیاسی طور پر سب سے زیادہ موثر شخصیت کے طور پر سامنے آئیں تو غلط نہ ہوگا اور انہوں نے اپنے طور پوری کوشش کی کہ وہ امریکی کی تاریخ میں صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن جائیں لیکن ان کی تمام تر کوشش اور بھرپور انتخابی مہم کے باوجود امریکی عوام نے ایک بار پھر ایک خاتون کو صدر منتخب نہیں کیا ۔یوں ایک بار پھر امریکہ کسی بھی خاتون کو صدر منتخب نہیں کر سکا۔ہیلری کلنٹن کے مقابلہ میں صدر منتخب ہونیوالے…
نیویارک (خصوصی رپورٹ) ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منگل کو صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ میں موجود گیارہ ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کے سامنے ایک بڑا سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ اب ان کا کیا بنے گا۔ یہ تارکین وطن صدارتی الیکشن 2016کی انتخابی مہم کے دوران اس وقت سے پریشانی کا شکار تھے کہ جب انہوں نے صدارتی ا میدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ان کی امریکہ میں موجودگی اور ممکنہ ڈیپورٹیشن پر سخت موقف بار بار سنا ۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اگر صدر منتخب ہو گئے…
کراچی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں دفاعی اور جارحانہ آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ کی جنگی مشقوں میں شرکت کی اور فارمیشنز کی جنگی قابلیت میں اضافے، آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں آرمی چیف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس بھی ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار،…
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز مسلح افواج کے سربراہوں کا اجلاس بلا کر سرحدوں کی صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں مشیر قومی سلامتی اجیت دوول بھی موجود تھے۔ بھارتی وائس آرمی چیف نے مودی کو کنٹرول لائن پر گولہ باری اور فائرنگ سے جانی ومالی نقصان اور فوج کی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے کالے دھن اور کرپشن کی روک تھام کیلئے 8 اور 9 نومبر کی درمیانی رات سے 500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ غیر معمولی اعلان وزیر اعظم نریندرمودی نے پیر کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے یہ دونوں نوٹ کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں ہوں گے، اس اقدام کا مقصد کرپشن، بدعنوانی، کالے دھن، جعلی کرنسی اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کیا جا رہا…
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016ءکا صدارتی الیکشن جیت لیا۔ ہیلری کا برج الٹ گیا۔ ان کی فتح بارے تمام اندازے اور تجزیے غلط ثابت ہو گئے۔ امریکیوں نے ایک خاتون کو ملک کا نظم و نسق سنبھالنے کی اجازت نہیں دی۔ یہ بہت بڑا اپ سیٹ ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران دنیا بھر میں لوگوں کی سانیں رکی رہیں کیونکہ نتائج میں ڈرامائی اتار چڑھاﺅ آئے تھے۔
لاہور (شوبز ڈیسک ) نامور ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ ہے جو بھارت سے بہتر کام کر رہے ہیں ، پاکستانی فنکاروں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے ، اس لیے دنیا بھر میں ہمارے فنکاروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔ میرے نزدیک منفرد کرداروں کی اہمیت ہے جس کردار میں پرفارمنس کا مارجن زیادہ ہو اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے بہت محنت کرتی ہوں ۔ محنت سے کام کرنے والے…
پینسلوینیا (شوبزڈیسک) امریکی ریاست پینسلوینیا میں گلوکارہ کیٹی پیری نے ہیلری کی انتخابی مہم میں پرفارمنس دے کر شائقین کومحظوظ کیا۔ہیلری کلنٹن نے امریکی ریاست پینسلوینا میں ریلی سے خطاب کیا جہاں ریلی کے اختتام میں گلوکارہ کیٹی پیری نے دھواں دھارپرفارمنس دے کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔کیٹی پیری نے اپنے مشہور و معروف گانے رورپر پرفارم کیا۔ دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی ہیلری کے حق میں گلوکار جون بون نے پرفارمنس دی جس میں امریکی نائب صدارتی امیدوار ٹم کین نے بھی ماو¿تھ آرگن بجا کر شائقین کو محظوظ کیا۔اس سے قبل بیونسے اور جے…
