All posts by Daily Khabrain

ووٹنگ کا عمل جاری

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی عوام آج اپنے 58 ویں صدر کو منتخب کرنے جارہے ہیں جس کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، پولنگ کا آغاز روایتی طور پر ریاست نیو ہیمپشائر کے 3 قصبوں سے ہوا، جہاں ووٹر اجتماعی طور پر پولنگ اسٹیشنز پہنچے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں بتدریج پولنگ شروع ہوتی جارہی ہے۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہربل کلنٹن کے ہمراہ نیویارک میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ہیلری کلنٹن اپنی رہائشگاہ کے قریب واقع ایلیمنٹری اسکول میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں تو وہاں کھڑے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئیں اور انہیں خوش آمدید میڈیم صدر کہہ کر پکارنے لگے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے آفس کے لئے خود کو ووٹ دے کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے جب کہ لاکھوں لوگ اس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے نکلیں ہیں اور میں اپنی ذمہ داریاں پوری طرح سے جانتی ہوں۔صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن اور ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور دونوں ہی اپنی کامیابی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ بلوم برگ کی طرف سے جاری نئے سروے میں ہلیری کو 44 اور ٹرمپ کو41 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، فوکس نیوز کے سروے کے مطابق 48 فیصد لوگ ہیلری اور 44 فیصد ٹرمپ کے حمایتی ہیں جب کہ سی این این کے سروے میں ریاست پنسلوینیا اور نیوہیمپشائر میں بھی ہیلری آگے ہیں۔

عمر اکمل کی حیرت انگیز برہنہ تصویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمر اکمل وہ کرکٹر ہیں جن کی شہرت کی وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ وہ حرکتیں ہیں جو وہ وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں اور ان میں اتنی مہارت حاصل کر چکے ہیں کہ ان کا مقابلہ بھی کوئی نہیں کر سکتا۔ کسی کی شادی میں ڈانس کرنا ہو یا پھر انگوروں کے ساتھ تصاویر اتروانی ہوں، عمر اکمل سب پر بازی لے جاتے نظر آتے ہیں اور اب ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سوئمنگ پول میں نہا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک بار پھر ایسی حرکت کر رہے ہیں جس سے لوگوں کو یہ تاثر ملے کہ وہ اپنی فٹنس کیلئے بہت محنت کرتے ہیں۔

شعیب اختر کے گھر خوشیوں کے ڈیرے….

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر بیٹے کے باپ بن گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ میرے لئے آج بہت بڑا دن ہے۔ باپ بننے پر اللہ تعالی کا شکر اد اکرتا ہوں۔ ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں۔ بیٹے کی ولادت بڑی خوشی کی خبر ہے۔ ہماری فیملی میں اچھا اضافہ ہوا ہے۔

گدھا یا ہاتھی دنیا پر کون حکمرانی کریگا …. آج آخری معرکہ

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں ہونے والے آج کے صدارتی انتخابات میں اگرچہ ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی پوزیشن معمولی مضبوط نظر آ رہی ہے لیکن ماہرین کے مطابق اگر کسی صورت نتیجہ برابری کی صورت میں آیا تو امریکی آئین کے آرٹیکل دو کے تحت کامیاب امیدوار کا فیصلہ ایوان نمائندگان کریں گے لکین ریاست کی آبادی کے سائر کے قطع نظر ہر ریاست کا نمائندہ اپنے حصے کا ایک ووٹ کاسٹ کرسکے گا اور نصف سے زائد ووٹ لینے والا امریکی صدارت کا تاج پہنے گا۔ اس صورت میں ٹرمپ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

امریکی سیاسی تاریخ کا ریکارڈ آن لائن جوا….

لاہور (خصوصی رپورٹ) امریکی صدارتی الیکشن سے ایک دن قبل این ڈی ٹی وی جیسے بھارت کے مختلف میڈیا ادارے بھرپور قوت کے ساتھ اور ہر ممکن طریقے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت جبکہ ہلیری کلنٹن کے حامیوں کے حوصلے پست کرنے میں مصروف نظر آئے۔ ایسی ہی ایک خبر کے مطابق این ڈی ٹی وی نے امریکہ کے رائے شماری کرانے والے ایک معروف شخص نیٹ سلور کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلیری کلنٹن الیکٹورل کالج سے ہارنے کیلئے ایک ریاست کی دوری پر ہیں۔ بھارتی چینل نے نیٹ سلور کا تعارف اس شاندار انداز سے کرایا۔ سلور کو امریکہ کے بہترین رائے شماری کنندگان (پولسٹر) میں کیا جاتا ہے جنہوں نے 2008ءاور 2012ءکے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے درست پیش گوئی کی تھی۔ بھارت کے بڑے چینل کی جانب سے کہا گیا کہ الیکٹورل کالج کے اعدادوشمار اس مرتبہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کیلئے اتنے سازگار نہیں جتنے یہ چار سال قبل سبکدوش ہونے والے صدر باراک اوباما کیلئے تھے۔ امریکہ کے سب سے بڑے پولسٹر کہتے ہیں کہ سابق وزیرخارجہ الیکٹورل کالج سے ہارنے کیلئے صرف ایک ریاست کی دوری پر ہیں۔ چینل نے نیٹ سلور کے حوالے سے مزید کہا کہ چار سال قبل باراک اوباما ان ریاستوں میں سب سے آگے تھے اور ان کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 320کے لگ بھگ تھی۔ نیٹ سلور نے اصل میں یہ مشاہدہ اے بی سی نیوز پر اتوار کے روز پیش کیا تھا۔ این ڈی ٹی وی نے نیٹ سلور کے حوالے سے مزید کہا کہ کلنٹن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 270کے قریب ہے لہٰذا الیکٹورل کالج سے ہارنے کیلئے وہ ایک ریاست کی دوری پر ہیں اور یہ ان کیلئے سازگار صورتحال نہیں ہے۔ کلنٹن کو یہاں کچھ پوائنٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ ممکنہ طور پر آئیوا ریاست ملک کا سب سے بہترین انتخابی علاقہ ہو لیکن دیس مواٹس پول کے نتائج دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ آئیوا میں کلنٹن کے 7پوائنٹس کم ہیں اور ممکن ہے کہ وہ اس ریاست میں ہار جائیں۔ وسطی مغربی ریاستوں میں کلنٹن کی پوزیشن کمزور ہے جبکہ چار سال قبل اوباما اوہائیو ریاست میں چار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کامیابی کی راہ پر گامزن تھے‘ لہٰذا اعدادوشمار آپ کو اس وقت نقصان پہنچا سکتے ہیں جب آپ سفید فام نان کالج ووٹرز کو قائل کرنے کیلئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے لیکن اصل میں یہ انتخابی لڑائی الیکٹورل کالج میں ہو گی۔ اوباما کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن مختلف ریاستوں میں کمزور نظر آتی ہیں‘ لہٰذا ایک حد تک دیکھا جائے تو کسی حد تک کچھ ریاستوں میں کلنٹن کو برتری حاصل ہے جبکہ کچھ معاملات میں اوباما کو چار سال قبل یہی برتری بہت معاملات میں زیادہ تھی جو آپ کی سوچ سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ اگر دیکھیں تو ہمیں ایسے بھی بہت اعدادوشمار نظر آ رہے ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ کلنٹن کے پاس 44فیصد جبکہ ٹرمپ کے پاس 40فیصد حمایت ہے۔ اگر آپ کے پاس 44فیصد حمایت ہے تو ایسی صورت میں بھی آپ کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے کیونکہ کئی لوگ عین موقع پر فیصلہ نہیں کر پاتے اور اگر وہ اچانک کسی طرح آپ کی حمایت ختم کر دیں تو کیا ہو گا جبکہ چار سال قبل کی صورتحال دیکھیں تو اس وقت اوباما کی حمایت 49فیصد اور رومنی کی حمایت 46فیصد تھی۔ لہٰذا اس تناظر میں دیکھا جائے تو دونوں امیدواروں کو الیکشن کے دن اچھے ٹرن آﺅٹ کی توقع ہو سکتی ہے۔ این ڈی ڈی وی نے نیٹ سلور کے حوالے سے مزید کہا کہ اگر ہلیری کلنٹن اپنے پول کے اعدادوشمار سے تین پوائنٹس زیادہ حاصل کرتی ہیں تو ہم اس صورتحال کو بارڈر لائن کامیابی قرار دیتے ہیں لیکن اگر صورتحال پلٹ گئی تو ٹرمپ بڑی آسانی سے الیکٹورل کالج سے جیت سکتے ہیں۔ آخری ٹرن آﺅٹ میں سیاہ فام امریکی کمیونٹی کے ووٹ بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس بات سے انکار نہیں کہ ڈیموکریٹس کے حامی امریکیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اگر ہلیری کلنٹن ووٹروں کو ووٹ ڈالنے پر قائل کر سکیں اور صورتحال کا کمزور ترین پوائنٹ یہ ہے کہ سیاہ فام امریکیوں نے بھی انہیں ووٹ ڈالے‘ جیسے کہ انہوں نے اوباما کو چار سال قبل بڑی تعداد میں ووٹ دے کر جتوایا تھا تو ممکن ہے کہ یہ ان کیلئے بڑی کامیابی ہو۔ ایسا فلوریڈا اور نارتھ کیرولینا جیسی ریاستوں میں ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات ہیں۔نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ بین الاقومی جریدے نیوز ویک کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت میں کاروباری مفاد صدر بننے کے بعد ان کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ نیوز ویک کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی شہروں پونے اور گڑ گاﺅں میں رئیل اسٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ 2011ءمیں بھارت میں اپنے نام سے ایک 65 منزلہ ٹاور کی تعمیر کا معاہدہ بھی کرچکے ہیں۔نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکہ کے صدارتی انتخابات پر امریکی سیاسی تاریخ کا ریکارڈ ”آن لائن“ سٹہ لگ گیا۔ ایسے میں کہ جب ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن اور ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین انتہائی سخت مقابلے کے باعث کسی کی بھی جیت کی پیش گوئی مشکل سمجھا جا رہا ہے اور اس وقت کہ جب صدارتی الیکشن میں ایک دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے تو آئرلینڈ سے لے کر آیووا تک لاکھوں افراد نے ریکارڈ تعداد میں آن لائن پلیٹ فارمز پر سٹہ لگانا شروع کر دیا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 150ملین ڈالر کی آن لائن شرطیں لگائی گئی ہیں۔

”ٹرمپ“ کا پتہ چلے گا یا ”ہیلری“, امریکی تاریخ بدلیں گے

واشنگٹن (اے این این) امریکہ میں صدارتی الیکشن (آج) ہونگے جن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن اور ریپبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ میں جوڑ پڑے گا تاہم ای میلز تنازعہ میں ایف بی آئی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد ہیلری کلنٹن کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔ امریکی حکومت نے غیر ملکی مبصرین کو بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔مبصرین کا تعلق دو اہم تنظیموں سے ہوگا جو ایک طویل عرصے سے یہی کام کرتے آئے ہیں۔ لیکن، وہ زیادہ تر یہ کام دنیا کے دیگر حصوں میں کیا کرتے ہیں، ناکہ امریکہ میں۔امریکی حکومت نے 35 ارکان پر مشتمل ‘آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس (او اے ایس)’، جن کا صدر دفتر وائٹ ہاﺅس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے، سے کہا ہے کہ وہ اس سال پہلی بار انتخابات کا مشاہدہ کریں۔’او اے ایس’ کے ترجمان، کیون سلیوان نے کہا ہے کہ ”امریکہ تنظیم کی جانب سے خطے بھر میں آزدانہ اور شفاف انتخابات کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اہم کام کی انتہائی قدر کرتا ہے۔ ہم ‘او اے ایس’ کے کام کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس سے اس ادارے کے اس اہم کام کو سرانجام دینے کے سلسلے کی مدد ملتی ہو، ہم امریکی عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں”۔کوسٹو ریکو کی سابق صدر، لورا شنشلہ اِس کام کی قیادت کر رہی ہیں، جس میں 16 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 40 ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔یورپ میں سکیورٹی اور تعاون کی تنظیم، اور امریکہ میں کام کرنے والی چھ دیگر تنظیموں نے، جنھوں نے سنہ 2012 کے انتخابات کے دوران انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا تھا، اس کے ارکان 2016 کی ووٹنگ کا مشاہدہ کریں گے۔اِس57 رکنی تنظیم کی ٹیم، ‘او اے ایس’ کے دستے سے کہیں زیادہ ہے، جس کی مجموعی تعداد 600 سے زیادہ ہے۔ زیادہ تر پولنگ کے مقامات پر جاری عمل کا مشاہدہ کرتے ہیں، جہاں ریاست کی سطح پر وہ انتخاب کی بڑی تصویر پر دھیان مرتکز رکھتے ہیں۔بین الاقوامی ٹیمیں سیاسی پارٹیوں کے ان افراد کے ساتھ کام کریں گی، جو ووٹنگ کے عمل پر نگاہ رکھتے ہیں، جن باتوں کو صدارتی انتخابی مہم کے دوران اٹھایا گیا، جیسا کہ ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ووٹر دھاندلی کے بارے میں تشویش کا معاملہ اٹھایا ہے۔امریکہ میں کیے گئے متعدد مطالعوں سے کبھی ووٹوں میں دھاندلی کا کوئی خاص ثبوت نہیں ملا۔ لیکن، بین الاقوامی مبصرین دھاندلی کا نہیں بلکہ دیگر ملکوں کے حوالے سے انتخابی عمل سیکھنے کی غرض سے مشاہدہ کرتے ہیں، ساتھ ہی امریکہ کو اپنے نظام کو مزید مضبوط کرنے میں مدد مل سکے۔امریکی صدارتی الیکشن میں تقریباً 4کروڑ افراد پہلے ہی ارلی پولنگ میں اپنے ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں ۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات آج(منگل کو )ہوں گے اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے ،سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی اقدامات میں شہری اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ،دوسری جانب ہلیری کلنٹن کو اپنے مخالف حریف پرچارپوائنٹس کی برتری حاصل ہے ،مقابلہ دوطرفہ ہو تو ہلیری کلنٹن کو 48فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 43فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے،ادھرامریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز کی تحقیقات میں ٹھوس شواہد نہ ملنے پر تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کردیاجبکہ صدارتی امیدوارٹرمپ نے اس حوالے سے ایف بی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ایف بی آئی نے جولائی میں کہا تھا کہ ریپبلکن پارٹی کی صدارتی ا±میدوار ہلیری کلنٹن نے خفیہ معلومات کے معاملے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ادارہ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی سفارش نہیں کرے گا تاہم دو ہفتے قبل ایک مرتبہ پھر جب ان کی نئی ای میلز کی تحقیقات کا عندیہ دیا گیا تو ہلیری کلنٹن انتخابی مہم نے ای میل کے استعمال کے متعلق نئی تحقیقات پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر دوہرے معیار برتنے کا الزام لگایا تھا۔

مقبوضہ کشمیر, بھارتی فورسز کی بربریت جاری

سرینگر( آن لائن )مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی فورسز نے رےاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائی مےںضلع شوپےان مےں اےک نوجوان شہےد کردےا۔سر ی نگر سے آ مدہ اطلا عات کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے ونگام مےں محاصرے اور تلاشی کی کاروائی کے دوران شہےد کےا گےا۔ اس سے پہلے اسی علاقے مےں اےک حملے مےں بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ شہےد ہونے والے نوجوان کی شناخت ضلع کے چھتری پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے صدام مےرکے طور پر ہوئی ہے۔ مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی فوجیوں اور ٹاسک فورس کے اہلکاروںنے پامپور میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماءاور مسلم خواتین مرکز کی سربراہ یاسمین راجہ کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسمین راجہ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے چھاپے کے دوران گھر میں لوٹ مار اورتوڑ پھوڑ کی اور اہلخانہ کو ہراساں کیا۔ مسلم خواتین مرکز کے نائب چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر کے رہنماءخادم حسین نے ایک بیان میں بھارتی فورسز کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زوردیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے کہاہے کہ کشمیری اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی اقتصادی پیکیجز کیلئے نہیں بلکہ جموں وکشمیر کے لاکھوں عوام کے سیاسی مستقبل کے تعین کیلئے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے حیدر پورہ سرینگر میں ملاقات کے بعد جاری ایک بیان میں کہی۔ حریت قائدین نے کہاکہ نام نہاد حکمران کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو مسلسل نظر انداز کرکے نوجوانوں کو دیوار کے ساتھ لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان ،کہ مسئلہ کشمیر کو اقتصادی ترقی سے ہی حل کیا جاسکتا ہے کو متفقہ طورپرمسترد کرتے ہوئے کہا کہ مالی فوائد کی لالچ دیکر انقلابی تحریکوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ حریت رہنماں نے کہاکہ عام کشمیریوں کی خواہشات کی ترجمان حالیہ انتفادہ نے بھارتی کٹھ پتلیوں کی بوکھلاہٹ کوآ شکار کر دیا ہے اور انہوں نے اسے کچلنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند جنرل سیکریٹر ی شبیر احمد شاہ نے ایک بیان میں بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے بارے میں زمینی حقائق تسلیم کرے اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کو اسکے تاریخی پش منظر میں رائے شماری کے ذریعے حل کرے۔ مقبوضہ کشمےر مےں گزشتہ4ماہ سے جاری عوامی احتجاجی تحرےک کے دوران پہلی بار مشترکہ حرےت قےادت نے ملاقات کی ہے جس میں احتجاجی پروگرام اور امتحانات سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مےڈےا رپور ٹ کے مطابق مشترکہ حرےت قےادت کا اجلاس سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر حیدر پورہ سرےنگر مےں ہوا اور اس مےں سےد علی گےلانی کے علاوہ مےرواعظ عمرفاروق اور محمد ےاسےن ملک نے شرکت کی۔ آزادی پسندقےادت نے ملاقات کے بعد اےک مشترکہ بےان مےں کہاکہ8نومبر کو رواں جدوجہدکے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کےلئے تمام فریقین کا اجلاس طلب کیاگیاہے۔ اجلاس میں اسکولوں کو مسلسل نذر آتش کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگےا کہ جلاو¿، گھیراو¿ اور توڑ پھوڑ کٹھ پتلی حکومت کے حربے ہیں جس سے وہ لاکھ کوششوںکے باوجود دامن نہیں چھڑا سکتی ہے۔ اجلاس میں احتجاجی پروگراموں ،طلباءکے امتحانات ،اسکولوں کو دوبارہ کھولنے ،وادی میں کاروباری سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ کی بحالی جیسے معاملات پر تبادلہ خےال کےا گےا۔ اجلاس مےں اس بات پر اتفاق کےاگیا کہ ان معاملات پر تاجروں،ٹرانسپورٹروں،سول سوسائٹی کے ارکان اور ماہرین تعلیم سمےت تمام فریقین کے ساتھ مشترکہ اجلاس مےں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ بیان میں کہاگیا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کسی پیکیج یا مالی منفعت کے حصول کےلئے نہیں بلکہ اس کا مقصد جموں وکشمیر میں رہنے والے کروڑوں انسانوں کے مستقبل کی تعمیر و تر قی ہے۔

عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو بھی پاک بھارت کشیدگی کا شکار

ممبئی (شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بولی وڈ اداکارہ یلینا ڈی کروز کے ہمراہ ترکی میں ایک میوزک ویڈیو شوٹ کی تھی، تاہم اس ویڈیو کی ریلیز بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق اس میوزک ویڈیو کی پروڈکشن انڈین میوزک لیبل ٹی سیریز نے کی ہے، جو اب پاکستان اور ہندوستان کے کشیدہ تعلقات کے باعث اسے ریلیز کرنے پر رضامند نہیں ہے۔ذرائع نے بتایاچونکہ اس ویڈیو میں ایک پاکستانی فنکار موجود ہے، لہذا اسے حالیہ دنوں میں ریلیز کرنے کا کوئی جواز نہیں، پروڈیوسرز کے پاس اس کے علاوہ اب کوئی راستہ نہیں کہ وہ ابھی اسے ریلیز نہ کریں، انہیں امید ہے کہ مستقبل میں چیزیں تبدیل ہوں اور اس ویڈیو کو ریلیز کیا جائے۔ٹی سیریز کے ممبر ونود بھانوشالی کا کہنا تھا کہ ‘ابھی اس میوزک ویڈیو کو ریلیز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، جب بھی ہم کوئی گانا ریلیز کرتے ہیں، پہلے سے اس کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے، تاہم ابھی اس کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا گیا۔اس ویڈیو کی ہدایات اور کوریوگرافی احمد خان نے دی ہے، جس کی شوٹنگ ترکی کے قدیم ترین شہر افسس میں کی گئی۔

”آباد نگر میں رہتا تھا اور اجڑی غزلیں کہتا تھا“

لاہور (شوبزڈیسک)ملک کے نامور شاعر اسلم کولسری گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ ان کی وفات کی خبر ادبی دنیا کا بڑا سانحہ قرار دی جا رہی ہے ۔ وہ اردو سائنس بورڈ میں بڑے عہدہ پر بھی فائز رہے۔جس طرح فیض اور ناصر کاظمی نے عام ڈگر سے ہٹ کر ایک نئی راہ اپنائی۔ اسی قبیلے کے اہم رکن اسلم کولسری بھی تھے جن کے فن اور عمدہ شاعری کی مثالیں دی جاتی رہیں۔ان کے بہت سے شعر زبان زد خاص وعام ہیں جن میں
شہر میں آ کر پڑھنے والے بھول گئے
کس کی ماں نے کتنا زیور بیچا تھا
قابل ذکر ہے۔اسلم کولسری اوکاڑہ کے نواحی گاو¿ں کولسر کے رہنے والے تھے پھر جب یہاں فوجی چھاو¿نی بنی تو ان کا گاو¿ں اس میں ضم ہو گیا، مگر یہ گاو¿ں ان میں اور ان کی شاعری میں جوں کا توں موجود ہے۔ انہوں نے اردو اور پنجابی دو نوں زبانوں میں شاعری کی ہے۔ شاعری کی تمام مروجہ اصناف میں طبع آزمائی کی ہے اور اب تک ان کی شاعری کے دس مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ مجھے اسلم کولسری کیو ں پسند ہیں۔ ندرت خیال، منفرد استعارے، سادگی و سلاست یہ وہ خیالات ہیں جو ذہن میں کولسری کی شاعری پڑھنے کے فوراََ بعد آتے ہیں۔ کولسری کی شاعری کی ایک اہم خصوصیت اس کا سادہ ہونا ہے۔صاف و سادہ زبان ، عام فہم شاعری، اپنی مٹی اور اپنے گاو¿ں سے محبت کولسری کی پہچان ہے۔
بانو قدسیہ ان کیلئے لکھتی ہیں:اسلم کولسری لوگوں سے کٹا ہوا، ہاتھ ملتا ، بجھا ہوا روہانسا شاعر ہے۔ وہ دو قدم آگے چل کر میلوں پیچھے بھاگ جانے والاتعریف اور شہرت کا آرزو مند ہو کر بھی گم نامی کے سہارے جینے کا خواب دیکھتا ہے۔ “

فیشن شوزمیں پورے اعتماد کے ساتھ ریمپ کو مسخر کیا

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ، ماڈل و لیو پروڈکشنز کی سی ای او ڈولی نے کہا ہے کہ فیشن کی دنیا کا ایک جگمگاتا نام بننا چاہتی ہوں اور میں ابتک بہت سارے فیشن شوز کا حصہ بن چکی ہوں جو پاکستان اور دیگر ممالک میں منعقدکئے گئے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ فیشن شوزمیں پورے اعتماد کے ساتھ ریمپ کو مسخر کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ فیشن انڈسٹری میں آپ کو بہت سنبھل سنبھل کر چلنا پڑتا ہے اس میں لڑکھڑانے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ آپ کا ایک قدم لڑکھڑایا اور آپ شوسے آﺅٹ ہوگئیں اور اس سے آپ کا سارا اعتماد ختم ہوجاتا ہے ۔ ڈولی نے مزید کہاکہ ان دنوں وہ مختلف گلوکاروں کی ویڈیوز،ڈرامہ سیریلز اور فیشن شوٹس میں کا م کررہی ہیں۔