All posts by Daily Khabrain

سعودی عرب میں اہم سرکاری عہدوں پر بڑی تبدیلیاں, مقتدر حلقوں میں ہلچل

ریاض (آن لائن)سعودی فرمانروا نے متعدد اہم سرکاری عہدوں پر تعینات حکام کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ نئی تعیناتیاں کی ہیں۔سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین نے ایک شاہی فرمان کے تحت مملکت کے وزیر مالیات ابراہیم العساف کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد الجدعان کو نیا وزیر مالیات مقرر کیا ہے۔محمد القاسم کو سعودی ہلال احمر کا اعلیٰ اختیاراتی سربراہ مقرر کیا گیا ہے،ہشام الجضعی جنرل اتھارٹی فار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ حاتم المرزوقی اسلامی یونیورسٹی کے سینئر ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ہیں۔دوسرے شاہی فرمان کے مطابق عبدالعزیز العوہلی کو پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ رمیح الرمیح کو اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔عبدالعزیز الجاسر کو محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا استعفیٰ ,سب سے بڑی خبر

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس لگنے کے بعد وزیر اعظم کو استعفیٰٰ دے دینا چاہئے ،ادارے ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو نواز شریف اور زرداری پکڑے جاتے،اسی مہینے نئی صبح طلوع ہوگی ،اللہ سے دعا کرتا ہوں نوازشریف اور شہباز شریف سے ہمیں آزادی دے ، میری وجہ سے فضل الرحمن کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں ”یوم تشکر “ کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے نوٹس پر اتنی بڑی تعداد میں آنے پرکارکنوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں ،پرویز خٹک قوم کا ہیرو بن چکا ، پوری قوم کی طرف سے انہیں سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صوبائی کابینہ کے تمام افراد اور جدوجہد کرنے والے سب پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جب کوئی قوم آزادی کیلئے لڑتی ہے تو کامیابی ملتی ہے،شیلنگ ایسے ہورہی تھی جیسے لگ رہا تھا دشمن ملک پر حملہ کیا جا رہا ہے،کارکنوں کو نہ روکتا تو آپ آجاتے اور مجھے ڈر تھا کہ کہیں آپ کا خون نہ ہو جاتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں بزدل بھائی قوم کو لڑارہے ہیں،دونوں چوری چھپانے کیلئے اپنی کرپشن اور بادشاہت بچھانے کیلئے خواتین پر لاٹھیاں برسا رہے تھے، ہم پاکستانی کرپشن کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، شرم آنی چاہیے،پانامہ شریف اورڈرامہ شریف جھوٹ بولتے ہیں،میں انتظار کرہا ہوں کہ آپ کو جیل ہوگی،فضل الرحمان تم میرا شکریہ ادا کرو میری وجہ سے تم کو پیسے مل رہے ہیں،پہلے آپ کو ڈیزل کے پرمٹ ملتے تھے اب پیسے مل رہے ہیں،اسفند یار تم کیا کر رہے ہو،خورشید شاہ کی اندر سے نیت خراب ہے،نوازشریف سے ملے ہوئے ہیں،ڈبل شاہ اور آصف زرداری کی بھی باری آئے گی اب احتساب شروع ہوچکا ہے،میں سولو فلائٹ نہیں کر رہا میرے ساتھ شیخ رشید ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہرملک میں احتجاج ہوا لوگ نکلے وہاں تو کوئی لاٹھی چارج نہیں ہوا،کوئی گولی نہیں چلی ،پرامن احتجاج سب کا حق ہے،ججز کے ریمارکس پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ جلدی فیصلہ کریں گے،نیب کو بلا کر پوچھا نوازشریف کو کیوں نہیں پکڑا ؟ صرف غریبوں کو پکڑنا تمھارا کام ہے،میں تو اسلام آباد اس لیے آیا تھا نواز شریف کا استعفیٰ یا تلاشی ،قوم کومبارک ہو تلاشی شروع ہوچکی ہے،پچھلے آٹھ سال میں زرداری اور نواز شریف نوراکشتی کھیلتے آرہے ہیں،مک مکا کرکے ملک کو لوٹتے چلے آرہے ہیں،جب حکومت اور اپوزیشن مل جائے ،مک مکا کے نام پر اپوزیشن ختم ہوچکی تھی۔آٹھ سالوں میں ملک کا قرضہ بڑھا،ملک کو حکمرانوں سے لے کر پٹواری تک نے لوٹا ہے ،ادارے ٹھیک کام کررہے ہوتے تو کوئی بھی ملک لوٹا نہ جاسکتا ،نیب کا چیئرمین بھی مک مکا سے بنا،ملک کے ادارے ٹھیک کام نہیں کررہے،ادارے تباہ کردیئے اگر ٹھیک ہوتے تو ان کی کرپشن پکڑتے،شوباز شریف نے زرداری کے پیٹ سے کرپشن نکالنے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی کہا ں گئے یہ وعدے؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم ملک بنے گا،ادارے اس وقت مضبوط ہوں گےجب یہ سارے ڈاکو پکڑے جائیں گے ، ملک میں خوشحالی آئے گی،جب کرپشن کا کینسر ختم ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا،نیب کے چیئرمین میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تو استعفیٰ دے،کسی میں بھی شرم نہیں،جب حکمرانوں میں شرم نہیں تو نیچے کیا شرم کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ میں کیس لگ گیا ہے تو نوازشریف استعفیٰ دو،نواز شریف کی موجودگی میں شفاف احتساب ممکن نہیں ہوسکتا ،نواز شریف کی وکٹ اڑتی ہوئی نظر آرہی ہے،صرف پانچ سے دس ہزار لوگ ملک کا خون چوس رہے ہیں،ماڈل ٹاون میں جو ہوا ایسا تو آمریت میں بھی نہیں ہوتا،یہاں گولیاں مارنے والے کوپکڑا نہیں گیا،رانا ثناءاللہ کی شکل مجرموں جیسی ہے،عابد شیر علی کا باپ کہتا ہے 17بندو ں کا قاتل ہے،ایک ایم پی اے کہتا ہے مجھے مارنا چاہتا ہے، اسی مہینے میں نئی صبح طلوع ہوگی، ہمیں نوازشریف سے آزادی ملے گی۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سیف الرحمان کے ذریعے ججوں کو خریدا تھا، کلبھوشن یادیو کو پکڑنے پر راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مجاہدین کے ساتھ ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر پاکستان کو خانہ جنگی سے بچالیا ہے۔ میں سات مرتبہ وزیر رہ چکا عہدوں کا کوئی لالچ نہیں ہے عمران خان اگر تم کل باہر نکلتے تو تمہیں کامیاب کرکے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کو اندر سے جانتا ہوں،یہ بڑا بے ایمان ہے، ڈاکو ہے اور مودی کا یار ہے۔ یہ وہ نواز شریف ہے جس نے سیف الرحمان کو بریف کیس دے کر ججز کو خریدنے بھیجا، جسٹس سجاد کی سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا راحیل شریف تمہیں کلبھوشن یادیو کو پکڑنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قومی سلامتی کی خبر لیک کرنے پر دو ٹانگوں والے پرویز رشید کی قربانی نہیں مانتا بلکہ خبر لیک کرنے والا اصل مجرم نکالو۔ انہوں نے 158 کنٹینرز لگائے اگر کل خدانخواستہ ہندوستان پاکستان پر حملہ کردیتا تو سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لاجسٹک سپورٹ کہاں سے ملتی؟۔ امریکی کانگریس میں یہ بیان دیا گیا کہ پاکستانی فوج دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہی ہے، نواز شریف پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتا ہے۔ پوری دنیا پاناما لیکس پر تبصرہ کر رہی ہے لیکن انڈیا پاناما لیکس کا تذکرہ نہیں کر رہا کیونکہ وہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے لیکن میں یہ بتادوں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مجاہدین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود وکیل ہوں اوپر اللہ وکیل ہے اور نیچے شیخ رشید وکیل ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی سماعت مقرر کرکے ملک کو خانہ جنگی سے بچالیا ہے، میرا دل کہتا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کو بحران سے نجات دلائے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کیونکہ یہ بندہ ایماندار ہے۔ موجودہ قیادت سے پاکستان کو شدید خطرات ہیں اسفند یارنے 25 کروڑ روپیہ نیب میں جمع کرایا ، بلاول کو 9 سال بعد شہیدوں کی یاد آئی۔رانا ثنا اللہ مجھے کہتا ہے کہ کنگلا موٹر سائیکل پر پھر رہا ہے لیکن میں اسے کہوں گا کہ وہ خود تو پی آئی اے کی ٹوائلٹ میں بیٹھا ہوا تھا۔خورشید شاہ شرم کرو، چلو بھر پانی میں ڈوب مرو ساری قوم کو پتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو کس نے اور کیسے چھڑوایا ہے۔ تمہارا نام نواز شریف نے ڈبل شاہ پکارا ہے، تمہارا لیڈر آصف زرداری بھیک مانگتا رہا اور رحمان ملک کے ذریعے فوجیوں کے جوتے چاٹتا رہا اور کہتا رہا کہ مجھے ملک میں آنے دو۔ جو لوگ کہتے تھے کہ ہم فوج کے اشارے پر یہ سب کر رہے ہیں اگر ہم فوج کے اشارے پر یہ کام کر رہے ہوتے تو پھر پرویز خٹک کو اسلام آباد آنے سے کون روک سکتا تھا۔ شیخ رشید نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا خان صاحب آپ کو یہ کہوں گا کہ جب تک کنویں سے نجاست نہیں نکالی جاتی کنواں پاک نہیں ہوگا۔ خان صاحب اس ملک کا غریب آدمی مر گیا ہے، میں سات مرتبہ وزیر رہ چکا ہوں عہدوں کا کوئی لالچ نہیں ہے عمران خان اگر تم کل باہر نکلتے تو تمہیں کامیاب کرکے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیتا۔ نواز شریف کا بیٹا لوہے کو ہاتھ لگائے تو سونا اور غریب آدمی نوکری کے لیے دھکے کھائے تو اس کی کوئی آواز نہیں ہے۔ عمران خان اس نظام کو بدلنا ،میری یہ خواہش ہے کہ تم بڑے لوگوں کے ہاتھ کی گھڑی اور جیب کی چھڑی نہ بننا بلکہ غریب لوگوں کے ساتھ کھڑے رہنا کیونکہ غریبوفادار ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہاہے کہ مجھے ڈرانے کیلئے کہا گیا کہ گورنر راج لگ سکتاہے ،میں نے بہت کرسیاں دیکھیں یہ آنی جانی چیز ہے ،جب عمران خان کہیں گے تو کرسی کو لات مار دوں گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ مجھے ڈرانے کیلئے کہا گیا کہ گورنر راج لگ سکتاہے ،میں نے بہت کرسیاں دیکھی ہیں یہ آنی جانی چیز ہے ،جب عمران خان کہے گا تو لات ماردوں گا کرسی کو ،یہ کس کو ڈراتے ہیں ،انہوں نے غلط پراپیگنڈہ کیا کہ پرویز خٹک نے پنجابیوں پر حملہ کیا ۔وزیراعلی کے پی کے کا کہناتھا کہ پنجابی میرے بھائی ہیں میرے دوست ہیں ،چوہدری نثار کو کہتاہوں کہ تمہار پنجاب میں کوئی دوست نہیں ہے ،پنجاب کا ہر گھر میرادوست اور بھائی ہے ،میری شادی بھی پنجاب میں ہوئی ہے ،میں نے اپنی جوانی پنجاب میں گزاری تو میں پنجاب سے کیسے نفرت کرسکتاہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں،ہماری طاقت دیکھنی ہے تو دکھادیں ہم طاقت دکھانے ہیں،وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے،تیاری کرلو نواز شریف کو بھاگنے کی بڑی جلدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہہ ہمارے عمران خان کی قیادت پر فخر ہے،جب تحریکوں میں خون شامل ہوجاتے ہیں،ماں بہنوں کے آنسو شامل ہوجاتے ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں،کہا جاتا تھا تحریک انصاف کنسرٹ کرتی ہے لڑنے والے کارکن نہیں لیکن ہم نے ثابت کردیا ہے ہم لڑ بھی سکتے ہیں مر بھی سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم جاگ رہی ہے اور منزل قریب آرہی ہے،آئی جی پنجاب کو جلسے میں آنے کی دعوت دیتا ہوں کوئی اسلحہ ہے تو آکر لے جا،آ ہمارے پاس جھنڈے اور ڈنڈے کی صورت میں اسلحہ ہے،ہم پر الزام لگایا گیا ہم جمہوریت کو دفن کرنے آرہے ہیں،تحریک انصاف جمہوریت پسند ہیں،ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں،ہماری طاقت دیکھنی ہے تو دکھادیں ہم طاقت دکھانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اسلام آباد کی سڑکیں بند ہوسکتی ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے ہم کرپٹ سیاست اور کرپٹ حکمرانوں بند کریں گے،تحریک انصاف نیا پاکستان بنا کر دکھائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ کارکنوں کے جذبوں اور ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں،خٹک صاحب جب آپ سڑکوں پر لڑ رہے تھے تو ہم بنی گالہ میں نظارے دیکھ رہے تھے ،میں نے خان صاحب کو کہا کہ صبح نیا سورج طلوع ہوگا،رائے ونڈ والے کہتے تھے تنہا ہوگئے ہیں،تنہا تو وہ ہوگئے ہیں،کل عمران خان کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے،وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے،تیاری کرلو نواز شریف کو بھاگنے کی بڑی جلدی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جلد گو نواز گو ہوجائے گی،وائس چیئرمین نے گو نواز گو نعرے بھی لگوائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں رہنما اور کارکن ایک ہیں کارکنوں کو ریاستی غنڈہ گردی کے خلاف ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ سب کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہے یہ واحد پارٹی ہے جس کا وزیر اعلیٰ بھی کارکن ہے پرویز خٹک نے پاکستان کی لڑائی لڑی ہے میں کارکنوں کو ریاستی غنڈہ گردی کے خلاف ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کا تحفظ کیا ہے تمام کارکنوں نے اس جدوجود میں ہمت اور جرا¿ت سے کام لیا۔ پنجاب کے کارکنوں اور ایم پی ایز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دھرنا کِس نے موخر کروایا؟, اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) سی پیک کنٹینرز کو راستہ دینے کے لئے فوری طور پر عمران خان کے دھرنے کو ختم کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے دھرنے کو مو¿خر کرانے میں عسکری ادارے نے اہم کردار ادا کیا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عسکری ادارے کی جانب سے موٹروے کو خالی کرانے کی ہدایت چیئرمین تحریک انصاف کو ملی جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن کے قیام کا فیصلہ آنے پر اپنے سیاسی رفقاءسے مشاورت کے بغیر ہی فوری طور پر دھرنا مو¿خر کردیا۔ ذرائع کے مطابق خنجراب سے سی پیک کے کنٹینرز نے ایبٹ آباد سے ہوتے ہوئے برہان انٹرچینج سے گزرنا تھا اور اس کی منزل گوادر تھی جس کے باعث کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر روٹ کو خالی کرایا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی سفیر نے عمران خان کے ساتھ اپنی ملاقات میں مذکورہ روٹ پر کسی قسم کی رکاوٹ نہ لانے کی یقین دہانی مانگی تھی جسے خان صاحب نے قومی مفاد میں پورا کیا۔ دوسری جانب بعض سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان توقع سے کم کارکنوں کی آمد کے باعث لاک ڈاﺅن کی کال کو واپس لینے پر پہلے ہی غور کررہے تھے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر انہوں نے دھرنے کو یوم تشکر میں تبدیل کردیا۔
دھرنا مو¿خر

ترجمان تحریک انصاف اور خرم نواز میں گالم گلوچ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء خرم نواز گنڈا پور اور تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق میں سپریم کورٹ کے باہر تلخ کلامی ہوئی ،بات گالم گلوچ تک جا پہنچی۔ نعیم الحق نے شکوہ کیا کہ خرم نواز گنڈا پور ہمیں گالیاں دے رہے ہیں۔

ٹرینوں کا خوفناک تصادم, 19سے زائد افراد جاں بحق, درجنوں زخمی

کراچی(ویب ڈیسک) جمعہ گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم سے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ میں 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرید ایکسپریس جمعہ گوٹھ کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ ملتان سے آنے والی زکریا ایکسپریس نے پیچھے سے ٹکر ماری۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں فرید ایکسپریس کا گارڈ محمد حسین بھی شامل ہے جب کہ ڈرائیور محمد رفیق کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی لاشوں اور 50 زخمیوں کو جے پی ایم سی لانے کی تصدیق کی ہے جب کہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ذرائع جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ 30 کے قریب زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ڈی سی او کراچی ریلوے ناصر عزیز کا کہنا ہے کہ فرید ایکسپریس سگنل پر کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی زکریا ایکسپریس نے اسے ٹکر ماری، ریلوے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں اور حادثے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی او کراچی ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کراچی سے اندرون ملک جانے اور اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے اور متاثرہ بوگیوں کو پٹری سے ہٹانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی 3 بوگیاں اور انجن بری برح متاثر ہوئی ہیں جب کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

10لاکھ کا دعویٰ مگر 10ہزار بھی نہ آئے, اپوزیشن لیڈر کے بیان سے پی ٹی آئی قیادت میں کھلبلی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا آج کا جلسہ دیکھ کر دکھ ہوا، دس لاکھ کا دعوی کیا تھا لیکن 10ہزار لوگ بھی نہیں آئے۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہناتھا کہ عمران خان کی طرح دھرنے نہیں کرتے، پارلیمنٹ پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے ٹی او آر پارلیمنٹ میں جمع کرائے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ عمران کی اپیل کو ملک کے اہم اداروں نے خاموش رہ کر مسترد کردیا، عمران خان بولر ہیں، انھوں نے امپائر کی طرف پرزور اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا جلسہ دیکھ کردکھ ہوا، دس لاکھ کا دعوی کیا تھا اور10 ہزار لوگ بھی نہیں آئے۔

کارکن مار کھا رہے تھے اور کپتان” پش اپس “لگا رہے تھے

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بحرانی کیفیت سے نکلی یا نہیں فیصلہ چند روز میں ہو جائے گا جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ عمران خان خود قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے ۔قوم نے دیکھا کہ کارکن مار کھا رہے تھے اور لیڈر بنی گالہ میں پش اپس لگاتے رہے۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کہاوت ہے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصف کے کارکن سروں پر کفن باندھ کر نکلے مگر کارکن نے دیکھا کہ بنی گالہ کے باہر اور موٹر وے پر پی ٹی آئی کے کارکن ماریں کھا رہے تھے اور عمران خان بنی گالہ میں پش اپس لگاتے رہے ، کسی بھی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے لیڈر کو آگے اور ورکر پیچھے ہوتے ہیں ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے تحریکوں کو کامیاب کروانے کے لئے تحریک کو لیڈ کیا اور ورکر کے ہمراہ دنڈے کھائے مگر عمران خان نے اپنے ورکز کو مایوس کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو امید تھی کہ وزیر اعلی پرویز خٹک کی قیادت مین کے پی کے سے پی ٹی آئی کے ورکز کی بڑی تعداد آئے گی اور دھرنے کے لئے مدد ملے گی جو نہ مل سکی۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے پانامہ لیکس کی تحقیقات کو تسلیم کرنے کیلئے شرط عائد کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت تحقیقات ہوئیں تو مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کیلئے بحران ٹلا ہے یا نہیں۔ یہ سپریم کورٹ کی کارروائی سے پتہ چلے گا جبکہ ٹی او آرز دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکے گا کہ انکوائری کا نتیجہ کیا ہو گا۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ لوگ دیکھنا چاہیں گے کہ عدالت وہی پیمانہ نواز شریف کیلئے استعمال کرے گی جو یوسف رضا گیلانی کیلئے ہوا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر ہم نے اپنی داڑھی دوسروں کے حوالے کر دی۔ ٹی او آرز پارلیمنٹ میں بنتے تو اس کا تقدس بڑھتا۔ پارلیمنٹ پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے جب تک پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہو گی دوسرے ادارے عزت نہیں دیں گے۔ مضبوط اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔ سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ لیکس کا جواب دینے کے بجائے تکنیکی پہلوﺅں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اور سڑکوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی الیکشن کمیشن ہی وزیر اعظم کی نااہلی کا درست فورم ہے۔ شاہی خاندان خود کو قانون سے مبرا سمجھتا ہے جبکہ حکومت چھپ رہی ہے اور پانامہ لیکس پر جوبا نہیں دینا چاہتی۔ جائیدادیں بچوں کے نام اس لیے ہی خریدی گئیں کیونکہ یہ چھپانا مقصود تھا۔ وزیراعظم کے پاس وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ سابق گورنر نے کہا کہ نواز شریف نے وفاق کو بہت نقصان پہنچایا اور صوبائی منافرت بھی پھیلائی۔ عمران خان اپنے لاک ڈاﺅن کے اعلان پر عمل تو نہیں کر سکے البتہ حکومت نے خود ملک میں لاک ڈاﺅن کر رکھا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد لاک ڈاو¿ن کا اعلان کرکے غلطی کی اور یہ لفظ انھیں خود ہی مہنگا پڑ گیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی تو شروع دن سے یہی بات کررہی تھی کہ جلسے جلوس ضرور کریں تاہم اسلام آباد کو بند کرنا نامناسب طریقہ ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر عدالت مداخلت نہ کرتی تو تحریک انصاف بہت بڑے ٹکراو¿ میں شامل ہونے جارہی تھی اور اگر لاک ڈاو¿ن کا اعلان نہ کیا گیا ہوتا تو ملک کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو گذشتہ دنوں میں دیکھنے میں آئی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سب اپوزیشن جماعتوں کو چھوڑ کر اکیلے چلنے کا فیصلہ کیا جو ان کی دوسری بڑی غلطی تھی کیونکہ طاقتور حکومتوں سے اس طرح تنہا ہو کر نہیں لڑا جاسکتا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہو کر عدالت میں اپنی پوزیشن واضح کرتے تو یہ ان کیلئے زیادہ باوقار راستہ تھا۔

حساس اداروں کا بڑا آپریشن, اہم انکشافات, 13دہشتگرد ہلاک

گوادر، شیخوپورہ (بیورو رپورٹ، نمائندہ خبریں) بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے دشت میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ایف سی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دریں اثناءشیخوپورہ میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے مبینہ پولیس مقابلے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 9دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ چار سے پانچ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیرو کی ملیاں کے علاقہ میں کارروائی کی گئی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے6 کلو دھماکہ خیز مواد،5 کلاشنکوف،5 پستول اوربڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ کارروائی شیخوپورہ کے علاقے کھیروکی مالیاں میں کی گئی جہاں سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 13 یا 14 شدت پسند موجود تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ شدت پسند لاہور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، دفاتر اور اہم حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اس کو چاروں اطراف سے گھیر کر انھیں ہتھیار پھینک کر خود کو حوالے کرنے کا کہا۔ تاہم انھوں نے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کردی۔ترجمان کے مطابق جب فائرنگ کا سلسلہ تھما تو جائے وقوعہ سے شدت پسندوں کی نو لاشیں ملیں۔سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کا دعوی ہے کہ تمام شدت پسند اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ چار یا پانچ دیگر شدت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقعے سے فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق مارے جانے والے شدت پسندوں کے قبضے سے چار کلاشنکوف، پانچ پستول، چھ کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور چھ موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دیگر شدت پسندوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔خیال رہے کہ نومبر کے مہینے میں پنجاب میں سی ٹی ڈی کی یہ پہلی کارروائی ہے جبکہ اکتوبر میں سی ٹی ڈی نے پنجاب کے اضلاع خانیوال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، اور ڈیرہ غازی خان میں اسی طرح کی پانچ بڑی کارروائیوں میں مبینہ طور پر القاعدہ، دولت اسلامیہ اور تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 26 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔

آملہ نے کینگروزکیخلاف کچھ کردکھانے کی ٹھان لی

پرتھ(اے پی پی) ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف سون ڈے سیریز میں بڑی فتح کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور اس فتح کا فائدہ ٹیم کو کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ضرور ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کےلئے ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی اپنی سرزمین پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی ذہنی طور پر دباﺅ میں ہوں گے اسلئے ہمارے پاس اسے اس کی سرزمین پر زیر کرنے کا نادر موقع ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے 2شیڈول کا اعلان ،فائنل لاہور میں ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل کا فائنل 7 مارچ کو لاہور میں کرانے کا اعلان کردیا گیا۔لیکن ساتھ ہی اسے سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط بھی کردیا گیاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں 9 فروری سے شروع ہونیوالی پی ایس ایل سیزن ٹو کے میچز کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جسمیں پانچ فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی اور میچز 18روز تک جاری رہیں گے جبکہ کچھ آرام کے دن بھی رکھے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب دبئی میں9 فروری کو ہوگی۔ اسی روز پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائینٹڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا راﺅنڈ شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا راﺅنڈ د بئی میں ہوگا۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لاہور میں فائنل رکھنے کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہے۔راو¿نڈ میچز کے بعد ایونٹ کا پہلا اور دوسرا پلے آف بالترتیب 28 فروری اور یکم مارچ کو شارجہ جبکہ تیسرا پلے آف تین مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔27 دن تک جاری رہنے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے تاہم میچ کے انعقاد کا دارومدار سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔