Author: Daily Khabrain

نیویارک (آئی این پی) پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے چرچے امریکی ٹی وی سیریز تک پہنچ گئے۔امریکی ٹی وی چینل کی سیریز نیوز روم کے ایک سین میں اٹلانٹس کیبل نیوز کے پروڈیوسر جیری دنتانا ایک ٹویٹ پڑھتے ہوئے مصباح الحق کے نام پر چونکتے ہیں اور تفصیلات جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ مصباح الحق ایک کرکٹر ہیں۔ نیوز روم امریکی ٹیلی ویڑن پر نشر ہونیوالی ایک ڈرامہ سیریز ہے آرون سورکن کی تخلیق میں سیاست کو موضوع بنایا گیا ڈرامے کے تصوراتی ٹی وی چینل اے سی این میں دکھا گیا ہے۔…

مزید پڑھیں

جوہربارو(نیوزایجنسیاں) چھٹے سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو4-1سے ہراکردوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔جاپان نے دفاعی چیمپئن برطانیہ کو2-1سے اپ سیٹ شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 9-1 گولز سے ہرا کر ٹائٹل دوڑ سے باہر کر دیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میںپاکستان نے ملائیشیا کیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا اورمیزبان سائیڈکو سنبھلنے کاموقع نہیں دیا۔اورابتداءمیں 2گول کرکے 2-0کی برتری حاصل کی۔وقفے پرپاکستان کو3-1کی سبقت حاصل تھی۔ جاپان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن برطانیہ کو…

مزید پڑھیں

میڈرڈ( آن لائن ) فٹبال کی دنیا میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کمائی میں بھی ٹاپ پر ہیں۔ ریال میڈرڈ کلب کے کرسٹیانو رونالڈو 3 لاکھ 65 ہزار پاو¿نڈ ہفتہ کماتے ہیں۔ بارسلونا کلب کے لیونل میسی کی ہفتہ وار کمائی بھی 3 لاکھ 65 ہزار پاو¿نڈ ہے۔ ریال میڈرڈ سے 6 سالہ معاہدے کی توسیع کے باوجود گیرتھ بیل کی آمدن کم ہوئی جو 3 لاکھ 46 ہزار تک پہنچے۔ نیمار چھٹے جبکہ وین رونی ساتویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین کی اس فہرست میں سب سے آخر پر مانچسٹر سٹی کے یایا ٹور ہیں جن کی ہفتہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش یعنی 9 نومبرکی سرکاری چھٹی بحال کردی اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کردی تھی جس پر وکلا تنظیموں نے بھی احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا تھا۔ قومی عام تعطیل کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد اب 9 نومبر بدھ کو چھٹی ہوگی۔

مزید پڑھیں

لاہور (خبریں رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے 3 رکنی فل بنچ کے روبرو ہوم سیکرٹری پنجاب کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے صوبہ بھر میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کا ریکارڈ پیش کر دیا اور تحریری طور پر بتایا کہ پنجاب بھر سے 847 کارکنوں کو نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کر کے نظر بندیاں عمل میں لائی گئی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 86 مقدمات درج کر کے 293 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ لاہور سے نظر بند افراد کی تعداد 147 ہے۔ عدالت کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)چائے والا کے بعد ایک خوبرو رکشا ڈرائیور نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے‘ صارفین کی بڑی تعداد رکشہ والے کی تصاویر شیئر کررہی ہے۔جی ہاں ! ابھی چائے والے کے چرچے ختم نہیں ہوئے تھے کہ مبینہ طور پر راولپنڈی میں رکشہ چلانے والے خوبرو نوجوان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر گردش شروع کردی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا حسن لامحدود ہے اور یہاں کی مٹی میں ایک سے ایک حسین شاہکار جنم لیتے رہے ہیں‘ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ رکشہ والے کو بھی مواقع فراہم کیے جائیں۔

مزید پڑھیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے مابین ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں عوام کے فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں اور پسماندہ و دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور منصوبوں کا اعلیٰ معیار پنجاب حکومت کا طرئہ امتیاز ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں…

مزید پڑھیں

جہانیاں(شوبز ڈیسک ) معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے ہیں ان کی تیسری برسی (آج)منائی جائے گی۔ 1947ءکو جنم لینے والی گلوکارہ ریشماں کا تعلق خانہ بدوشوں کے خاندان سے تھا جو کہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوا۔ریشماں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز محض 12برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ” ہائے او ربا نئیں او لگدا دل میرا “ ، ” چار دنا دا پیار او ربا ، بڑی لمبی جدائی “ ، اور ” اکھیوں کو رہنے دو اکھیوں کے آس پاس “ جیسے گیت گا…

مزید پڑھیں

واشنگٹن(شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکارہ لیام نیسن کی ڈرامے سے بھرپور نئی فینٹسی فلم” اے مونسٹر کال“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیاگیاہے۔ہدایتکارجان اونٹونیو بیونا کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جسے دیوہیکل خوفناک بلا اٹھا کر اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔پیٹرک نیس کے ناول سے ماخوذ اس فلم کو جوناتھن کنگ اورمِچ ہاروٹ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ لیام نیسن سمیت سیگورنی وِیور،لیوس میگڈوگل، فلیسٹی جونزاورجینیفر لِم اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔درختوں میں رہنے والی اس دہشت ناک بلا سے بچہ کس طرح نکلنے میں کامیاب ہوگایہ…

مزید پڑھیں

کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ میرا نے اپنا برانڈ ”میرا جی” لانچ کردیا ہے۔ اداکارہ میرا نے اپنا ڈیزائنر برانڈ ”میرا جی” دبئی میں منعقد ہونے والے گرانڈ فیشن بازار بائی عائشہ نظام سیزن 8میں لانچ کیا۔برانڈ لانچنگ کی تقریب کا انعقاددبئی میں کیا گیا۔نمائش میں موجود افراد نے میرا کے اس برانڈ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے خوب سراہا۔ گرانڈ فیشن بازارکاشمار دبئی میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں کیا جاتا ہے جس کے آٹھویں سیزن میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے علاوہ شوبزسے وابستہ اہم شخصیات فیصل قریشی ،ان کی اہلیہ ثنا قریشی، اداکار عمران پٹیل اور دیگرنے خصوصی…

مزید پڑھیں