Author: Daily Khabrain

ریاض (آن لائن)سعودی فرمانروا نے متعدد اہم سرکاری عہدوں پر تعینات حکام کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ نئی تعیناتیاں کی ہیں۔سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین نے ایک شاہی فرمان کے تحت مملکت کے وزیر مالیات ابراہیم العساف کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد الجدعان کو نیا وزیر مالیات مقرر کیا ہے۔محمد القاسم کو سعودی ہلال احمر کا اعلیٰ اختیاراتی سربراہ مقرر کیا گیا ہے،ہشام الجضعی جنرل اتھارٹی فار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ حاتم المرزوقی اسلامی یونیورسٹی کے سینئر ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ہیں۔دوسرے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس لگنے کے بعد وزیر اعظم کو استعفیٰٰ دے دینا چاہئے ،ادارے ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو نواز شریف اور زرداری پکڑے جاتے،اسی مہینے نئی صبح طلوع ہوگی ،اللہ سے دعا کرتا ہوں نوازشریف اور شہباز شریف سے ہمیں آزادی دے ، میری وجہ سے فضل الرحمن کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں ”یوم تشکر “ کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے نوٹس…

مزید پڑھیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) سی پیک کنٹینرز کو راستہ دینے کے لئے فوری طور پر عمران خان کے دھرنے کو ختم کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے دھرنے کو مو¿خر کرانے میں عسکری ادارے نے اہم کردار ادا کیا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عسکری ادارے کی جانب سے موٹروے کو خالی کرانے کی ہدایت چیئرمین تحریک انصاف کو ملی جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن کے قیام کا فیصلہ آنے پر اپنے سیاسی رفقاءسے مشاورت کے بغیر ہی فوری طور پر دھرنا مو¿خر کردیا۔ ذرائع کے مطابق خنجراب سے سی پیک کے کنٹینرز نے ایبٹ آباد سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء خرم نواز گنڈا پور اور تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق میں سپریم کورٹ کے باہر تلخ کلامی ہوئی ،بات گالم گلوچ تک جا پہنچی۔ نعیم الحق نے شکوہ کیا کہ خرم نواز گنڈا پور ہمیں گالیاں دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی(ویب ڈیسک) جمعہ گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم سے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ میں 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرید ایکسپریس جمعہ گوٹھ کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ ملتان سے آنے والی زکریا ایکسپریس نے پیچھے سے ٹکر ماری۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو…

مزید پڑھیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا آج کا جلسہ دیکھ کر دکھ ہوا، دس لاکھ کا دعوی کیا تھا لیکن 10ہزار لوگ بھی نہیں آئے۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہناتھا کہ عمران خان کی طرح دھرنے نہیں کرتے، پارلیمنٹ پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے ٹی او آر پارلیمنٹ میں جمع کرائے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ عمران کی اپیل کو ملک کے اہم اداروں نے خاموش رہ کر مسترد کردیا، عمران خان بولر ہیں، انھوں نے امپائر کی طرف پرزور اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بحرانی کیفیت سے نکلی یا نہیں فیصلہ چند روز میں ہو جائے گا جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ عمران خان خود قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے ۔قوم نے دیکھا کہ کارکن مار کھا رہے تھے اور لیڈر بنی گالہ میں پش اپس لگاتے رہے۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کہاوت ہے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصف کے کارکن سروں پر کفن باندھ کر نکلے مگر کارکن نے…

مزید پڑھیں

گوادر، شیخوپورہ (بیورو رپورٹ، نمائندہ خبریں) بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے دشت میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ایف سی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دریں اثناءشیخوپورہ میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے مبینہ پولیس مقابلے میں القاعدہ سے…

مزید پڑھیں

پرتھ(اے پی پی) ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف سون ڈے سیریز میں بڑی فتح کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور اس فتح کا فائدہ ٹیم کو کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ضرور ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز…

مزید پڑھیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل کا فائنل 7 مارچ کو لاہور میں کرانے کا اعلان کردیا گیا۔لیکن ساتھ ہی اسے سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط بھی کردیا گیاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں 9 فروری سے شروع ہونیوالی پی ایس ایل سیزن ٹو کے میچز کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جسمیں پانچ فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی اور میچز 18روز تک جاری رہیں گے جبکہ کچھ آرام کے دن بھی رکھے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب دبئی میں9 فروری کو ہوگی۔ اسی روز پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائینٹڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا…

مزید پڑھیں