Author: Daily Khabrain

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ مجھ پراورمیرے کام پرکسی بھی طرح کی تنقیدکرنے والوں کوسب سے پہلے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور اپنے پروجیکٹ کے کردار کی عکاسی کرنا میری اولین ترجیح ہے۔بطورفنکار یہ ہر اس شخص کی ذمے داری ہے کہ جواس شعبہ سے وابستہ ہے ۔ کردارکی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی بہترین مانا جاتاہے اوراس کی وجہ سے ہی ایک فنکارکوکامیابی ملتی ہے اوروہ شہرت کے ساتھ ساتھ اپنی منفرد پہچان بناتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نےمیڈیا…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان نے سخت سکیورٹی میں کمرشل کی شوٹنگ کرائی جہاں تصاویر بنوانے والے بہت سے پرستاروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز جوہر ٹاﺅن میں بننے والے ایک نئے شاپنگ مال کے کمرشل کی شوٹنگ کرائی۔شاپنگ مال میں ماہرہ خان کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے جن میں سے اکثر ان کے ساتھ تصاویر بنوانے اور ملنے کے خواہش مند تھے لیکن انتظامیہ نے ان کے گرد سکیورٹی گارڈ کا حصار بنایا ہواتھا اور ہر کسی کو ان کے قریب آنے سے منع کردیا تھا جس کی…

Read More

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس لگنے کے بعد وزیر اعظم کو استعفیٰٰ دے دینا چاہئے ،ادارے ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو نواز شریف اور زرداری پکڑے جاتے،اسی مہینے نئی صبح طلوع ہوگی ،اللہ سے دعا کرتا ہوں نوازشریف اور شہباز شریف سے ہمیں آزادی دے ، میری وجہ سے فضل الرحمن کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں ”یوم تشکر “ کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے نوٹس…

Read More

شارجہ (ویب ڈیسک) شارجہ ٹیسٹ قومی ٹیم کے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو اس ٹیسٹ میچ میں فتح سے ہمکنار ہونے کیلئے محض 39 رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 153 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں اتری تو بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ اسے حاصل کرنے میں کوئی مشکل کا سامنا نہیں کرنے پڑے گا تاہم یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے اس آسان ہدف کو بھی ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کیلئے مشکل بنا دیا۔…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ 20 سال میں کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی۔ ہم کرپشن کیخلاف احتجاج کر رہے تھے لیکن حکمرانوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے صوبوں کو آپس میں لڑایا۔ ہمارے کارکنوں پر ایسے شیلنگ کی گئی جیسے ان کا تعلق کسی دشمن ملک سے ہو۔ اس صورتحال سے مجھے سخت غصہ آیا لیکن خوف تھا کہ کہیں خون خرابہ نہ ہو جائے، اس لیے میں نے پرویز خٹک کو واپس جانے کا حکم…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ ٹی او آرز جمع کرانے کے لئے ہم نے تحریک انصاف، پی پی پی اور مسلم لیگ (ق) سے رابطے کئے ہیں۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حالت دیکھ کر بہت کچھ یاد آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ایسے رہنماء جن کے نام پاناما لیکس میں شامل ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل…

Read More

گڈانی (ویب ڈیسک) بلوچستان میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں گزشتہ روز جہاز میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ حادثے میں اب تک 19 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں مصروف حکام کے مطابق جہاز میں لگی آگ فیول ٹینکر کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے بڑا دھماکا بھی ہو سکتا ہے۔حکومت بلوچستان نے شپ بریکنگ یارڈ میں دفعہ 144 نافذ کر کے جہاز توڑنے کا کام فوری طور بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب گڈانی…

Read More