Author: Daily Khabrain

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی متنازعہ خبر کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کی سربراہی سول شخص کو سونپنے کا فیصلہ ہو گیا ۔وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ متنازعہ خبر کی تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ اعلی افسر ہو گا ۔نجی چینل کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی کے خلاف ڈان نیوز میں شائع ہونے والی خبر پرتحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ…

Read More

کراچی (کرائم رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت چار ملزموں کی ضمانت منظور کر لی سندھ ہائیکورٹ میں دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے5,5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض پیپلز پارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین، انیس قائم خانی، رﺅف صدیقی اور عثمان معظم کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم ماتحت عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتے جبکہ ڈویژن بینچ نے ملزموں کو پاسپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت کو…

Read More

شارجہ (اے پی پی) کریگ بریتھویٹ کی شاندار سنچری کے بعد باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی آخری ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی جبکہ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے، گرین شرٹس نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا کر مجموعی طور پر 31 رنز کی برتری حاصل کر لی، اظہرعلی 45 اور سرفراز احمد 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیسن ہولڈر نے 3 وکٹیں لیں، قبل ازیں کالی آندھی کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 337 رنز بنا کر آﺅٹ ہو…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کو بند ہونے سے بچایا ۔تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن کی نہیں جیت عوام کی ہوئی ہے ۔پولیس نے اپنا فعال کردار ادا کیا۔وفاقی دارالحکومت میدان جنگ بننے سے بچایا۔وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اداروں کو بچائیں ۔خیبر پختونخوا کے عوام کا شکر ادا کرتا ہوں اور جو تکلیف پہنچی ہے اس پر معزرت خواہ ہوں ۔کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب الزامات سے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا۔حالات کچھ ٹھیک ہوجائیں تو چھٹی پر جاﺅں گا ۔وفاقی وزیرداخلہ…

Read More

واشنگٹن( ویب ڈیسک ) وائٹ ہاؤس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی خفیہ ای میل کی تحقیقات کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف بی آئی کا دفاع یا تنقید کرنے سے معذرت کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر ایف بی آئی نے حال ہی میں سابق وزیرخارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی خفیہ ای میل کی دوبارہ تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک میں کھلبلی مچ چکی ہے تاہم اب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی…

Read More

واشنگٹن( ویب ڈیسک ) روس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس امور کے ماہر مغربی جاسوس نے امریکن خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ کئی سالوں سے تعلقات میں ہے اور ان سے ساز باز کی کوشش کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس امور کے ماہر سابق جاسوس کی جانب سے ایف بی آئی کو بھیجے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماسکو گزشتہ 5 برسوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کر رہا ہے، انہیں تیار کر رہا ہے اور…

Read More

کابل(آئی این پی)افغان صوبہ اورزگان میں طالبان کے اجتماع پر بمباری کے نتیجے میں 70جنگجو ہلاک اور 80زخمی ہوگئے ، جلال آباد میں مقامی قبائلی عمائدین کے اجتماع پر خودکش حملے میں 6افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے بچوں سمیت 19شہریوں کو داعش کی جیل سے آزاد کرا لیا ۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ ارزگان میں طالبان کے اجتماع پر بمباری کے نتیجے میں 70جنگجو ہلاک اور 80زخمی ہوگئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان دوست محمد نایاب نے تصدیق کی ہے کہ فضائی کاروائی ضلع چورا میں اتوار کی دوپہر کی گئی ۔ترجمان کا کہنا تھاکہ فضائی…

Read More

لاہور( خصوصی رپورٹ)کاجل ہر زمانے میں مقبول رہا ہے۔ عرصہ دراز سے خواتین کاجل کا استعمال کرتی رہتی ہیں۔ قدیم تہذیب میں بھی اس کے استعمال کاذکر موجود ہے۔ 70کی دہائی کی فلموں میں بالی ووڈ کی ہیروئنیں کاجل کے ساتھ دیکھی گئی ہیں۔ کاجل آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کا کام کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کسی کے دل میں بسنے کیلئے آنکھوں کا خوبصورت ہونا بہت ضروری ہے۔ کاجل آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ اور اس کو پرکشش بنانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کاجل آنکھوں کو رعنائی بخشتا ہے…

Read More

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی سخت سکیورٹی والی بھوپال جیل سے مبنیہ طور پر فرار ہونے والے 8 مسلمانوں کو جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا گیا، جن کا تعلق طلبہ تنظیم سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام شیخ مجیب، ماجد، خالد، عقیل خلجی، ذاکر حسین، شیخ محبوب، محمد سالک بتائے گئے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھوپال کے آئی جی یوگیش چودھری نے کہا کہ جونہی ہمیں فرار ہونیوالے قیدیوں کا سراغ ملا ہم نے انہیں بھوپال شہر سے باہر اینٹ کھیڑی کے پاس گھیر لیا…

Read More

شارجہ(آئی این پی)پاکستانی سپن باﺅلر یاسر شاہ 19 ٹیسٹ میچوں میں سب سےزیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ، لیگ سپنر نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں انجام دیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل یاسر شاہ اٹھارہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 112 وکٹیں لینے کا انگلینڈ کے جارج لوہمین اور سڈنی بارنس کا عالمی ریکارڈ برابر کر چکے تھے۔جارج لوہمین اٹھارہ ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ سڈنی بارنس انیس ویں ٹیسٹ میں کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں…

Read More