شارجہ (آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈین اوپنر بریتھ ویٹ پاکستانی باﺅلنگ اٹیک کے سامنے ڈٹ گئے،ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 6وکٹوں کے نقصان پر 244رنز بنا لئے ہیں، بریتھ ویٹ 95رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ،جبکہ روسٹن چیز50 اور ڈورچ 47رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور وہاب ریاض نے 2،2جبکہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور پورا کر نے کیلئے ابھی 37رنز درکار…
Author: Daily Khabrain
لاہور(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم میں کپتان مصباح الحق، یونس خان، بابر اعظم، شرجیل خان، سرفراز احمد، محمد رضوان، اسد شفیق، سمیع اسلم، اظہر علی، وہاب ریاض، راحت علی، محمد عامر، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد نواز اور عمران خان شامل ہیں۔ پاک کیوی ٹیسٹ سیریز 17 نومبر سے شروع ہو گی۔ اوپنر شرجیل خان کو پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ ملی ہے۔
شارجہ(ویب ڈیسک) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 37 رنز درکار ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لیے ہیں۔ بریتھ ویٹ اور ہولڈر وکٹ پر موجود ہیں۔ بریتھ ویٹ اس وقت 95 رنز بنا چکے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں آر ایل چیز 50 جبکہ ڈورچ 47 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر پویلین کوٹ گئی تھی۔…
صوابی (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا سے آنے والے کپتان کے کھلاڑی اسلام آباد میچ کھیلنے کے لئے جار رہے تھے لیکن حکومت یہ میچ کھیلنے کیلئے راضی نظر نہیں آتی ،لگتا یو ں ہے کہ کپتان کے اعلان 2نومبر کو اسلام آباد بند ہو گا وہ ہوتا نظر آرہا ہے یوں کہا جائے جو کام عمران نے کرنا تھا وہ حکومت نے خود ہی کر دیا اور اسلام آباد آنے جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ،کرینوں اور گاڑیوں کی لمبی قطار کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ…
شارجہ (ویب ڈیسک ) شارجہ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 74 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ یونس خان 51 ، مصباح الحق 53 ، سرفراز احمد 51 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ محمد عامر نے 20 اور یاسر شاہ نے 12 رنز سکور کئے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے بشو نے 4 ، گیبریل 3 ، جوزف 2 اور چیز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی پہلی اننگز میں چار وکٹیں…
راولپنڈی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماﺅں عمران اسمعیٰل اور عارف علوی کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماﺅں کو بنی گالا کے بالکل قریب سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس نے اب رہا کر دیا ہے۔
مکہ معظمہ (ویب ڈیسک) امام کعبہ الشیخ عبدالرحمن السدیس نے بیان دیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے نہ صرف اہم ترین عبادت گاہ یعنی مکہ کو نشانہ بنایا بلکہ یہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ کے مترادف ہے ۔ایرانی حمایت یمنی شیعہ باغیوں نے میزائل حملہ کر کے ہمارے مذہبی جذبات کو بھی مجروح کیا ہے ۔ حوثیوں کا یہ اقدام مکہ معظمہ کیخلاف ننگی جارحیت کی بد ترین مثال ہے ۔
لاہور (خصوصی رپورٹ) یوں تو دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن ان میں سے کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جو اپنے فن کو اس انداز میں پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والوں کیلئے اصل اور نقل کا فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے اس ماہر آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے ہی فنکاروں میں کیا جا سکتا ہے جس نے کینوس پر یوں رنگ بکھیرے کہ حقیقت سے قریب تر تصاویر بنا ڈالیں۔ سٹیفین نامی فنکار نے پنسل اور رنگوں کی مدد سے ایسے خوبصورت اور منفرد شاہکار تیار کئے کہ انہیں دیکھ کر اصل اور…
لاہور (خصوصی رپورٹ) یوں تو آپ نے ہولا ہوپ کے کئی مظاہرے دیکھے ہوں گے تاہم آپ کو اس چینی خاتون کی صلاحیتوں کی داد دینا پڑے گی جس نے انتہائی مہارت سے ڈھیروں رنگز کے ذریعے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ۔چین کے صوبے ہویلنگ جین سے تعلق رکھنے والی جن لین لین نے اپنے جسم پر ایک نہ دو بلکہ 3 سو5 رنگز کو انتہائی مہارت سے گھماتے ہوئے ہولا ہوپ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔اس شاندار کرتب کو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے اور انہوں نے خاتون کی مہارت کی خوب داد دی۔
لاہور (خصوصی رپورٹ)اداکارہ قسمت بیگ نے کہاہے کہ سچی محبت قسمت والوں کو ملتی ہے ، زندگی کا ساتھی اگر اچھا مل جائے تو زندگی باعزت انداز میں بسر ہوتی ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرے لیے دولت اور شہرت کوئی حیثیت نہیں رکھتی ، مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کیلئے آج حقیقی محبت کرنے کیلئے فرصت نہیں لیکن وہ آپس میں تلخیاں اور دوریاں کیسے پیدا کر لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا میں اپنے مزاج کے مطابق ہر کام سوچ سمجھ کر کرتی ہوں ، کسی کی دل آزاری…