اللہ تعالیٰ ہر موسم کو بڑی حکمت کے ساتھ بنایا ہے اور پھر ہر موسم کے مطابق ہمارے لیے نعمتیں بھی پیدا کی ہیں، تاکہ ہم موسموں کی شدت کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں اور ان کے مثبت اثرات سے لطف اندوز ہوسکیں۔ موسم گرما ہو یا سرما، ہر موسم کی مناسبت سے اللہ تعالٰ نے ہمارے لیے پھل اور سبزیاں پیدا کیں ہیں جو ہمیں قوت کے ساتھ ساتھ ذائقہ اور صحت بھی فراہم کرتی ہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں پائی جانے والی فصل گنا نہ صرف مالی بلکہ صحت کے حوالے سے بھی نہایت نفع بخش…
Author: Daily Khabrain
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بڑھکیں مارنے کی شوقین بھارتی آرمی چیف کھڑے کھڑے لڑکھڑا گئے۔ ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقے میں بھارتی زیراعظم نریندر مودی دیوالی منانے کیلئے پہنچے اور فوجیوں سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ ان کے پیچھے کھڑے تھے ۔ اس دوران تھکاوٹ سے ان کے گٹے گوڈے جواب دے گئے اور ٹانگیں کانپنے لگیں تو وہ زمین پر گر گئے۔ فوجی اہلکار نے انہیں سنبھالا دیا اور وہ دوبارہ کھڑے ہوگئے۔
لاہور(شوبزڈیسک) مدھر دھنوں کے خالق خواجہ خورشید انور کی اتوار کے روز 32 ویں برسی منائی گئی۔ خواجہ خورشید انور 21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔ 1935 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کرنے کے بعد 1936 ءمیں آئی سی ایس کا امتحان پاس کیا۔ وہ پاکستان کی سول سروس میں اعلیٰ عہدے پر بھی فائز رہے۔ اپنے عہد کے اس عظیم موسیقار نے 1939 میں آل انڈیا ریڈیو سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ خواجہ خورشید انور کو موسیقی کی سوجھ بوجھ قدرت کی طرف سے عطا ہوئی تھی۔ انہوں نے ہارمونیم یا…
نیو اورلینز (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی انجلیناجولی اور بریڈ پٹ کے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد اب امریکی شہر نیو اورلینز میں واقع ان کا گھر فروخت کردیا گیا ۔لینڈ ریکارڈ ز ڈویڑن میں فائل کی گئی دستاویزات کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا گھر 4 اعشاریہ 9 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے5بیڈ رومز پر مشتمل یہ گھر 2007میں3 اعشاریہ 5ملین ڈالر میں خریدا تھا۔واضح رہے کہ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے گزشتہ ماہ علیحدگی کا اعلان کیا تھا جبکہ انجلینا کی…
کراچی( شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ اس بار پاکستان میں دیوالی منائیگی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس کیلئے ان کے میزبان کے علاوہ معروف فیشن ڈیزائنر اور دیگر پاکستانی اقلیتی نامور شخصیات خصوصی انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔گزشتہ شب پوجا بھٹ نے فیشن انڈسٹری کی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ کراچی میں ان کی میزبان پوجا بھٹ کو میڈیا سے دور رکھتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھ رہی ہیں۔ ذرائع کیمطابق پوجا بھٹ نے بتایا بھارتی فلمیں جب پاکستان میں نمائش پذیر ہوتی ہیں تو کیا ان کے فنکار دہشتگر د نہیں ، ان کو بھارتی…
اسلام آباد (شوبزڈیسک) اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ انہیں شہرت حاصل کرنے کیلئے فحاشی پسند نہیں وہ صرف شائقین کی پسند پر کام کرتی ہیں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں اداکارہ متیرا نے کہا کہ میں شہرت کیلئے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا‘ میں وہی کردار کرتی ہوں جسے شائقین پسند کرتے ہیں‘ کچھ لوگ جان بوجھ کر مجھے بدنام کرنے کی کوششیں کر تے ہیں۔ متیرا نے کہا کہ وہ محنت کے ذریعے اس مقام تک پہنچی ہیں ۔
سڈنی(بی این پی ) آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے انکشاف کیاکہ کرکٹ اور بیگم کا ساتھ چھوٹنے کے بعد انھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا سوچا تھا۔ ویسٹ آسٹریلین لیفٹ آرم چائنا مین نے آندریا کےساتھ اپنا رشتہ بچانے کیلیے ٹیسٹ کیریئر قربان کیا مگر شادی برقرار نہیں رہی تھی۔ہوگ نے کہاکہ میں پرتھ میں چار مرتبہ ساحل سمندر پر گیا اورہر بار میرے دل میں یہ خیال آیا کہ سمندر میں کود جاتا ہوں، اگر واپس آگیا تو ٹھیک اور نہ آسکا تو پھر بھی کچھ غلط نہیں ہوگا، مجھے خوشی ہے کہ میں نے…
سنگاپور(بی این پی ) دفاعی چیمپئن اگنی سیزکا رڈوانسکا نے ٹینس سیزن کے آخری ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا سنگاپورمیں جاری ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں پولش سٹار اگنی سیزکا نے ورلڈ نمبرون جرمن اسٹار انجلیق سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔سنگاپورمیں جاری ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں پولش سٹار اگنی سیزکا نے سیم فائنل میں کارلولینا پلسکوفا کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی۔ دوسری جانب ورلڈ نمبرون جرمن اسٹارانجلیق نے امریکی حریف میڈیسن کیز کے خلاف چھ تین اور چھ تین کے سکور سے کامیابی حاصل ہوئی۔
سنگاپور (اے پی پی) دفاعی چیمپئن ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل رشین جوڑی نے مرزا اور ہنگس کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔ سنگاپور میں جاری سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایلینا ویسنینا اور ایکامکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس کو…
اسلام آباد (کرائم رپورٹر‘ آن لا ئن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کا اس بار پاکستان سیکریٹریٹ میں گھسنے کا منصوبہ ہے، عمران خان جو بیج بورہے ہیں وہ پاکستان کی جڑیں ہلاکر رکھ دےگا،لاک ڈاﺅن کرنے سے حکومت کی بدنامی بعد میں ملک کی پہلے ہوگی، پرویز رشید سے اس خبر کے حوالے سے پوچھا گیا ان کو اس خبر کی تردید کر نی چاہےے تھی ،جسکی وجہ سے ان پر ذمہ داری ڈالی گئی ،جھوٹی خبر کے پیچھے چھپے ذہن ہو عوام کے سامنے لائیں گے، آرمی چیف سے ملاقات…