Author: Daily Khabrain
لاہور(ویب ڈیسک)زعیم قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پنڈی کے چوہے کو اسلام آباد پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، عمران خان پچھلے دھرنے میں بھی جھوٹ بول کر ریڈ زون تک گئے۔زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر کے قریب ایک وزیر کی گاڑی سے اسلحہ ملا ہے، طالبان خان اسلام آباد بند نہیں کرنا چاہتے وہاں قبضے کا پروگرام بنا کربیٹھے تھے، عمران خان سیاست چھوڑ کر دہشت گردی کی راہ پر گامزن ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت پاکستان پر قبضہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، کل رات کے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی گاڑی اور متعدد حملہ آوروں سے پکڑاگیا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔بہارکہو پولیس اسٹیشن میں میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے اسلحے میں ایس ایم جی،کلاشنکوف، بلٹ پروف جیکٹس، آنسو گیس گنیں اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ میں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیا ،جس پر بروقت کارروائی کی گئی اور متعدد حملہ آوروں کو پکڑ کر ان کے قبضے سے 5کلاشنکوف اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کر لی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے…
کولالمپور(ویب ڈیسک)ایشین چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک کے لیے پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ جاری ہے۔ پاکستان کی ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں یہ لگاتار چوتھی انٹری ہے جب کہ ٹورنامنٹ کے پول میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دے دی۔
دبئی(ویب ڈیسک)شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے ہیں۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،گرین کیپس کی جانب سے اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں اظہرعلی صفراور اسد شفیق بھی بغیر کھاتا کھولےپویلین لوٹ گئے۔ ایک رن پر دو وکٹیں گرنے کے بعد سمیع اسلم اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 107 کے مجموعی اسکور…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے کارکنوں نے ضیاءمسجد کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ایکسپریس وے بند کر دی۔ تاہم، انصاف چوک پر سکیورٹی اہلکاروں نے خواتین کارکنوں کو آگے جانے سے روک دیا جس کے باعث پولیس اہلکاروں اور خواتین کارکنان کے مابین کافی دیر شدید بحث و تکرار بھی ہوتی رہی۔
لاہور( سیاسی رپورٹر) وزیر اطلاعات پرویز رشید کے استعفیٰ کے بعد وفاقی دارلحکومت میں افواہوں کا طوفان آگیا، کہا جاتا ہے وزیر اطلاعات کے بعد ایک سیکرٹری اطلاعات کے اعلیٰ افسر اور ایک دوسرے محکمہ کے سیکرٹری کی بھی قربانی دی جائے۔ اس کے علاوہ یہ افواہ بھی عام ہے کہ وزیر اعظم ہاو¿س میں کام کرنے والا اس سرکاری عمارت سے منتقل کرکے کسی پرائیویٹ عمارت میں کام کرے گا، یہ خبر بھی عام ہے کہ عسکری اداروں کے پاس خبر لیک ہونے کے واقعہ کے بارے میں نہ صرف مکمل معلومات ہیں بلکہ بعض اہم شخصیات کے موبائل…
دبئی (آن لائن)سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مارشل لاءکا کوئی امکا ن نہیں ،دھرنے پھر بے نتیجہ ختم ہوں گے،اگر تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیر اعظم بھی نواز شریف ہی ہونگے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فوج مارشل لانہیں لگائی گئی تاہم عدالتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ موجود ہ صورت حال کی ذمہ دار حکومت ہے جو بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتی ہے ۔حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئیے۔پرویز مشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت ڈلیور کرنے میں…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہو گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے احکامات جاری کر دیئے۔ 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کے اعلان کے بعد حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔