راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکمرانوں نے اقتدار بچانے کیلئے پرویز رشید کی قربانی دی ، وزیر اعظم استعفیٰ دیں تو عمران خان دھرنا ختم کر دیں گے،پرویز رشید کو فارغ کرنے کے بعد اب شاید حکومت کی جان چھوٹ جائے‘ اس کہانی کے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہیں، ایک وفاقی وزیر باہر بھاگ چکا ہے جبکہ دوسرے کو فارغ کرنا کافی نہیں ، حکمران پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ، ابھی تو پرچے بھی کٹنے ہیں ،پرویز رشید کو گرفتار کیا جائے۔ ہفتہ کو نجی…
Author: Daily Khabrain
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب پولیس کے شیر جوانوں نے لاہور میں طالبات کی وین کو پکڑ کر تھانے بند کردیا، منتیں سماجتیں کرتی رہیں مگر شیر جوانوں نے کسی کی ایک نہ سنی۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے طالبات کی وین کو ناکے پر روکا اور اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے شبے میں تھانے بند کرادیا، وین میں 10 سے زئد طالبات موجود تھیں جو کالج سے واپس گھر جارہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گارڈن ٹاو¿ن کے قریب وین کو روکا اور دھرنے میں شرکت کے شبہ میں گارڈن ٹاو¿ن تھانے…
لاہور (خصوصی رپورٹ) لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ان عہدوں کیلئے زیرغور 4ناموں میں سے پہلے اور آخری نام پر دونوں طرف سے اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج اپنی گزشتہ 3سال کی کارکردگی اور دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے موزوں ترین لیفٹیننٹ جنرلز کی ان عہدوں پر…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے دھرنے کی ناکامی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان 30 اکتوبر کو نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کچھ اور ہوا کچھ،آج 30 اکتوبر ہے اور خمران خان 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا پلان لئے بنی گالہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ پرویز رشید 30 اکتوبر سے ایک دن قبل ہی ”سابق“ وفاقی وزیر اطلاعات ہوگئے ہیں۔ اس بات کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی اچھا…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو وفاقی وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویزرشید کو ہٹائے جانے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو وزارت اطلاعات کا اضافی چارج دیا جائے گا۔ لاہور( سیاسی رپورٹر) وزیر اطلاعات پرویز رشید کے استعفیٰ کے بعد وفاقی دارلحکومت میں افواہوں کا طوفان آگیا، کہا جاتا ہے وزیر اطلاعات کے بعد ایک سیکرٹری اطلاعات کے اعلیٰ افسر اور ایک دوسرے محکمہ کے سیکرٹری کی بھی قربانی دی جائے۔ اس کے علاوہ یہ افواہ بھی عام ہے کہ…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف دبئی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئے اور انہوں نے پاک سرزمین پر قدم رکھتے ہی کہا واپس آ گیا ہوں اور ٹویٹ کیا ”تیرا کیا بنے گا کالیا۔“ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف 2 نومبر کے دھرنے سے قبل فیملی سمیت دبئی چلے گئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی فیملی کے ساتھ آج اسلام آباد ایئرپورٹ کے راول لاﺅنچ میں پہنچے تو وہاں موجود لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس موقع پر پی آئی اے کے عملے نے انہیں پروٹوکول…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر، سینئر صحافی وتجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ پرویز رشید کو فارغ کرنا پاک فوج کی قیادت کو اعتماد میں لینے کی حکومتی کوشش ہے۔ ایک وزیر فارغ کریں یا 10 پاک فوج کو اس سے کوئی غرض نہیں وہ ملزم مانگتے ہیں۔ چینل فائیو سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا کہ آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز میں ضابطہ پر الزام لگایا گیا تھا کہ قومی سلامتی کے خلاف خبر لیک نہیں ہوئی بلکہ حکومت نے سوچ سمجھ کر لگوائی ہے جس سے…
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے ہرجانے کی نوٹس کی صورت میں ’تحفہ‘ عمران خان کے پاس بنی گالہ پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے اوپر لگائے الزامات کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 26ارب 64کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بنی گالہ اسلام آباد بھیج دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو شہباز شریف کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے چینی کمپنی کے ڈائریکٹر جاوید صادق کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا فرنٹ مین قرار دیتے ہوئے…
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک گھر میں مجلس کے دوران نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کرنے والے نامعلوم دہشتگرد دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ انہوں نے آتے ہی گولیاں چلانا شروع کر دیں جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ان میں 4 افراد سگے بھائی تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، رینجرز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو عباسی شہید ہسپتال…
اسلام آباد، راولپنڈی، بنی گالہ( نمائند گان)بنی گالہ میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھڑپ کے بعد پولیس ناکہ چھوڑ کر بھاگ گئی کارکنان نے عمران خان چوک پر پڑا¶ ڈال لیا ۔ہفتہ کے روز بنی گالہ میں عمران خان چوک پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی کارکنوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر دھاوا بول دیا جس پر پولیس عمران خان چوک پر قائم ناکہ چھوڑ کر بھاگ گئی اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے اس ناکے کی جگہ پر خود پڑا¶ ڈال کر قبضہ کر لیا۔ بنی گالہ میں پولیس…