ہرارے (اے پی پی) سری لنکن بلے باز کوسل پریرا نے زمبابوے کےخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑ دی، یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کوسل پریرا نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ پریرا نے سات میچز کے انتظار کے بعد پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ پریرا 110 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔
Author: Daily Khabrain
شارجہ(بی این پی ) سدا بہار‘ مصباح الحق نے کپتانی کو بام عروج پر پہنچا دیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں ٹاس کیلیے میدان میں اترتے ہی وہ پاکستان کی جانب سب سے زیادہ ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے پلیئر بن جائیں گے، یہ بطور قائد ان کا 49 واںٹیسٹ ہوگا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 1982 سے 1992 تک48 ٹیسٹ کھیلے تھے، ایشیائی کپتانوں میں صرف دھونی (60) اور ارجنا رانا ٹنگا (56) مصباح سے آگے ہوں گے، سارو گنگولی نے بھی 49 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کی ہے۔ بطور قائد مصباح اب تک 24 فتوحات…
کوئٹہ (بیورورپورٹ) بلاول بھٹو زرداری پولیس ٹریننگ سنٹر حملے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے کوئٹہ آئے۔ عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عمران خان کو چیف آف آرمی سٹاف کے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا دکھ ہے۔ ملک میں سیاسی انتقام کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے۔ ڈاکٹر عاصم چودھری نثار کے قیدی ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ن لیگ اور شریفستان کی ضرورت نہیں۔ ذاتی حیثیت سے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج…
نوشہرہ(بیورورپورٹ فدامحمد خیبرخیل سے) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ آج عوام کے ایک سمندر کو لے کر اسلام آباد کی طرف روانہ ہورہے ہیں مجھے کوئی بھی نہیں روک سکتا ہم خو د تمام راستوں سے کنٹینر ہٹادیں گے اگر ہمیں نواز شریف نے صوبے کے اندر بند کردیا اور اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے نہ دیا تو پھر ہم باغی بن جائیں گے اور آخری حد تک جائیں گے ۔حکمران 02نومبر کے دھرنے سے گھبرا چکے ہیں اور پولیس کو استعمال کررہے ہیں اور طاقت کے استعمال کے ذریعے ہمیں احتجاج سے روکنے…
اسلام آباد (آن لائن ‘این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پرویزرشید کوئی بچہ نہیں، سٹوری دیکھے، سوچے سمجھے بغیر رپورٹر کو کیسے بھیج دی؟ چیئرمین پاکستان تحریک انساف عمران خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید کوئی بچہ تو نہیں ، ٹی وی پر آکر تو بڑی دیر سے (ن) لیگ کی نمایندگی کررہے ہیں، کیسے ہوگیا کہ اس طرح کی اسٹوری اور دیکھے سوچے سمجھے بغیر رپورٹر کو بھیج دی؟ عمران خان نے کہا کہ کوئی مان سکتا ہے کہ…
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت تعطےل کے روز بھی چارگھنٹے طوےل اجلاس ہوا جس میں صوبے کے عوام کو معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصےلی جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہترسے بہتر بنانا میرا مشن ہے اور مرےضوں کو علاج معالجے کی معےاری سہولتوں کی فراہمی کا مشن ہر حال مےں مکمل کروںگا۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے سزا اور جزا کا کڑا نظام…
لاہور (کلچرل رپورٹر، نامہ نگار، کامرس رپورٹر، سپورٹس رپورٹر) گورنر پنجا ب محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ میری گزارش ہے کہ پارلیمنٹ کو کمزور نہ ہونے دیں ۔ تعمیری تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم نے کتنے احتجاج لوگوں کی بھلائی کیلئے اورروزگار کے لئے کئے۔ اگر کوئی غلط ہے تو یہ عوام پرچھوڑ دیں وہ آئندہ الیکشن میں فیصلہ کردینگے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے رائل پام اینڈ کنٹری کلب میںمیں روزنامہ خبریں کی 24 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ…