تازہ تر ین

سانحہ گڈانی ….19مزدور شہید…. 50 سے زائد لاپتہ

گڈانی (ویب ڈیسک) بلوچستان میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں گزشتہ روز جہاز میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ حادثے میں اب تک 19 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں مصروف حکام کے مطابق جہاز میں لگی آگ فیول ٹینکر کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے بڑا دھماکا بھی ہو سکتا ہے۔حکومت بلوچستان نے شپ بریکنگ یارڈ میں دفعہ 144 نافذ کر کے جہاز توڑنے کا کام فوری طور بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب گڈانی پولیس نے سرکار کی مدعیت میں پلاٹ کے مالک عبدالغفور، منیجر حفیظ، لیبر اور ویلڈنگ کنٹریکٹر فاروق بنگالی اور جلال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ غفلت، لاپرواہی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد فاروق بنگالی کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا تاہم دیگر ملزمان فرار ہیں۔کمشنر قلات محمد ہاشم کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں افراد کے ورثاء کو فی کس 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر شپ بریکنگ یارڈ میں قواعد و ضوابط پر عمل نہیں ہو رہا تھا، جس کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا۔واقعے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی شپ بریکنگ یارڈ میں ادا کی گئی جس میں یارڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب، ممتاز سماجی کارکن، فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ 100 افراد لاپتہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain