Author: Daily Khabrain

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمبریئن پٹرول مشقوں میں دنیا بھر سے 122 ٹیموں نے حصہ لیا۔ کیمبریئن پٹرول سخت ترین فوجی مشقیں تصور ہوتی ہیں۔ مشقوں میں پاک فوج کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ آرمی چیف نے ٹیم سے ملاقات کے دوران اس کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتار ہو جاتے تو وہ دس نفل پڑھتے لیکن ان کے پاس دھرنا ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا، پی ٹی آئی کے سارے انجن بنی گالا میں بیٹھے تھے مگر ڈبے پٹ رہے تھے۔ شیخ رشید تبدیلی کے لئے اب بھی پرامید ہیں، کہتے ہیں اگلے دو ماہ بہت اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی اس مہینے کو بہت اہم سمجھتا ہوں، اسی سال کچھ ہو گا، سپریم کورٹ سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پولیس اور ایف سی نے مشکل وقت میں اپنا فرض ادا کیا۔پرویز خٹک نے ایف سی پر جواعتراض کیا وہ قابل افسوس ہے۔وزیرداخلہ نے پرویز خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب بھی بطور وزیراعلیٰ اسلام آباد آئیں گے آپ کو شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دوں گا۔چوہدری نثار نے دو نومبر کے سلسلے میں ایف سی اور پولیس کی خدمات کو سراہا۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دھرنا نہ ہونا کسی کی ہار نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی جیت ہے۔وزیرداخلہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاناما لیکس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ کر رہا ہے۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے وزیراعظم کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جواب جمع کرا دیا ہے جس پر وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ جن درخواستوں میں وزیراعظم فریق ہیں ان میں جواب جمع کرا دیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعظم کے جواب کی کاپیاں دیگر فریقین کو بھی فراہم کی جائیں۔سلمان اسلم بٹ کی جانب سے وزیراعظم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی ریاستی ادارے ایک طویل عرصے سے پاکستان میں انتشار آمیز سرگرمیوں میں ملوث ہیں، بھارتی سفارتخانے کے اہلکاروں کی سی پیک کے خلاف سرگرمیوں کے ثبوت موجود ہیں، بلبیرسنگھ فرسٹ سیکریٹری پریس اینڈ کلچر، راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر، مادھون نندا کمار ویزا اسسٹنٹ، جیابالن سینتھل اسسٹنٹ پرسنل ویلفیئرآفس، انوراگ سنگھ فرسٹ سیکریٹری کمرشل اورامر دیپ سنگھ بھٹی ویزا اتاشی کے طور پر کام کر رہے تھے، اس کے علاوہ دھرمیندرا اور وجے کمار ورما بھی بھارتی خفیہ ایجنسیوں…

مزید پڑھیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی ریاست میسی سپی کے علاقے گرینفیل میں سیاہ فام عیسائیوں کے گرجا گھرکو نامعلوم افراد نے نذرآتش کردیا۔ حملہ آوروں نے گرجا گھرکوجلانے کے بعد امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نعرے بھی درج کئے۔امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی حکام کے مطابق چرچ کو آگ لگائے جانے کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ فائربریگیڈ حکام سربراہ روبن براو¿ن نے فون پربتایا کہ چرچ میں آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چرچ کا اندرونی حصہ آگ لگنے سے بری طرح متاثرہوا ہے۔ایف بی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (وب ڈیسک)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں عدالت کی کارروائی سے خوشی ہوئی ہے، انہیں پتہ نہیں تھا کہ سپریم کورٹ میں ایسا ہو جائے گا، 7 ماہ سے پاناما لیکس کی باتیں ہورہی ہیں لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی نواز شریف کے بچوںکاجواب دائر ہی نہیں کرایا گیا۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ وہ احتساب کے لیے تیار ہیں تو پھر اب تک جواب دائر کیوں نہیں کرائے گئے۔ نواز شریف کے درباریوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں عدالتی…

مزید پڑھیں

پشاور (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں لوٹی ہوئی دولت لندن میں پراپرٹی کی صورت میں موجود ہے، مشکل وقت میں امیر طبقہ ہمیشہ باہر چلا جاتا ہے، غریبوں نے ہی ملک کیلئے قربانیاں دیں، کرپشن اور نظام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان کے حالات کا علاج اسلامی انقلاب میں ہے، بہت جلد کرپٹ لوگ اڈیالہ جیل میں نظر آئیں گے۔پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی خطرات لاحق ہیں، بیرونی ایجنسیاں نام بدل کر سازشوں میں مصروف ہیں، ان ہی سازشوں کی وجہ سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالہ سے فوج کا اپنا بھی ایک واضح نظریہ ہے جس کے مطابق ایسے سینئر فوجی افسر کو ہی آرمی چیف بنانا چاہیے جو ملک کی بیرونی اور داخلی سلامتی کے بارے میں فوج کے جاری آپریشنل منصوبوں سے کما حقہ آگاہ ہو۔ متعدد ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے یہ نظریہ یا ڈاکٹرائن بھی سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے دور میں وضع کی گئی تھی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ جنرل راحیل شریف کے جانشین کیلئے جو سینئر ترین دستیاب لیفٹیننٹ…

مزید پڑھیں