لاہور (خصوصی رپورٹ) فلمسٹار و تھیٹر اداکارہ میگھا رواں برس دو عمرے کرنے کی سعادت حاصل کر نے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ خدا کے گھر جا کر محسوس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کا پچھلا کتنا وقت ضائع کیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے پچھلے تمام گناہ معاف کر دے۔ مجھے عمرے پر جا کر جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنی بقیہ زندگی خدا کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے گزاروں۔ انہوں نے کہا کہ اب میرا شوبز میں زیادہ دل نہیں لگتا۔ ویسے بھی ہماری فلمیں اور شوبز کے دیگر شعبوں کا جو حال ہے کہ وہ سب کے سامنے ہے۔ صرف معیاری کام کروں گی۔ ہر وقت مصروف نہیں رہنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی رجحان نے میری زندگی میں انقلاب پیدا کر دیا ہے۔ نماز اور دیگر عبادات کی وجہ سے مجھے بہت سکون مل رہا ہے۔
All posts by Daily Khabrain
قوم کو جلد دہشت گردی سے نجات مل جائے گی….
رحیم یار خان(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقتدارآنی جانی چیز ہے لہذا عوام کاخیال رکھناچاہیے یہ عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے لیکن فائدے کے لیے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں۔رحیم یارخان میں صحت پروگرام کے اجراءکے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قرض چکانے کے لیے غریب اپنے گھر تک بیچ دیتے ہیں، غریب قرض لیتے ہیں اور قرض چکانےکی سکت نہیں رکھتے لہذا جو لوگ اپنا علاج خود کرانے کے وسائل نہیں رکھتے یہ پروگرام ان کےلئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مسئلے کا احساس اور ادراک ہے اور پچھلے دور حکومت میں گردوں کے علاج کا پروگرام دیا تھا لیکن کاش کے نئے آنے والوں نے ایسے پروگرامز کو جاری رکھا ہوتا۔نوازشریف نے کہا کہ اقتدارآنی جانی چیز ہے لہذا عوام کاخیال رکھناچاہیے یہ عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے لیکن فائدے کے لیے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت سی روایت دیکھی ہیں کہ غریبوں پر پیسا خرچ نہیں کیا جاتا، کئی لوگ اپنی جائیداد بیچ دیتے ہیں اور پھر بھی علاج کی سہولیات انہیں میسر نہیں ہوتی جب کہ پاکستان میں ایسےبھی لوگ ہیں جن کے پاس اسپتال سے گھر جانے کے پیسے نہیں ہوتے تاہم اب حکومت 50 نئے اسپتال بنا رہی ہے جہاں غریب کو علاج کے لیے اپنی جیب سے پیسا نہیں خرچ کرنا پڑے گا، غریب لوگوں کے علاج کے لیے جتنا پیسا لگانا پڑا لگاو¿ں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے مسلم لیگ(ن) نے ہی بنائی، کسی اورپارٹی سے کیوں نہیں پوچھا جاتا انہوں نے موٹروے کیوں نہیں بائی اورہم اسے اب لاہور سے کراچی تک بنارہے جب بلوچستان میں بھی اقتصادی انقلاب برپا ہورہا ہے،ہماری حکومت نے ہی ریلوے کو اپ گریڈ کیا جب کہ پی آئی اے کو بھی اس کے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کراچی کے حالات بھی ہماری حکومت نے ٹھیک کئے اورہم نے ہی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی جب کہ بہت جلد قوم کو اس ناسور سے نجات مل جائے گی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اورپولیس کے جوانوں اورافسروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی تو لوڈ شیڈنگ کا کیا حال تھا لیکن 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے جب کہ لوگوں کو بجلی سستی بھی ملے گی، آج ملک بھر میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں کم ہیں جب پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی 5 بہترین مارکیٹوں میں ہوتا ہے۔
تاجر بدظن ، سیاسی محاذ آرائی…. حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں
لاہور (سٹی رپورٹر‘ خصوصی رپورٹ) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی محاذ پر نقصان اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ اسے پہلے ہی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ تمام طبقات ہائے فکر بالخصوص سیاستدانوں کو ملک کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرنا اور سیاسی انارکی پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ملک کے لیے معاشی چیلنجز شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ان حالات میں ملک سیاسی انارکی کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کی وجہ سے جہاں مقامی تاجر بدظن ہورہے ہیں وہیں غیرملکی سرمایہ کار بھی رخ موڑ رہے ہیں جس سے معیشت کو بھاری نقصان پہنچے گا۔ سیاسی محاذآرائی نے پہلے ہی معیشت کو دیوار سے لگا دیا ہے جبکہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔ اگر سیاسی انارکی پھیلتی رہی تو حالات مزید خراب ہونے کا اندشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کرکے ملک کو بھاری نقصان پہنچانے کے بجائے سب سے پہلے ملک کے مفادات مدنظر رکھیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ماضی میں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ ان حالات میں جب ملک کو بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یہ کسی بھی معاشی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
لاہور چیمبر
کالجز میں برقع پہننے پر پابندی، طالبات کا شدید احتجاج
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع منگلورو کے بعد اب ہاویری ضلع کے کچھ کالجوں میں برقع پر پابندی کیخلاف مسلمان طالبات نے شدید احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کرنے والی طالبات نے کہا کہ بی آر تمباکد نامی کالج شہر میں سب سے بڑا اور قدیم کالج ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں مسلمان لڑکیاں یہاں برقع پہن کر آتی ہیں۔ لیکن اچانک طالبات کو برقع پہن کر آنے سے روک دیا گیا۔ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ چند تنظیمیں کالجوں میں فرقہ پرستی کا بیج بو رہی ہیں اور صدیوں سے چلی آ رہی روایتوں کو اچانک ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزارت پانی و بجلی کا کارنامہ ، اربوں کی وصولی کا انکشاف
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزارت پانی و بجلی کی جانب سے صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صارفین سے اضافی یونٹس کی مد میں اربوں روپے وصول کئے جاتے رہے ہیں، اوور بلنگ کی وجہ سے ڈسکوز میں ریکوری کی شرح میں بھی کمی ہوئی تھی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پانی و بجلی عمر رسول نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی ممبران سے بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد مانگ لی جس پر کنوینئر کمیٹی غلام مصطفی شاہ نے ایڈیشنل سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بجلی چوری پر قابو پانا اداروں کا کام ہے ناکہ منتخب نمائندوں کا اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہوگی۔ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس قائم مقام کنوینر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پاک سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیپکو، پپکو، ڈسکو کے مسائل زیر بحث لائے گئے، وزارت پانی و بجلی حکام نے اعتراف کیا پیپکو میں ماہانہ 4کروڑ سے زائد اووربلنگ کی جارہی تھی، جسے ختم کیا گیا ہے اور مزید بھی کوشش کر رہے ہیں۔ کاظم علی شاہ نے کہا پیر کوٹ میں سیلاب کی وجہ سے بستیاں ختم ہو گئی تھیں لیکن ان کو بجلی کے بل پھر بھی ملتے رہے، کارکردگی ایسی نہیں جس کی تعریف کی جائے، وزارت پانی و بجلی حکام نے کمیٹی کو بتایا سیپکو پپکو ریجن میں کنڈا سسٹم بہت زیادہ تھا اور ریکوری بھی بہت کم تھی جس پر قابو پانے کیلئے کوشش کی جارہی ہیں، ممبران پارلیمنٹ ہماری مدد کریں تو اس پر قابو پایا جاسکتا ہے، جس پر کمیٹی نے کہا ممبران کا کام قانون سازی ہے اور قانون نافذ کرنا اداروں کا کام ہے ورنہ اداروں کی کیا ضرورت ہے، کنوینیئر کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہری علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے تو وہ فورا ًٹھیک کرایا جاتا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بھاری رقم وصول کی جاتی ہے جس پر کوئی بھی ایکشن نہیں لیا جاتا اور ٹرانسفارمروں کی چوری بھی عروج پر ہے اور اس پر کوئی بھی ایکشن نہیں ہوتا جس پر وزارت پانی و بجلی حکام نے بتایا ایسے گروہوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں اہلکار بھی اس میں ملوث ہیں، موبائل ریڈنگ سسٹم میں گھپلا کرنے والے لیسکو کے 60 میٹر ریڈروں کو ہٹا دیاگیا ہے۔
عمران کا دھرنا …. عدالت مداخلت کریگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد میں دھرنا روکنے کی درخواست مسترد کر دی اور قرار دیا کہ عدالت سیاسی محاذآرائی کا حصہ نہیں بننا چاہتی کیونکہ یہ جس کا کام ہے اسے ہی کرنا چاہئے تاہم انتظامیہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئی تو پھر مداخلت کریں گے۔ اس فیصلہ پر پنجاب اور اسلام آباد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور دھرنا بارے تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ انتظامیہ پر ناکامی کا الزام نہ لگے۔ اگر لگ گیا تو عدالت عظمیٰ مداخلت کرے گی۔ رات بھر خفیہ اجلاس جاری رہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کے ارکان سے صلاح مشورے جاری رہے اور حکمت عملی تیار کی جاتی رہی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ سے مل کر ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور یہ کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری
ابو ظہبی ( ویب ڈیسک ) تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنا لئے۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔قبل ازیں ٹاس جیت کر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پنک بال سے کھیلتے وقت غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا کیونکہ آپ کو نہیں پتا کہ بال کب سوئنگ ہو جائے لیکن سرخ بال سے کھیلنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، بابر اعظم کی جگہ یونس خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ راحت علی اور ذوالفقار بابر کو موقع دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ وکٹ خشک ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن سرخ بال سے گیند کرانے میں آسانی ہوگی۔پاکستان کے 43 پر 2 آوٹ ہو گءے۔
ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا اہم اقدام
اسلام آباد (اے این این)کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورایک شہری کی شہادت کے واقعہ پراسلام آباد میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری افسوس ناک ہے، یہ اشتعال پسندی باہمی اور عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیا۔ احتجاجی مراسلے میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے اطراف رہائش پذیر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ دفتر خارجہ نے بھارت کی جارحیت اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کو کشمیریوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کو مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا ، بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان شہید ہو گیا تھا۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع چین ،روس سمیت کون کون سے اہم ممالک توسیع دینے کے حامی؟
راولپنڈی ( بشارت فاضل عباسی ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹا ئر منٹ کے حوالے سے دنیا کی سپر طاقتیں اور مسلم ممالک دو حصوں میں تقسیم ہو چکے ہیں ۔ امریکہ ، برطانیہ ، بھارت ،استعماری قوتیں،یواے ای ،افغانستان، سعودی عرب کی خواہش ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹا ئر ڈ ہو جائیں۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ جنرل ریٹائر منٹ کے بعد 34اسلامی ممالک کے سپہ سلار بن جائیں کیونکہ اس کو داعش اور کئی ممالک سے خطرات ہیں۔جنرل راحیل شریف کے3سال کے عرصے میں فوج نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دنیا کی بہترین فوج ہونے کے کئی ایوارڈ حاصل کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ضرب عضب آپریشن اور بہترین پیشہ وارانہ کاکردگی کی بدولت شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔جبکہ دنیا کے 38ممالک نیٹو اور ایساف مل کر بھی کئی سالوں سے افغانستان میں کامیابی حا صل نہیں کر سکے اور اربوں ڈالر خرچ کر دیئے جبکہ پاکستانی افواج نے اس کے عشر عشیر بھی خرچہ نہیںکیااور اس کے مقابلے میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ دوسری بڑی وجہ کئی سپر طاقتیں امریکہ ، برطانیہ ، بھار ت ،افغانستان ، یو اے ای سی پیک منصوبے اور پاک چین مضبوط تعلقات کی وجہ سے پریشان ہیں انکی کو شش ہے کہ اس منصوبے کو کسی طور بھی مکمل نہ ہونے دیا جا ئے کیونکہ اس منصوبے سے پاکستان اور اس خطے میں جو معاشی ترقی ہوگی اس سے اس خطہ میں رہنے والوں کی تقدیر بدل جائیگی اور سب سے بڑا خطرہ جسکو یہ طاقتیں سمجھتی ہیں وہ چین ہے انہیں معلوم ہے کہ اس سے چین معاشی لحاظ سے مزید مستحکم ہو جائے گااور سنٹرل ایشیا تک چین کی آسان رسائی ہو جائیگی۔ مستقبل میں چین سپر پاور بننے جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان ممالک کوپریشانی لا حق ہے۔ پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش شروع کردی ہے ۔ایران نے بھی سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کا ازلی دشمن ان دونوں ممالک کو پاکستان کے خلاف کرنے میں لگا ہے اور اس سلسلے میں ایران کی بندر گاہ چاہ بہار اور افغانستان میںسڑکوں کے حوالے سے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔جبکہ پاکستان اور چین اسکو ہر صورت میں مکمل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان نے روس سے بھی پہلی بار تعلقات بہتر کر لئے ہیںمشترکہ مشقیں اس کی بہترین مثال ہیں۔جبکہ دوسری جانب چین، روس اور کئی مسلم ممالک چاہتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے ۔چین نے جہاں سیا سی حکومت پر اعتماد کیا تھاوہا ں افواج پاکستان کی گار نٹی اور مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کے وعدے پر اس منصو بے میں سرمایہ کاری کی تھی۔ اب جبکہ راحیل شریف کی مدت ملازمت میںچالیس دن رہ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق راحیل شریف نے تو سیع لینے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ یہ بات بھی گردش کر رہی تھی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 4سال کردی جائے ۔جس کے لئے آئینی ترمیم کرنا ہو گی جس کے نتیجے میں نہ صرف آرمی چیف بلکہ نیول چیف اور ائر چیف کی بھی مدت ملازمت چار سال کرنا ہو گی۔ملکی صورتحال یہ ہے کہ بھارت روزانہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس سے افواج پاکستان کے کئی جوان اور معصوم شہری شہید ہوچکے ہیں ۔بھار ت جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کر رہا ہے ایسی صورتِ حال میں کمانڈ کا تبدیل کرنا کیا ملک کےلئے بہتر ہے ۔ ایسی صورتِ حال میں کیاکمانڈ تبدیل کی جاسکتی ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جنرل راحیل شریف کے بعد کی کمانڈ بھی بہت با صلاحیت اور تجربہ کار ہے ان کے جانے کے بعد آنے والی قیادت بھی سی پیک اور کشمیر کے معاملے میں پر عزم رہے گی۔ جنرل راحیل شریف سے پاکستانی قوم نے بہت امیدیں لگا ئی تھیں اگر آرمی چیف ان کی امیدیں پوری کئے بغیر چلے گئے تو عوام مایوس ہوں گے۔ لیکن جنرل راحیل شریف پروفیشنل اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عظمت سے جانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے جانے کے بعد سنہری حروف سے ان کو یاد رکھا جائے ۔ فوج اور سول حکومت کے تعلقا ت اتنے اچھے نہیں ہیں ۔نواز شریف سینئر سیاستدان ہیں اور تیسر ی باروزیر اعظم بننے والے واحد سیاستدان ہیں۔ اب فیصلہ دو شریفوں نے کرنا ہے وزیر اعظم کو حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار ہے اور ان کا فیصلہ حتمی ہو گا لیکن وزیر اعظم کو جلد اسکا فیصلہ کرنا ہو گا کیو نکہ آرمی چیف کو یو نٹس کے الودائی دورے بھی کرنا ہوں گے اسکے علاوہ انہیں سعو دی عرب سمیت کئی ملکوں میں بھی الودائی دورہ کرنا ہوگا ۔پوری دنیا اور پاکستانی عوام اور مظلوم کشمیری عوام اس فیصلے کے منتظر ہیں ۔
وردی والے بھائی کی غنڈہ گردی, بچے کیساتھ خوفناک سلوک
لاہور (نا مہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں محافظ فورس کے اہلکار کے بھائی کی غنڈہ گردی‘ گلی میں کھڑے ہونے پر 13سالہ لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آنکھ ضائع کر دی۔ اہل علاقہ کا سی سی پی او آفس کے باہر شدید احتجاج۔ نکے تھانیدار کا پیٹی بند بھائی کو بچانے کیلئے متاثرہ خاندان پر دباﺅ۔ بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقہ داروغہ والا بلال پارک کا رہائشی 13سالہ طلحہ گھر سے نماز پڑھنے کیلئے نکلا تو اس دوران تھانہ مناواں میں تعینات محافظ سکواڈ کے اہلکار عمرصدیق کا بھائی رانا اویس باہر نکل آیا اور طلحہ کو گھر کے سامنے کھڑا ہونے پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی آنکھ ضائع کر دی۔ متاثرہ لڑکا تھانہ ہربنس پورہ دادرسی کیلئے گیا جہاں میڈیکل رپورٹ آنے کے باوجود اے ایس آئی اصغر مقدمہ درج کرنے کی بجائے پیٹی بند بھائی کی طرف داری کرتے ہوئے صلح کیلئے دباﺅ ڈالتا رہا جبکہ پولیس کا شیرجوان عمرصدیق متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ اور محلے داروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔ آئے روز کے جھگڑوں اور تشدد سے تنگ محلے دار انصاف کیلئے سی سی پی او آفس پہنچ گئے اور محافظ سکواڈ کے اہلکار کے بھائی کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔