All posts by Daily Khabrain

ریکھا نے ایشوریا کی خوبصورتی کی وجہ خود کو قرار دے دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میگا اسٹار ریکھا اور ایشوریا رائے بچن کے خوشگوار تعلقات کے چرچے زبان زد عام ہیں اور اب ماضی کی بہترین اداکارہ نے سابق ملکہ حسن ایشوریا کی خوبصورتی کی وجہ خود کو قرار دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن جو ان دنوں فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے فلم فیئر گلیمئر اینڈ اسٹائل ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ کی تقریب میں ایسی انٹری دی کہ سب حیران رہ گئے، یہی نہیں ایشوریا بہترین خاتون گلیمر کا ایوارڈ بھی لے اڑیں۔ ایشوریا رائے بہترین گلیمر خاتون کا ایوارڈ لینے اسٹیج پر پہنچیں تو بالی ووڈ کی دیوا گرل ریکھا نے انہیں ٹرافی دیتے ہوئے مذاق کیا کہ جب ایشوریا کی والدہ امید سے تھیں تو میری تصاویر دیکھتی تھیں اور ایشوریا اسی کا نتیجہ ہے۔ ریکھا کا یہ جملہ سن کر ایشوریا اور پورا ہال قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔ واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں بھی ایک تقریب میں ریکھا نے ایشوریا کو ٹرافی دی تھی اور اس وقت ایشوریا کا کہنا تھا کہ اپنی ”ماں“ سے ٹرافی وصول کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ایشوریا رائے امیتابھ بچن کی بہو ہیں جب کہ ماضی میں امیتابھ بچن اور ریکھا کے تعلقات کے خوب چرچے رہے ہیں۔

سارہ رضا سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ سارہ رضاخان لاکھوں فالورز کے باعث سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت بن گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سارہ رضا خان نے گزشتہ دنوں فیس بک پر اپنے پرستاروں سے لائیو چیٹ کی جس کے دوران لاکھوں لوگوں نے ان سے رابطہ کیا۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ رضا خان نے”خبریں“کوبتایا کہ میرے لئے یہ بات کسی بڑے اعزازسے کم نہیں ہے کہ میرے پیج پر 37 لاکھ سے زائد فالورز تھے،لائیو چیٹ کے دوران تیس ہزار سے زائد لوگوں نے لائیک کیا جبکہ دوروز میں گیارہ ہزارشیئرتھے اس کے علاوہ تین ملین لوگوں نے پیچ وزٹ کیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لائیو چیٹ کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے ۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاہینوں کی شاندار کامیابی۔۔۔

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان نے 400ویں ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 56 رنز سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی، کیریبین سائیڈ 346 رنز ہدف کے تعاقب میں 289 پر آو¿ٹ ہوگئی، عامر نے 3 ، یاسر اور نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب …. خانہ کعبہ کے غلاف میں 4 اہم تبدیلیاں

لاہور(خصوصی نامہ نگار) حج سیز ن کے اختتام پر دنیا بھر سے آئے ہوئے حاجیوں کی اپنے اپنے ملکوں کو واپسی مکمل ہونے اور نئے ہجری سال کے آغاز کی مناسبت سے کعبة اللہ کو غسل دینے کی تقریب آج( پیر 17اکتوبر کو) منعقد ہو گی- خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل دیگر معززین کے ہمراہ کعبہ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیں گے-دریں اثناءمسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا سوا مہینہ قبل تبدیل کئے جانے و الے نئے غلاف کعبہ کو مز ید خو بصورت بنانے کے لئے اس میں کشیدہ کاری کی چار نئی پٹیوں کا اضافہ کیا ہے – یہ چار پٹیاں حجر اسود کے اردگردگولائی میں ‘ کعبہ کے جنوب مغربی کونے رکن یمانی پر اوپر سے نیچے اور گولائی میں اس کے علاوہ میزاب رحمت (کعبہ کے پرنالے ) کے قریب لگائی گئی ہے-

تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ کے خواتین بارے شوق نرالے ، حیرت انگیز …. شرمناک انکشافات

بنکاک(آئی این پی) تھائی لینڈ میں شاہ بھومی بول کے انتقال کے بعد بننے والے نئے بادشاہ خواتین کے شوقین نکلے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقتھائی لینڈ میں شاہ بھومی بول کے انتقال کے بعد شہزادہ وجیرا لونگکورن کو بادشاہ بنایا گیا ہے، مگر نیا بادشاہ کچھ عجیب سا ہے، اس کے شوق بھی نرالے ہیں، وہ خواتین سے دوستیوں کیلئے مشہور ہیں۔تھائی لینڈ کے بادشاہ 88سال کی عمر میں فوت ہوئے تو ان کا بڑا بیٹا وجیرا 64برس کا ہو چکا تھا، باپ مرا تو بیٹا سرہانے نہیں تھا بلکہ کئی ماہ سے یورپ میں گھوم رہا تھا۔نئے بادشاہ کا خواتین سے دوستیوں کا یہ شوق خاندانی ہے، ان کے دادا آنجہانی کی ڈیڑھ سو بیویاں اور باندیاں تھیں، نئے بادشاہ نے ایک شادی خاندان میں کی لیکن ان کے بچے ایک اور خاتون جنم دیتی رہیں، جب ان بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی تو شہزادے نے ان سے شادی بھی کر لی۔نوے کی دہائی میں شہزادے نے اس دوسری بیوی کو یہ کہہ کر طلاق دے دی کہ اس کے ایک اور شخص سے تعلقات تھے، اس کے پانچ میں سے چار بچوں کو بھی شہزادے نے عاق کر دیا۔تیسری شادی بار کی ویٹرس یعنی ایک ساقیہ سے کی جس سے دو بچے ہوئے جن میں سے ایک کو مستقبل کا ولی عہد کہا جا رہا ہے، 2014میں انہوں نے اس بیوی کو طلاق دی اور ساتھ ہی اس کے رشتہ داروں کو جیلوں میں بھی ڈال دیا۔آخر شہزادے نے ایک فضائی میزبان سے دل لگایا اور اسے فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کا عہدہ دے دیا، مگر یہ کوئی بڑی بات نہیں، انہوں نے اپنے پسندیدہ کتے فوفو کو ایئرمارشل کا عہدہ عطا کر رکھا ہے، یہ سارے قصے سنانے پر تھائی لینڈ میں کئی برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔شہزادے نے جرمنی میں ایک ارب 85کروڑ روپے کے دو ولاز خریدے ہیں جہاں وہ اپنی فضائی میزبان محبوبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

”ہاں! پاکستان کو خطرناک ترین ہتھیار دینگے“, چین کے اہم اعلان سے ہلچل

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کو 8 جنگی آبدوز دینے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ چین کے بڑے انگریزی اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق کارپوریشن کے چیئرمین ہیو وین مینگ نے معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد چین کے صدر ژی جن پنگ کی جانے والی تقاریر سے پیدا ہونے والے جذبے کو جاری رکھنا ہے ۔ برطانوی اخبار رائٹرز نے رواں سال اپریل میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس پر دستخط ہوئے تو یہ معاہدہ چین کی جانب سے سمندر پار اسلحہ کی فروخت سے متعلق سے سب سے بڑا معاہدہ ہو گا جو تقریبا 4 سے 5 بلین امریکی ڈالر کا ہو گا ۔چین کا بنگلہ دیش کو قابو کرنے کے بعد ایک اور ہمسایہ ملک کیلئے ایسا شاندار اعلان کہ جان کر مودی کو دن میں تارے نظر آجائیں گے ذرائع کے مطابق ان میں سے 4 آبدوزیں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس پر تیار کی جائیں گی جبکہ باقی 4 آبدوزیں چین میں تیار ہوں گی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شون ینگ سے گزشتہ سال جب اس معاہدے سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین یک ثقافتی دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں اور مختلف شعبہ جات میں قریبی تعاون کرتے ہیں، فوجی صنعت اور تجارت میں دونوں ممالک کا تعاون بین الاقوامی سطح پر کئے گئے عزم کے مطابق ہے۔

”شکر ہے میں بچ گئی “ نامور پاکستانی اداکارہ کے ڈکیتی کے بعد تاثرات

لاہور(نامہ نگار)گلبرگ کے علاقے غالب مارکیٹ میں رات گئے دو ڈاکوﺅں نے معروف اداکارہ مدیحہ شاہ سے اسلحہ کے زور پر 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور 2موبائل فون چھین لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ معروف اداکارہ مدیحہ شاہ گلبرگ کے غالب مارکیٹ سے اپنی گاڑی پر گزر رہیں تھیں کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے ذور پر ان کی گاڑی روک کر ان سے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور 2موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

جلد سیاسی جماعت میں شمولیت۔۔۔

لاہور(آئی این پی) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کر کٹ کے بعد سیاست میں آنے کی خواہش ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ کے آخر میں رنز بنانے کا گر سیکھنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بہتر ہو رہی ہے، ٹیم کو اچھے آل راﺅنڈ مل چکے۔ آخر میں رنز نہ کرنے کی خامی پر قابو پانا ہو گا۔ سابق کپتان نے کرکٹ کے بعد فلاحی کام کرنے کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ اسی لئے اپنے گاﺅں میں ہسپتال بنایا۔ ،بہت تیز واک کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں کرکٹر ہوں اور کھلاڑی کو اپنی مرضی ہی کرنی چاہئے، اس لئے کسی کی نہیں سنتا۔

افغانستان کا ”پاکستان“ پر حملہ, گھمسان کارن

وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحد پر افغانستان سے پاکستانی علاقہ پر فائرنگ 2سکیورٹی اہلکار شہید ایک زخمی ہوگیا، نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے علاقہ سے پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی حملہ میں 2سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا پاک فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس میں حملہ آوروں کی ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا کیا گیا ہے واقعہ پاک افغان سرحد کے قریب سرہ فورہ میں پیش آیا۔

زیادہ دیرکمپیوٹرکااستعمال گردن اورکمردردکاباعث

لندن (خصوصی رپورٹدیر تک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے کے نتیجے میں نوجوانوں میں گردن اور کمرکے درد کی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ یہ بات برطانوی ادارے کیرو پریکٹک ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 16 سے 24 سال کی درمیانی عمر کے ایسے افراد جو دن کا زیادہ تر وقت کمپیوٹر پرکام کرتے گزارتے ہیں ، میں گز شتہ ایک سال کے دوران گردن اور کمر کے درد کی شکایات28فیصد سے بڑھ کر45 فیصد ہوگئی ہیں۔ ان افراد کی اکثریت روزانہ10گھنٹے سے زیادہ وقت کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیلی ویژن، موبائل اوردیگر گیمنگ ڈیوائسز کے سامنے گزارتی ہے ۔ ان میں سے اکثر اس بات سے لاعلم ہیں کہ دیرتک ایک ہی حالت میں بیٹھنے سے کمردرد اورگردن کے پٹھوں پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے والے افراد کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کام کے دوران تھوڑی تھوڑی دیر بعد چہل قدمی کریں اور کافی مقدار میں پانی استعمال کریں۔