کراچی (یوا ین پی) کمار سنگا کارا پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرینگے۔ ۔ فرنچائز مینجمنٹ نے شعیب ملک ، روی بوپارا، عماد وسیم ، سہیل خان ،محمد عامر،شاہ زیب حسن اور سیف اللہ بنگش کو بھی بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔بابر اعظم بھی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز میں شامل ہوچکے جبکہ سابق کپتان راشد لطیف بطور ٹیم ڈائریکٹر معاملات نمٹا رہے ہیں۔
All posts by Daily Khabrain
ون ڈے میں کلین سوئپ کرنے میں شاہین سب سے آگے
اسلام آباد(آئی این پی)ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تین یا زائد میچوں کی مجموعی طورپر120 سیریز میں کلین سوئپس ہوچکے، پاکستان ٹیم18 باہمی سیریزمیں کلین سوئپس کرکے تمام ٹیموں میں سب سے آگے ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے یواے ای میں ویسٹ انڈیزکےخلاف کھیلی گئی حالیہ سیریزکے تینوں میچز جیت کر اپنی تاریخ کا18 واں کلین سوئپ کیا ہے جو ون ڈے کرکٹ میں تین یا زائد میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ کلین سوئپس ہیں۔ پاکستان نے اپنے18میں سے سب سے زیادہ 5 ،5 کلین سوئپس ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کےخلاف کئے ہیں ۔ گرین شرٹس نے1985 میں جاوید میانداد کی قیادت میں سری لنکا کو ہوم سیریز کے چاروں میچوں میں ہراکر پہلی بار کلین سوئپ کیاتھا ۔پاکستان کے بعد جنوبی افریقہ اور آسٹریلیاکو سب سے زیادہ 14،14سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بھارتی ٹیم 10 کلین سوئپس کے ساتھ اس فہرست میں چھٹے نمبرپر موجود ہے۔
ڈی ویلیئرز آسٹریلیا کےخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کم بیک کیلئے پر امید
جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی ریکارڈیافتہ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں برس آسٹریلیا کےخلاف شیڈول تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کم بیک کر لیں گے۔ ڈی ویلیئرز کہنی کی سرجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز اور دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود سٹار بلے باز کینگروز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں واپسی کیلئے پر امید ہیں۔ ڈی ویلیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز اور سرجنز کے مطابق دورہ آسٹریلیا کیلئے میری ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان موجود نہیں لیکن میرا دل کہتا ہے کہ میں کینگروز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ کیلئے فٹ ہو جاﺅں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر میں چھ ہفتوں میں سفر کیلئے فٹ ہو گیا تو میں ضرور آسٹریلیا جاﺅں گا اور پھر کینگروز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ میں شرکت کا میرا دیرینہ خواب بھی پورا ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ ٹیسٹ 24 نومبر کو شیڈول ہے۔
سابق آسٹریلوی سپنر جان گلیسن 78برس کی عمر میں انتقال کرگئے
سڈنی(اے این این) آسٹریلیا کے سابق آف سپنر جان گلیسن78سال کی عمر میں نیو ساﺅ تھ ویلز میںانتقال کرگئے ۔انہوں نے 1967اور 1972 کے درمیان 29ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی اور 93وکٹیں حاصل کی تھیں۔سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا نے جان گلیسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دور میں منفرد انداز کے سپنر تھے ۔
مدت ملازمت میں توسیع, آرمی چیف کے اہم فیصلے نے عوام کا سر فخر سے بلند کردیا
لاہور (خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے سابق سربراہ (ر) جنرل اسلم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل کو توسیع دینے کیلئے اس عہدہ کی مدت 4 سال کرنے کی پیشکش کی تھی مگر جنرل راحیل نے تجویز پر عملدرآمد اپنے بعد کرنے کا عندیہ دے دیا، اس اصولی موقف سے ان کی عزت میں اصافہ ہوا جبکہ یہ ایسی اچھی روایت ہے جو آنے والوں کیلئے بھی مشعل راہ بنے گی۔
دماغی صحت کا دن
ڈاکٹر نوشین عمران
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر میں 10 اکتوبر 2016ءکو دماغی صحت کا دن منایا جا رہا ہے۔ ذہنی دباﺅ، نفسیاتی مسائل، الجھنیں، ان سے بچاﺅ، انہیں ختم کرنے کے طریقے اور اس حوالے سے آگاہی کے لئے سال میں ایک بار یہ دن منایا جاتا ہے۔
نفسیاتی امراض میں سے عام ڈیپریشن کا مرض ہے۔ انسان اکثر اوقات مایوسی، بے یقینی، بیزاری کا شکار ہو جاتا ہے۔ عموماً یہ کیفیت دو سے چار ہفتے میں دور ہو جاتی ہے۔ کبھی اس کی کوئی وجہ ہوتی اور کبھی بغیر کسی خاص وجہ ڈیپریشن ہو جاتی ہے۔ اسے طبی طور پر مرض تب قرار دیا جاتا ہے جب یہ بہت عرصہ رہے اور ختم ہونے کا کوئی آثار نہ ہو، اس کی شدت اتنی زیادہ ہو کہ روزمرہ کام کاج اور شخصیات متاثر ہونے لگیں۔
اینزائٹی نیوروس یعنی خوف،ڈر کی کیفیت جسے مریض خود بھی سمجھتا اور جانتا ہے لیکن اسے روکنے سے قاصر ہوتا ہے۔ اس کی شدت پندرہ سے چالیس سال کے درمیان ہوتی ہے۔ کئی افراد ایک انجانے خوف کے باعث خود کو کسی خاص علامت کا شکار سمجھنے لگتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ ان میں وہ علامت واقعی شروع ہو جاتی ہے جیسا کہ سردرد، جسم درد یا اس طرح کا کوئی بھی مسئلہ وہ بار بار ایک انجانے خوف کے باعث ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں لیکن مرض کی وہ وجہ نہیں ملتی۔ کچھ لوگ ہر امتحان یا انٹرویو سے پہلے پیٹ درد، بخار، دست کا شکار ہو جاتے ہیں۔
شیزوفرینیا ایسی ذہنی بیماری ہے جس میں انسان ایسی چیزیں دیکھنے اور سننے لگتا ہے جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔ ایسے میں مریض بے تکی باتیں، جھوٹی باتیں، عجیب برتاﺅ کرنے لگتا ہے۔ اکثر مریضوں کی عمریں سترہ سے تیس سال کے درمیان ہوتی ہیں۔
مالیخولیا یا میلنکولیا میں مریض شدید خوف میں مبتلا ہو کر عجیب و غریب اور بعض اوقات پاگلوں جیسی حرکتیں کرنے لگتا ہے۔
بائی پولرڈس آرڈر میں موڈ بھی حد سے زیادہ حوشگوار اور اس میں بہت تیزی اور گرمجوشی ہوتی ہے اور کبھی بے حد اداس غمزدہ ہو جاتا ہے۔ اس مرض کا تعلق ماحول سے زیادہ وراثت سے ہے یعنی خاندان میں نسل در نسل ہو سکتا ہے۔
او سی ڈی یعنی ایک ہی خیال بار بار آنا چاہے اس کی وجہ ہو یا نہ ہو۔ جیسا کہ بار بار گننا، ہاتھ دھونا، کسی بیماری کے لگ جانے کا خطرہ محسوس کرنا، وہم کرنا، پرتشدد خیالات آنا، کسی کو مار دینے کا خیال آنا یا مر جانے کا وہم ہو جانے، ایسے لوگوں میں سے اکثریت کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ خیال غلط ہیں لیکن وہ انہیں روکنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ او سی ڈی تقریباً دو سے تین فیصد لوگوں کو ہوتا ہے۔ اکثر ذہنی دباﺅ، حالات میں تبدیلی، جلد گھبرا جانا۔
ذہنی یا نفسیاتی بیمار کی کوئی نہ کوئی قسم ہر گھر میں ہوتی ہے۔ ہر گھر میں نفسیاتی مسائل کا شکار کوئی نہ کوئی شخص یا مریض ضرور ہوتا ہے چاہے اس کی شدت کم ہو یا زیادہ۔ اگر آپ خود کو یا اپنے اردگرد ایسے کسی شخص کو دیکھیں تو اسے اکیلا کرنے یا مذاق کا نشانہ بنانے کی بجائے سائیکو تھراپسٹ سے رجوع کریں۔
٭٭٭
مشترکہ اجلاس : 445 کا ایوان ، پہلے دن حاضری بھر پور ، دوسرے روز 70 ، تیسرے دن 80 ارکان کیوں نہیں آتے ؟ نامور صحافی ضیا شاہد کا دبنگ تجزیہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار اور صحافی ضیاشاہد نے کہا ہے کہ برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں انہی کا طرز حکمرانی پارلیمانی نظام اپنایا گیا تھا۔ پاکستان میں پارلیمانی نظام کو ہمیشہ غلط استعمال کیا گیا اور سیاسی آمریتیں یا سیاسی بادشاہتیں حاصل کرنے کےلئے الیکشن کو ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ تو سارا سال کام کرتی ہے جبکہ ہمارے ہاں ارکان اسمبلی صرف زیادہ سے زیادہ طاقت حاصل کرنے کے خواہش مند رہتے ہیں اور اپنے حلقوں کو راجو اڈے بنا کر رکھتے ہیں۔ ہمارے ارکان اسمبلی کی ذہنیت جاننا ہو تو موجودہ ایم این اے کی مثال موجود ہے جن کے بندوں نے سوئی گیس کے اعلیٰ عہدیدار اور ملازموں کی پٹائی کی جس پر گیس کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ ارکان اسمبلی خود کو بادشاہ اور عوام کو اپنا نوکر یا غلام سمجھتے ہیں۔ مشترکہ اجلاس بلانا اچھی بات ہے لیکن صرف ایک ایشو کےلئے تو اس کا بلایا جانا ضروری نہیں یہ تو روٹین کے ا جلاس میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ مشترکہ اجلاس سے خطیر رقم خرچ ہوتی ہے جبکہ ہمارے یہاں صورتحال یہ ہے کہ 43 فیصد افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں اور بچوں کی بہت بڑی تعداد صرف خوراک نہ ملنے کے باعث مر جاتی ہے۔ ارکان اسمبلی ایوان میں صرف شکل دکھانے آتے ہیں یا وزرا سے کام نکوانے کےلئے آتے ہیں۔ مشترکہ اجلاس کے پہلے روز تو نواز شریف اور بلاول بھٹو کی موجودگی کے باعث بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی موجود تھے لیکن اگلے دن صرف 72 اور تیسرے دن جب قرار داد منظور کی گئی 435 ارکان کے ایوان میں صرف 80 حاضر تھے۔ کیا یہ اتحاد کا پیغام ہے جو ہم بھارت کو دے رہے ہیں۔ قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے مذاق ہو رہا ہے۔ عوام کے یہ نام نہاد نمائندے کروڑوں روپے خرچ کر کے ایوانوں میں پہنچتے ہیں اور پھر دس گنا کماتے ہیں۔ خورشید شاہ کو کون اپوزیشن لیڈر سمجھتا ہے ان سے بھی پوچھتا ہوں کہ آپ کا کل کتنے ارکان ہیں اور کتنے حاضر ہوئے۔ مطالبہ کرتا ہوں اسمبلیوں کی کارروائی دکھانے پر پابندی ختم کی جائے تاکہ عوام اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ کتنے ارکان وہاں آتے ہیں اور کیاگل کھلاتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے وزیراعظم کے کلبھوشن کا نام لینے پر 50 ہزار روپے بلائنڈ افراد کو دینے کا اعلان کیا وہ ایک بڑے وکیل ہیں انہیںاپنی حیثیت کے مطابق کم از کم 10لاکھ روپے کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ بلاول بھٹو جو کہتے ہیں اسے ماننا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کشمیر میں جو نعرہ لگایا تھا کہ مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے شاید اس میںوہ نیپال، سری لنکا یا کسی اور ملک کے وزیراعلیٰ کی بات کر رہے ہونگے۔ بلاول بھٹو خاطر جمع رکھیں مائنس ون فارمولا ان پر لاگو نہیں ہوگا۔ ان کے بعد ان کے بچے بھی ہمارے حکمران ہونگے کیونکہ پاکستانی قوم کی قسمت میں صرف محکومی ہی لکھی ہے۔ بلاول کی اس بات سے اختلاف ضرور کروں گا کہ 2018ءمیں نواز شریف جیل میں ہونگے کیونکہ یہ روایت تو پاکستان میں موجود ہی نہیں ہے۔ آپ سب تو خود ایک دوسرے کو تحفظ دیتے ہیں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی ہو یا ن لیگ جے یو آئی ف ہو یا اچکزئی پارٹی ہر جگہ صرف وراثتی سیاست چل رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی بلاول بھٹو سے ملاقات دلچسپ خبر ہے۔ ناجانے کشمیر کمیٹی کے سربراہ نے نوجوان رہنما کو کشمیر کے حوالے سے اپنی خدمات پر کیا بریف کیا ہوگا۔ مولانا کی صلاحیتوں کا معترف ہوں۔ سیاست میں بہترین فوائد حاصل کرنا ان پر ختم ہے۔ سیاست میں آنے کی خواہش رکھنے والوں کو انہیں رول ماڈل بنانا چاہیے۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ کینیا میں مصنوعی خانہ کعبہ کی خبر بہت تشویشناک ہے جس پر عوام کے بہت فون اور خط ملے رہے ہیں۔ حامیوں کی تربیت کےلئے کوئی چھوٹا ماڈل بنانا تو ٹھیک ہے لیکن کینیا میں مصنوعی خانہ کعبہ اور دیگر مقامات مقدسہ کو ہو بہو بنانا اور حاجیوں کا طواف کرنا بڑا خوفناک اور تشویشناک معاملہ ہے۔ یہ تو کفر کے مترادف ہے کیونکہ دنیا میں خانہ کعبہ صرف ایک ہے۔ ماڈل کہہ کر بھی اتنی بڑی تعمیر کرنا غلط ہے۔ بلوچستان میں بھی زکری قبیلہ کے حوالے سے خبریں آتی رہتی ہیں کہ انہوں نے پہاڑوں میں مصنوعی خانہ کعبہ بنا رکھا ہے جہاں باقاعدہ حج کرایا جاتا ہے۔ ہماری اسمبلیوں میں بڑی تعداد میں علماءموجود ہیں لیکن کبھی ان معاملات پر اعتراض سننے میں نہیں آیا۔کینیا میں مصنوعی خانہ کعبہ کی تعمیر اور اس کے گرد طواف پر معاملہ انتہائی اہم شرعی اعتبار سے اس کی قطعی اجازت نہیں، امت مسلمہ احتجاج کرے، سعودی عرب کینیا حکومت سے جواب طلبی کرے۔ کینیا کے سفارتکار نے ویڈیو کو جھوٹ قرار دیا، مقصد کینیا کے مفادات کو نقصان پہنچانا اور وہاں کے مسلمانوں بارے غلط فہمیاں پیدا کرنا بتایا ہے۔ ریذیڈنٹ ایڈیٹر منظور ملک نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیا کے سفارتکار نے سرکاری بیان جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کینیا میں مصنوعی خانہ کعبہ جیسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ اس مہم کا مقصد کینیا کے مفادات کو نقصان پہنچانا ا ور وہاں کے مسلمانوں بارے غلط فہمیاں پھیلانا ہے۔ ویڈیو میں دکھائے گئے مصنوعی خانہ کعبہ کے گرد موجود لوگ یا سکیورٹی اہلکاروں کا کینیا سے کئی تعلق نہیں ہے۔ اس سال کینیا کے 6ہزار لوگ مکہ میں حج کر کے واپس لوٹے ہیں۔ عالم دین مولانا راغب نعیمی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیا میں جس طرح کی خانہ کعبہ کی شبیہہ بنائی گی ہے اور اس کا طواف کرایا جا رہا ہے اس ویڈیو میں غور کیا جائے تو وہاں سپاہی اور فوجی بھی کھڑے نظر آرہے ہیں جو نگرانی یا حفاظت کر رہے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سب کچھ سرکاری سرپرستی میں ہو رہا ہے۔ شرعی اعتبار سے اس طرح کے معاملہ کی قطعی اجازت نہیں ہے۔ تعلیم و تربیت دینا مقصد ہو تو چھوٹا ماڈل بنا کر مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے پر مسلم امہ کو کینیا سے احتجاج کرنا چاہےے۔ سعودی عرب کو اس کا نوٹس اور کینیا حکومت سے جواب طلب کرنا چاہیے۔ اس معاملہ پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے تاکہ دنیا میں کہیںبھی ایسے معاملات کو روکا جا سکے۔ بلوچستان میں بھی زکری قبیلہ نے پہاڑوں کے درمیان خانہ کعبہ بنا رکھا ہے جہاں طواف کرایا جاتا ہے۔
نیا آرمی چیف کون ؟ دھرنے سے پہلے نام فائنل
لاہور( ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں ماہ میں نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں ماہ نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔آرمی چیف جنر ل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنر ل راشد محمود کی مدت ملازمت 29نومبر کو ختم ہو جائیگی ۔کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد اور کور کمانڈر بہاولپور لیفٹینٹ جنرل جاوید اقبال کو نیا آرمی چیف مقرر کرنے بارے غور شروع ہو گیا ہے ۔جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بارے بھی تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے سے قبل نام کو فائنل کرنے کیلئے ضرور ی مشاورت شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار مزید جنرل ریٹائر ہو رہے ہیں ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی مدت ملازمت 29 ستمبر کو ختم کرنے کے بعد نئے آرمی چیف اور چیئرمین جائنٹ چیفس اپنے عہدے سنبھالیں گے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے اور اسلام آباد کو بند کرنے سے قبل نئے آرمی چیف کے نام کو فائنل کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ۔
حمیراارشد،احمدبٹ کے درمیان راضی نامہ ….درخواستیں واپس
لاہور( خبر نگار) گلوکارہ حمیرا ارشد اور اسکے سابق خاوند میں بچے کے معاملے پر راضی نامہ ہوگیا گارڈین جج شاہد علی کھوکھر کی عدالت میں فریقین کی جانب سے رضا مندی سے ہفتے میں2دن بچہ باپ جبکہ باقی 5دن ماں کےساتھ گزارے گا۔ معاہدے کے مطابق بچہ ہر جمعہ کی شام5بجے سے لے کر اتوار شام 5بجے تک اپنے باپ خلیل احمد بٹ کےساتھ جبکہ ہفتہ کے باقی دن حمیرا ارشد کےساتھ رہے گا۔جبکہ بچے کے تعلیمی اخراجات حمیرا ارشد پہلے کی طرح خود ادا کریں گی فریقین میں یہ بھی طے پایا ہے کہ اگر حمیرا ارشد اپنی شوبز سرگرمیوں کے باعث ایک ماہ سے زیادہ عرصہ کے لیے بیرون ملک اکیلی جاتی ہیں تو اس صورت میں بچہ اپنے والد خلیل احمد بٹ کےساتھ قیام کر سکتا ہے فریقین میں یہ بھی طے پایا کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف بچے کی حد تک کوئی قانونی کاروائی نہیں کریں گے اور ایک دوسرے کے خلاف اس حوالے سے دی گئی درخواستیں بشمول فوجداری واپس لینے کے پابند ہونگے معاہدے میں ےہ بھی طے پایا کہ حمیرا ارشد اور خلیل احمد بٹ بچے کو 15دن کے لیے بےرون ملک اگر لے کر جانا چاہیں تو لے کر جاسکتے ہیں جج شاہد علی کھوکھر نے فریقین کے وکلا کی درخواست پر رٹ خارج کردی۔
مصنوعی خانہ کعبہ …. ”خبریں “ آفس فون کالز کا تانتا بندھ گیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) کینیا میں مصنوعی خانہ کعبہ، مقام ابراہیم اور حطیم کی تعمیر بارے خبریں میں خبر کی اشاعت کے بعد ملک بھر سے فون کالوں کا تانتا بندھ گیا۔ قارئین اس خبر کی حقیقت بارے معلوم کرتے رہے۔ اکثر قارئین توبہ استغفار کرتے رہے اور کچھ نے اسلامی ممالک کی تنظیم اور مسلمان ملکوں کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور کینیا حکومت کو مسلمانوں کی دل آزاری سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔