کوئنزلینڈ(خصوصی رپورٹ)انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی ماں سے محبت کی کئی مثالیں نظر آتی ہیں اور ایسی ہی ایک مثال کوئنز لینڈ میں دیکھنے کو ملی جہاں بچہ وھیل نے پانی میں پھنسی اپنی ماں کو مشکل سے باہر نکال لیا۔ایک بھاری بھرکم ہمپ بیک وھیل تیرتے ہوئے ایک ایسی جگہ آپہنچی جہاں پانی کم تھا جو وہاں ریت میں جا پھنسی۔ کوئنزلینڈ کے پاس نارتھ سٹریڈبروک جزیرے کے قریب وھیل پھنسنے کے بعد بے بسی سے اپنی دم ہلارہی تھی کہ اس دوران بچہ وھیل آگے آئی اور اپنی ماں کے چاروں طرف گھوم کر ماں کو دھکیلتی…
Author: Daily Khabrain
زعفران کو عموماً کھانوں میں ذائقے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اس کی خوشبو کی وجہ سے اسے کئی طرح کے مشروبات میں بھی ڈالا جاتا ہے۔ زعفران کے بہت سے ایسے فوائد ہیں جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ جب جلد کو توجہ دینے کی بات آتی ہے تو زعفران آپ کے لئے بے حد کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ سیاہ دھبوں اور چھائیوں کیلئے ٭شہد اور زعفران برابر مقدار میں ملاک کر پیسٹ بنا لیں۔ اسے جلد کے متاثرہ حصے پر لگائیں۔ پندرہ بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس کے علاوہ چھائیوں پر لازماً کریم بھی استعمال…
ہانگ کانگ (خصوصی رپورٹ)چین کی ایک نباتاتی دوا کے ذریعے خون کے ایک خاص قسم کے سرطان (اکیوٹ میلوئیڈلیو کیمیا )کو بڑی کامیابی سے ختم کرنے کا تجریہ کیا گیا ہے۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہرین کی ہے اور ان کے مطابق چینی حکیم ایک عرصے سے اسے دیگر دواﺅں کے ساتھ ملکر بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔یہ مرض خون کے سرطان کی شدید ترین کیفیت ہے اور ایسے مریضوں کو ایک خاص قسم کے پودے ”پلیم ییو“ درخت سے کشیدکی گئی ایک دوا ہوموہیرنگ ٹونن دی گئی تو یہ مرض دور ہوگیا مگر اس کے ساتھ…
کھانسی قدرتی جسمانی ردعمل ہے جو گردوغبار سے اٹی ہوئی آب وہوا اور ٹریفک کے دھویں کی وجہ سے یا بلغمی جھلی پر انفیکشن کے نتیجے میں ہوتی ہے۔ کھانسی کسی سنگین بیماری کی علامت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اگر کھانسی مسلسل کئی دنوں تک ہوتی رہے تو اس کی طبی ماہرین کی توجہ کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے بلغمی کھانسی کی وجہ سے ہونیوالا بلغم سفید سے ہر رنگ میں تبدیل ہونے لگتا ہے۔ اس کا رنگ مزید گہرا ہوجائے تو یہ عام طور پر انفیکشن کی نشاندہی کرتا ہے۔ خشک کھانسی‘ بخار اور فلو کی وجہ…
مظفرنگر(آن لائن) بھارتی شہر مظفر نگر میں ہندوانتہا پسندوں نے اداکار سلمان خان کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کا پتلا نذر آتش کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مظفرنگر کے علاقے کوہٹلی ٹاو¿ن میں بی جے پی ایم ایل اے سے وابستہ شدت پسند تنظیم سنگیت سوم نے سلمان خان کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کے حق میں دئے گئے بیان کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے سلمان خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کا پتلا نذرآتش کیا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر سلمان خان نے رویہ نہ بدلا توان کی فلموں کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔ چند…
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوت اور ہریتک روشن کی محبت ناکام ہونے کے بعد کورٹ کچہری تک پہنچی، اور پھر ان کے درمیان شروع ہونے والی لفظی جنگ بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ گزشتہ دنوں کنگنا نے ایک بیان دیا تھا کہ ”میں جاننا چاہتی ہوں کہ بھارتی مرد اپنے پیروں پر کیوں نہیں کھڑے ہوتے، وہ (ہریتک روشن) 43 سال کا ہو چکا ہے، اس کا دفاع کرنے کیلئے اس کا والد ہمیشہ کیوں سامنے آتا ہے؟۔کنگنا کے اس بیان پر پہلے تو روشن فیملی کی طرف سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی مگر…
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارآنجہانی مائیکل جیکسن کی بہن ہالی وڈ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ 49 سالہ جینٹ جیکسن نے 2012ء میں 40 سالہ مسلمان ارب پتی وسام المنا سے شادی کی تھی جس سے وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ انھوں نے اسلام قبول کرلیا اور نا زیبا ملبوسات زیب تن کرنا چھوڑ دیے۔گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں کہا کہ انھوں نے اپنے فیملی ارکان کو بھی بتایا ہے جنھوں نے ان کے نئے انتخاب کا مکمل طور پر احترام کیا ہے۔ جینٹ جیکسن اسلامی تعلیمات…
ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نجی زندگی کے راز فاش کرنے پر ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور 6 سال معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے جب کہ اس کے علاوہ بھی اداکارہ کی نجی زندگی میڈیا میں بحث کا حصہ رہی ہے جس پر اداکارہ پریشانی کا شکار رہیں لیکن اب اداکارہ نے نجی زندگی کے راز فاش کرنے والے کو دھر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف رنبیر کپور سے ناکام معاشقے کے بعد نجی زندگی کو سب سے خفیہ رکھ رہی ہیں لیکن…
لاہور( شوبزڈیسک) اداکار سعود نے کہا ہے کہ عزت و نفس سے زیادہ کوئی چیز نہیں، اب پاکستانی فلمیں سنیماو¿ں پر عوام کی توجہ کا مرکز ہوں گی، ہم اچھی فلمیں بنائیں گے تو کوئی بھی بھارتی فلموں کو کوئی بھی اہمیت نہیں دے گا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں بلکہ ہمارے چند فنکاروں نے وہاں کی فلموں میں کام کرکے ملک کو بدنام کیا ہے، بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا جاتا لیکن نہ جانے کیوں ہم یہ سب بھول جاتے ہیں کہ…
ممبئی(شوبز ڈسک) اداکارہ نرگس فخری جو اداکار اودے چوپڑا کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں رہ چکی ہیں، یہاں تک کہ ان کی اودے سے جلد شادی کی خبریں بھی آئیں، اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی سنگل اور غیر شادی شدہ ہوں، اسی میں خوش ہوں اور پوری طرح سے اپنے کام میں مصروف ہوں۔مستقبل قریب میں بھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ویسے بھی آج کل بالی وڈ میں زیادہ تر شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔ میری نظر میں شادی صرف ایک لیبل…
