Author: Daily Khabrain

ممبئیّ(ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جگہ بھارتی اداکارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اڑی حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہے جب کہ اس تمام صورتحال پر بالی ووڈ انڈسڑی میں ایک نیا تنازع کھڑاہوگیا ہے اور پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے معاملے پر فلم نگری دو حصوں میں بٹ گئی ہے،کئی نامور بھارتی اداکاروں نے پاکستانی اداکاروں کے حق میں آواز بلند کی ہے تو کوئی زہر اگل رہا ہے۔ اب بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ…

Read More

پورٹ الزبتھ(ویب ڈیسک) عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ نے چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی ۔ کینگروز کوپروٹیزکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا ہے۔ کائل ایبٹ اور تبریز شمسی کی شاندار بولنگ کے بعد کپتان فاف ڈوپلیسی نے نصف سنچری بنا کر آسان ہدف کو مزید سہل بنادیا۔ گزشتہ روز سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں ہوم سائیڈ نے 6 وکٹ سے کامیابی سمیٹ لی ہے۔ یہ اس کی مسلسل چوتھی جیت ہے۔ پورٹ الز بتھ میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میچ فکسنگ کے الزامات لگانے پر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے قانونی ماہرین کو لیگل نوٹس کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھیج دیا جائے گا۔

Read More

اسلام آباد (آن لائن ) اسلامی دنیا کی پانچ سو بین الاقوامی بااثر شخصیات کی فہرست جاری ، فہرست اردن کے رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سنٹر نے جاری کی، دنیا کی پانچ سو بااثر شخصیات میں سعودی عرب کے شاہ سلمان، اردن کے شاہ عبداللہ، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے علاوہ زیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاکستان کی 33 بڑی شخصیات شامل، سر فہرست پچاس بااثر شخصیات میں مفتی تقی عثمانی، حاجی محمدعبدالوہاب اور پرنسل کریم آغاز خان بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سینٹر جو ہرسال اسلامی دنیا کو…

Read More

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طائف پر دو میزائل حملے کئے گئے ،یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سعودی عرب کی قیادت میں سر گرم عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں نے دو بلیسٹک میزائل حملے کئے تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا ءمیں تباہ کر دیا گیا ہے ۔

Read More

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) جین مذہب میں سال کے کچھ مہینے مقدس خیال کیے جاتے ہیں اور ان مہینوں میں طویل ترین ”روزے“ رکھنے کی روایت پائی جاتی ہے۔ اس ”مقدس“ عرصے کو ”چومسا“ کا نام دیا جاتا ہے۔ بھارتی شہر حیدر آباد میں جین مذہب کی ایک 13 سالہ لڑکی نے 68 دن کا روزہ رکھا اور روزہ پورا کرنے کے دو دن بعد موت منہ میں چلی گئی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام ارادھنا تھا اور وہ آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی۔ روزے کے 68 ویں دن اس کی حالت غیر…

Read More

امرتسر (خصوصی رپورٹ) ایک کبوتر جو 2 اکتوبر کو پاکستان سے اڑ کر بھارت کی حدود میں کیا گیا گویا جہنم میں داخل ہوگیا۔ وہ ان دنوں قید اور تفتیش کی اذیت سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی پولیس نے اس کا ایکسرے کرایا‘ اس کے لئے پہلے اسے گورداسپور لے جایا گیا جہاں مشین خراب تھی پھر امرتسر بھیجا گیا جہاں ایکسرے کے تکلیف دہ مرحلے سے گزارا گیا جس کے بعد طے ہوا کہ وہ بے قصور ہے اور اس کے جسم میں جاسوسی کا کوئی آلہ (چپ) نصب نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس کبوتر نے بھارت…

Read More

پامپور( ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پامپور میں انڈین فوج اور مسلح افراد کے درمیان اچانک جھڑپیں شروع ہوگئیں۔2حملہ آور ایک عمارت میں گھس گئے اور بھارتی سووماﺅں پر فائرنگ کرنے لگے۔مقابلے میں ایک بھارتی سورما شدید زخمی ہوگیا۔

Read More

ممبئی (خصوصی رپورٹ)فلم ویر میں اپنی سادگی سے ناظرین کو دیوانہ بنانے والی اداکارہ زرین خان اب فلموں میں بولڈ اداکاری کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب ان پر فلموں کی بارش ہو رہی ہے ۔ ایک دم بولڈ اداکاری کی طرف آنے کے حوالے سے زرین خان کا کہنا ہے کہ میری بولڈنیس کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے ۔ فلم ہیٹ سٹوری 3 کرتے وقت بہت زیادہ الجھن کا شکار تھی مگر والدہ سے بات کرنے کے بعد میں پراعتماد ہو گئی۔

Read More

قاہرہ(خصوصی رپورٹ)بحیرہ احمر کی تسخیر پر نکلی ایک بہادر خاتون پیراک نے آج سے 75سال قبل ڈوبنے والا ایک بحری جہاز دریافت کر لیا ۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جب فوٹوگرافر اور پیراک سپر جولی اس جہاز کے اندر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ اس میں کئی فوجی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، فوجیوں کے جوتے ، وردیاں، ہوائی جہازوں کے پرزے ، اسلحہ اور دیگر جنگی سازوسامان موجود تھا جس پر سمندری پودے اگے تھے اور مچھلیوں نے اسے اپنی رہائش گاہ بنا لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ بحری جہاز اتحادی افواج کا تھا جس کا نام ایس ایس تھیسلے…

Read More