تازہ تر ین

جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کو مسلسل چوتھے ون ڈے میں بھی شکست

پورٹ الزبتھ(ویب ڈیسک) عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ نے چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی ۔ کینگروز کوپروٹیزکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا ہے۔ کائل ایبٹ اور تبریز شمسی کی شاندار بولنگ کے بعد کپتان فاف ڈوپلیسی نے نصف سنچری بنا کر آسان ہدف کو مزید سہل بنادیا۔ گزشتہ روز سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں ہوم سائیڈ نے 6 وکٹ سے کامیابی سمیٹ لی ہے۔ یہ اس کی مسلسل چوتھی جیت ہے۔ پورٹ الز بتھ میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جو بالکل غلط ثابت ہوا۔پروٹیز بولرز نے کینگرو بیٹنگ کی صفیں الٹ دیں اور مہمان ٹیم کی نصف بیٹنگ لائن 50 رنز تک پہنچنے سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئی۔ مچل مارش اور میتھیو ویڈ نے ٹیم کو سہارا دیا اوراسکور 167 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 50 اور 52 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ 2، ڈیوڈ وارنر6، اسٹیون اسمتھ21، جارج بیلی ایک، جان ہیسٹنگز چار، ایڈم زامپا پانچ اور کرس ٹریمین 23 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ ٹریوس ہیڈ اور اسکاٹ بولینڈ کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں مل سکا۔ کائل ایبٹ نے تباہ کن بو لنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں40 رنز کے عوض4 شکار کئے، جبکہ تبریز شمسی نے3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر ان کا پورا ساتھ دیا۔آرون فینگیسو نے2اور ڈوین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ نے 168رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 35.3اوورز میں حاصل کر لیا۔ فاف ڈوپلیسی69رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ جے پی ڈومینی نے 25، ریلی روسو نے33، ڈی کاک نے18 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے کیل ایبٹ کو میچ میں4کھلاڑی آوٹ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین 5واں ون ڈے 12اکتوبر کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain