Author: Daily Khabrain

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید میانداد نے انہیں معاف کردیا ہے جس پر وہ ان کا شکر گزار ہیں لیکن اگر انہوں نے الزام واپس نہ لیا تو عدالت جائیں گے۔شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ان کے دل میں جاوید میانداد کی بہت عزت ہے، وہ ہمارے ہیرو، لیجنڈ اور ان کے استاد بھی ہیں، ان کے دل میں جاوید میانداد کی عزت کبھی کم نہیں ہو گی، جاوید میانداد نے انہیں معاف کردیا ہے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

Read More

کراچی (ویب ڈیسک) جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتوں سے دل بہت دکھا لیکن کرکٹ کی بہتری کےلئے بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جونئیر ہے اور ان کی باتوں سے میرا دل بہت دکھا لیکن پھربھی بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاف کرنے کا فیصلہ کرکٹ کی بہتری کےلئے کیا کیوں کہ ایسی الزام تراشی اور باتوں سے کرکٹ بدنام ہوتی ہے۔دوسری جانب معاملے کے حل میں…

Read More

واشنگٹن(سپیشل رپورٹر سے) ڈیمو کریٹس اور ریپبلکن کے امیدواروں ہلیری ٹرمپ کے درمیان ہونے والا دوسرا مباحثہ بھی ہلیری کلنٹن کے نام رہا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ڈیمو کریٹس اور ریپبلکن امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ ہوا جس میں ہلیری کلنٹن اور ٹرمپ نے ایک دوسرے الزامات کی خوب بوچھاڑ کی اور دونوں کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی۔مباحثے کے دوران ٹرمپ کی جانب سے خواتین کے بارے میں نامناسب گفتگو کی ویڈیو کے حوالے سے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ویڈیو ٹرمپ کی فطرت کی عکاسی کرتی ہے، ٹرمپ نے آج…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل مقبول پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ن لیگ کا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان خوش آئند ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں جمہوریت کا راگ الاپنے والی سیاسی جماعتوں کے اپنے اندر کوئی جمہوری اقدار نظر نہیں آتی۔ سیاسی جماعتوں میں قومی ایشوز پر سنجیدگی سے کوئی بات ہوتی ہے نہ ہی کسی رکن کو اختلاف رائے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اسی طرح کے رویے کی وجہ موروثی سیاست ہے۔ پہلے ایک شخصیت بنائی…

Read More

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) چین اور روس کے درمیان بدھ سے جنوبی سمندر میں مشترکہ بحری مشقوں کا آ غاز ہو گا ۔ خبر رساں ادارے کیمطابق ان مشقوں میں حصہ لینے کیلئے روسی بحری جہازوں کا بیڑہ جنوبی چینی سمندر میں پہنچ گیا ہے ۔ جبکہ 8 روزہ مشقوں کیلئے تمام تر تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئیں ۔

Read More

لاس اینجلس (شوبزیسک) سسپنس اور مسٹری سے بھرپور فلمدی گرل آن دی ٹرین نےاس ہفتے باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ خاتون کے بارے میں ہے، جو لاپتا افراد کی تحقیقات کرتے کرتے خود مصیبت میں پھنس جاتی ہے۔جس کے بعد سپسنس اور تھرل کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔اپنی ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں فلم نے 2 ارب 56کروڑ روپے کمائے ہیں ۔بیسٹ سیلنگ ناول پر بنائی گئی فلم مس پریگرینز ہوم فارپیکیولیر چلڈرن اس ہفتے ایک ہفتے چھپن کروڑ روپے سمیٹ کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔…

Read More

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلموں میں محبت کی سٹوری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے‘ نئے دور میں فلم انڈسٹری میں بھی نئے تقاضوں کو اپنانا ہو گا‘ فلم انڈسٹری کیلئے سب کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہو گی۔ گزشتہ روزایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صائمہ نور نے کہا کہ آج کل لوگ لڑائی جھگڑوں والی نہیں بلکہ محبت کی سٹوری والی فلم کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور اگر ہم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو پھر شائقین کی خواہش کے مطابق فلمیں بنانا…

Read More

لاہور(شوبز ڈیسک ) پاکستانی فلم میکر نے اچھی فلمیں بنا کر ثابت کردیا کہ اگر انھیں وسائل دیے جائیں تو مایوس نہیں کریں گے، پروجیکٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔سینما آنرز کو بھی بحالی کے سفر میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کے اظہار اداکارہ عائشہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم مقبول اور فاسٹ میڈیم ہے جس کا ہالی ووڈ اور بالی ووڈ بھرپور فائدہ اٹھا تے ہوئے کلچر کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ وہ کمرشل سینما کے جدید تقاضوںکو مدنظر رکھتے ہوئے ہر موضوع پر کامیاب فلمیں…

Read More

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) فن موسیقی کے شہرہ آفاق ستارے استاد نصر ت فتح علی خاں کی 68ویں سالگرہ13اکتوبر کو منائی جائے گی۔ ، فن قوالی سے وابستہ گھرانے میں جنم لینے والے نصرت فتح علی خاں کی آواز پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے ۔13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خاں کی فنی تربیت استاد مبارک علی نے کی۔ نصرت کو پہلی عوامی پذیرائی 1971ء میں قوالی حق علی علی سے ملی۔1995ء میں نصرت فتح علی خاں کا نا م پوری دنیا میں اس وقت پوری دنیا میں گونجا جب کینیڈا کے…

Read More

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ہم ملایشیا میں بھارت کیخلاف قومی جذبے سے کھیل کر انہیں شکست دینگے بلکہ اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرینگے۔ آخری جو ہم نے انٹرنیشنل ٹورنا منٹ کھیلا تھا وہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ تھا ۔ اب چھ ماہ کا وقفہ آیا ہے لیکن ہم نے جونئرز سے پریکٹس میچ کھیل کر خامیوں پر قابو پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی پلیسنگ اور پوزیشینگ میں کچھ نقائیص ہیں جنہیں دور کرینگے ۔پھر کھلاڑی پریشر میں بھی آجاتے ہیں ۔ دوسرا پنلٹی کارنر…

Read More