Author: Daily Khabrain

لوزانے (اے پی پی) کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ماریا شراپووا کی سزا میں 9 ماہ کی کمی کر دی جس کے تحت شراپووا کو 15 ماہ تک ٹینس کورٹس سے دور رہنا پڑے گا۔آئی ٹی ایف نے آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شراپووا پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔، سزا میں کمی کے بعد روسی ٹینس سٹار 26 اپریل 2017ءسے دوبارہ ٹینس کورٹس میں شرکت کی اہل ہو جائیں گی۔ رواں سال مارچ میں شراپووا کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا تھا، انہیں ممنوعہ دوا میلڈونیم کے استعمال کا مرتکب ٹھہرایا گیا…

Read More

لاہور(نیوزایجنسیاں) والدہ کی بیماری کے باعث دبئی سے وطن واپس لوٹنے والے محمد عامر ٹیسٹ ٹیم میں شرکت کےلئے دوبارہ دبئی پہنچ گئے ۔ محمد عامر ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹونٹی اور ون سکواڈ میں شامل تھے تاہم والدہ کی بیماری کے باعث انہیں واپس آنا پڑا۔ اب وہ ٹیسٹ ٹیم میں ان ایکشن ہونگے۔ یو اے ای میں پاکستان ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں کلین سویپ شکست دے چکا ہے۔

Read More

میلبورن (نیوزایجنسیاں)فلپ ہیوز کی باو¿نسر پر ہلاکت کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی۔ آسٹریلوی بلے باز کی موت کو کرکٹ کا خوفناک حادثہ قرار دیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کی باو¿نسر سے ہلاکت کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق سنگین چوٹ فلپ ہیوز کی موت کا سبب بنی۔ رپورٹ میں سڈنی گراو¿نڈ میں ہونے والا واقعہ کرکٹ کا خوفناک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کھیل کو مزید محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں سربراہ کرکٹ آسٹریلیا جیمز سدرلینڈ نے تجویز دی ہے کہ دوران میچ زخمی کھلاڑی کا متبادل ملنا…

Read More

لاہور( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان تلخ کلامی کو قومی کرکٹ کیلئے نقصان دہ اور افسوسناک قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں عبدالقادر نے کہا کہ جاوید میانداد شاہد آفریدی کے سینئر ہیں آفریدی کو اس طرح جواب نہیں دینا چاہیے تھا میاں داد کو بھی ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ شاہد آفریدی پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے کیونکہ ان کے پورے کیریئر میں ان پر ایسے کوئی…

Read More

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمراکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے ڈریسنگ روم سے باہر نکال دیا۔میڈیاکے مطابق تنازعات کا شکارعمر اکمل کا ایک بار پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کا تنازع منظر عام پر آگیا ہے۔ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شعیب ڈار نے پی سی بی کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران لاہور وائٹ کے کپتان عمراکمل…

Read More

نئی دہلی (ویب ڈیسک) اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے اسلحہ ساز فیکٹریوں اور سپلائرز کو پیداوار میں اضافے اور سپلائی کے معاہدوں کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ اسلحہ ساز فیکٹریوں اور سپلائرز کو پیداوار بڑھانے اور نئے معاہدوں کیلئے ہر وقت تیار ہنے کا حکم جاری کردیا۔

Read More

ممبئی( نیو زڈیسک ) ایک ایسے وقت میں جبکہ زیادہ تر بولی وڈ سلیبرٹیز پاک-ہندوستان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حامی نظر آرہے ہیں، دیا مرزا نے تصویر کا ایک بالکل ہی مختلف رخ پیش کیا ہے۔دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ‘ایسی ‘حب الوطنی’ جو نفرت کا پرچار کرے، حب الوطنی نہیں ہے، متحد ہوکر ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور تقسیم سے ہم پیچھے رہ جائیں گے۔’پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا ‘سیاستدان معاشرے کی خدمت کرنے کے بجائے…

Read More

بیجنگ( نیوز ڈیسک ) چین نے اشارہ دیا ہے کہ وہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ(این ایس جی) میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے ’ممکنات‘ پر غور کرنے کا خواہاں ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی این ایس جی کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ بھارت میں روس ، امریکا اور فرانس کی شراکت سے اربوں ڈالر کے نیوکلیئر پاور پلانٹس تعمیر کیے جاسکیں اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے آلودگی پھیلانے والے ذرائع پر انحصار کم کیا جاسکے۔اب تک بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کی کوشش…

Read More

ایتھوپیا( نیوز ڈیسک )حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیں۔ احتجاج کے دوران متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ کارخانوں اور پھولوں کے فارمز کے معمولات بھی شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی اداروں اور افراد کی ملکیت ہیں۔گزشتہ ہفتے مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے ان مظاہروں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا تھا۔ایتھوپیا کے صدر ہیل مریم دیسالین نے سرکاری ٹیلی وڑن پر اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے کیونکہ…

Read More

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم”جولی ایل ایل بی ٹو“کی شوٹنگ 30 روز میں مکمل کرکے کم ترین وقت میں فلم بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ ریکارڈ بنانے میں ہدایتکار سبھاش کپور نے جادوئی کمالات دکھائے ہیں کیوں کہ اس فلم کو حقیقی مقامات پر فلمایا گیا ہے جس کی وجہ سے فلم بنانے میں کم وقت لگا ہے۔واضح رہے اکشے کمار سال میں 3 سے زائد فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ رواں سال بھی ان کی…

Read More