تازہ تر ین

عمر اکمل پھر تنازع کی زد میں ….

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمراکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے ڈریسنگ روم سے باہر نکال دیا۔میڈیاکے مطابق تنازعات کا شکارعمر اکمل کا ایک بار پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کا تنازع منظر عام پر آگیا ہے۔ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شعیب ڈار نے پی سی بی کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران لاہور وائٹ کے کپتان عمراکمل نے اپنے ساتھی کھلاڑی عبدالوہاب کو ڈریسنگ روم سے نکال دیا جبکہ کپتان نے کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔گزشتہ کئی سالوں سے اب تک مختلف تنازعوں کا شکار ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہو جانے والے عمر اکمل بڑی مشکل سے ٹیم میں واپس اپنی جگہ بنا پائے تھے کہ ایک نئے تنازع کا شکار ہوگئے اور قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے نہ صرف الجھ پڑے بلکہ اس سے بدتمیزی بھی کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور وائٹس کے خلا میچ کے دوران عمر اکمل ان کے کھلاری وہاب ڈار سے الجھ پڑے اور ان سے بدتمیزی کی جس پر لاہور ریجن کے سیکریٹری شعیب ڈار نے نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمر اکمل کی اس حرکت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔سیکرٹری شعیب ڈار کا کہنا ہے کہ عمراکمل نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے کیوں کہ رولز کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کا حق صرف منیجر کو ہے۔اس سے قبل عمر اکمل لاہور میں ٹریفک وارڈن سے جھگڑے اور حیدر آباد میں ڈانس پارٹی جیسے کئی تنازعات میں ملوث رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ پی سی بی نے انہیں کافی عرصے تک ٹیم کا حصہ نہیں بنایا تاہم گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی 20 میں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain