Author: Daily Khabrain

کراچی (یوا ین پی) کمار سنگا کارا پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرینگے۔ ۔ فرنچائز مینجمنٹ نے شعیب ملک ، روی بوپارا، عماد وسیم ، سہیل خان ،محمد عامر،شاہ زیب حسن اور سیف اللہ بنگش کو بھی بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔بابر اعظم بھی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز میں شامل ہوچکے جبکہ سابق کپتان راشد لطیف بطور ٹیم ڈائریکٹر معاملات نمٹا رہے ہیں۔

Read More

اسلام آباد(آئی این پی)ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تین یا زائد میچوں کی مجموعی طورپر120 سیریز میں کلین سوئپس ہوچکے، پاکستان ٹیم18 باہمی سیریزمیں کلین سوئپس کرکے تمام ٹیموں میں سب سے آگے ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے یواے ای میں ویسٹ انڈیزکےخلاف کھیلی گئی حالیہ سیریزکے تینوں میچز جیت کر اپنی تاریخ کا18 واں کلین سوئپ کیا ہے جو ون ڈے کرکٹ میں تین یا زائد میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ کلین سوئپس ہیں۔ پاکستان نے اپنے18میں سے سب سے زیادہ 5 ،5 کلین سوئپس ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کےخلاف کئے ہیں ۔ گرین شرٹس نے1985 میں…

Read More

جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی ریکارڈیافتہ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں برس آسٹریلیا کےخلاف شیڈول تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کم بیک کر لیں گے۔ ڈی ویلیئرز کہنی کی سرجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز اور دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود سٹار بلے باز کینگروز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں واپسی کیلئے پر امید ہیں۔ ڈی ویلیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز اور سرجنز کے مطابق دورہ آسٹریلیا کیلئے میری ٹیم میں…

Read More

سڈنی(اے این این) آسٹریلیا کے سابق آف سپنر جان گلیسن78سال کی عمر میں نیو ساﺅ تھ ویلز میںانتقال کرگئے ۔انہوں نے 1967اور 1972 کے درمیان 29ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی اور 93وکٹیں حاصل کی تھیں۔سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا نے جان گلیسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دور میں منفرد انداز کے سپنر تھے ۔

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے سابق سربراہ (ر) جنرل اسلم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل کو توسیع دینے کیلئے اس عہدہ کی مدت 4 سال کرنے کی پیشکش کی تھی مگر جنرل راحیل نے تجویز پر عملدرآمد اپنے بعد کرنے کا عندیہ دے دیا، اس اصولی موقف سے ان کی عزت میں اصافہ ہوا جبکہ یہ ایسی اچھی روایت ہے جو آنے والوں کیلئے بھی مشعل راہ بنے گی۔

Read More

ڈاکٹر نوشین عمران عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر میں 10 اکتوبر 2016ءکو دماغی صحت کا دن منایا جا رہا ہے۔ ذہنی دباﺅ، نفسیاتی مسائل، الجھنیں، ان سے بچاﺅ، انہیں ختم کرنے کے طریقے اور اس حوالے سے آگاہی کے لئے سال میں ایک بار یہ دن منایا جاتا ہے۔ نفسیاتی امراض میں سے عام ڈیپریشن کا مرض ہے۔ انسان اکثر اوقات مایوسی، بے یقینی، بیزاری کا شکار ہو جاتا ہے۔ عموماً یہ کیفیت دو سے چار ہفتے میں دور ہو جاتی ہے۔ کبھی اس کی کوئی وجہ ہوتی اور کبھی بغیر کسی خاص وجہ ڈیپریشن ہو جاتی…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار اور صحافی ضیاشاہد نے کہا ہے کہ برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں انہی کا طرز حکمرانی پارلیمانی نظام اپنایا گیا تھا۔ پاکستان میں پارلیمانی نظام کو ہمیشہ غلط استعمال کیا گیا اور سیاسی آمریتیں یا سیاسی بادشاہتیں حاصل کرنے کےلئے الیکشن کو ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ تو سارا سال کام کرتی ہے جبکہ ہمارے ہاں ارکان اسمبلی صرف زیادہ سے زیادہ طاقت حاصل کرنے کے خواہش مند رہتے…

Read More

لاہور( ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں ماہ میں نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں ماہ نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔آرمی چیف جنر ل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنر ل راشد محمود کی مدت ملازمت 29نومبر کو ختم ہو جائیگی ۔کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد اور کور کمانڈر بہاولپور لیفٹینٹ جنرل جاوید اقبال کو نیا آرمی چیف مقرر کرنے بارے غور شروع…

Read More

لاہور( خبر نگار) گلوکارہ حمیرا ارشد اور اسکے سابق خاوند میں بچے کے معاملے پر راضی نامہ ہوگیا گارڈین جج شاہد علی کھوکھر کی عدالت میں فریقین کی جانب سے رضا مندی سے ہفتے میں2دن بچہ باپ جبکہ باقی 5دن ماں کےساتھ گزارے گا۔ معاہدے کے مطابق بچہ ہر جمعہ کی شام5بجے سے لے کر اتوار شام 5بجے تک اپنے باپ خلیل احمد بٹ کےساتھ جبکہ ہفتہ کے باقی دن حمیرا ارشد کےساتھ رہے گا۔جبکہ بچے کے تعلیمی اخراجات حمیرا ارشد پہلے کی طرح خود ادا کریں گی فریقین میں یہ بھی طے پایا ہے کہ اگر حمیرا ارشد اپنی…

Read More

لاہور (وقائع نگار خصوصی) کینیا میں مصنوعی خانہ کعبہ، مقام ابراہیم اور حطیم کی تعمیر بارے خبریں میں خبر کی اشاعت کے بعد ملک بھر سے فون کالوں کا تانتا بندھ گیا۔ قارئین اس خبر کی حقیقت بارے معلوم کرتے رہے۔ اکثر قارئین توبہ استغفار کرتے رہے اور کچھ نے اسلامی ممالک کی تنظیم اور مسلمان ملکوں کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور کینیا حکومت کو مسلمانوں کی دل آزاری سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Read More