Author: Daily Khabrain

لاہور (سیاسی رپورٹر) کینیا میں بنائے جانے والے جعلی خانہ کعبہ کے سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد تیونس میں بھی ایسے ہی مصنوعی خانہ کعبہ کی موجودگی کا پتہ چلا ہے جس میں مصنوعی طور پر خانہ کعبہ کے گرد طواف کی تربیت دی جاتی ہے اور جس کے قریب حطیم کی نقل بھی تعمیر کی گئی ہے۔ قارئین مصنوعی خانہ کعبہ اور حطیم کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ نیٹ سے ملنے والی معلومات میں یہ کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ تربیت کے لئے ہے تاکہ حج اور عمرے پر جانے والے لوگ یہاں عملی…

Read More

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کے ہاتھ کی انگلی کٹ گئی جس کے لئے وہ سرجری کے عمل سے گزریں گی ۔ لوہن نے انگلی کٹنے کی اطلاع اپنی ایک ٹویٹ میں دی جس میں کہا کہ کشتی رانی کے دوران ان کی انگلی اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب انہوں نے کشتی کی رسی کو خود کھینچ کر باندھنا چاہا ۔ 30 سالہ لنڈسے لوہن نے بتایا کہ وہ رسی میں الجھ کر پانی میں چلی گئی اور باہرنکلنے کی تگ و دو میں ان کی انگلی کٹ گئی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی انگلی…

Read More

لاہور (شوبز ڈیسک ) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ ایک بار پھر ٹی وی ڈرامے میں نظر آنے والی ہیں۔ مداحوں کو ان کے ڈرامے خوبصورت کا طویل عرصے سے انتظار ہے۔ رومانوی کہانی پر مبنی اس ڈرامے کا ایک ٹیزر شیئر کر دیا گیا ہے جس میں ہمیشہ کی طرح ماہ نور بلوچ خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔ ڈرامہ خوبصورت تین پیار کرنے والے افراد کی کہانی ہے جن میں اظفر رحمٰن ، ماہ نور بلوچ اور زرنش خان شامل ہیں۔ ڈرامے میں اداکار فیصل رحمٰن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے

Read More

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو سٹیج ڈرامے رام لیلا میں ایک کردار ادا کرنا تھا لیکن سخت گیر ہندو تنظیموں کے اعتراض کے بعد انھیں رام لیلا میں حصہ لینے سے منع کر دیا گیا۔سخت گیر ہندو تنظیم شیو سینا کاکہنا ہے کہ رام لیلا میں کوئی بھی مسلمان کردار ادا نہ کرے جس کے بعد اس کا اہتمام کرنے والوں نے نواز الدین کو اس میں حصہ لینے سے منع کر دیا۔رام لیلا ہندوں کی مقدس کتاب رامائن کی کہانی پر مشتمل ڈرامہ ہے جو ہر برس دسہرا کے موقع پر تقریبا سبھی شہروں میں…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی پہلی فلم کی وجہ سے کئی ڈرامے چھوڑ دیئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم سائن کرنے کی وجہ سے انہیں دوزیرتکمیل ڈرامے چھوڑنا پڑے کیونکہ وہ ان دنوں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ثنا جاویدیاسر نواز کی فلم”مہرالنساءوی لب یو“ میں دانش تیمور کے ساتھ مرکزی کردار میں انہیںکاسٹ کیا گیا ہے۔ثنا جاوید کا کہنا ہے کہ میں اس فلم میں مہرالنساءکا مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں۔یہ میری پہلی فلم ہوگی کیونکہ ”رنگریزہ“میں نے بعض گھریلو وجوہات کی بنا پر چھوڑدی تھی۔”رنگریزہ“میں وہ کردار اب عروہ حسین کررہی ہیں۔”مہرالنساءووئی لَب یو“ میں جاوید…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار ہ وینا ملک اور ان کے شوہر کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جن کے خاتمے کے لئے ان کے بعض مشترکہ دوست بھی متحرک ہوگئے ہیں۔باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خان خٹک کے درمیان کئی گھریلو معامالات پر کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے جن میں اب شدت آگئی ہیں۔ انہی اختلافات کی وجہ سے کئی بار ان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوچکی ہے۔ چندروز پہلے بھی ان کے درمیان کسی بات پرتلخ کلامی ہوئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چندروز سے دونوں آپس میں کافی ناراض…

Read More

لندن (نیٹ نیوز )ٹیکنالوجی کی ترقی نے ذرائع مواصلات میں بھی بے پناہ جدت اور ترقی کے راستے کھولے ہیں ،ہوائی جہاز کو اب تک تیز رفتار سفری ذریعہ قرار دیا جاتا رہا ہے مگر اب زمین پر چلنے والی ریل گاڑیاں بھی اپنی تیز رفتاری میں جہازوں کو مات دینے لگی ہیں ،متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2020میں دبئی میں ایک نئی ٹرین سروس شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی رفتار ہوائی جہاز سے بھی زیادہ ہو گی ایک ہوائی جہاز اوسطاََ 700سے 1000کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے مگر…

Read More

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں نائن زیرو کے قریب مکان سے اسلحہ برآمد ہونے کے حوالے سے پولیس حکام کا ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم کیو ایم لندن کے چار رہنماﺅں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے نائن زیرو سے متصل پارک کے ساتھ موجود ایک کمرے سے پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں،تحقیقاتی اداروں کو مکان کی ملکیت کے حوالے سے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کے اندراج سے قبل اعلی پولیس حکام کا اجلاس ہوا۔اجلاس ایم کیو ایم لندن کے چار رہنماﺅں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا…

Read More

نیو یارک (شوبزڈیسک) ڈاﺅن ٹاﺅن مین ہیٹن میں ایک نقاب پوش مسلح شخص پریانکا چوپڑا کو بندوق کی نوک پر لئے جا رہا تھا اور اداکارہ کی کلائیاں بھی زخمی تھیں جبکہ ان کے چہرے سے خوف اور ڈر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔ اس حالت میں ان کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر آئی تو سب ہی چونک اٹھے تاہم کچھ ہی دیر بعد اصل حقیقت بھی سامنے آ گئی جس نے سارا تجسس ہی ختم کردیا۔درحقیقت اداکارہ کسی نقاب پوش کے ہتھے نہیں چڑھی تھی بلکہ وہ امریکی ٹی وی سیریز کی شوٹنگ میں مصروف…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈالر گرل کی شوبز میں واپسی کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف ماڈل ایان علی کے جیل سے رہا ہونے کے بعد بہت سے افراد نے یہ دعوے کئے تھے وہ بہت جلد شوبز میں واپس آرہی ہیں اور انہوں نے کئی پراجیکٹس سائن کرلئے ہیں تاہم کافی عرصے گزرجانے کے باوجودایسا کوئی پراجیکٹ سامنے نہیں آیا جس میںایان علی کام کررہی ہوں۔اسی بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے ایان علی کو فلموں ،ڈراموں میں کام کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی…

Read More