All posts by Faisal Khan

فلموں میں آتے ہی سارے اداکاروں کی چھٹی کردوں گا، عامرلیاقت

کراچی(ویب ڈیسک) نامورپاکستانی سیاستدان، میزبان اورمذہبی اسکالرعامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کررہے ہیں اورفلموں میں آتے ہی تمام پاکستانی اداکاروں کی چھٹی کردیں گے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فلمیں بہت جلد آنے والی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی فلمیں آتے ہی پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے تمام ٹی وی اداکاروں کی چھٹی ہوجائے گی۔عامرلیاقت نے حال ہی میں اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کے ساتھ حدیقہ کیانی کے شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ اب وہ فلموں میں بھی آنے والے ہیں اور ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کررہے ہیں۔ جس پر میزبان حدیقہ کیانی نے کہا میں اس حوالے سے آپ سے پوچھنا چاہ رہی تھی کیونکہ مجھے آپ کے اندر اداکاری کے جراثیم بھی نظر آرہے ہیں۔عامر لیاقت نے کہا میں تین فلموں میں کام کررہاہوں اور آپ کو یہ بتادوں کہ جتنے ٹی وی فنکار فلمیں کررہے ہیں سب کے سب گھر بیٹھ جائیں گے۔ عامر لیاقت کے اس دعوے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ عامر لیاقت نے کہا میری ہر کسی نے حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں نے ہمیشہ خود کو منوایا ہے۔عامر لیاقت نے اپنی فلموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں میں ہمیشہ پاکستان کو برا دکھایا جاتا ہے لیکن ہم اپنی فلم میں بھارت کو بے نقاب کریں گے کہ وہ کس طرح خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ اس کے ساتھ ہی عامر لیاقت نے کہا کہ ان کی ایک اور فلم صوفی ازم سے متعلق ہے۔

دورہ آسٹریلیا میں جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، بابر اعظم

لاہور (ویب ڈیسک)قومی ٹی20 ٹیم کے نئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہم سیریز میں جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے سرفراز احمد کو ٹی20 ٹیم اور ٹیسٹ کی قیادت سے ہٹاتے ہوئے اظہر علی کو ٹیسٹ اور بابر اعظم کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سونپ دی تھی۔ٹی20 ٹیم کا کپتان بننے کے بعد لاہور میں پہلی مرتبہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے ہماری ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ٹیم کا کامبی نیشن بہت اچھا ہے، کوشش ہو گی کہ جیت کر واپس آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم شکست کے بارے میں سوچ کر نہیں جاتی اور کوشش یہ ہوتی ہے کہ اپنی 100فیصد کارکردگی دکھائیں لہٰذا ہم بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں بابر نے کہا کہ میں انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی قومی ٹیم کی قیادت کر چکا ہوں اور ڈومیسٹک ٹیموں کا بھی کپتان رہ چکا ہوں جبکہ 2015 سے مستقل قومی ٹیم کا حصہ ہوں جس سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ڈومیسٹک ٹی20 میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر رہنے والی سینٹرل پنجاب کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے اپنی ٹیم کی ناکامی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری اصل طاقت بیٹنگ تھی لیکن باو¿لنگ کمزور تھی جس کی وجہ سے کوشش ہوتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کریں اور انہیں جلد کریں لیکن باو¿لنگ کی وجہ سے ہمیں مشکلات ہوئیں جس کی وجہ سے ہم میچ ہارے، میری وجہ سے نہیں۔سری لنک کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم تیسرے درجے کی نہیں تھی بلکہ وہ ایک نوجوان ٹیم تھی اور ہماری ٹیم میں بھی کافی تبدیلیاں تھیں جس سے ہمیں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور آسٹریلیا میں ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی 100فیصد کارکردگی دکھائیں۔’ہم نے جیسی کرکٹ یہاں کھیلی ویسی آسٹریلیا جا کر نہیں کھیلنی، ہم مثبت کرکٹ کھیلیں گے جیسی وہ کھیلتے ہیں’۔ٹی20 ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹنگ پر یقین ہے اور اسی طرح میری کوشش ہو گی کہ قیادت کرتے ہوئے بھی خود پر یقین رکھوں، ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا کیونکہ اسی طرح ایک اچھا کمبی نیشن اور ٹیم تشکیل پاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی ٹیم سے پرفارمنس لینے کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی کا تسلسل بھی برقرار رکھوں اور بہتر سے بہتر کھیل پیش کر سکوں۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں زیادہ باو¿نس ہوتا ہے جس کا ہمیں اندازہ ہے اور اسی مناسبت سے ہم نے تیاری کی ہے اور سیریز کے لیے ہمارا سب سے مضبوط پہلو ہماری باو¿لنگ ہے جس میں محمد عامر، وہاب ریاض کے ساتھ ساتھ محمد عرفان بھی موجود ہوں گے۔خراب فارم کا شکار شاداب خان اور فخر زمان کے حوالے سے سوال پر بابر نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی بوجھ نہیں ہے کیونکہ مسلسل یہ دونوں کھلاڑی کارکردگی دکھاتے ہوئے آ رہے ہیں اور تین چار میچوں میں کارکردگی نہ دکھانے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم انہیں باہر کر دیں بلکہ ہمیں ان کو مکمل سپورٹ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 سیریز میں فخر کے ساتھ میں ہی اوپننگ کروں گا اور ہم بیک اپ کے طور پر امام الحق کو ساتھ لے کر جا رہے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ان کو بھی استعمال کریں گے۔سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ ان کی کمی ضرور محسوس ہو گی کیونکہ سرفراز نے بہت خدمات انجام دیں اور اس ٹیم کو عالمی نمبر ایک بنایا لیکن ان کی جگہ آنے والے محمد رضوان بھی تمام فارمیٹس میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں جس سے ہمیں کافی مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کارکردگی دکھا رہی ہو تو دباو¿ نہیں آتا لیکن سرفراز کی اپنی فارم اچھی نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ دباو¿ میں تھے اور امید ہے کہ وہ دوبارہ ٹیم میں کم بیک کرنے میں کامیاب رہیں گے۔کیا لیگ اسپنر عثمان قادر کو آپ سے دوستی کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا؟، اس بارے میں سوال پر ٹی20 کپتان نے کہا کہ دوستی گراو¿نڈ سے باہر ہے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے، کسی کلب کی ٹیم نہیں کہ اپنی مرضی سے کسی کو شامل کر لوں اور عثمان قادر کو ان کی کارکردگی اور آسٹریلیا میں کھیلنے کے تجربے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔پاکستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے ہفتے کو سڈنی روانہ ہو گی جہاں وہ تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مریم نواز سروسز اسپتال میں والد نواز شریف کے برابر والے کمرے میں منتقل

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سروسز اسپتال لاہور پہنچا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو ان کے والد نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ ہوگا اور ساتھ ساتھ وہ اپنے والد کی تیمارداری بھی کریں گی۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا سروسزاسپتال میں علاج شروع کردیا گیا ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق مریم نواز کی ای سی جی رپورٹ نارمل آئی ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل رات گئے مریم نواز کو والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی اپنی طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔سروسز اسپتال میں مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے اور بعدازاں تمام ٹیسٹ رپورٹس کو نارمل قرار دے کر مریم نواز کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔تاہم مسلم لیگ ن کا مو¿قف ہے کہ طبیعت خراب ہونے کے باوجود مریم نواز کو اسپتال سے جیل منتقل کیا گیا۔نواز شریف کی طبیعت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ کو ہدایات دی تھیں کہ مریم نواز کو اسپتال میں ٹہرانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔ ان کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی ٹیم کررہی ہے۔مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ا?ج لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں نیب نے مو¿قف اپنایا کہ مریم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال داخل کیا گیا ، مریم نواز کی ان کے بیمار والد سے ملاقات بھی کروائی گئی۔عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ ’کیا آپ مریم نواز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ تیمارداری کیلئے کسی کو ضمانت دی جائے‘۔عدالت نے مریم نواز کی ضمانت سے متعلق نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر بروز پیر تک ملتوی کردی ہے۔خیال رہے کہ نواز شریف کو 21 اکتوبر کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اسپتال کے وی آئی پی روم نمبر ایک میں زیر علاج ہیں۔

عائزہ نے خاندان والوں کی مخالفت کے باوجود دانش سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنے خاندان والوں کی ناپسندیدگی اور مخالفت کے باوجود دانش تیمور کے ساتھ شادی کرنے کی وجہ بتادی۔عائزہ خان اوردانش تیمور کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے جو اپنے گھراورکیریئر کو متوازن انداز میں لے کر چل رہے ہیں تاہم اس خوشگوار جوڑی کی شروعات اتنی اچھی نہیں تھی۔حال ہی میں عائزہ خان نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان والے ان کی دانش کے ساتھ شادی کے خلاف تھے اور اس رشتے سے خوش نہیں تھے۔عائزہ خان نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا جب دانش کے گھر والے میرا ہاتھ مانگنے آئے تو میرے رشتے دار خوش نہیں تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے میری شادی خاندان میں ہی ہو۔ انہوں نے میری والدہ کو سمجھایا بھی کہ میری شادی دانش سے نہ کریں لیکن میری والدہ کو دانش بہت پسند آئے تھے۔عائزہ نے مزید بتایا کہ دانش نے میرے رشتے کے سلسلے میں میری والدہ سے ملاقات کی تھی اورانہیں شادی کے لیے منایا تھا۔ اور ہم سب کی ناپسندیدگی کے باوجود صرف میرے والدین کی کوششوں کی وجہ سے ملے۔واضح رہے کہ عائزہ خان، ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی کا نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والا ڈراما”میرے پاس تم ہو“ لوگوں میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔

ویکسین نہ ملنے پر بچھو کے ڈنک کا شکار 3 سالہ بچہ جاں بحق

جام صاحب(ویب ڈیسک) بچھوکے زہرکے تدارک کی ویکسین نہ ملنے سے 3 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق جام صاحب کے نواحی گاﺅں امان ا? شرکے رہائشی نچایو شر کے5 سالہ بیٹے فرحان علی کو بچھو نے ڈنک مار دیاجسے تشویشناک حالت میں نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل اسپتال لے جایا گیا۔اسپتال میں بچھو کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے پرڈاکٹروں نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کسی دوسرے اسپتال لے جانے کا کہا جس کے بعد بچے کوحیدرآباد کے سول اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں بھی مناسب دوائیں نہ ہونے کے باعث فرحان جان کی بازی ہار گیا۔

امریکا کا شام میں اضافی فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان

بیروت(ویب ڈیسک) امریکا نے شام میں تیل تنصیبات کی حفاظت کیلئے اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی منصوبے کی دوبارہ بحالی شام کی ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کے تعاون سے کی جائے گی جو شمالی شام میں آئل تنصیبات کو داعش اور آئی ایس آئی ایل کے قبضے میں جانے سے روکے گی۔پینٹاگون کا کہنا ہےکہ امریکا اپنے اتحادی ایس ڈی ایف کے تعاون کے ساتھ اپنی پوزیشن کی دوبارہ بحالی پر کاربند ہے جب کہ شمالی شام میں اضافی فوجی دستے آئل تنصیبات کے داعش یا دیگر شرپسند عناصر کے واپس قبضے میں جانے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔سابق امریکی عہدیدار نے کہا کہ پالیسی میں ایک اور تبدیلی کے تحت امریکا کی جانب سے شمالی شام میں فوجی دستوں کی تعیناتی تاریخ اور جغرافیہ کو بری طرح نظرانداز کرنا ہے۔گزشتہ روز امریکی صدر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ امریکا داعش کو کبھی آئل تنصیبات پر دوبارہ منظم نہیں ہونے دے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں شمالی شام سے امریکی افواج کے انخلاءکا اعلان کیا تھا جس کے بعد ترکی نے شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن شروع کیا۔یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے شمالی شام میں 9 اکتوبر سے کرد باغیوں کے خلاف بہارِ امن ’پیس اسپرنگ‘ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ترکی اپنی سرحد سے متصل 32 کلو میٹر تک کے شامی علاقے کو محفوظ بنا کر ترکی میں موجود کم و بیش 20 لاکھ سے زائد شامی مہاجرین کو وہاں ٹھہرانا چاہتا ہے اور ترکی کا مطالبہ ہے کہ کرد ملیشیا شمالی شام کی 32 کلو میٹر کی حدود سے باہر چلی جائے اور یہ علاقہ ’سیف زون‘ کہلا سکے۔معلوم رہے کہ کرد ملیشیا آزاد ملک کے قیام کیلئے سرگرم ہے، عراق میں کردستان کے نام سے ایک خودمختار علاقہ کردوں کو دیا گیا ہے تاہم وہ شام اور ترکی کے کچھ علاقوں کو بھی کردستان کا حصہ بنانا چاہتے ہیں جبکہ ترکی کرد ملیشیا کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سیز فائر معاہدے کے تحت روس اور شام کرد ملیشیا کو سرحدی علاقے سے نکالنے میں سہولت کاری فراہم کریں گے۔روس نے کرد ملیشیا کو خبردار کیا ہےکہ وہ ترکی اور شام کے سرحدی علاقے سے فوری انخلا کریں بصورت دیگر ترک فوجیں انہیں ختم کردیں گی۔

نواز شریف کی طبیعت پہلی مرتبہ خراب نہیں ہوئی: یاسمین راشد

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق عدالت کے ہر فیصلے پر من و عن عمل کریں گے۔سروسز اسپتال لاہور میں میاں نواز شریف کی عیادت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ رات نواز شریف کی طبیعت تھوڑی خراب ہوئی تھی، اسٹیرائیڈ شروع ہونے سے بلڈ شوگر بڑھ گئی تھی لیکن وہ آج صبح 9 بجے کافی ہشاش بشاش تھے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صحت کی تمام سہولیات دی جا رہی ہیں لیکن پلیٹیلیٹس بنتے ہیں اور ختم ہو جاتے ہیں۔میاں صاحب کی رپورٹس سے متعلق صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ساتھ رپورٹس شیئر کی جا رہی ہیں اور میاں صاحب نے خود اپنے علاج سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا ہے لہذا اگر وہ ڈاکٹر باہر سے بلوانا چاہتے ہیں تو بلوا لیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عدالت کو نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام رپورٹس بھیج دی ہیں اور جو طبی رپورٹس بھیجی گئی ہیں اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق عدالت کے ہر فیصلے پر من و عن عمل کریں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ مریم بی بی ضرور اپنے والد کی تیمارداری کریں۔ایک سوال کے جواب پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی طبیعت پہلی مرتبہ خراب نہیں ہوئی، اس سے قبل بھی ان کی طبیعت خراب ہو چکی ہے لیکن انہیں ہمیشہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور اب بھی کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی تقاضے اپنی جگہ لیکن ا±س سے قبل میں ایک ڈاکٹر ہوں اور میرے لیے انسانیت سب سے پہلے ہے اس لیے میاں صاحب کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم علالت کے باعث 21 اکتوبر سے سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، انہیں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ نواز شریف کے پلیٹیلیٹس تشویشناک حد تک کم ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں 3 میگا یونٹس پلیٹیلیٹس لگائے گئے۔نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کے مرض کی ابتدائی طور پر تشخیص کر لی گئی ہے۔

داخلی سیکیورٹی آپریشنز کیلئے بلوچ رجمنٹ کا کردار مثالی ہے، آرمی چیف

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔پاک فوج کے ترجمان ادارے ( آئی ایس پی آر )کے مطابق بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیج لگائے۔اس موقع پر آرمی چیف نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ رجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں داخلی سیکیورٹی آپریشنز کیلئے بلوچ رجمنٹ کا کردار مثالی ہے۔بلوچ رجمنٹ کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارشہدا پر پھول بھی رکھے۔

نواز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا تو وزیر اعظم ذمہ دار ہوں گے، مسلم لیگ (ن)

راولپنڈی (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت پر مجرمانہ غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران احمد نیازی ہوں گے۔اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سنگین بیماری لاحق تھی لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میڈیا سیل نے اس کا مذاق اڑایا جو بدقسمتی سے پاکستانی سیاست پر سیاہ دھبہ ہے جو پی ٹی آئی نے متعارف کرایا ہے جس میں مخالفین کی بیماری اور المیوں پر بھی سیاست کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام گوگل، یاہو یا کسی بھی سرچ انجن پر جا کر 20ہزار سے کم پلیٹلیٹس کے بارے میں سرچ کریں کہ یہ کس حد تک سنگین ہے اور ایم بی بی ایس کی ڈگری کا حامل کوئی بھی ڈاکٹر یہ بتا سکتا ہے کہ پلیٹلیٹس 20 ہزار سے کم ہونے کے بعد انسان کو جسم کے اندر کسی بھی عضو سے خون رسنے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے اور اس صورتحال میں مریض کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کل نواز شریف کے ذاتی معالج نے 7بجے ان کے کم پلیٹلیٹس کی رپورٹ حکام کو بھیجی اور اس کی سنگینی سے آگاہ کردیا تھا لیکن وہ رات 12بجے تک اس رپورٹ کو نظر انداز کر کے سوتے رہے اور ان رپورٹس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا حالانکہ انہیں 30 منٹ کے اندر نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کرنے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ رپورٹس میڈیا اور سوشل میڈیا پر آئیں اور مسلم لیگ کے کارکن اپنے قائد کی اس خطرناک حالت کا سن کر مشتعل ہو کر وہاں پہنچے تو اس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور اس موقع پر افسوس کی بات ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ان رپورٹس اور ہسپتال منتقلی کا مذاق اڑایا جو نہایت شرمناک، افسوسناک اور تیسرے درجے کی سیاست ہے، جو پی ٹی آئی اس ملک میں متعارف کرا رہی ہے اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب کی صحت کے ساتھ جو کھیل ہو رہا ہے اس کی براہ راست ذمہ داری وزیراعظم عمران احمد نیازی پر ڈالتے ہیں اور اگر خدانخواستہ ان کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے اور ہم انہیں کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔احسن اقبال نے تحریک انصاف کو پاکستان پر سیاسی عذاب کا نزول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں حسد، نفرت اور تکبر کی سیاست کو متعارف کرایا جو ملک کی جمہوریت کو پراگندہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے رویوں نے پاکستان کی معیشت کو بھی تباہی کے کنارے پر لا کھڑا کیا ہے اور پی ٹی آئی، پاکستانی معیشت کے لیے 9/11 ثابت ہوئی ہے کہ جس نے ہنستی بستی اور ابھرتی ہوئی معیشت کو گرتی ہوئی معیشت بنا دیا اور اب حالات اتنے خراب ہیں کہ افغانستان کی شرح نمو بھی پاکستان سے بہتر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خراب صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی ادارے اگلے تین سالوں میں پاکستان کی شرح نمو ڈھائی سے 3فیصد تک کی پیش گوئی کر رہے ہیں جبکہ ہماری آبادی 2.4فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے تو اس لحاظ سے شرح نمو کو صفر تصور کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے 2018 میں 5.8فیصد شرح نمو دکھائی تھی اور اب یہ حکومت بتا رہی ہے کہ 5سال مکمل ہونے پر پاکستان کی شرح نمو 5فیصد پر پہنچے گی تو 2023 میں پاکستان میں وہاں بھی نہیں ہو گا جہاں ہم نے 2018 میں چھوڑا تھا۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ کونسا پاکستان ہے؟ دراصل یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ بدترین فراڈ اور بدترین دھاندلی ہے جنہیں نئے پاکستان کا چکمہ دے کر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے سونامی میں غرق کردیا گیا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو بہتر بنانے اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے جو محنت کی تھی، آج اسے چکنا چور ہوتے ہوئے دیکھ کر ہم شدید مضطرب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سی پیک کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری لائی، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ایک پرامن فضا قائم کی تاکہ ملک میں سرمایہ کار آسکے، ملک کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کیا، توانائی کا بحران حل کیا لیکن اس ساری محنت کا اس حکومت نے بہت نقصان کیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ سیاسی انتقامی کارروائیوں میں مسلم لیگ کے قائدین کی صحت سے کھیلنا بند کریں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے حوالے سے ہمیں چند عرصے سے تشویشناک خبریں مل رہی ہیں، ڈاکٹر کے بورڈ نے ان کا معائنہ کیا لیکن ان کے اہلخانہ کو ان کی میڈیکل رپورٹس نہیں دکھائی جا رہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کو گیس کے بحران سے نجات دلائی ان کو سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے، آخر کون سا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور رکن اسمبلی کو اپنی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا کر ان کی صحت سے کھیلا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو جیل کے جس سیل میں رکھا گیا ہے اس میں انہیں بستر کی سہولت میسر نہیں اور انہیں فرش پر لٹایا جاتا ہے لیکن انہوں نے کوئی شکایت نہیں کی کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ حکومت اسے ہماری کمزور سمجھ بیٹھے۔پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان نے نیب کو خط لکھ کر بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کے ٹیسٹ کرنے کی اجازت مانگی جس کے بعد ان کا ٹیسٹ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ کل 4 بجے نواز شریف کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 8 بجے شام میں یہ رپورٹ شیئر کردی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے لیکن یہ رپورٹ آنے کے باوجود نیب نے اپنی ایک اور ٹیم بلائی اور پھر رات 12 بجے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے یہ مجرمانہ غفلت وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ہوئی اور بے حسی کی عکاسی کرتا ہے، مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ یہ رویہ عمران خان کے حکم پر اپنایا جا رہا ہے۔