All posts by Faisal Khan

پارچنار اکبر چوک میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی

پشاور  ویب ڈیسک : پارچنار اکبر چوک میں دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارچنار اکبر چوک میں دھماکہ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار دھماکے میں 13 افراد زخمی ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہیں،سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکہ خیز مواد ہتھ ریڑھی میں نصب تھا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سرفراز احمد کی ٹیم میں موجودگی کا کوئی دباو نہیں ہے:وکٹ کیپر محمد رضوان

ڈربی ویب ڈیسک : وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی ٹیم میں موجودگی کا کوئی دباو نہیں ہے، انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنا خواہش ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا ویڈیو لنک کانفرنس سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کی مشکل صورت حال کے بعد انگلینڈ ٹور اہم ہے اور انگلینڈ میں ہمیں ٹریننگ اور پریکٹس کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں،پریکٹس اور انٹر اسکواڈ میچ سے اعتماد بحال ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی ٹیم میں موجودگی کا کوئی دباو نہیں ہے،خواہش ہے کہ جس کو موقع ملے وہ ٹیم کےلئے پرفارم کرے،انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنا خواہش ہے۔

کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا ذمہ دار نیب ہے.سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا ایک مرتبہ پھر قومی احتساب بیورو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا ذمہ دار نیب ہے. عدالت نے وفاقی کابینہ سے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری لینے، نئی احتساب عدالتوں کے لیے انفرااسٹرکچر بنانے اور ایک ماہ میں نیب رولز بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کردی عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لاکھڑا پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی.

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے احتساب کے ادارے کے سربراہ کو مذکورہ کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نیب میں تفتیش کا معیار جانچنے کا کوئی نظام نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ نقائص سے بھرپور تفتیشی رپورٹ ریفرنس میں تبدیل کردی جاتی ہے، ریفرنس دائر کرنے کے بعد نیب اپنی غلطیاں سدھارنے کی کوشش کرتا ہے، غلطیوں سے بھرپور ریفرنس پر عدالتوں کو فیصلہ کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں.انہوں نے کہا کہ کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا آغاز ہی نیب کے دفتر سے ہوتا ہے، قانونی پہلوﺅں کا تفتیشی افسران کو پتہ ہی نہیں ہوتا اور اس طرح برسوں تحقیقات چلتی رہتی ہیں عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ ریفرنس میں کوئی معیار نہیں ہوتا، ایک ہی گواہ کافی ہوتا ہے لیکن یہاں 50، 50 لوگوں کو گواہ بنا لیا جاتا ہے. انہوں نے عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تمام الزام عدالتوں پرلگا دیا، جس پر جواب دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں نیب پراسیکیوٹر کے جواب میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا ہی ہے، عدالت کو کوئی معانت نہیں ملتی، حقائق اور قانونی پہلوﺅں کا معلوم ہی نہیں ہوتا، تحقیقات برسوں تک چلتی رہتی ہے.بعد ازاں عدالت نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق سیکرٹری قانون کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی کابینہ سے منظوری لے کر ایک ماہ میں ججز تعیناتی کا عمل شروع کریں اس کے علاوہ نیب رولز نیب آرڈیننس کی شق 34 کے تحت بنائے جائیں کیونکہ اس کے ایس او پیز رولز کے متبادل نہیں ہوسکتے بعدا ازاں کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی. خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے سیکریٹری قانون کو حکم دیا تھا کہ وہ کیسز کے بڑے بیک لاک کو ختم کرنے کے لیے کم از کم 120 احتساب عدالتیں قائم کرنے کے لیے حکومت سے فوری طور پر ہدایات حاصل کریں سپریم کورٹ کی جانب سے یہ ہدایات سال 2000 سے 1226 ریفرنسز کے زیرالتوا ہونے سمیت مجموعی طور پر 25 میں سے 5 احتساب عدالتوں میں اسامیاں خالی ہونے پر مایوسی کے اظہار کے بعد سامنے آئیں تھیں.خیال رہے کہ ملک کے اہم مسائل میں سے بدعنوانی ایک اہم مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کا ادارہ تشکیل دیا گیا تھا اس وقت نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال ہیں اور وہ کئی مرتبہ بلا امتیاز احتساب کے عزم کو دوہرا چکے ہیں تاہم اس کے باوجود اب تک احتساب عدالتوں میں کئی مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ اپوزیشن میں موجود جماعتیں موجودہ حکومت پر یہ الزام لگاتی آرہی ہیں کہ نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ حکومت ہمیشہ ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے.اس کے علاوہ گزشتہ دنوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس کے تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کے طرز عمل کو قانون، عدل، انصاف اور معقولیت کی مکمل خلاف ورزی کا واضح اظہار قرار دیا تھا 87 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس مقبول باقر نے لکھا تھا کہ موجودہ کیس آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی پامالی، آزادی سے غیرقانونی محرومی اور انسانی وقار کو مکمل طور پر اہمیت نہ دینے کی بدترین مثال ہے.جسٹس مقبول باقر نے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ اکثر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ نیب کو سیاسی انجینیئرنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور اس کا امتیازی سلوک بھی اس کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے جس کی وجہ اس کی صداقت اور غیرجانبداری پر لوگوں کے یقین کو دھچکا لگا ہے. علاوہ ازیں 120 نئی عدالتوں کے قیام کے معاملے میں وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا عدالت میں جمع جواب میں بتایا گیا کہ 120 عدالتوں کے قیام میں مالی مسائل کا سامنا ہے لیے جبکہ اس کے لیے سالانہ 2 ارب 86 کروڑ روپے کے بجٹ کی ضرورت ہوگی جبکہ اسامیوں کے لیے وزارت خزانہ اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے منظوری بھی حاصل کرنا ہوگی.جواب میں کہا گیا کہ ہے کہ اس سلسلے میں مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے بجٹ بھی وزارت خزانہ نے پاس کرنا ہوگا مزید برآں یہ بھی بتایا کہ 5 احتساب عدالتوں میں ججز کی خالی اسامیاں پر کرنے کے لیے سمری ارسال کردی گئی ہے دوسری جانب جواب میں زیر التوا مقدمات کے بارے میں بھی بتایا گیا اور کہا گیا کہ ملک بھر کی 24احتساب عدالتوں میں 975 مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ تمام عدالتیں فعال ہیں.عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کی 3 احتساب عدالتوں میں 110مقدمات زیر التوا ہیں، اس کے علاوہ لاہور کی 5 عدالتوں میں 213، راولپنڈی کی 3 عدالتوں میں 18 مقدمات زیر التوا ہیں جواب میں بتایا گیا کہ ملتان کی ایک عدالت میں 80، سکھر میں 56 اور کوئٹہ کی 2 عدالتوں میں 108مقدمات زیر التوا ہیں جواب میں بتایاگیا ہے کہ کراچی کی 5 عدالتوں میں 188اور حیدرآباد کی عدالت میں 38 مقدمات ہیں جبکہ پشاور کی 4 احتساب عدالتوں میں 164مقدمات زیر التوا ہیں.

پاکستان جوہری ہتھیاروں کا بہتر تحفظ کرنے والا ملک قرار

واشنگٹن ویب ڈیسک : پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کا بہترتحفظ کرنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔

جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستانی اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل رہی ہے۔

این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ میں ‏نیوکلیئر ہتھیاروں کےحامل ممالک میں پاکستان اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار دیا گیا۔

این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان نے بھارت کو چھ پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا، بھارت کے 41 کے مقابلے میں پاکستان نے47 پوائنٹس حاصل کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا 19واں اور بھارت کا 20واں نمبر ہے جب کہ تنصیبات کے تحفظ میں 47 میں سے پاکستان کا 33 واں، بھارت کا 38واں نمبر ہے۔

این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ میں تنصیبات کے تحفظ میں  بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کا اسکور58 ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‏نئے ضوابط لاگو کر کے پاکستان نے زیادہ تر اقدامات سیکیورٹی اور کنٹرول سے متعلق اٹھائے اور اسے موثر بنایا۔

رپورٹ کے مطابق گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا۔ امریکہ میں پاکستانی سفیراسد مجید خان نے رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔

مودی نے منا بھائی ایم بی بی ایس کی یاد تازہ کردی

(ویب ڈیسک)بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی لیہہ کے آرمی اسپتال میں زیر علاج گلوان وادی میں چینی فوج کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہونے والے بھارتی فوجیوں کی عیادت کو مودی سرکار کی مضحکہ خیز ’تشہیری مہم‘ اور ’ٹوپی ڈرامہ‘ قرار دے دیا۔ ’مودی بھائی‘ نے تو ’منا بھائی‘ کی یاد تازہ کردی جھٹ پٹ اسپتال کا ماحول بنالیا اور’مودی بھائی ایم بی بی ایس‘ بھارت میں ٹوئٹر پر مقبول ٹرینڈ بن گیا۔کانگریس رہنما ابھیشیک دت نے کہا کہ نہ ڈرپ، نہ دوا، نہ ہی بستر کے ساتھ میز پر کوئی پانی کی بوتل، آخر یہ کس زاویے سے اسپتال نظر آتا ہے؟ ڈاکٹر کی جگہ فوٹوگرافر کھڑا ہے لیکن شکر ہے ہمارے تمام فوجی صحت مند ہیں۔کانگریس رہنما سلمان نظامی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی تو جھوٹ بولنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں، پہلے کہا چینی فوج بھارتی حدود میں داخل نہ ہوسکی اب زخمی فوجیوں کے ساتھ تصویریں کھنچوا رہے ہیں، مودی نواز میڈیا نقصان کی پردہ پوشی کرنے کوشش کرے گا لیکن اصل نقصان بھارتی سالمیت کو ہوا ہے۔کانگریس رہنما شری واستا نے طنز کے وار کرتے ہوئے کہا کہ چھپن انچ توند والے مودی پہلے وزیراعظم ہیں جو ایک کانفرنس ہال کو اسپتال کا وارڈ کہہ رہے ہیں اس اداکاری پر تو آسکر بھی دیا جائے تو کم ہے۔ایک صاحب نے سوشل میڈیا تبصرہ کیا کہ یہ مبینہ زخمی تو ہشاش بشاش نظر آتے ہیں، بستر کی چادریں ایک دم صاف ستھری اور جیسے ابھی ابھی بچھائی گئی ہوں، لگتا ہے یہ تماشہ مودی جی کی مارکیٹنگ ٹیم کی پیشکش ہے۔شدید تنقید کے بعد بھارتی فوج کو وضاحت کرنی پڑی کہا کہ اسپتال اصلی تھا، کووڈ 19 پروٹوکول کی وجہ سے ٹریننگ ہال کو وارڈ میں تبدیل کیا گیا۔

غر ب اردن پر قبضہ ، امریکہ میں ہزاروں یہودیوں اور فلسطینیوں کا اسرائیل کیخلاف مظاہرہ

نیویارک بروکلین میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے صیہونی منصوبے کی مخالفت
فلسطین آزاد کرو کے نعرے نیو جرسی میں بھی یہودی اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے
دو ہزار افراد کی نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی برسلز میں اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے غیر قانونی یہودی بستی کے خلاف شدید احتجاج
ٹرون سکوائر امریکی سفارت خانے کے باہر فلسطین باد کے نعرے

وزیر اعظم عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جو بار بار مظلوم کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوئے

وزیر اعظم عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جو بار بار مظلوم کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوئے

لاہور: ہم عمران خان کا مرتے دم تک ساتھ دیں گے،

لاہور: عمران خان ہمیشہ نمبر 1 رہیں گے …گلوکار سلمان احمد

ننھے بچے کے سامنے نانا کو شہید کرنے پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں آگئے،سخت الفاظ میں مذمت

لاہور(ویب ڈیسک) کیسے دنیا اس واقعے پر خاموش بیٹھ سکتی ہے ۔ انڈین فوج کو کیسے ان واقعات پر استثنی دیا جاسکتا ہے ۔ آخر کب تک ایسے واقعات پر آنکھیں بند رکھی جائیں گی ۔ ایسے واقعات کو روکنا ہوگا، کشمیریوں کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے۔
علاوہ ازیں گلوکار فرحان سعید کا کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی بربریت پر بیان ۔کشمیر میں بے رحمانہ واقعے پر دنیا کی کشمیریوں کی حالت زار پر بے حسی ظاہر کرتی ہے ۔ میری ہمدردیاں بشیر اور 3 سالہ بچے سہیل کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

سوپور میں بھارتی فوج کی سفاکیت، اداکار شان شاہد کا اظہار مذمت ، کیا بھارت اس شرم ناک واقعے پر شرمندہ نہیں، شان شاہد ۔ ان لوگوں پر بھی افسوس ہوتا ہے جو اس نسل کشی کے وقت خاموش رہے، کشمیر میں انسانوں جاری ظلم کو ختم کیا جائے ، شان شاہد

’پب جی گیم میں ناکامی‘، ایک اور نوجوان نے خود کشی کرلی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب ہاو¿سنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر کھیلے جانے والے آن لائن گیم میں ایک ٹاسک مکمل کرنے میں ناکامی کے بعد ایک اور نوجوان لڑکے نے خودکشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق اٹھارہ سالہ شہریار کو چھت کے پنکھے سے لٹکا پایا گیا اور اس کے جسم کے پاس ایک خود کشی کا نوٹ لکھا تھا جس پر لکھا تھا جس میں اس نے پلیئر ان نون بیٹل گراو¿نڈ (پب جی) کو ’قاتل آن لائن گیم‘ قرار دیا تھا۔کینٹ ڈویڑن کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) فرقان بلال نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکے ایک نامعلوم لڑکی کو انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے دکھانے کے لیے ویڈیو کال بھی کی تھی۔ایس پی نے بتایا کہ لڑکا اپنے بھائی کے ساتھ پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی میں کرائے کے کوارٹر میں رہتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب لڑنے کے خودکشی کی اس وقت اس کا بھائی گھر پر نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ پولیس نے فرانزک تجزیہ کرنے کے لیے اس کا مبینہ خودکشی کا نوٹ اور موبائل فون ضبط کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریار کا بھائی ایک سیلز مین تھا اور پولیس اس لڑکی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسے لڑکے نے خود کو پھانسی پر لٹکانے سے قبل ویڈیو کال کی تھی۔ایس پی نے مزید کہا کہ ’ہم ایک دکاندار سے بھی تفتیش کریں گے جو پب جی گیم میں اس کا پارٹنر تھا‘۔مبینہ خودکشی کے نوٹ میں لڑکے نے اپنی موت کی ایک وجہ کو پب جی بتایا تھا اور اس نے اپنی غلطیاں کرنے پر دکاندار سے معافی مانگی تھی۔خیال رہے کہ رواں ماہ کا یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں ایک کم سن لڑکے نے پب جی کھیلتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔آن لائن گیم پر پابندی کے لیے لاہور پولیس نے پہلے ہی انسپیکٹر جنرل پولیس کے ذریعہ اعلی حکام کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (آپریشنز) اشفاق احمد خان کی سفارشات پر لاہور سٹی پولیس آفیسر نے اس سلسلے میں ایک خط بھی لکھا تھا۔خیال رہے کہ چند ماہرین کے مطابق پب جی بچوں کی ذہنی صحت کو متاثر کررہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک اسی طرح کی شکایات پر کھیل پر پابندی لگانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ایک اور ’بلیو وہیل چیلنج‘ نامی آن لائن ’خودکشی پر ابھارنے والے گیم‘ کی اطلاع دی گئی تھی جس کے ذریعے نوجوانوں کو 50 روز کے لیے 50 ٹاسک دیا جاتا تھا۔

کالعدم تنظیم بی ایل اے نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے چاروں دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دی

کالعدم تنظیم بی ایل اے نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے چاروں دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے پیر کی صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے تمام 4 دہشت گردوں کی تصاویر اور نام جاری کردیئے۔ تسلیم بلوچ ، شہزاد بلوچ ، سلمان ہمل اور سراج کنگور ان دہشت گردوں کے نام ہیں۔