All posts by Faisal Khan

نوجوانوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ، مزید 83 اموات، 4072 نئے کیسزاسمارٹ لاک ڈاﺅن بڑھانے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 75 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا سے سب سے کم متاثر ہوئے ہیں، نوجوانوں میں لڑکیوں کے برعکس لڑکے زیادہ متاثر ہیں، مردوں میں 51 ہزار 80 کورونا کے شکار، 50 ہزار 81 مشکوک کیسز ہیں جبکہ خواتین میں 23 ہزار 70 کورونا سے متاثر، 19 ہزار 89 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد 31 سے 45 سال کے ہیں، 31 سے 45 سال کے 22 ہزار 978 نوجوان کورونا سے متاثر ہیں، 16 سے 30 سال کی عمر کے 21 ہزار 285 افراد کورونا کا شکار ہیں، 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد کورونا کا شکار ہیں، 61 سے 75 سال کے 7 ہزار665 افراد کورونا متاثرین ہیں، سب سے کم ضعیف العمر 75 سال سے زیادہ عمر کے افراد ہیں۔پنجاب میں 75 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد فقط 1319 ہے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے پنجاب میں زیادہ تر اموات 50 سال سے زائد افراد کی ہوئی ہیں جن کو ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس سمیت مہلک بیماریاں لاحق تھیں۔

 کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہےکہ سیکیورٹی اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوچکے ہیں اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ ایک دہشت گرد اب بھی اسٹاک ایکسچینج کے اندر موجود ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ پریشن جاری ہے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا ہے جب کہ حملے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویدرٹاور اور شاہین کمپلیکس سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حملے میں اب تک 5 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں 2 عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ 3 دہشت مارے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس تھے اور ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں۔

چائینیز، پاکستانی اور کورین ہیکرز کا بھارتی ویب سائٹس پر حملہ : بھارتی میڈیا کا واویلا

(ویب ڈیسک)گزشتہ روز چائنہ,کوریا اور پاکستانی نامعلوم ہیکرز کی کاروائی کو بھارت لداخ پر چائنا کے فوجی حملے سے بھی بڑا تصور کر رہا ہے۔کرونا کے بارے میں ہیکرز نے انڈیا کی اگلے دو مہینے کی ضروریات کی اشیاءکے بارے میں معلوماتی ڈیٹا اکٹھا کیا.اب وہی اشیاءکم قیمت پر بنا کر چائنا مختلف ممالک کے زریعے انڈیا کو بیچ کر پیسہ کمائے گا۔اور دوسری طرف نامعلوم پاکستانی ہیکرز نے لائن آف کنٹرول شاہراہ قراقرم پر سی پیک ہائی وے کو کاٹنے کے انڈین منصوبے اور غیر قانونی تعمیرات کا ڈیٹا چوری کر کے چائنا کے حوالے کیا جس پر چائنا نے انڈیا اور چائنا کی Disputed Territory پر حملہ کر کے انڈیا کو سبق سکھایا اور اب چائنا مقبوضہ کشمیر کو چھڑانے کی باتیں کر رہا ہے.انڈین میڈیا یہی کہہ رہا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے انڈیا کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

دنیا میں کورونا کے ایک کروڑ مریض پاکستان میں 2 لاکھ افراد متاثر امریکہ پہلے، برازیل دوسرے ، روس تیسرے ، بھارت چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر آگیا

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور 5 لاکھ افراد اس مہلک وبا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ ہفتے تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسوں میں آدھی تعداد دو براعظموں شمالی اور جنوبی امریکا میں سامنے آئی ہے۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے ہے اور مریضوں کی تعداد 26 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ امریکا کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک برازیل ہے جہاں مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 57 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ روس 6 لاکھ سے زائد کیسز اور 9 ہزار کے قریب ہلاکتوں کی وجہ سے تیسرے نمبر جب کہ بھارت 5 لاکھ سے زائد کیسز اور 16 ہزار اموات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں بھی کورونا وائرس سے 43 ہزار سے زائد مریض انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔یاد رہے کہ جہاں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں اس مہلک وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 54 لاکھ بڑھ گئی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا کوشکست دے دی، ٹیسٹ نیگٹیو آگیا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا کوشکست دے دی، شیخ رشید کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگٹیو آگیا۔وزیر ریلوے جلد ہی گھرشفٹ ہو جائیں گے۔ شیخ رشید کورونا کے باعث ملٹری ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے کرم کیا ہے، عوام کی دعاو¿ں کی بدولت شفا ملی ہے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا شکریہ کہ وہ میری صحت کیلئے فکرمند رہے، دعاوں میں یاد رکھنے والے تمام احباب کا شکر گزار ہوں۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 148 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 71 ہزار 191، سندھ میں 74 ہزار 70، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 887، بلوچستان میں 9 ہزار 817، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 365، اسلام آباد میں 11 ہزار 710 جبکہ آزاد کشمیر میں 930 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 71 ہزار 976 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 835 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 81 ہزار 307 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 3 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 148 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 602، سندھ میں ایک ہزار 161، خیبر پختونخوا میں 869، اسلام آباد میں 115، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 108 اور ا?زاد کشمیر میں 25 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

وزراءکو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی بند کرنے کا حکم، ملکر ملک کی خدمت کریں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ( ملک منظور احمد ) وزیر اعظم عمران خان کی مدا خلت پر وفاقی وزراءفواد چوہدری اور اسد عمر کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم ہو گئے ہیں ۔وزیر اعظم کے احکامات پر دونوں وزراءکے درمیان گزشتہ روز مذاکرات ہوئے ہیں جس میں دونوں اطراف سے شکایات اور تحفظات کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔طویل دورانیے کی اس ملا قات میں اسد عمر نے فواد چوہدری سے شکا یت کی کہ بہتر ہوتا کہ آپ میڈیا میں پارٹی کی اندرونی باتیں اجاگر کرنے سے پہلے مجھ سے رابطہ کرلیتے ۔کابینہ کے دونوں ارکان کے درمیان طویل مشاور ت کے بعد غلط فہمیاں دور ہو گئیں ہیں ۔دونوں وزراءنے وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہم متحد ہیں ۔وزیر اعظم ہمارے کپتان ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے اس کی پا سداری ہم پر لازم ہے ۔اسد عمر نے کہا کہ میں یہ بات نہیں مانتا کہ مجھے جہا نگیر ترین نے کا بینہ سے نکلو ایا تھا ،تمام فیصلے وزیر اعظم کرتے ہیں ۔وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس میں تمام رہنما ﺅ ں اور کا بینہ کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی ہر گز خلاف ورزی نہ کی جائے آئندہ جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلا ف سخت کا روائی عمل میں لا ئی جائے گی ۔اسد عمر نے واضح کیا میرا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،میں وزیر اعظم کی ٹیم کا حصہ ہوں اور عمران خان ہی ہما رے ٹیم لیڈر ہیں ۔

’پائلٹس کے ذہنوں پر کورونا سوار تھا‘، کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کراچی پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی۔قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ حادثے کے دن ہی انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا تھا جب کہ طیارہ حادثے کے 3 روز بعد فرانسیسی تفتیشی ٹیم پاکستان آ ئی اور جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ وزیر ہوا بازی نے کہا کہ صاف شفاف انکوائری ہورہی ہے، انکوائری میں سینئر پائلٹس کو بھی شامل کیا گیا تاہم حادثے کی مکمل رپورٹ تیار ہونے میں ایک سال کا وقت لگے گا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ پرواز کے لیے 100 فیصد فٹ تھا، پائلٹس بھی طبی طور پر جہاز اڑانے کے لیے فٹ تھے جب کہ پائلٹس نے دوران پرواز کسی قسم کی تکنیکی خرابی کی نشاندہی نہیں کی۔غلام سرورخان نے مزید بتایا کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر نے 3 بار پائلٹس کی توجہ مبذول کروائی کہ لینڈنگ نہ کریں ایک چکر اورلگائیں لیکن پائلٹس نے ائیر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات کو نظر انداز کیا، رن وے سے 10 میل کے فاصلے پر جہاز کو 2500 فٹ پر اڑنا چاہیے تھا، اس وقت جہاز 7220 فٹ کی بلندی پر تھا اور یہ پہلی خلاف ورزی تھی، کنٹرولر نے تین بار پائلٹ کو بتایا اور لینڈنگ نہ کرنے کو کہا، جہاز کے لینڈنگ گیئر 10 ناٹیکل مائلز پر کھولے گئے، 5 ناٹیکل مائلز پر پہنچنے کے بعد لینڈنگ گیئر پھر اوپر کر لیے گئے۔وفاقی وزیر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رن وے پر 1500 سے 3 ہزار فٹ پر جہاز رن وے کو ٹچ کر سکتا ہے ، جہاز رن وے پر انجن رگڑنے سے متاثر ہوا اور آگ نکلی، پائلٹ نے پھر ہدایات کو نظر انداز کر کے جہاز اڑا لیا، کنٹرولر کی بھی غلطی تھی اسے پائلٹ کو بتانا چاہیے تھا، جہاز جب اوپر اٹھایا تو دونوں انجنز متاثر ہو چکے تھے، دوبارہ اس نے لینڈنگ کی اجازت مانگی، جو اسے اپروچ دی گئی وہ بد قسمتی سے وہاں نہ پہنچ سکا اور سویلین آبادی میں گر گیا، پائلٹ اور کنٹرولر دونوں نے مروجہ طریقہ کار کو اختیار نہیں کیا، آخری الفاظ پائلٹ نے تین بار یا اللہ ادا کیے۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پائلٹ اور کو پائلٹ کے ذہنوں پر کورونا سوار تھا، ساری گفتگو کورونا پر کر رہے تھے، کنٹرولر کی کال بھی جلدی میں سن کے کہا گیا میں مینیج کر لوں گا، زیادہ خود اعتمادی دیکھنے کو ملی، پائلٹ نے جہاز کو آٹو کنٹرول سے مینوئل پر منتقل کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ طیارہ گرنے سے 29 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن گھروں پر طیارہ گرا ان کا سروے کروادیا ہے جب کہ گھروں کے نقصانات کا بھی سروے کرایا گیا ہے، جن گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان کا ازالہ بھی جلد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور کورونا کی صورتحال کے باوجود انکوائری بورڈ نےفرائض منصبی انجام دیے، ایک عوامی رائے سامنے آئی کہ پائلٹس کو بھی انکوائری کمیٹی کا حصہ بنایا جائے جس پر 2 پائلٹس کوکمیٹی کا حصہ بنایا، مکمل انکوائری رپورٹ میں تمام ترمعاوضہ جات، محرکات اور حقائق سامنے لائیں گے، مکمل رپورٹ بھی اس ایوان کی سامنے پیش کی جائے گی۔غلام سرور نے کہا کہ بد قسمتی سے پی آئی اے کے 4 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں، بدقسمتی سے پائلٹس کو بھرتی کرتے وقت میرٹ کو نظر انداز کیا گیا، پائلٹس کو بھی سیاسی بنیادوں پر بھرتی کروایا جاتا ہے، جودکھ کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو بھی ہم تمام حقائق سے متعلق آ گاہ کررہے ہیں اور ذمے داروں کے خلاف بلا تفریق ایکشن ہوگا۔

حضور پاک ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھنے کی قرارداد پر عمل کرایا جائے، قومی اسمبلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے حضور پاک کے نام کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھنے کی قرارداد پر عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مرکزی و صوبائی حکومتوں کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا۔اس قیصر کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی ہے اب اس پر عمل بھی کروائیں گے۔وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل جو قرارداد منظور ہوئی وہ تاریخی واقعہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ خاتم الانبین لازمی لکھے جانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔علی محمد خان نے مزید کہا کہ قرارداد کی کاپیاں بھیج کر اس پر عمل کرانا اس ایوان کی ذمہ داری ہے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ آج ہی قرارداد صوبوں اور متعلقہ اداروں کو پہنچ جائے گی۔دو روز قبل قومی اسمبلی میں نصابی کتب میں حضرت محمد کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔خیال رہے کہ 15 جون کو سندھ اسمبلی میں بھی حضرت محمد کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لگانے سے متعلق قرارداد منظور کی گئی تھی۔

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

 

لاہور،اسلام آباد،کراچی(نمائندگان خبریں) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2076 نئے کیسزاور مزید 36 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 736، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی61 ہزار 227 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 36 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1260 ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 24 ہزار 206 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22 ہزار 37 تک پہنچ گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 8 ہزار 483 اور اسلام آباد میں 2015 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3616، گلگت بلتستان میں 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 219 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 20 ہزار 231 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1260 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 380، پنجاب میں 381، کے پی کے میں 425، گلگت بلتستان 9، آزاد جموں و کشمیر میں 5، اسلام آباد میں 19 اور بلوچستان میں 42 شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 80 ہزار 96 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 726 ہسپتالوں میں 4700 مریض زیر علاج ہیں۔ 457 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سرکاری دفاتر کے سرکاری ملازمین بھی کورونا سے متاثر ہونے لگے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مزید 12 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے۔ ایڈمن،فنانس،ڈرائیورز،سکیورٹی ونگ ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے۔متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے سپرے بھی کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب پلاننگ ونگ کے 2 ڈپٹی سیکرٹریز میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے 2 ملازمین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزر اور سینئر کلرک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔کورونا وائرس نے محکمہ بلدیات میں بھی پنجے گاڑھ لیے۔محکمہ فنانس پنجاب بورڈ کے افسر رضوان شاہد کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،گھر پر ہی خود کوقرنطینہ کرلیا۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 919 نئے کیس، تعداد22037 ہو گئی۔ لاہور میں 580،ننکانہ 3، قصور 2، شیخوپورہ 10،جہلم 17گوجرانوالہ 38سیالکوٹ میں 23نئے کیس سامنے آئے۔ ناروال میں 10، گجرات12، حافظ آباد 7، منڈی 6، ملتان 13، خانیوال 4، وہاڑی 4، فیصل آباد 95، جھنگ 6 اور رحیم یار کان میں 13 نئے کیس سامنے آئے۔سرگودھا 7، میانوالی 5، خوشاب 19، بہاولنگر 3، بہاولپور5، لودھراں 27، ڈی جی خان 3، لیہ 1، ساہیوال اور اوکاڑہ تین تین، پاکپتن میں 5 نئے کیس سامنے آئے۔کورونا وائرس سے 19مزید اموات، کل تعداد381 ہو چکی ہیں۔ اب تک217726 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد6326 ہو چکی ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال کے ہڈی وارڈ کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا شعبہ نیوروریڈیالوجی بھی کورونا کے باعث بند کردیا گیا ۔نیوروریڈیالوجی شعبہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عمیر رشید سمیت 5 ڈاکٹرز اور چار پیرامیڈکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ،چند روز پہلے سب اسٹینڈرڈ حفاظتی اقدامات کے باعث نیوروسرجری یونٹ 2 کے 7 سات ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔دوسری جانب ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے دھمکی دی ہے کہ آج تک اگر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز انتظامیہ کی طرف سے ہیلتھ پروفیشنلز کی حفاظت، قرنطینہ سہولیات کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہ کئے گئے تو کل طے شدہ پریس کانفرنس میں سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے جاں بحق ہو نے والے صدر کی کوویڈ19رپورٹ مثبت آگئی تفصیل کے مطا بق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صد سید ناصر ناصر حسین شاہ سانس کی شدید تکلیف کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج تھے 2دن پہلے انتقال کر گئے تھے بعد از مرگ انکی کوویڈ19رپورٹ مثبت آگئی وہ ایک عرصہ سے جماعت اسلامی سے منسلک تھے ۔شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی اور مزید 2 اراکین سندھ اسمبلی میں وائرس تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے دو اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی تعداد 8 ہو گئی ہے جب کہ دیگر ارکان میں پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کرونا کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔صوبے میں اب تک 8 میں سے 3 ارکان سندھ اسمبلی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے پولیس ملازمین کے کورونا سکریننگ ٹیسٹ کے نمونے لئے۔اسٹیبلشمینٹ برانچ، ریڈرز برانچ،سکیورٹی برانچ،پی آر او برانچ،پولیس خدمت مرکز،اکاو¿نٹس برانچ، ایچ آر ایم سمیت مختلف شعبوں کے افسران و ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز سٹاف کی بھی کورونا سکریننگ عمل میں لائی گئی۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے 100 سے زائد پولیس افسران و جوانوں کے سکریننگ ٹیسٹ کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کی کورونا سکریننگ ٹیسٹ کا مقصد ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص اور احتیاطی اقدام ہے۔ کورونا سکریننگ ٹیسٹ سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں ڈس انفکشین سپرے بھی کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کورونا وائرس کا شکارہو گئے، وزیرآباد کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کو مزید حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے بعد سندھ بھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کراچی کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں بستروں اور وینٹی لیٹر کی گنجائش ختم ہوگئی، ڈاکٹرعمرسلطان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہاتھا لاک ڈاو¿ن میں نرمی نہ کریں۔تفصیلات کے مطابق عید کے بعد سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے وارڈز بھرگئے، بیشتر نجی وسرکاری اسپتالوں نے مزید کورونا مریض لینے سے انکار کردیا۔جناح، سول، انڈس اسپتال، ڈا و¿اوجھا کیمپس اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں مریضوں کا رش ہیں ،جناح اسپتال میں ایچ ڈی یوکے انیس بستروں اور آئی سی یو کے سترہ بستروں پر مریض موجود ہیں، سول اسپتال میں مختص بارہ وینٹی لیٹرز پر بھی مریض موجود ہیں جبکہ انڈس اسپتال کے تمام 28 بستر اور 15 وینٹی لیٹرز، اوجھا اسپتال کے تمام 50 بیڈزاور 16 وینٹی لیٹرز، ضیا الدین اسپتال کے مخصوص51 بیڈز اور چھ وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مریضوں کی تعداد میں ایکدم اضافہ عید کی چھٹیوں کے بعد سامنے آیا ہے تاہم سندھ حکومت اسپتالوں میں بستروں اور وینٹی لیٹرزکی تعدادمیں اضافہ نہ کرسکی۔چیئرمین وائی ڈی اے سندھ ڈاکٹر محمد عمر سلطان نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی اسپتالوں میں وینٹی لیٹر،بیڈ کی گنجائش ختم ہوچکی ہے جبکہ اسپتالوں میں کوروناکے مختص آئسولیشن وارڈمیں بھی جگہ ختم ہوچکی ہے۔ڈاکٹرعمرسلطان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہاتھا لاک ڈاو¿ن میں نرمی نہ کریں، لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ، وینٹی لیٹراور آئسولیشن بیڈ فراہم کرنا ڈاکٹرزکی ذمہ داری نہیں ہے۔انھوں نے کہا ڈاکٹرز پر تشدد کرنے سے گریز کیا جائے، حکومت ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم نہ کرسکی تو شٹ ڈاو¿ن کی طرف بھی جاسکتے ہیں۔خیال رہے سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعدادکےساتھ طبی سہولیات کی کمی، شہری اپنے پیاروں کے علاج کے لئے اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جگہ کی کمی کےباعث نجی، سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ورثا اور عملے میں تلخ کلامی کے واقعات پرتشویش ہے۔

پانچ سو سے زائدپاکستانیوں سمیت ایک لاکھ امریکنوں کی کرونا سے اموا ت پر ٹرمپ کا اظہار تعزیت

نیو یا رک،اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)امریکہ میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونیوالی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرنے پر صدر ٹرمپ کا سوگوار خاندانوں اور امریکی عوام سے اظہار تعزیت ،امریکہ میںکرونا وائرس کی وجہ سے رپورٹ کی جانیوالی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس تعداد کی عکاسی امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار میں کی گئی ہے۔امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایک لاکھ افراد صرف چار ماہ کے قلیل عرصے میں لقمہ اجل بنے۔ ان ایک لاکھ متوفین میں پاکستانیوں کی صحیح تعداد کا کسی کو علم تو نہیں البتہ خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے چارسے ساڑھے سو (جبکہ بعض مقامی صحافیوں کے مطابق پانچ سو سے زائد) پاکستانی بھی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔کرونا وائرس وبا 1918کے فلو کے بعد امریکہ میں آنے والی ہولناک ترین وبا ہے ۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کریں۔کورونا وائرس کے بعد ترقی اور سرمایہ کاری پر اعلی سطح ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ایک عالمی مسئلہ ہے جس نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے، وائرس کیوجہ سے ہماری برآمدات متاثر ہوئیں اور ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثرہوئے، ترقی یافتہ ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نائیجریا، ایتھوپیا اور مصر کو بھی ہمارے جیسے حالات کا سامنا ہے، عالمی وبا سے مشترکہ کوششوں سے ہی نمٹا جاسکتا ہے، کورونا کے خلاف جی 20 ممالک کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے جو مدد اب تک کی جا چکی ہے اس سے زیادہ مدد ہونی چاہیے جب تک اس مسئلے کو عالمی مسئلے کے طور پر حل نہیں کیا جاتا اس سے نمٹنا مشکل ہوگا۔