All posts by Faisal Khan

حکومت کے انتقامی ایجنڈے کی وجہ سے ہر کوئی ملک سے سرمایہ نکال رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے انتقامی ایجنڈے کی وجہ سے ہر کوئی ملک سے اپنا سرمایہ نکال رہا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر کمر توڑ مہنگائی ہے، بجائے ہم کہتے ترجمان حکومت نے خود تسلیم کر لیا کہ کمر توڑ مہنگائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی 14 فیصد ہے، یہ بدترین اقتصادی بحران مین میڈ بحران ہے، موجودہ اقتصادی بحران حکومت کی نالائقی اور ناہلی کی وجہ سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ریکارڈ مہنگائی، بیروزگاری، غربت اور معاشی سست روی ہے جب کہ حکومت چینی اور آٹا مافیا کے ذریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نمائندگان پر تنقید نہیں کرنی چاہیے، آئی ایف کے لوگ آسمان سے نہیں اترے کہ ان پر تنقید نہ کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے پر اعتراض نہیں لیکن ملکی مفادات کو بھی مد نظر رکھا جانا چاہیے، آج کے دور میں معیشت گدھے کی رفتار سے نہیں الیکٹرک کی رفتار سے چلتی ہے، حکومت کو معلوم نہیں تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کس طرح مذاکرات ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا معیشت صرف اعداد و شمار سے نہیں بلکہ اعتماد کے ساتھ چلتی ہے، حکومت کے انتقامی ایجنڈے کی وجہ سے ہر کوئی ملک سے اپنا سرمایہ نکال رہا ہے۔حکومت پر تنقید جاری رکھتے ہوئے احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ انگوٹھا چھاپ حکومت ہے جس کی وجہ سے آج بیروزگاری پیدا ہوئی ہے، انہوں نے آئی ایم کے سامنے قلم رکھ دیا کہ جو لکھنا چاہتے ہیں لکھ دیں، ان سے جو سوال کریں کہتے ہیں کہ آپ نے یہ کیا وہ کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ یہاں 10، 20 سال پرانی حکومتوں کی بات نہیں ہو رہی، ہم نے غلط کیا تسلیم کرتے ہیں تو آپ بھی تسلیم کر لیں کہ آپ نے بھی غلط کیا ہے، ہم نے جو پانچ سال میں جو قرضہ لیا انہوں نے 18 ماہ میں اتنا قرضہ لے لیا، اگر قرضہ زہر تھا تو آپ نے 18 ماہ میں عوام کو کتنا زہر کھلایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی معیشت کا نمونہ لنگر خانہ ہے، چندہ جمع کرنے میں اور ملک چلانے میں بہت فرق ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ پاکستان جس بحران میں پھنس چکا ہے اس کا حل اس حکومت کے پاس نہیں ہے، ملک کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے آزاد اور منصفانہ انتخابات کی ضرورت ہے۔

میڈیا پر آکر عمران خان سے متعلق جو مرضی کہو، عزت اللہ دینے والا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عزت اور ذلت دینے والی ذات بھی اللہ کی ہے لہٰذا شام کو میڈیا پر آکر عمران خان سے متعلق جو مرضی کہو عزت اللہ دینے والا ہے۔اسلام آباد میں ‘نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسٹارٹ اَپس’ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‘پوری دنیا میں جو بڑے کام ہوتے ہیں وہ آئیڈیاز کی بنیاد پر ہی ہوتے ہیں، اچھے سے اچھے آئیڈیاز والے لوگ اس لیے کامیاب نہیں ہوتے کیونکہ وہ راستے میں ہی ہار مان جاتے ہیں اور خوفزدہ ہوجاتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے اور ناکامیوں سے ڈرتے ہیں۔’انہوں نے کہا کہ ‘کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جو آئیڈیاز کے پیچھے کشتیاں جلا کر جاتا ہے اور واپس نہ جانے کا فیصلہ کر لیتا ہے، جب آپ ہار نہ مانتے ہوئے بار بار کوشش کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں تو مضبوط ہوجاتے ہیں اور اپنے مشن کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ اسٹارٹ اَپس لانے والے وہ لوگ ہیں جن میں اپنے آئیڈیاز کے پیچھے جانے کا حوصلہ ہے اور وہ معاشرہ جو ایسے لوگوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتا ہے وہ آگے بڑھتا ہے، زوال پذیر معاشرہ کبھی ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔’انہوں نے کہا کہ ‘اللہ نے انسان کو جو طاقت دی ہے وہ پوری زندگی میں اس طاقت کا 4 فیصد بھی استعمال نہیں کرتا اس لیے کیونکہ انسان ڈرتا ہے، تجربات اور ناکامیوں سے خوفزدہ ہوتا ہے، یہ خوف ہی ہوتا ہے جو انسان کو اس کی اصل طاقت کے استعمال سے روکتا ہے۔’وزیر اعظم نے کہا کہ ‘زندگی اور موت اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے، عزت اور ذلت دینے والی ذات بھی اللہ کی ہے لہٰذا شام کو میڈیا پر آکر عمران خان سے متعلق جو مرضی کہو عزت اللہ دینے والا ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘نئی چیز، نئے راستے اور نئی سوچ آزاد ذہن رکھنے والے رکھتے ہیں، غلام ذہن تو پیچھے پیچھے چلتا ہے، آزاد انسان اپنے راستے بناتا ہے اور بڑے کام کرتا ہے۔’

عمران مافیا کا پیکج جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کیلئے ’ریلیف‘ ہے”مریم اورنگ زیب

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے ریلیف پیکیج کو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لیے ریلیف پیکج قرار دے دیا۔حکومت کے ریلیف پیکج پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیاکا 15 ارب کاپیکج عوام سےدھوکا، غریبوں کا مزیدمعاشی قتل عام ہے، یہ پیکج جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لیے ’ریلیف پیکج‘ ہے، عوام کے لیے یہ ’تکلیف پیکج‘ ہے، جعلی پیکج سے آٹا، چینی، گھی، بجلی اور گیس مزیدمہنگی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ اب پاکستان کا ہے، ملکی معیشت، سیکیورٹی ، سلامتی اور سا لمیت کا ہے، عمران صاحب لوگ ٹیکس نہیں دے رہے کیونکہ وزیراعظم چور ہے، چور اور کرپٹ مافیا کی وجہ سے ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافیا نے 18 ماہ میں 13 ہزار ارب کا تاریخی قرض لیا لیکن ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، یہ چوری اور کرپشن نہیں ہے تو کیا ہے؟ عمران مافیا نے 35 فیصد روپیہ گرایا، ایکسپورٹ پھر بھی گر رہی ہیں، یہ کرپشن اور چوری نہیں ہے تو اور کیا ہے؟انہوں نے سوال کیا کہ عمران مافیا نے 18 ماہ میں گیس 300 فیصد اور بجلی 250 فیصد مہنگی کر دی، 18ہ ماہ میں دوائیاں 500 فیصد مہنگی کر دیں، 18ماہ میں ترقی کے شرح 5.8 سے 1.9 فیصد کر دی، ?18 ماہ میں مہنگائی 3 فیصد سے 15 فیصد کر دی، 23 غیر قانونی فارن فنڈنگ اکاو¿نٹس چھپا کر منی لانڈرنگ کی، ?پشاور میٹرو کے 150 ارب کے کھڈے کھود دیئے، یہ چوری اور کرپشن نہیں ہے تو اور کیا ہے ؟

وفاقی حکومت کا رواں سال حج اخراجات 4 لاکھ 90 ہزار تک رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے رواں سال سرکاری حج اخراجات 4 لاکھ 90 ہزار تک رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2020 کی منظوری دی گئی جس کے بعد رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت حج 4 لاکھ 80 ہزار سے 4 لاکھ 90 ہزار تک کا ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ائیرلائنز کے کرائے اور ٹیکسز کو کم کیا جائے اور حجاج پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔انہوں نے کہا کہ حج کے عمل کو آسان بنانے کے لیے وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دیں جس کے بعد گزشتہ ہفتے سعودی حکام سے اہم مذاکرات کیے۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے حج اخراجات ساڑھے 5 لاکھ روپے بن رہے تھے لیکن اب حج کا خرچہ 4 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 70 سال سے زائد عمرکے شہریوں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے، کوئٹہ سے حجاج کے لیے براہ راست فلائٹس چلائی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگی، انہیں سعودی ائیرپورٹس پر لائنیں لگانا نہیں پڑیں گی جبکہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت سے متعلق بات چیت جاری ہے۔خیال رہے کہ حج پالیسی 2018 کے تحت شمالی ریجن سے جانے والے عازمین حج نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے اور جنوبی ریجن سے تعلق رکھنے والے عازمین کو 2 لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرائے تھے۔گزشتہ سال تحریک انصاف کی حکومت نے حج پالیسی 2019 کے تحت حج کے اخراجات کو دو زونز میں تقسیم کیا تھا، شمالی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے جبکہ جنوبی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 27 ہزار 975 روپے رکھے گئے تھے۔

اپوزیشن نے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑا ،حکومت کا پہلوان اپنے ہی بوجھ سے گر رہا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑا ہے لیکن حکومت کا پہلوان اپنے ہی بوجھ سے گِر رہا ہے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ کاش وزیراعظم کے فرمودات اسکرین پر چلا کر دکھائے جاتے، وہ کہتے تھے کہ جب مہنگائی ہو ٹیکس بڑھیں تب سمجھ لیں کرپشن ہو رہی ہے، 2014 میں عمران خان نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت 50 فیصد کم ہو سکتی ہے، اب بجلی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے اور کرپشن بھی بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی بحران سے فائدہ اٹھانے والے موجودہ حکومت کے کفیل ہیں، ملک میں مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی ہے، ایف آئی اے کو یہ حکم دیا کہ موجودہ چینی بحران پر رپورٹ تیار کی جائے، ایف آئی اے نے چینی بحران پر رپورٹ جمع کرائی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ حکمران خود اپنے دشمن ہیں، آٹے اور چینی کا بحران پیدا کرنے والے حکومت میں بیٹھے ہیں، حکومت نے ملک کو چینی اور آٹا مافیا کی پناہ گاہیں بنادیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں 143 ارب روپے کا نقصان ہوا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی میں آئینی تقاضے پورے کیے جائیں، ہم نہ کوئی سازش کریں گے اورنہ ڈیل کریں گے، اگر تبدیلی آتی ہے تو کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم انتظارکریں گے کہ یہ حکومت مہنگائی اور اپنی کرپشن کے نتیجے میں انجام تک پہنچے، حکومت کا پہلوان اپنے بوجھ سے گِر رہا ہے، اپوزیشن نے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑا۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی کے خلاف ایوان کے باہر احتجاج بھی کیا۔پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ خیال رہے کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور رواں سال کے پہلے مہینے میں مہنگائی کی شرح 14.6 فیصد رہی جو کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) حکومت میں سب سے زیادہ ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد تھی جو جنوری 2020 میں بڑھ کر 14 اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی جب کہ جنوری 2019 میں یہ شرح 5.6 فیصد تھی۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی گئی جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، دالیں، چینی اور چاول مارکیٹ سے 10 سے 25 فیصد کم ریٹ پر ملیں گے۔وفاقی کابینہ نے 5 ماہ میں یوٹیلٹی اسٹورز کو 10 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی، اس کے علاوہ ماہ رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کو 5 ارب روپے الگ سے ملیں گے۔

بچوں کو اغواءکرکے فروخت کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور میں بچوں کو اغواءکے بعد فروخت کرنے والی سرگرم خواتین کا گروہ پکڑا گیا۔لاہور میں گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اغوائ کے بعد فروخت کرنے والے لیڈیز گینگ کی 2خواتین کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے بتایاکہ ملزم خواتین نے چند دن پہلے 10سالہ عبدالرزاق کو کراچی میں فروخت کے لیے اغواءکیا تھا۔ڈاکٹر انعام وحید کے مطابق اغوائ کاروں نے مغوی بچے سے مختلف مقامات پر 2 روز تک بھیک بھی منگوائی اور آج بچے کو اسمگل کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔ تحقیقات کے مطابق گروہ کی سرغنہ اللہ معافی عرف سونیا عرف جگو لڑکوں کے بھیس میں بچےاغوائ کرتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی عبدالرزاق کو مصطفیٰ ٹاو¿ن کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے، گروہ کی دوسری رکن کانام سمیرا ہے جب کہ دونوں خواتین سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ترقی

دبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابراعظم ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں بابر اعظم 2 درجے ترقی کرکے پانچویں جب کہ اسد شفیق اٹھارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بولرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی بولر جگہ نہیں بناسکا تاہم پاکستانی بولر محمد عباس 14، شاہین آفریدی 32 اورنسیم شاہ 52 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

غیر حتمی نتائج: نئی دہلی کے انتخابات میں بی جے پی کو بدترین شکست

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں سرکاری مگر غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ ریاستی انتخابات کی 70 نشستوں پر ووٹنگ کا 8 جنوری کو ہوئی تھی اور ووٹوں کی گنتی کا عمل آج (بروز منگل) پورا ہوا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں اے اے پی کو 46 نشستوں پر کامیابی جبکہ 16 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ بی جے پی کو صرف 5 نشستوں پر کامیاب جبکہ 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے باقاعدہ حتمی نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔متوقع جیت کے پیش نظر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور اے اے پی کے رہنما اروند کیچروال نے نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں کامیابی کو ‘نئی یاست کی پیدا’ قرار دی۔انہوں نے کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ”میں نئی دہلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنے ‘بیٹے’ کو ایک مرتبہ پھر کامیاب بنایا”۔عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ‘آج نئی دہلی نے بھارت کی تاریخ میں نئی سیاست کی بنیاد رکھ دی اور یہ کارکردگی کی سیاست ہے’۔خیال رہے کہ بی جے پی کے رہنماﺅں نے انتخابی مہم کے دوران متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کی حمایت کرنے والے اپوزیشن کے اراکین پر سخت تنقید کی تھی لیکن وہ 2015 سے دہلی میں حکومت کرنے والی کیجروال کی جماعت کو شکست دینے میں ناکام رہے۔عام آدمی پارٹی نے 2015 میں دہلی اسمبلی کی 70 میں 67 نشستوں میں کامیابی حاصل کی تھی جو ایک ریکارڈ ہے اور مہم کے دوران کیجروال نے بجلی، پانی اور صحت سمیت عوامی مسائل کو موضوع بنایا۔بی جے پی کا دعویٰ تھا کہ دہلی کا انتخاب متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی مسلمان خواتین کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا جہاں خواتین شاہین باغ میں 15 دسمبر سے اس قانون کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔بھارت کی حکمران جماعت نے مہم میں ووٹرز سے کہا تھا کہ اگر وہ شاہین باغ کے احتجاج کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔قبل ازیں بی جے پی کو مہا راشٹرا میں حال ہی میں ریاستی انتخابات میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب دہلی میں شکست کے بعد تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سے بی جے پی کے حوالے سے عوامی رائے کا اندازہ لگانا آسان ہے۔خواتین کے مظاہرے کے مقام کے قریب قائم ایک فوڈ کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو معروف احمد کا کہنا تھا کہ ‘بی جے پی کے پاس شاہین باغ اور پاکستان صرف دو ایجنڈے تھے، اس کے علاوہ ان کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جی ڈی پی گھٹ رہی ہے، معیشت تباہ ہورہی ہے اور حکمران صرف مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنارہے ہیں’۔واضح رہے کہ بھارت میں اہم ریاستی انتخابات کے ایگزٹ پول نتائج میں وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں بدترین شکست کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

موجودہ دور حکومت میں مہنگائی اور غربت مزید بڑھ گئی ،وزیراعظم بتائیں ان کی کون سی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومتی اقدامات کو عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ مہنگائی گزشتہ ایک برس میں ہوئی ہے، وزیراعظم بتائیں کہ ان کی کون سی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی اور غربت مزید بڑھ گئی ہے اور ہرطبقہ پریشان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بےبس پارلیمنٹ میں مہنگائی پربحث ہورہی ہے، حکومت کی خالی نشستوں سے بحث کی اہمیت کا اندازہ ہورہا ہے کہ وہ کتنی اہمیت دے رہے ہیں، انہوں نے تو اپنے سینئر وزرا کو بھی نہیں بھیجا، یہاں وزرائے مملکت، سائنس اور پوسٹ کا وزیر موجود ہے لیکن اصل وزیر نہیں ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عوامی نمائندے معاشی قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے، عوام کو ریلیف دو ورنہ گھر جانا پڑے گا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں ان کی کون سی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، وزیراعظم مان لیں کہ وہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ٹیکس اہداف بھی پورے نہیں کرپا رہی اور غریب عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں، حکومت کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف ہے جبکہ حکومت بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرناچاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایک دن یہ پارلیمان اپنے وزیر خزانہ کو بھی دیکھا گا اور سوال بھی پوچھے گا، یہ حکومت مانے یا نہ مانے اب مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ‘جب یہ حکومت آئی تو مہنگائی اور بے روزگاری تھی لیکن اب بہت بڑھ گئی ہے یہ حقیقت ہے، حکومتی ادارے ایف بی ا?ر، اسٹیٹ بینک، بیورو آف اسٹیٹکس کیا کہہ رہا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘پچھلی دہائی میں مہنگائی اتنی تیزی سے نہیں بڑھی جتنی پچھلے ایک سال میں بڑھی، گزشتہ جنوی میں مہنگائی کی شرح اعشاریہ فیصد تھی اور اب 14 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ خوراک کی مہنگائی 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ جلد خراب ہونے والے غذائی اجناس کی مہنگائی 78 فیصد ہوگئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنما خواجہ آصف ن اپنی تقریر میں کہا کہ ملک میں غلطیوں کا انبار لگا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وقت بدل رہا ہے، ہوا بدل رہی ہے، اپوزیشن نے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ یہ حکومت اپنے بوجھ سے خود گر رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنی ہیں۔

آسکرز ایوارڈز: لاس اینجلس میں فلمی ستاروں کی کہکشاں سج گئی

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) 92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کو چار چاند لگانے کیلیے ہالی ووڈ کے معروف ستاروں کی کہکشاں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اتر آئی۔آسکر ایوارڈز میں بلاک بسٹر فلم ” جوکر “11 نامزدگیوں کے ساتھ فیورٹ قرار دی جارہی ہے جبکہ ” دی آئرش مین “ ، ” 1917ء“ اور ” ونس اپان ٹائم ان ہالی ووڈ “10 نامزدگیوں کے ساتھ دوسری پسندیدہ فلموں کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ” جوجو ریبٹ ، لٹل ویمن، میرج سٹوری اور پیراسائٹ “ 6 کیٹگریوں میں نامزد کی گئی ہیں۔آسکر ایوارڈ کی پروقار تقریب دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں براہ راست دکھائی جائے گی جس کے تمام انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر سے میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی اس گرینڈ ایونٹ کی کوریج کیلیے لاس اینجلس پہنچ چکی ہے۔اس مرتبہ بہترین لیڈنگ اداکار کے ایوارڈ کیلیے لیونارڈو ڈی کیپریو، اینٹونیو بینڈرس، ایڈم ڈرائیور، جوکوئن فیونکس اور جوناتھن پرائس شامل ہیں جبکہ بہترین لیڈنگ اداکارہ کی فہرست میں شارلیز تھرون، سنتھیا اریوو، سکارلٹ جانسن، سوریس رونان اور رینی ذیلویگر کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ سپورٹنگ کرداروں، اینی میٹڈ فلم، سینماٹو گرافی، کاسٹیوم ڈیزائن، بہترین ڈاکیومنٹری، بہترین ڈاکومنٹری شارٹ سٹوری، فلم ایڈیٹنگ، انٹرنیشنل فیچر فلم کیلیے فرانس، ساو¿تھ کوریا، سپین، نارتھ میکڈونیا اور پولینڈ کی فلمیں نامزد ہوئی ہیں۔اس بار پاکستان سے کوئی بھی فلم آسکرز کیلیے نامزد نہیں ہو پائی دوسری جانب پڑوسی بھارت سے بھی کسی فلم کوآسکرز کیلیے نامزد نہیں کیا گیا۔ ایرن میکنس کا کہنا تھا کہ ورلڈ شوبز انڈسٹری میں آسکرز سب سے معتبر سمجھا جاتا ہے، جو فنکار اور تکنیک کار اس ایوارڈ کو جیتنے کے بعد فخر محسوس کرتے ہیں اور انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہیں آسکرز کیلیے نامزد ہونا بھی کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہوتا۔اس مرتبہ جیوری نے فلم کے مختلف شعبوں میں جن فلموں اور ان سے وابستہ فنکاروں اور تکنیک کو نامزد کیا ہے۔